پیغام از کراچی مورخہ 1955ء-4-20
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
ہو جاتا ہوں۔
124
احباب جماعت کے نام پیغامات
مرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
از کراچی
"19-4-1955ء
بوقت نو بجے صبح
)الفضل 24 / اپریل 1955ء(
پیغام از کراچی مؤرخہ 1955ء-4-20
"برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
آج 20 تاریخ ہے اور انشاء اللہ 30 کو ہم جا رہے ہیں۔ گرمی ان دنوں کراچی
میں بڑی شدید پڑرہی ہے اور اس وجہ سے طبیعت میں کمزوری محسوس ہوتی ہے مگر باوجود سے ہ سے طبیعت میں کمزوری محسو ہوتی ہے مگر بود۔
اس کے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ بیماری کے بعض حصوں میں کمی ہے۔ آج ڈاکٹر حشمت اللہ
صاحب بڑے اصرار سے اپنا خیال ظاہر کرتے تھے کہ فالج حقیقی نہیں ہے بلکہ محض
عرضی 3 ہے۔ چونکہ ہوائی سفر قریب آرہا تھا اس لئے خیال کیا گیا کہ ایک دفعہ دل کے
ماہر ڈاکٹروں سے پھر مشورہ کر لیا جائے۔ چنانچہ کراچی کے سب سے بڑے ماہر قلب ڈاکٹر
ایم شاہ صاحب جو اس فن کے سب سے بڑے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور امریکہ سے خاص
طور پر اس کا مطالعہ کر کے آئے ہیں سے خواہش کی گئی کہ وہ ایک دفعہ جانے سے پہلے
آلہ تحقیق قلب سے دل کا پھر مطالعہ کر لیں۔ چونکہ اُس آلہ کا گھر پر لانا نا ممکن تھا اس
لئے ہسپتال میں دکھانے کا فیصلہ ہوا۔ چنانچہ میں آج صبح دس بجے وہاں گیا۔ ڈاکٹر شاہ
صاحب نے نہایت محبت اور توجہ سے آلہ تحقیق قلب لگا کر دل کی حرکات کا مطالعہ کیا اور
آلہ کھولنے کے بعد میری طرف دیکھ کر فرمایا کہ مبارک ہو دل سو فیصدی ٹھیک ہے۔ پھر
فرمایا کہ ہوائی سفر کا فیصلہ نہایت مبارک ہے۔ میں آپ کو یہی مشورہ دینا چاہتا تھا مگر ڈرتا تھا
انوار العلوم جلد 25
125
احباب جماعت کے نام پیغامات
سفر
کہ آپ کسی وجہ وجہ سے اس سفر سے گھبراتے نہ ہوں مگر دل یہی چاہتا تھا کہ آپ ہوائی
کریں تاکہ سفر کی کوفت نہ ہو اور علاج جلدی ہو جائے۔ بہر حال ماہر ڈاکٹروں کے مشورہ
سے ہوائی سفر کا فیصلہ ہوا ہے۔ انشاء اللہ چند روز میں چل پڑیں گے۔ میں امید کرتا ہوں
کہ جماعت نمازوں اور دعاؤں میں لگی رہے گی۔ اور ہر فتنہ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار
رہے گی۔ اور خدا تعالیٰ سے اتنی محبت کرے گی کہ خدا اس کا ہو جائے گا۔
جہاں تک احساس کا سوال ہے میری طبیعت محسوس کرتی ہے کہ اگر گرمی کچھ کم
ہو جائے تو انشاء اللہ طبیعت بہت جلد بحال ہونے لگ جائے گی۔ آج میں نے خدا تعالیٰ
کے فضل سے پھر ظہر عصر کی نماز پڑھائی اور اللہ تعالی کے فضل سے پہلی بار تھی کہ ساری
نماز ٹھیک پڑھائی اور کوئی غلطی نہ ہوئی۔ آج میں نے یورپ کی تبلیغ پر بھی غور کیا اور مجھے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے یقین ہے کہ میں خیریت سے وہاں پہنچا تو یورپ کی تبلیغ میں نمایاں
تبدیلی ہو جائے گی ۔ 1924ء میں جب میں نے سفر کیا تو گو میں نوجوان تھا اور مضبوط تھا
مگر اتنا تجربہ کار نہیں تھا۔ لیکن اب گو کمزور اور ناتواں ہوں لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے
ایک وسیع تجربہ میری پشت پر ہے اور میرا دماغ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے تھوڑا بہت
کام کرنے لگ گیا ہے۔ خدا تعالیٰ مدد فرمائے تو انشاء اللہ برکت اور رحمت اور فضل کے
دروازے کھلیں گے اور اسلام ترقی کی طرف قدم بڑھائے گا۔ اِنْشَاءَ الله، إِنْشَاءَ الله
انْشَاء الله ۔ اے خدا ایسا ہی ہو۔ تیرا دین پھر اپنی جگہ حاصل کرلے اور کفر پھر غار میں
اپنا سر چھپالے۔ میرا ارادہ ہے کہ میں یورپ اور امریکہ کے تمام مبلغین کو اکٹھا کر کے
قضیہ زمین کو بر سر زمین طے کرنے کی کوشش کروں۔ مگر ابھی منزل مقصود کے درمیان
ایک بہت بڑا سمندر حائل ہے جس کو پار کروانا محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر مبنی ہے۔ کیا
تعجب ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زندگیوں میں اسلام کی فتح کا دن دیکھنا نصیب کر دے اور
ہماری موتیں ہماری پیدائشوں سے زیادہ مبارک ہوں۔ اور کامیابی ہمارے قدم چومے
اور ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فاتح جرنیل بن جائیں۔ اور قیامت کے دن
تمام دنیا کی حکومت کی کنجیاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں رکھنے کا فخر