پیغام از کراچی بنام جماعت احمدیہ مشرقی بنگال

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
116
احباب جماعت کے نام پیغامات
فی الحال ہوائی سفر کا طبیعت پر بوجھ ہے کیونکہ مجھے اس کی عادت نہیں۔ تندرست آدمی
بھی اس کا بوجھ محسوس کرتا ہے تو اعصابی بیمار تو اور بھی زیادہ کمزور ہوتا ہے۔ لیکن دوسرا
کوئی راستہ اس وقت ممکن نہیں تھا۔
اللہ تعالیٰ خیریت سے پہنچائے اور خیریت سے واپس لائے۔ تو علاج اور دوستوں
کی ملاقات طبیعت میں اچھی تبدیلی پیدا کر دے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔
اور آپ کو اپنے فرائض کے صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق دے اور اسلام سے ایسی وابستگی
پیدا ہو کہ دنیا کا کہ دنیا کا کوئی ظلم اور تشدد آپ کو اپنے عہد سے پھرا نہ سکے۔ اور اللہ تعالیٰ ایسی
عقل آپ کو عطا فرمائے کہ آپ کو وہ صحیح راستہ ہمیشہ روشن نظر آتار ہے جو خدا تعالیٰ کے
کاموں کو چلانے اور اسلام کے قائم کرنے میں محمد ہو سکتا ہے۔ والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
"
15-4-1955ء
)الفضل 20 / اپریل 1955ء(
پیغام از کراچی بنام جماعت احمد یہ مشرقی بنگال ریہ
ترجمه از انگریزی
" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
هُوَ النَّاصِرُ
میرے بنگال کے احمدی بھائیو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
جب کسی قوم کے افراد اختلافات کو ہوا دینا شروع کر دیتے ہیں تو وہ انتشار کا شکار
ہو جاتے ہیں اور ان کا کردار پست ہو کر رہ جاتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لو جب مسلمانوں کے دل
متحد نہ رہے تو دنیا بھر میں ان کا وقار زائل ہو گیا۔ بالآخر 1300 سال کے ادبار کے بعد

انوار العلوم جلد 25
117
احباب جماعت کے نام پیغامات
خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا اور چاہا کہ مسلمان پھر ان کے ذریعہ متحد ہو
جائیں۔
مجھے حال ہی میں ایک رپورٹ ملی ہے کہ برہمن بڑیہ کے دولت احمد خاں صاحب
اور ڈھاکہ کے شاہجہان صاحب چند دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر اس خیال کو ہوا
دے رہے ہیں کہ چونکہ خلیفہ غلطی کر سکتا ہے اس لئے اس کی اطاعت لازمی حکم کا درجہ
نہیں رکھتی۔ اگر یہ صحیح ہے تو پھر یہ بھی صحیح ہے کہ صوبائی امیر محمد صاحب ڈھاکہ کے
شاہجہان صاحب اور برہمن بڑیہ کے دولت احمد صاحب بھی غلطی کر سکتے ہیں۔ سو
برادران! جب صورت یہ ہے کہ خلیفہ غلطی کر سکتا ہے، صوبائی امیر غلطی کر سکتا ہے،
شاہجہان صاحب غلطی کر سکتے ؟ کر سکتے ہیں ، دولت احمد صالح صاحب غلطی کر سکتے ہیں تو پھر اس صورت
میں خلیفہ کی آواز کو لازمی طور پر فوقیت دینی پڑے گی۔ کیونکہ وہی ایک ایسا شخص ہے کہ
جسے ساری جماعت منتخب کرتی ہے۔ کیا یہ عجیب بات نہیں ہے کہ یہ مذکورہ بالا حضرات
ایک طرف تو یہ کہتے ہیں کہ چونکہ خلیفہ غلطی کر سکتا ہے اس لئے وہ جماعت کے افراد
سے یہ توقع نہیں رکھ سکتا کہ وہ اس کے احکام کی تعمیل کریں۔ لیکن دوسری طرف وہ یہ
سمجھتے ہیں ہر چند کہ وہ وہ خود بھی غلطی کر سکتے ہیں تاہم اُن کی رائے خلیفہ اور اُس کے
مشیروں پر فائق سمجھی جانی چاہئیے۔ اس لئے ان کے اپنے خیال میں انہیں اس بات کا پورا
حق حاصل ہے کہ وہ خلیفہ کے سامنے کھڑے ہو کر کہیں کہ چونکہ وہ غلطی کر سکتا ہے اس
لئے اسے جماعت سے اطاعت کی توقع رکھنے کا حق حاصل نہیں۔ اور یہ کہ جہاں تک
اطاعت کی توقع رکھنے کا سوال ہے یہ صرف بنگال کے صوبائی امیر کا حق ہے کہ اس کی
اطاعت کی جائے۔ یاد رکھو! کہ یہ لوگ تمہارے ایمانوں پر ڈاکہ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں
اور تمہیں صدیوں تک کے لئے اُسی طرح تباہ کرنا چاہتے ہیں جس طرح کہ ماضی میں
مسلمان تباہی سے دوچار ہوئے۔
مذکورہ بالا خیال اگر چہ بظاہر معمولی نظر آتا ہے لیکن یہی خیال تھا جو گزشتہ زمانہ
میں بالآخر مسلمانوں کی تباہی کا باعث بنا۔ بظاہر سادہ نظر آنے والے یہی اصول تمہاری

انوار العلوم جلد 25
118
احباب جماعت کے نام پیغامات
جماعت کو بھی تباہ کرنے کا موجب بن سکتے ہیں۔ پس ان حالات میں سوائے اس کے اور
کوئی چارہ نہیں ہے کہ میں یہ اعلان کروں کہ میں ہر سچے احمدی سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ
ان لوگوں کو میرا پیرو نہ سمجھے بلکہ انہیں آزاد اور میرے منصب کا باغی تصور کرے۔ اگر
یہ لوگ حق پر ہیں تو انہیں اس اعلان پر خوش ہونا چاہیئے۔ اور جو غلطی میں نے کی ہے اور
جس چیز کو میں نے تباہ کیا ہے انہیں اس کی اصلاح اور اس کی تعمیر کے لئے کمر بستہ ہو جانا
چاہئیے۔ اور اپنے ایمان اور اپنے عمل کی فوقیت ظاہر کرنی چاہیے۔ جب میں نے اپنے ہاتھ
میں کام سنبھالا تھا تو اُس وقت ہمارے خزانے میں صرف چند آنے ہی تھے۔ یا بہر حال
اُس وقت ہماری گل پونجی بمشکل ایک روپے سے زائد ہو گی۔ ہماری اُس وقت کی حالت
کے مقابلہ میں اس وقت کا بنگال یقینا کہیں زیادہ امیر ہے۔ اگر دولت احمد صاحب، ڈپٹی
خلیل الرحمن صاحب اور ان کے ساتھی حق پر ہیں تو انہیں اتنی کامیابی تو ضرور حاصل کر
لینی چاہیے جتنی کہ ہم نے متحدہ طور پر حاصل کی ہے۔ بالخصوص اس حال میں کہ ان کے
موجودہ وسائل ہمارے اُس وقت کے وسائل سے بہت زیادہ ہیں ان کے لئے اتنی کامیابی
حاصل کر لینا مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ ایسی صورت میں تو انہیں اس قابل ہونا چاہیئے
کہ وہ احمدیت کو ساری دنیا میں پھیلا کر دکھا دیں۔
قادیان میں ہمارے اُس وقت کے وسائل پر نگاہ ڈالو کہ جب جماعت احمدیہ میں
اختلاف رونما ہوا تھا۔ اگر آج سے پچاس سال پہلے کا کمزور مرکز دنیا کو ہلا سکتا تھا تو پھر
مشرقی بنگال کے احمدی آج دولت احمد صاحب اور ڈپٹی خلیل الرحمٰن صاحب کی قیادت
میں عالمی پیمانے پر اس قسم کا تہلکہ کیوں نہیں مچا سکتے ؟ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ
مقابلہ تبلیغ کے میدان میں ایسا کارنامہ کر کے دکھائیں؟ لیکن میں ساتھ ہی یہ اعلان بھی
کرتا ہوں کہ وہ اس میدان میں کچھ بھی نہیں کر سکیں گے۔ بر خلاف اس کے زیادہ دن
نہیں گزریں گے کہ ان کے رشتہ دار اور ساتھی احمدیت کو ترک کر بیٹھیں گے ۔ آنے
والے چند مہینے اور چند سال اس لعنت کو ظاہر کر دیں گے جو یہ لوگ خود اپنے ہی ہاتھوں
اپنے اوپر لا رہے ہیں۔

انوار العلوم جلد 25
119
احباب جماعت کے نام پیغامات
پس میں اس امید کے ساتھ جماعت احمد یہ بنگال کے نام یہ خط ارسال کر رہا ہوں
کہ اگر وہ اپنے مرکز اور اپنے خلیفہ سے محبت رکھتے ہیں تو وہ کسی قسم کا شک کئے بغیر حتمی
طور پر ان سے اپنا تعلق منقطع کر لیں گے ، ان سے کسی قسم کا کوئی واسطہ نہ رکھیں گے اور
پورے وثوق کے ساتھ ان کے خیالات کی تردید کریں گے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
سے مجھے صحت عطا کر دی تو میں انشاء اللہ بنگال سے اس بدی کو مٹانے کی پوری کوشش
کرونگا۔ لیکن اگر اللہ تعالیٰ کا منشاء کچھ اور ہے تو پھر بھی وہ تم سے ایسا ہی سلوک کرے گا
جیسا سلوک کہ تم میرے ساتھ روا رکھو گے۔ یہ میرا کام نہیں ہے کہ میں اپنی عزت کا
بدلہ لوں۔ یہ خدا کا کام ہے۔ اگر میں جھوٹا ہوں تو پھر تمہیں ڈرنے کی کوئی ضرورت
نہیں۔ اور اگر میں اس دنیا میں خدا کا بر حق نمائندہ ہوں تو پھر اُس لعنت سے ڈرو جو
تمہارا پیچھا کرتی چلی آرہی ہے۔ اپنے قدموں پر نگاہ رکھو۔ ایسا نہ ہو کہ احمدیت سے
تمہارا لفظی ایمان بھی جاتا رہے۔ اللہ تعالیٰ یقیناً احمدیت کی حفاظت کرے گا۔ وہ قادر و توانا
ایسے لوگوں کو آگے لائے گا جو ہوں گے تو تم ہی میں سے لیکن وہ قربانیوں میں تم سے
بہت آگے ہوں گے۔ اور اس طرح ان کی قربانیوں کے ذریعہ بنگال میں احمدیت اور زیادہ
مضبوطی کے ساتھ قائم ہو گی۔ احمدیت کی ترقی کا انحصار نہ مجسٹریٹوں پر ہے اور نہ
سب رجسٹراروں پر ۔ اور ان میں سے کوئی بھی نہیں جو اللہ تعالیٰ کی گرفت سے باہر
ہو۔ نہ وہ جو ڈ پٹی کے عہدے پر فائز ہوں اور نہ وہ جو سب رجسٹرار ہوں۔
میں نہیں کہتا کہ تم خدائی سزا کا انتظار کرو۔ میں جانتا ہوں کہ وہ آ رہی ہے۔
آسمانوں والا خدا میرے ساتھ ہے۔ اس لئے مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ خدائی فیصلے
کا انتظار کرو۔ اور پھر حق کو پہچانو۔ میں تم سے صرف یہ کہتا ہوں کہ خدا میرے ساتھ ہے
اور جو کوئی بھی میرے خلاف اٹھتا ہے وہ یقیناً خدا کی طرف سے سزا پائے گا۔ اور اُس کا اور
اُس کی پارٹی کا اثر و رسوخ اسے خدا کے غضب سے نہیں بچا سکے گا۔ تمہارے لئے ابھی
غور و فکر سے کام لینے اور خدائی منشاء کو جو قرآن میں مذکور ہے سمجھنے کا موقع ہے۔ اگر تم
وقت پر ایسا نہیں کروگے تو پھر تمہاری تباہی تمہارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی