پیغام از زیورچ سوئٹزرلینڈ مورخہ 1955ء-5-22

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
133
احباب جماعت کے نام پیغامات
ضرورت باقی نہیں رہی۔ ۔ رہی۔ میرا مکمل آرام دوستوں کے ہاتھ میں ہے۔ اگر دوست میری
پوری طرح مدد کریں تو ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق میں کچھ مزید کام کر سکتا ہوں۔ لیکن
اگر دوستوں نے تعاون نہ کیا تو خطرہ موجود ہے۔
خليفة المسيح "
)الفضل 24 مئی 1955ء(
پیغام از زیورچ سوئٹزرلینڈ مورخہ 1955ء-5-22
"
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
زیورچ 22 مئی 1955ء
برادران! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
سالہا سال کی بات ہے میں نے خواب دیکھی تھی اور وہ اخبار میں کئی دفعہ چھپ
بھی چکی ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں کرسی پر بیٹھا ہوں اور سامنے ایک بڑا قالین ہے اور
اُس قالین پر عزیزم چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب، عزیزم چودھری عبداللہ خاں
صاحب اور عزیزم چودھری اسد اللہ خاں صاحب لیٹے ہوئے ہیں۔ سر اُن کے میری
طرف ہیں اور پاؤں دوسری طرف ہیں اور سینہ کے بل لیٹے ہوئے ہیں اور میں دل میں کہتا
ہوں کہ یہ تینوں میرے بیٹے ہیں۔ عزیزم چودھری ظفر اللہ خاں صاحب نے ساری عمر
دین کی خدمت میں لگائی ہے اور اس طرح میرا بیٹا ہونے کا ثبوت دیا۔ میری بیماری کے
موقع پر تو اللہ تعالیٰ نے صرف ان کو اپنے بیٹا ہونے کو ثابت کرنے کا موقع دیا بلکہ میرے
لئے فرشتہ رحمت بنا دیا۔ وہ میری محبت میں یورپ سے چل کر کراچی آئے اور میرے
ساتھ چلنے اور میری صحت کا خیال رکھنے کے ارادہ سے آئے۔ چنانچہ ان کی وجہ سے سفر
بہت اچھی طرح کٹا اور بہت سی باتوں میں آرام رہا۔ آخر کوئی انسان پندرہ بیس سال پہلے

انوار العلوم جلد 25
134
احباب جماعت کے نام پیغامات
تین نوجوانوں کے متعلق اپنے پاس سے کس طرح ایسی خبر دے سکتا تھا۔ دنیا کا کون سا ایسا
مذہبی انسان ہے جس کے ساتھ محض مذہبی تعلق کی وجہ سے کسی شخص نے جو اتنی بڑی
پوزیشن رکھتا ہو جو چو دھری ظفر اللہ خاں صاحب رکھتے ہیں اس اخلاص کا ثبوت دیا ہو۔
کیا یہ نشان نہیں ؟ مخالف مولوی اور پیر گالیاں تو مجھے دیتے ہیں مگر کیا وہ اس قسم کے نشان
کی مثال بھی پیش کر سکتے ہیں؟ کیا کسی مخالف اور پیر نے 20 سال پہلے کسی نوجوان کے
متعلق ایسی خبر دی اور بیس سال تک وہ خبر پوری ہوتی رہی؟ اور کیا کسی ایسے مولوی اور پیر
کی خدمت کا موقع خدا تعالیٰ نے کسی ایسے شخص کو دیا جو چو دھری ظفر اللہ خانصاحب
کی پوزیشن رکھتا تھا؟ اللہ تعالیٰ ان کی خدمت کو بغیر معاوضہ کے نہیں چھوڑے گا۔ اور ان
کی محبت کو قبول کرے گا اور اس دنیا اور اگلی دنیا میں اس کا ایسا معاوضہ دے گا کہ پچھلے
ہزار سال کے بڑے آدمی اس پر رشک کریں گے۔ کیونکہ وہ خدا شکور ہے اور کسی کا
احسان نہیں اٹھاتا۔ اس نے ایک عاجز بندہ کی محبت کا اظہار کیا اور اس کا بوجھ خود اٹھانے
کا وعدہ کیا۔ اب یقیناً جو اس کی خدمت کرے گا خدا تعالیٰ اس کی خدمت کو قبول کرے
گا۔ اور دین و دنیا میں اُس کو ترقی دے گا۔ وہ صادق الوعد ہے اور رحمان و رحیم ہے۔
اب دو اڑھائی مہینے میں ہماری واپسی کا وقت قریب آ جائے گا۔ احباب دعا کریں کہ
خیریت سے ہم پاکستان واپس آئیں اور وہاں بھی اللہ تعالیٰ ہر طرح خیریت کے سامان پیدا
کرے۔ اس وقت جب کہ میں یہ پیغام لکھوا رہا ہوں میری طبیعت بہت اچھی معلوم ہو
رہی ہے۔ گو یہاں بارش بہت ہے مگر یہاں کی آب و ہوا نے بہت اچھا اثر میری طبیعت پر
ڈالا ہے۔ اگر South میں جگہ مل جاتی تو شاید اس سے بھی اچھا اثر پڑتا۔ ممکن ہے آئندہ
مختصر قافلہ کے ساتھ دس بارہ دن کے لئے پھر ڈاکٹری کے مشورہ کے لئے آنا پڑے۔
کیونکہ ڈاکٹر نے کہا ہے مجھے وقتا فوقتا د کھاتے رہو۔
(مرزا محمود احمد ) "
)الفضل 29 مئی 1955ء

آج 10 میں سے 10 باقی