پیغام از کراچی مورخہ 1955ء-4-27

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
126
احباب جماعت کے نام پیغامات
حاصل کریں۔
اپنے فرض کو سمجھو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وفادار سپاہیوں کی
طرح کفر کے مقابلہ کے لئے طیار ہو جاؤ خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تمہارے
خاندانوں کی زندگیوں کو بابرکت بنائے۔ اُمِيْنَ اللَّهُمَّ أَمِينَ
مرزا محمود احمد
(خلیفة المسیح الثاني)
از کراچی
"20-4-1955ء
)الفضل 26 / اپریل 1955ء(
پیغام از کراچی مؤرخہ 1955ء-4-27
اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
"برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
ہمارا پہلا قافلہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوائی جہاز کے ذریعہ قاہرہ پہنچ چکا ہے۔
29 کو میں انشاء اللہ تعالیٰ رات کے ساڑھے بارہ بجے بقیہ قافلہ کے ساتھ دمشق روانہ
ہوں گا۔ وہاں سے انشاء اللہ تعالیٰ دوسری تار دی جائے گی۔ احباب جماعت نے خدا تعالیٰ
کے فضل سے مجھے فکر سے بچانے کی کوشش کی ہے۔ اِلَّا مَا شَاءَ الله بعض اشخاص کے
جنہوں نے باوجود سفر اور بیماری کے نیش زنی سے پر ہیز نہیں کیا۔ لیکن تھوڑے بہت تو
ساری قوم میں ہی مجرم ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے مخلص گروہ ہی جیتے گا۔ اور وہ
لوگ جو سمجھتے ہیں کہ میری بیماری کی وجہ سے انہیں سر اٹھانے کا موقع مل گیا ہے ناکام و
نامراد ہوں گے۔ اور خدا تعالیٰ مخلص حصہ کا ساتھ دے گا اور دن اور رات کے کسی حصہ

انوار العلوم جلد 25
127
احباب جماعت کے نام پیغامات
میں بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے کراچی آنا بہت مفید ثابت
ہوا ہے اور یہاں یورپ کے علاج کے متعلق نہایت مفید مشورے حاصل ہوئے ہیں۔ اور
ڈاکٹروں نے نہایت محبت سے علاج کے مثبت اور منفی پہلو سمجھا دیئے ہیں۔ اب صرف
ایک تشخیص باقی ہے۔ ڈاکٹروں کی رائے یہ ہے کہ وہ تشخیص یورپ میں ہی ہو سکتی ہے۔
اور یہ کہ اگر وہ بھی تسلی دلانے والی ہو تو انشاء اللہ تعالی بیماری کا کوئی حصہ بھی تشویشناک
باقی نہیں رہے گا۔ بلکہ جب کل میں نے ایک مشہور اعصابی بیماریوں کے ماہر سے مشورہ لیا
کہ اگر تشخیص کے بعد ڈاکٹر وہاں علاج تجویز کر دیں اور میں واپس آنا مفید سمجھوں تو کیا ان
کے نزدیک باقی علاج کراچی میں ہو سکے گا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جب مکمل تشخیص
کے بعد نسخہ بھی وہ تجویز کر دیں تو ان کی اجازت اور حالات کے مطابق اگر میں کراچی آ
جاؤں تو بقیہ علاج وہ امید کرتے ہیں یہاں ہو سکے گا۔ مگر اس میں انحصار وہاں کے
ڈاکٹروں کی رائے پر کرنا چاہیے۔ اگر جماعت کے احباب کی دعائیں اللہ تعالیٰ سُن لے تو
کوئی تعجب نہیں ایسی صورت نکل آئے کہ میں چند دن یا چند ہفتے اس وقت کے قیاس سے
پہلے آسکوں۔ وَ الْعِلْمُ عِنْدَ اللهِ ۔ گو زور اُن کا یہی ہے کہ وہاں کی آب و ہوا سے فائدہ
اٹھانا چاہیئے جو اس مرض کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ بعض علاجوں کے متعلق اُنہوں
نے یہ بھی بتایا ہے کہ سخت تکلیف دہ ہیں۔ اگر وہاں کے ڈاکٹر وہ علاج تشخیص کریں تو اس
سے انکار کر دیا جائے اور کہا کہ ہم یہ علاج کراچی میں کروالیں گے جہاں یہ سب سامان
موجود ہے۔ مگر ان کی رائے یہی ہے کہ ایسے سخت علاج کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
انْشَاءَ اللهُ
مرزا محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
"27-4-1955ء
( الفضل حکیم مئی 1955ء)

آج 10 میں سے 10 باقی