پیغام ااز دمشق مورخہ 1955ء-5-3
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
129
احباب جماعت کے نام پیغامات
شرمندہ ہوا اور میں نے کہا ہم لوگوں نے اپنی زبان کس طرح بھلا دی ہے۔ میں نے تو
فارسی میں شعر نہیں کہے ہوئے۔ اب میں ان کو کیا بھیجواؤں۔ حقیقت یہ ہے کہ حضرت
خلیفہ اول فارسی کے سخت مخالف تھے۔ گو مثنوی مولانا روم انہوں نے مجھے سبقا پڑھائی۔
فرماتے تھے کہ میاں! مجھے فارسی سے بغض ہے۔ کیونکہ فارسی نے عربی کی جگہ لے لی اور
عربی دنیا سے مٹ گئی۔ اِس وجہ سے ہم لوگوں کو بھی فارسی پڑھنے کی طرف توجہ نہیں
رہی۔ حالانکہ اردو عربی جاننے والے کے لئے فارسی کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتی۔ چند مہینے
میں اچھی فارسی سیکھ سکتا ہے۔ اگر میں اُن کے اس قول سے اتنا متاثر نہ ہوتا تو کم از کم
فارسی دان دنیا سے قریب ترین تعلق پیدا کر سکتا۔ ابھی تک کبھی کبھی یہ خواہش پیدا ہوتی
ہے۔ فارسی کتاب پڑھ لیتا ہوں۔ مگر خود لکھنے بولنے کی مہارت نہیں۔
مرزا محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
"28-4-1955ء
الفضل 3 مئی 1955ء)
ه پیغام از دمشق مورخہ 1955ء-5-3
3-5-دمشق 1955ء"
عزیزم مرزا بشیر احمد صاحب
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ
آج دمشق آئے تیسر ا دن ہے۔ ہوائی جہاز میں تو اس حادثہ کے سوا کہ اس کے
کمبل گلوبند کی طرح چھوٹے عرض کے تھے اور کسی طرح بدن کو نہیں ڈھانک سکتے تھے
خیریت رہی۔ سردی کے مارے میں ساری رات جاگا اور پھر وہم ہونے لگا کہ شاید مجھے
دوبارہ حملہ ہوا ہے۔ چودھری ظفر اللہ خاں ساری رات مجھے کمبلوں سے ڈھانکتے رہے مگر
یہ اُن کے بس کی بات نہ تھی۔ آخر جب میں بہت نڈھال ہو گیا تو میں نے چودھری صاحب
انوار العلوم جلد 25
130
احباب جماعت کے نام پیغامات
کی طرف دیکھا جو ساتھ کی کرسی پر تھے۔ تو اُن کا چہرہ مجھے بہت نڈھال نظر آیا اور مجھے یہ
و ہم ہو گیا کہ چودھری صاحب بھی بیمار ہو گئے ہیں اب یہ دو و ہم جمع ہو گئے۔ ایک یہ کہ مجھ پر
دوبارہ فالج کا حملہ ہو گیا اور ایک یہ کہ چودھری صاحب بھی بیمار ہو گئے۔ اس سے تکلیف
بہت بڑھ گئی۔ آخر میں نے منور احمد سے کہہ کر نیند کی دوائی منگوائی۔ چودھری صاحب
نے قہوہ منگوا کر دیا۔ وہ گرم گرم پیا۔ ایک ایسپرین کی پڑیا کھائی تو پھر جا کر نیند آئی اور ایسی
گہری نیند آئی کہ جب چودھری صاحب صبح کی نماز پڑھ چکے تو میں جاگا۔ چودھری صاحب
نے عذر کیا کہ آپ کی بیماری اور بے چینی کی وجہ سے میں نے آپ کو نماز کے لئے نہیں
جگایا۔ بہر حال قضائے حاجات کے بعد کرسی پر نماز ادا کی اور پھر ناشتہ کیا۔ اتنے میں
روشنی ہو چکی تھی۔ دور دور سے عرب اور شام کی زمینیں نظر آرہی تھیں۔ بہر حال بقیہ
سفر نہایت عمدگی سے کٹا اور ہم سات بجے دمشق پہنچ گئے۔ ایروڈ روم پر دمشق کی جماعت
کے احباب تشریف لائے ہوئے تھے جو سب بہت اخلاص سے ملے۔ برادرم منیر الحصنی
بھی جماعت کے ساتھ تشریف لائے ہوئے تھے۔ ایروڈ روم کے ہال میں جا کر بیٹھ گئے
جہاں پاکستان کے منسٹر بھی چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کے ملنے کے لئے تشریف
لائے ہوئے تھے۔ مستورات کے لئے برادرم سید بدرالدین حصنی جو منیرا الحصنى صاحب
کے چھوٹے بھائی ہیں کی مستورات تشریف لائی ہوئی تھیں وہ مستورات کو گھر لے گئیں
پیچھے پیچھے ہم بھی پہنچ گئے۔ محبت اور اخلاص کی وجہ سے بدرالدین صاحب حسنی نے
سارا گھر ہمارے لئے خالی کر دیا ہے۔ اس وقت بھی ہم اس میں ہیں۔ جس محبت سے یہ
سارا خاندان ہماری خدمت کر رہا ہے اس کی مثال پاکستان میں مشکل سے ملتی ہے۔ برادرم
سید بدرالدین حسنی شام کے بڑے تاجر ہیں۔ لیکن خدمت میں اتنے بڑھے ہوئے ہیں کہ
اپنے اخلاص کی وجہ سے وہ خادم زیادہ نظر آتے ہیں رئیس کم نظر آتے ہیں۔ یہاں چونکہ
سردی بہت ہے اور یورپ کی طرح Heating system نہیں ہے۔ مجھے سردی کی
وجہ سے تکلیف زیادہ ہو گئی ہے۔ یہاں کے قابل ڈاکٹر کو بلایا گیا۔ جس کے معائنہ کو دیکھ
کر معلوم ہوا کہ وہ واقعی قابل ہے۔ فرانس کا پڑھا ہوا ہے۔ بعض امور جو تجربہ سے بیماری
انوار العلوم جلد 25
131
احباب جماعت کے نام پیغامات
کو بڑھانے والے معلوم ہوتے تھے اُن کو اُس نے بڑی جلدی اخذ کر لیا۔ منور احمد نے بتایا
کہ جب ہم ڈاکٹر کو فیس دینے لگے تو سید منیر الحصنی صاحب نے بڑے زور سے روکا۔ یہ
ہمارا خاندان کا ڈاکٹر ہے ہم اس کو سالانہ فیس ادا کرتے ہیں اس کو فیس نہ دیں۔ اِس سے
معلوم ہوا کہ یہاں بھی بڑے خاندان یورپ کی طرح ڈاکٹروں کا ماہانہ یا سالانہ فیس ادا
کرتے ہیں اور ہر دفعہ آنے پر الگ فیس نہیں دی جاتی۔ اب یہ پروگرام ہے کہ انشاء اللہ
سات تاریخ کو ہم بیروت جائیں گے اور آٹھ کو اٹلی روانہ ہوں گے۔ چودھری صاحب
انشاء اللہ ساتھ ہی ہوں گے۔ ان کی ہمراہی بہت تسلی اور آسائش کا موجب رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔ دلوں میں ایسی محبت کا پیدا کرنا محض اللہ تعالیٰ کا ہی کام
ہے انسان کی طاقت نہیں۔ اس لئے ہم اللہ تعالیٰ کے ہی شاکر ہیں کہ اس نے ہمارے لئے
وہ کچھ پیدا کر دیا جو دوسرے انسانوں کو باوجود ہم سے ہزاروں گنے طاقت رکھنے کے
حاصل نہیں۔ ایک دن یہاں بھی شدید دورہ ہوا تھا۔ مگر خدا کے فضل سے کم ہو گیا۔ اب
معلوم ہوتا ہے کہ ایسے ملک میں پہنچ کر جہاں Heating system ہوتا ہے بیماری
کے ایک حصہ کو کافی فائدہ ہو گا۔ جو حملہ یہاں آکر ہوا وہ زیادہ تر دماغی تھا یعنی جسم پر حملہ
ہونے کی بجائے دماغ پر لگتا تھا۔ بڑی سخت گھبراہٹ تھی۔ اُس وقت یہ دل چاہتا تھا کہ اُڑ
کر اپنے وطن چلا جاؤں۔ مگر مجبوری اور معذوری تھی۔ ادھر علاج کا مقام بھی بہت قریب
آگیا تھا اس لئے عقل کہتی تھی اب سفر کی غرض کو پورا کرو۔ شاید اللہ تعالیٰ کلی صحت ہی
عطا فرمادے اور جسم آئندہ کام کے قابل ہو جائے۔ انشاء اللہ اب ہم آٹھ یا نو تاریخ کو
تار یا خط کے ذریعہ سوئٹزر لینڈ سے اپنے حالات لکھیں گے ۔ احباب دعاؤں میں مشغول
رہیں۔ کیونکہ علاج کا مرحلہ تو اب قریب آرہا ہے۔ اس سے پہلے تو سفر ہی سفر تھا۔ سب
احباب جماعت احمد یہ اور عزیزوں اور رشتہ داروں کو سَلَامٌ عَلَيْكُمْ
مرزا محمود احمد "
)الفضل 10 مئی 1955ء