پیغام از لندن بذریعہ تار مورخہ 1955ء-7-25
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
140
احباب جماعت کے نام پیغامات
مرزا محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
حال لندن
"14-7-1955ء
الفضل 21 جولائی 1955ء)
پیغام از لندن بذریعہ تار مورخہ 1955ء-7-21
" ( پٹنی۔ لندن 21 جولائی) حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ
رضی اللہ عنہم کے زمانہ کے بعد کل پہلی مرتبہ دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کی
تجاویز پر غور کرنے کے لئے لندن میں ایک نہایت اہم اور عظیم الشان کا نفرنس شروع ہو
رہی ہے۔ کا نفرنس میں امریکہ ، غرب الہند ، افریقہ اور یورپ کے قریباً تمام اہم ممالک
میں متعین احمدی مبلغین شامل ہوں گے ۔
ہیں۔
22 جولائی سے چودھری محمد ظفر اللہ خان بھی اس کا نفرنس میں شامل ہو رہے
دوست کا نفرنس کی نمایاں کامیابی اور اس کے وسیع ترین کامیاب نتائج کے لئے
اللہ تعالیٰ کے حضور درد دل سے دعا کریں۔
(خليفة المسيح) "
الفضل 24 جولائی 1955ء)
پیغام از لندن بذریعہ تار مورخہ 1955ء-7-25
چکر آتے ہیں، کام کی وجہ سے طبیعت پر اثر ہے۔ ایک دو دن آرام کرنے سے
انشاء اللہ طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔ کھانسی نزلہ میں کمی ہے گو پوری طرح آرام نہیں۔"
الفضل 3 اگست 1955ء)