پیغام از کراچی مورخہ 1955ء-4-19

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
120
احباب جماعت کے نام پیغامات
مالیر کراچی
مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني و مصلح موعود "
)الفضل 21 / اپریل 1955ء(
پیغام از کراچی مورخہ 1955ء-4-19
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
"برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
اب انشاء اللہ چند دن میں ہم یورپ روانہ ہونے والے ہیں۔ اور ممکن ہے کہ
جب یہ مضمون شائع ہو تو روانہ ہو چکے ہوں یا روانہ ہونے والے ہوں۔ مجھے معلوم ہوا ہے
کہ بعض مفسد اور شر پسند لوگ یہ مشہور کر رہے ہیں کہ گویا میرا بیوی بچوں کو ساتھ لے
کر جانا یہ مفہوم رکھتا ہے کہ گویا میرے نزدیک ربوہ خدا نخواستہ اب تباہ ہونے والا ہے۔ جو
احمدی یا غیر احمدی یہ خیال رکھتا ہے وہ خود تباہ ہونے والا ہے۔ ربوہ تباہ ہونے والا نہیں۔
میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ایسے شرارتی لوگوں کو ذلیل اور رسوا کر دے گا۔ اور وہ
اس تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے جس تباہی کی انہوں نے ربوہ اور اس ۔
والوں کے متعلق خبر دی تھی۔ اس نظارہ کو دیکھنے کے بعد کہ قادیان کی تمام آبادی کو میں
بحفاظت نکال کر لے آیا۔ اور کئی سال تک بے سامانی میں ان کے کھانے پینے کا سامان
کیا۔ اور سینکڑوں احمدیوں کی لاکھوں روپے کی امانتیں بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچا
دیں۔ اور یہ دیکھتے ہوئے کہ باوجود ہر قسم کی مخالفت کے اور کلی بے سامانی کے میں نے
ہزاروں آدمیوں کو ربوہ میں بسا دیا۔ اور کالج اور سکول بھی بنوا دیئے۔ اور زنانہ کالج بھی
بنوا دیا جو قادیان میں نہیں تھا۔ اور پختہ دفتر بھی بنوا دیئے جو قادیان میں نہیں تھے۔ اور
خدا کے فضل سے پختہ جامعة المبشرین بھی بن رہا ہے۔ ان تمام باتوں کے دیکھنے کے بعد

انوار العلوم جلد 25
121
احباب جماعت کے نام پیغامات
اگر کوئی احمدی یہ خیال کرتا ہے کہ میں ربوہ چھوڑ کر بھاگ گیا ہوں اور ربوہ تباہ ہونے والا
ہے تو اُس بدبخت کو کوئی زمینی طاقت نہیں بچا سکتی۔ کیونکہ جس نے خدا تعالیٰ کو دیکھ کر
انکار کیا اُس کے دل میں ایمان اور دماغ میں عقل کوئی شخص نہیں پیدا کر سکتا۔
میں جب انسان ہوں تو بیماری سے بالا نہیں۔ اور جب میں ایسی بیماری میں مبتلا
ہوں جس کے متعلق چھ سات چوٹی کے ڈاکٹروں نے کہا ہے جو احمدی نہیں تھے کہ یہ
محنت شاقہ کا نتیجہ ہے بلکہ ایک ڈاکٹر نے تو یہ بھی کہا کہ اگر میرا بس چلتا تو میں دو سال
پہلے ان کو پکڑ کر نکال دیتا کہ کیوں انہوں نے جبراً آپ کو کام سے نہیں روکا۔ پس ان
منافقین کے اعتراضوں کا یہ مطلب ہے کہ اگر کوئی خلیفہ محنت کرتے کرتے بیمار ہو جائے
تو اُس کو یہ بھی اجازت نہیں کہ وہ علاج کے لئے باہر جائے۔ اور اگر وہ باہر جائے تو اس کا
یہ مطلب ہے کہ وہ جماعت کو چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔ اگر ان خبیثوں کے اعتراض میں
کوئی صداقت ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ خلافت ایک لعنت ہے۔ مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ
میرے باہر علاج کرانے سے مجھے کوئی فائدہ ہو گا یا نہیں مگر مجھے اس بات کا یقینی علم ہے کہ
جن منافق احمدیوں کے دل میں ایسا خیال گزرا ہے اُن کے گھروں کو خدا تعالیٰ برباد کر کے
چھوڑے گا اور وہ ربوہ کی موجودگی اور ترقی میں اپنے گھروں کو برباد ہوتے دیکھیں گے۔
میں نے کبھی خدائی کا دعوی نہیں کیا کہ میں خواہ کتنی محنت تم لوگوں کے لئے
کروں نہ میں بیمار ہوں گا، نہ مجھے علاج کی ضرورت ہو گی۔ مجھے پہلے تو بیماری کے حملہ کی
شدت کی وجہ سے یہ بھی یاد نہیں رہا تھا کہ بیماری کا حملہ کس طرح ہوا اور کس دن ہوا۔
بعد میں لوگوں سے باتیں کرنے سے مجھے پتہ لگا کہ یہ حملہ ہفتہ کے دن ہوا تھا۔ اور
عورتوں میں درس قرآن دینے ۔ دینے کے بعد ہوا تھا۔ پس میرا قصور صرف یہ ہے کہ میں نے
با وجود کمزور اور بیمار ہونے کے تمہاری بیویوں اور لڑکیوں کو خدا کا کلام سنایا۔ اگر میرا قصور
یہی ہے کہ جیسا کہ ظاہر ہے تو سمجھ لو کہ اس اعتراض کے بدلہ میں خدا تعالیٰ کی بے حد
نصرت مجھے ملے گی اور خدا تعالیٰ کا بے حد غضب ایسے معترضین پر نازل ہو گا۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ میں سارے کارکن نکال کر اپنے ساتھ لے جا رہا ہوں۔

انوار العلوم جلد 25
122
احباب جماعت کے نام پیغامات
اس میں کوئی شک نہیں کہ دو ڈاکٹر میرے ساتھ جارہے ہیں۔ لیکن ایک مزید ڈاکٹر کو ربوہ
کے کام کے لئے میں نے خدمات وقف کرنے کے لئے آمادہ کیا ہے اور وہ اس وقت ربوہ
میں کام کر رہا ہے۔ جو دو ڈاکٹر میں اپنے ساتھ لے جا رہا ہوں ان میں سے ایک میرا بیٹا ہے
جس کو میں نے اپنے خرچ سے پڑھوا کر احمد یہ جماعت کے لئے وقف کیا۔ جبکہ سینکڑوں
دوسرے ڈاکٹر اس خرچ پر دو مہینہ کے لئے بھی آنے کو تیار نہیں تھے۔ اگر ان معترضین
کے دل میں دیانت ہے تو آٹھ سال کے لئے نہیں صرف چھ چھ مہینے کے لئے اپنے
رشتہ داروں کو خدمت جماعت کے لئے لے آئیں اور منور احمد سے دگنا گزارہ لے لیں۔
اب بھی میں اسے اپنے خرچ پر لے جا رہا ہوں تاکہ وہاں وہ بڑے بڑے ہسپتالوں میں نئی
دریافتیں سیکھ کر آئے اور ربوہ پہنچ کر جماعت کی خدمت کرے۔ پس اس کا لے جانا بھی
آپ لوگوں پر احسان ہے کیونکہ اس کا خرچ میں خود دے رہا ہوں۔ اور اس کے علم کا
فائدہ آپ کو پہنچے گا۔
جیسا کہ قرآن کریم میں فرمایا ہے دنیا کے آخر میں جنت بھی قریب آجائے گی
اور دوزخ بھی قریب آجائے گی۔ میں نے ساری عمر کوشش کی کہ قریب آئی ہوئی جنت
میں تم داخل ہو جاؤ۔ اگر تم میں سے بعض پھر بھی دوزخ ہی میں گھسنے کی کوشش کریں تو
میں تو حسرت بھرے دل سے انا للہ ہی پڑھ سکتا ہوں اور کیا کر سکتا ہوں۔ خدا تعالیٰ
تمہاری آنکھیں کھولے اور ان دشمنوں کی بھی آنکھیں کھولے جو احمدیت پر جھوٹے
اعتراض کرتے ہیں۔ والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
19/4/1955ء
از کراچی"
)الفضل 23 اپریل 1955ء(

آج 10 میں سے 10 باقی