تیسرے دن کا خطاب

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
169 مجلس انصار الله و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955 ء میں خطا
تیسرے دن کا خطاب
(فرمودہ 20 نومبر 1955ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
خطابات
کل چونکہ پہلی دفعہ انصار اور خدام کا اکٹھا جلسہ ہوا تھا اس لئے ملاقات کے
وقت میں کچھ گڑ بڑ ہو گئی تھی۔ صحیح طور پر نہ انصار میں انتظام ہو سکا اور نہ خدام میں ہوا۔
اس لئے میں نے چاہا کہ آج میں پھر خدام میں آؤں اور یہ بھی مناسب سمجھا کہ کچھ الفاظ
بھی کہہ دوں۔
احباب کو علم ہے کہ اس سال کے شروع میں مجھ پر ایک نہایت ہی خطرناک
بیماری کا حملہ ہوا تھا اور اب تک اس بیماری کے آثار چلے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے دماغ
کو اتنا صدمہ پہنچا ہوا ہے کہ میں بڑی جلدی تھک جاتا ہوں۔ دو منٹ بھی بات کروں تو
دماغ میں کوفت محسوس ہوتی ہے۔ یوں تو عقید تا دعا پر ہمارا ایمان ہے ہی مگر واقعاتی طور پر
بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ جب بھی جماعت کے بعض دوستوں نے خاص طور پر دعائیں
کی ہیں اُس دن میری طبیعت اچھی ہو گئی ہے۔ اس جلسہ کے ایام میں انصار خصوصیت کے
ساتھ راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعائیں کرتے رہے جس کے نتیجہ میں کل کی کوفت کے باوجود
آج صبح میں نے اپنی طبیعت بہت ہی خوش محسوس کی اور میری آواز بھی اونچی نکلتی رہی۔
ملاقاتیں بھی میں نے کیں اور کام کی ایسی طاقت مجھے اپنے اندر معلوم ہوتی تھی کہ میں
عام دستور سے زیادہ کام کرنے کی توفیق پاتا تھا۔ اصل بات یہ ہے کہ جب بھی بیماری کے
صدمہ کا اثر دماغ سے زائل ہوتا ہے طبیعت میں سکون پیدا ہو جاتا ہے اور یہی ڈاکٹروں
نے کہا ہے کہ آپ دماغ سے اس اثر کو زائل کرنے کی کوشش کریں لیکن دماغ سے اثر کا
زائل کرنا انسان کے اختیار میں نہیں ہوتا۔ مگر بہر حال جب دعاؤں کے ذریعہ سے دماغ
سے وہ اثر زائل ہوتا ہے تو گو ایسی تندرستی تو نہیں ہوتی جیسے بیماری کے حملہ سے پہلے تھی

انوار العلوم جلد 25
170 مجلس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955ء میں خطابات
مگر اُس وقت یہ ضرور محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیماری کا ایسا تصرف جسم
پر نہیں ہے جیسا کہ وہ بعض وقت محسوس ہوتا ہے۔
آج جو انصار اللہ کی رپورٹ میرے پاس آئی۔ اُس میں لکھا تھا کہ کسی دوست
نے ایک سوال کیا کہ اس کا کیا مطلب ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
لکھا ہے کہ سب سے اعلیٰ مقام تو گل کا مقام ہے۔ وہاں جواب تو دیئے گئے مگر میں سمجھتا
ہوں کہ کچھ میں بھی اس بارہ میں کہوں۔ توکل کے معنے ہوتے ہیں انسان اپنی بات
خدا کے سپرد کر دے۔ مگر مسلمانوں میں اس لفظ کا بڑا غلط استعمال ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ کے
سپرد کرنے کے تو یہ معنی تھے کہ انسان خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے قاعدہ کے مطابق
چلے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہم کو ہاتھ پیر بھی دیئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں دماغ بھی دیا ہے،
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بعض دنیوی سامان بھی دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں خدا کے سپرد
کرنے کے یہی معنی ہیں کہ جو کچھ خدا نے جس کام کے لئے دیا ہے اس کو ہم استعمال
کریں۔ پس تو کل کا پہلا مقام یہ ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ نے ہم کو دیا ہے جسمانی ہو یا مالی ہو یا
اخلاقی ہو اس کو ہم زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اس کے بعد جو کمی رہ جائے وہ خدا کے
سپرد کر دیں اور یقین رکھیں کہ خدا اُس کمی کو ضرور پورا کر دے گا۔ جیسے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا دستور تھا۔ آپ نے بدر کے موقع پر صحابہ کی ایک ترتیب قائم کی۔ ان کو اپنی
اپنی جگہوں پر کھڑا کیا۔ انہیں نصیحتیں کیں کہ یوں لڑنا ہے اور اس کے بعد ایک عرشہ پر
بیٹھ کر دعائیں کرنے لگ گئے۔ یہ نہیں کیا کہ صحابہ کو مدینہ میں چھوڑ جاتے اور بیٹھ کر
دعائیں کرنے لگ جاتے۔ بلکہ پہلے صحابہ کو لے کر مقام جنگ پر پہنچے پھر ان کو ترتیب دی
اور ان کو نصیحتیں کیں کہ یوں لڑنا ہے اس کے بعد عرشہ پر بیٹھ گئے اور دعائیں کرنی شروع
کر دیں۔ یہ تو گل ہے۔ ہر وہ شخص جو اُن سامانوں سے کام نہیں لیتا جو خدا تعالیٰ نے اس کو
بخشے ہیں اور کہتا ہے کہ میں خدا پر چھوڑتا ہوں وہ جھوٹا ہے، وہ خدا سے تمسخر کرتا ہے۔
اور ہر وہ شخص جو سامانوں سے کام لیتا ہے اور کہتا ہے اب یہ کام میں کروں گا وہ بھی جھوٹا ہے
وہ خدا پر اعتبار نہیں کرتا۔ کام آسان ہوں یا مشکل آخر ان کی سنجی خدا کے اختیار میں ہے۔

انوار العلوم جلد 25
171 مجلس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955ء میں خطابات
میں سارے یورپ میں پھرا۔ ہر جگہ میں ڈاکٹروں سے یہی پوچھتا تھا کہ بتاؤ مجھے یہ
دورہ کیوں ہوا؟ مگر کوئی جواب نہیں دے سکا۔ ڈاکٹر یہی کہتے تھے کہ آخر کچھ قدرت کے
بھی تو سامان ہوتے ہیں۔ ہم ڈاکٹری طور پر آپ کو نہیں بتا سکتے کہ یہ بیماری آپ کو کیوں
ہوئی۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ قدرت نے بھی کچھ باتیں اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہیں۔ کوئی چیز
ایسی آگئی کہ اس کی وجہ سے آپ کو یہ دورہ ہو گیا۔ تو تو گل کا مفہوم یہ ہے کہ جہاں تک
خدا نے تم کو طاقتیں دی ہیں اُن کو پورا استعمال کرو بلکہ ایک دنیا دار سے بھی زیادہ استعمال
کرو۔ اور اس کے بعد صوفی سے زیادہ خدا پر اعتبار کرو اور یہ کہو کہ جو کمی رہ گئی وہ خدا
پوری کرے گا۔ اور چاہے انتہائی مایوسی کا عالم ہو پھر بھی ڈٹ کے بیٹھ جاؤ کہ نہیں میرا خدا
مجھے نہیں چھوڑے گا۔ جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غارِ ثور میں حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ہمارا کام یہ تھا کہ دشمن کو
دھوکا دے کر وہاں سے نکل آتے سو نکل آئے۔ اب دشمن ہمارے سر پر آپہنچا ہے۔ اب
یہ خدا کا کام ہے کہ وہ ہمیں بچائے۔ سو لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ڈرنے کی کوئی بات نہیں
خدا ہمارے ساتھ ہے۔ یہ ہے تو گل۔ پورے سامان استعمال کرو اور اس کے بعد خدا
پر پورا یقین رکھو اور چاہے کچھ بھی ہو جائے یہ سمجھ لو کہ خدا ہمیں نہیں چھوڑے گا۔
جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم احتیاطیں کرتے تھے صحابہ بھی آپ کے پہرے دیتے
تھے۔ ایک دن ایک دشمن مچھپ کر آپ کے سر پر آکھڑا ہوا۔ آپ کی ہی تلوار کہیں لٹکی
ہوئی تھی اس نے وہ اٹھالی اور اٹھا کر کہنے لگا اب بتاؤ کون آپ کو مجھ سے بچا سکتا ہے ؟ آپ
نے فرمایا اللہ ۔ 13 ایسے تو گل کے ساتھ آپ نے یہ بات کہی کہ اُس کے ہاتھ کانپ گئے اور
تلوار گر گئی۔ سو یہ ہے تو گل۔ اگر تم اس تو کل پر قائم رہو اور ہمیشہ اپنے دوستوں کو اور
اپنی نسلوں کو اس پر قائم رکھتے جاؤ تو قیامت تک کوئی شخص تم پر انشاء اللہ تعالیٰ غالب
نہیں آئے گا۔ بلکہ ہمیشہ تم ہی دشمن پر غالب آجاؤ گے کیونکہ خدا تمہارے ساتھ ہو گا۔
پھر میں ایک اور بات کہنی چاہتا ہوں۔ کل میں نے تم کو بھی دیکھا اور انصار کو
بھی دیکھا۔ شاید کچھ اس بات کا بھی اثر ہو گا کہ فالج کی وجہ سے میری نظر کمزور ہو گئی ہے

انوار العلوم جلد 25
172 مجلس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955ء میں خطابات
اور میں پوری طرح دیکھ نہیں سکا ہوں گا لیکن بہر حال مجھے نظر یہ آیا کہ جیسے چہرے
افسردہ افسردہ ہیں اور جھلسے جھلسے سے ہیں۔ میں نے سمجھا شاید میری بیماری کے خیال سے
ایسا ہے۔ چنانچہ میں نے بعض دوستوں سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا طوفان کی وجہ سے
لوگوں کی مالی حالت خراب ہو گئی ہے اس وجہ سے ان کے چہرے افسردہ ہیں۔ لیکن میں
دیکھتا ہوں کہ یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔ اگر میری بیماری اس کی وجہ ہو تو میں تو ایک انسان
ہوں۔ آخر انسان کب تک تمہارے اندر رہے گا۔ اس کے بعد آخر خدا ہی سے واسطہ پڑنا
ہے۔ کیوں نہ خدا ہی سے شروع سے واسطہ رکھو۔ دیکھو حضرت ابو بکر نے کیا سچائی بیان
کی تھی کہ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَ مَنْ
كَانَ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللهَ حَلٌّ لَا يَمُوْتُ - 1 اگر خدا پر توکل کرو گے تو معلوم نہیں تمہارا
اس دنیا کے ساتھ ہزار سال واسطہ پڑنا ہے یا دو ہزار سال واسطہ پڑنا ہے۔ بہر حال ہزار دو
ہزار سال کا عرصہ خدا کے لئے تو کچھ بھی نہیں مگر اس تو گل کے نتیجہ میں وہ ہمیشہ
تمہارے ساتھ رہے گا۔
اس بیماری میں مجھے خیال آیا کرتا ہے کہ کچھ خیر خواہ دوستوں کی بیوقوفیوں کی
سزا بھی مجھے ملی ہے۔ وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ "خدا آپ کو عمر نوح دے " عمر نوح تو ہزار
سال کہتے ہیں۔ میں تو ستاسٹھ سال میں اپنے جسم کو ایسا کمزور محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے یوں
معلوم ہوتا ہے کہ جیسے میری روح گویا قید کی ہوئی ہے۔ اگر بجائے عمر نوح کی دعا کرنے
کے وہ یہ دعا کرتے کہ یا اللہ ! تو ہمارے خلیفہ کو اتنی عمر دے جس میں وہ بشاشت کے ساتھ
کام کر سکے اور تیری مدد اس کے ساتھ ہو تو مجھے کتنا فائدہ ہوتا۔ اگر وہ مجھے عمر نوح ہی
دے تو ہز ارسال کی تو قوم نہیں ہوا کرتی۔ قومیں تو دو دو ہزار سال چلتی ہیں پھر بھی تو ہزار
سال کے بعد میں تم سے جدا ہو جاتا۔ تو ایسی غلط دعامانگنے سے کیا فائدہ تھا۔ دعا یہ مانگنی تھی
کہ یا اللہ تو ان کو ایسی عمر دے جس میں ان کا جسم اس کام کا بوجھ اٹھا سکے اور بشاشت سے
یہ تیرے دین کی خدمت کر سکیں۔ ۔ اور ہمارے اندر وہ طاقت پیدا کر کہ جو کام تو تو ان سے
لے رہا ہے وہ ہم سے بھی لیتا چلا جا۔ یہ دعا میرے لئے بھی ہوتی اور تمہارے لئے بھی ہوتی

انوار العلوم جلد 25
اور اسلام کے لئے بھی ہوتی۔
173 مجلس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955ء میں خطابات
سو میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خوش رہو۔ آج ہی جب میں نے یہ واقعہ اپنے
گھر میں سنایا تو انہوں نے بتایا کہ ریڈرز ڈائجسٹ میں ایک امریکن کا مضمون شائع ہوا
ہے۔ ریڈرز ڈائجسٹ امریکہ کا ایک بڑا مشہور رسالہ ہے جو دو کروڑ کے قریب شائع ہوتا
ہے جس میں اس نے لکھا کہ میں نیوزی لینڈ گیا وہاں میں افسردہ رہنے لگ گیا۔ ایک دن
میں بیٹھا تھا کہ ایک نیا شادی شدہ جوڑا جو ہنستا ہوا آرہا تھا وہ میرے آگے کھڑا ہو کر کہنے لگا
ہماری خاطر ایک دفعہ مسکرا دو۔ کہنے لگا کہ میں جو مسکرایا تو پھر یوں مسکرانے لگا کہ مجھے
اپنا وطن بھول ہی گیا اور میں مسکراتا ہی رہا۔ تم بھی خدا اور اس کے رسول کی خاطر
مسکراؤ، اپنے چہرے پر رونے کو کبھی نہ آنے دو اور مسکراتے چلے جاؤ تا کہ ساری دنیا
تمہاری وجہ سے مسکراتی چلی جائے۔ مگر ایسا مسکراؤ کہ اس کے ساتھ شیطان نہ
مسکرائے۔ خدا مسکرائے۔ ایک مسکراہٹ ایسی ہوتی ہے جو خدا سے غافل کر دیتی ہے
اس کے ساتھ شیطان مسکراتا ہے۔ اور ایک مسکراہٹ وہ ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ خدا
بھی مسکراتا ہے۔ پھر جس شخص نے یہ کہا کہ غربت آگئی ہے طوفان آئے ہیں۔ اس نے
بھی غلطی کی۔ صحابہ میں دیکھو ایک صحابی عمرہ کے موقع پر اکڑ اکڑ کر طواف کر رہا تھا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو اس کو بلایا اور فرمایا۔ اکڑ نا خدا کو بڑا نا پسند ہے
لیکن تمہارے اکڑنے پر خدا خوش ہوا ہے۔ تم کیوں اکڑے تھے ؟ کہنے لگا یا رسول اللہ !
صلی اللہ علیہ وسلم میں اس لئے اکڑا تھا کہ ملیریا کی وجہ سے سب کی کمریں ٹیڑھی ہو گئی
تھیں۔ میں نے کہا کافر ہمارا طواف دیکھ رہے ہیں، کہیں وہ ہماری ٹیڑھی کمریں دیکھ کر
خوش نہ ہو جائیں کہ مسلمانوں کی کمریں ٹوٹ گئیں ہیں اس لئے میں اکڑا کٹڑ کر چلتا تھا کہ
اُن کو بتاؤں کہ ہم خدا کے فضل سے بیماریوں سے ڈرنے والے نہیں ہم اکڑ کر چلیں گے۔
آپ نے فرمایا خدا کو تمہاری یہ ادا بڑی پسند آئی ہے ۔۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملک پر آفت آئے تو مومن سے زیادہ اور کون غمگین
ہو گا مگر اپنے غم کا تحفہ رات کے وقت خدا کے آگے نذر کے طور پر پیش کرو اور

انوار العلوم جلد 25
174 مجلس انصار الله و خدام الاحمدیہ کے - انصار الله و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955ء میں خطابات
اپنی مسکراہٹیں دن کے وقت خدا اور اس کے رسول کے آگے پیش کرو تا کہ دشمن یہ نہ
سمجھے کہ ان طوفانوں نے تمہاری کمریں توڑ ڈالی ہیں۔
یاد رکھو خدا نے اس زمین میں کمائی کی بڑی قابلیتں رکھی ہیں۔ میں نے بارہا
زمینداروں کو کہا ہے کہ ہمارا ایک وفد جاپان گیا تھا انہوں نے بتایا کہ چھ ہزار روپیہ
فی ایکڑ جاپانی کمارہے ہیں۔ میں نے اٹلی سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ چودہ سو روپیہ
فی ایکڑ اٹلی والے کما رہے ہیں۔ میں نے ہالینڈ سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ تین
ہزار روپیہ فی ایکڑ ہالینڈ والے کما رہے ہیں۔ ہمارے ملک کی اوسط زمین دو تین ایکڑ فی
شخص بنتی ہے۔ تین ہزار فی ایکڑ کے لحاظ سے چھ ہزار کی آمدن یعنی پانچ سو روپیہ ایک
مہینے کی آمد بنتی ہے۔ گویا اس کی ای۔ اے۔سی کے برابر تنخواہ ہو جاتی ہے۔ ضرورت یہ
ہے کہ ہمارے آدمی محنت کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی زمینوں میں سے سونا اگلوائے۔
تاجر ایسی دیانت سے کام کریں کہ دنیا میں ہیں میل سے ان سے سودا لینے آئے، نوکر
ایسی دیانت سے کام کریں کہ افسر کہے کہ میں نے رکھنا ہے تو احمدی رکھنا ہے، یہ بڑے
دیانتدار ہوتے ہیں۔ غرض اچھے سے اچھا کام کرو، زیادہ سے زیادہ محنت کرو اور خواہ
زمیندارہ ہو ، تجارت ہو ، ملازمت ہو اپنے اعلیٰ نمونے پیش کرو۔ اور جب خدمت خلق کا
وقت آئے تو سب سے بڑھ کر خدمت خلق کرو۔
دیکھو عذاب تو عذاب ہی ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ
ہمارے ملک کو عذابوں سے بچائے۔ لیکن اس عذاب کے وقت میں تم کو جو خدمت کی
توفیق ملی ہے تو یہ تو مسکرانے والی بات ہے۔ بہر حال خدمت کی توفیق ملنے کے لئے ہمیشہ
دعائیں کرتے رہو۔ اور جب کسی شکل میں بھی ملک پر کوئی مصیبت آئے تو سب سے
آگے اپنی جان کو خطرہ میں پیش کرو تا کہ دنیا محسوس کرے کہ تم دنیا کے لئے ایک ستون
ہو اور تمہارے ذریعہ سے ملک کی چھت قائم ہے۔ اگر تم اپنے اندر یہ تغیر پیدا کر
لوگے تو اللہ تعالیٰ بھی خوش ہو گا ، تمہارے اہل ملک بھی خوش ہوں گے اور ملک بھی
ترقی کرے گا اور لوگوں کے دلوں سے تمہاری دشمنیاں نکل جائیں گی اور تمہاری محبتیں

انوار العلوم جلد 25
175 مجلس انصار الله و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955 ء میں خطابات
لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو جائیں گی۔
پس خدمت کرو اور کرتے چلے جاؤ تمہارا نام خدام احمد یہ ہے۔ خدام احمد یہ کے
یہ معنی نہیں کہ تم احمدیت کے خادم ہو۔ خدام احمدیہ کے معنی ہیں تم احمدی خادم ہو۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں سَیدُ الْقَوْمِ خَادِمُهُمْ قوم کا سردار ان کا خادم
ہوتا ہے۔ اگر تم واقع میں سچے احمدی بنو گے اور سچے خادم بھی بنو گے تو تھوڑے دنوں میں
ہی خدا تم کو سید بنادے گا۔ ہر شخص تمہارا ادب اور احترام کرے گا۔ اور لوگ سمجھیں
گے کہ ملک کی نجات ان کے ساتھ وابستہ ہے۔ دیکھو یہ کس طرح اپنی جانوں کو خطرہ میں
ڈال کر ملک کی خدمت کرتے ہیں۔ سو اپنے اس مقام کو ہمیشہ یاد رکھو اور ہمیشہ یہ کوشش
کرتے رہو کہ تمہارے ذریعہ سے دنیا کا ہر غریب اور امیر فائدہ اٹھائے۔ نہ امیر سمجھے کہ
تم اُس کے دشمن ہو نہ غریب سمجھے کہ تم اُس کے دشمن ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ کے غریب بھی
بندے ہیں اور امیر بھی بندے ہیں۔ ہزاروں باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں امیر بھی
خدمت کے محتاج ہوتے ہیں اور ہزاروں مواقع ایسے آتے ہیں کہ غریب بھی خدمت کے
محتاج ہوتے ہیں۔ تم دونوں کی خدمت کرو کیونکہ احمدیت غریب اور امیر میں کوئی فرق نہیں
کرتی۔ بالشویک غریبوں کی خدمت کرتے ہیں اور کیپیٹلسٹ(CAPITALIST)
امیروں کی خدمت کرتے ہیں۔ تم خدام احمد یہ ہو تمہارا کام یہ ہے کہ امیر مصیبت میں ہو
تو اس کی خدمت کرو اور غریب مصیبت میں ہو تو اُس کی خدمت کرو یہاں تک کہ ہر فرد بشر
یہ سمجھے کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو اُس کی نجات کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہر قسم کی قومی ترقیات تم حاصل کرو گے اور اللہ تعالیٰ کی برکتیں تم پر نازل ہوں گی۔
اور یاد رکھو کہ جہاں جہاں جاؤ خدام کی تعداد بڑھانے کی کوشش کرو۔ میرا اندازہ یہ ہے
کہ تمام احمدیوں کا چالیس فیصدی خدام ہونے چاہیں ۔ سو اپنی جماعت کو جمعہ کے دن
اور عید کے دن دیکھو کہ کتنی تھی اور پھر دیکھو کہ کیا اس کا چالیس فیصدی خدام ہیں؟
اگر نہیں ہیں تو ہر ایک کے پاس جاؤ اور اُس کو تحریک کرو کہ وہ بھی آئے اور خدام میں
شامل ہو۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تم کو سچے طور پر خدام احمد یہ بننے کی توفیق دے۔

انوار العلوم جلد 25
176 مجلس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955 ء میں خطابات
کیونکہ ملک کو خدام احمد یہ کی ضرورت ہے۔
جیسے میں نے بتایا ہے خدام احمد یہ جب ہم نے نام رکھا تھا تو اس کے یہ معنی نہیں
تھے کہ تم احمدیوں کے خادم ہو۔ اگر تم یہ معنی کرو گے تو بڑی غلطی کرو گے اور ہم پر ظلم
کرو گے۔ خدام احمد یہ سے مراد تھا احمدیوں میں سے خدمت کرنے والا گروہ۔ تم خادم تو
دنیا کے ہر انسان کے ہو لیکن ہو احمدیوں میں سے خادم۔ اس لئے اس کا یہ مطلب نہیں تھا
کہ تم احمدیوں کی خدمت کرو بلکہ مطلب یہ تھا کہ احمدی سٹینڈرڈ کے مطابق خدمت
کرو۔ چنانچہ دیکھ لو لاہور میں طوفان آیا، مکان گرے تو اس موقع پر جو احمدی معمار ہم
نے بھیجے۔ ان کے متعلق پولیس نے اور محلے والوں نے اقرار کیا کہ یہ آدمی نہیں یہ تو جن
ہیں۔ یہ تو منٹوں میں مکان تعمیر کر دیتے ہیں۔ تو یہ احمدی سٹینڈرڈ تھا۔ سو اپنا احمدی
سٹینڈرڈ قائم کرو اور اسے بڑھاتے جاؤ۔ دیکھو آج تو تم خدمت کرتے ہو کل دوسروں کو
بھی تحریک ہو گی۔ لیکن اگر احمدی سٹینڈرڈ کے مطابق تم خدمت کرنے والے ہو گے تو
دوسرے تمہارا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ وہ ہزار ہوں گے اور تم پچاس ہو گے لیکن تم پچاس
ان ہزار سے زیادہ کام کر جاؤ گے کیونکہ تمہار اسٹینڈرڈ احمدی سٹینڈرڈ ہو گا اور اُن کا سٹینڈرڈ
اول تو احمدی سٹینڈرڈ نہیں ہو گا دوسرے وہ فرق کریں گے کہ یہ ہمارا دشمن ہے اور یہ ہمارا
دوست ہے۔ تم نے کہنا ہے کہ ہم نے تو خدمت کرنی ہے۔ چاہے مخالف ہو یا دوست۔
اس طرح آپ ہی آپ تمہارا کام دوسروں سے بلند ہوتا چلا جائے گا اور تم ملک کے لئے
ایک ضروری وجود بن جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کے تم پر فضل نازل ہوں گے۔
جیسا کہ شروع میں میں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرو، دعاؤں پر خاص زور
۔
دو اور اپنی اصلاح کی فکر کرو۔ جوانی میں تہجد پڑھنے والے اور جوانی میں دعائیں کرنے
والے اور جوا جوانی میں سچی خوابیں دیکھنے والے بڑے نادر وجود ہوتے ہیں۔ تم نے ابدال کا
ذکر سنا ہو گا۔ ابدال در حقیقت وہی ہوتے ہیں جو جوانی میں اپنے اندر تغیر پیدا کر لیتے ہیں
اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا تعلق پیدا کر لیتے ہیں کہ بڑھے بڑھے بھی آکر کہتے ہیں کہ
حضور ہمارے لئے دعا کیجئے۔ تمہارے احمدیوں کے بڑھے تو اقطاب ہونے چاہئیں اور

انوار العلوم جلد 25
177 مجلس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955ء میں خطابات
احمدیوں کے جو ان ابدال ہونے چاہئیں۔ وہ خوب دعائیں مانگیں اور اللہ تعالیٰ سے
ایسی محبت کریں کہ وہ اپنے فضل سے ان سے بولنے لگ جائے اور وہ جوانی میں ہی
صاحب کشف و کرامات ہو جائیں۔ اور محلہ کے لوگوں کو جب مصیبت پیش آئے وہ
دوڑے دوڑے ایک خادم احمدیت کے پاس آئیں اور آکر کہیں کہ دعا کرو ہماری
یہ مصیبت ٹل جائے۔ جب تم جذبہ اخلاص سے ان کے لئے دعا کرو گے تو پھر خدا تمہاری
دعائیں بھی زیادہ قبول کرنے لگ جائے گا اور لوگوں کو ماننا پڑے گا کہ تمہاری دعا ایک
بڑی قیمتی چیز ہے۔
بہر حال ان نصیحتوں کے بعد میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں۔ مصافحہ تو میں کر
چکا ہوں۔ اب آپ لوگوں کے لئے دعا کر کے آپ لوگوں کو رخصت کرتا ہوں۔ باقی کام
آپ کے منتظمین سر انجام دیں گے۔ میں آپ کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ کر آپ سے
رخصت ہوتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو اور قیامت تک آپ لوگ اور آپ
کی نسلیں دین کی خادم رہیں، خدا کی محب رہیں، خدا سے تم محبت کرنے والے ہو اور خدا تم
سے محبت کرنے والا ہو ۔ کبھی تمہارا دشمن تم پر غالب نہ آئے بلکہ تم خدا کی مدد اور اس کی
نصرت سے نیکی اور تقویٰ کے ساتھ لوگوں پر غالب آؤ۔ شرارت اور فساد کے ساتھ نہیں
بلکہ نیکی اور تقویٰ کے ساتھ تاکہ اسلام تمہاری ترقی سے فائدہ اٹھائے اور کسی کو تمہاری
ترقی سے نقصان نہ پہنچے اللهم آمین۔
دیکھو! میں نے کہا تھا تو گل کرو۔ سو تو گل کے معنی ہیں احمدیت کا صحیح مقام ۔ اس
کے لحاظ سے میں کہتا ہوں کہ کہو احمدیت زندہ باد۔ اور میں نے کہا تھا کہ خدمت احمدیت
کے سٹینڈرڈ پر کرو جس کے معنی یہ ہیں کہ انسانیت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرو۔ سواس
کے مطابق میں کہتا ہوں کہ تمہارا نعرہ یہ ہونا چاہیے۔ انسانیت زندہ باد۔ اللہ تعالیٰ تم کو وہ
قائم رکھنے کی توفیق دے جس سے وہ اعلیٰ جذبات انسان کے اندر خدا خدا تعالیٰ نے
فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ۔ 2 کے مطابق پیدا کی ہیں وہ قائم رہیں اور انسان کی
وہ شکل دنیا کو نظر آئے جس کے متعلق قرآن میں خدا کہتا ہے کہ میں نے بنائی ہے۔
سٹینڈرڈ قائ

انوار العلوم جلد 25
178 مجلس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955ء میں خطابات
وہ شکل نظر نہ آئے جو شیطان نے بنائی ہے بلکہ تمہارے ذریعہ سے وہ شکل انسانیت کی دنیا کو
نظر آئے جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہے اور جس کے متعلق وہ فرماتا ہے کہ فِطْرَةَ اللهِ الَّتِي
فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا "
(الفضل 4 مارچ 1956ء)
1 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 278، 279 مطبوعہ مصر 1936ء
2 بخاری کتاب المناقب باب مناقب المهاجرين وَفَضْلِهِمْ
3 مسلم كتاب الفضائل باب تو كُلِهِ عَلَى اللهِ تعالى (الخ)
4 بخاری کتاب المناقب باب قول النبي صلى الله عليه وسلم لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذَا خَلِيلًا
5 صحیح مسلم کتاب الحج باب استحباب الرمل في الطواف (مفهوماً)
6 کنز العمال جلد 6 صفحه 710 مطبوعہ بیرو طبوعہ بیروت 1979ء
31 :الروم

انوار العلوم جلد 25
179
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی