افتتاحی تقریر جلسی سالانہ 1955ء

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
181
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
(فرمودہ26دسمبر 1955ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
”اب میں اس سال کے جلسہ کا افتتاح کرتا ہوں۔ کتنا عظیم الشان فرق بارہ
مہینے میں پڑا ہے۔ بارہ مہینے پہلے میں بالکل تندرست تھا مگر اس کے بعد میں ایک سخت
بیماری میں مبتلا ہوا جس کے اثرات اب تک باقی ہیں۔ اس بیماری کا جو ظاہری جسمانی
حصہ پر اثر تھا اس میں تو کمی ہے۔ ہاتھ پیر ہلا تا ہوں، چل لیتا ہوں لیکن ابھی کئی قسم کے
اثرات باقی ہیں۔ مثلاً نظر بہت کم کام کرتی ہے گو ڈاکٹر کہتے ہیں کہ موتیا بند نہیں ہے
لیکن کوئی اعصابی مرض ہے۔ تھوڑا سا بھی پڑھوں تو سر چکرا جاتا ہے جس کی وجہ سے
سارا دن گھبراہٹ میں گزرتا ہے۔ جب تک میری بیوی مجھے ڈاک وغیرہ سناتی رہے یا
قرآن شریف کے نوٹ لکھتی رہے طبیعت ٹھیک رہتی ہے۔ بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے کہ کئی ڈاکٹروں نے حتی کہ یورپین ڈاکٹروں نے بھی جو دین کے اتنے قائل
نہیں کہا کہ آپ کی صحت معجزانہ ہے حالانکہ وہ دین کے قائل نہیں ہیں مگر ان کے منہ
سے بھی ایسا فقرہ نکل گیا۔ چنانچہ مجھے یاد ہے جرمنی میں ایک ڈاکٹر مجھے دیکھ کر کہنے لگا
کہ Your care was miraculous اِسی طرح یہاں کے بھی کئی ڈاکٹروں نے کہا
کہ یہ ایک معجزانہ بات تھی۔ اب اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس معجزہ کو کامل کر دے
اور وہ جو اب تک میرے دماغ پر بوجھ ہے اُس کو دور کر دے۔ بعض دفعہ خدا تعالیٰ کا
فضل ایسا ہوتا ہے کہ یہ بوجھ بالکل دور ہو جاتا ہے۔ کل ہی کی بات ہے نماز مغرب اور

انوار العلوم جلد 25
182
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
عشاء میں نے گھر میں جمع کر کے پڑھی اس سے پہلے میری طبیعت میں بڑی تشویش سی
تھی اور سر چکراتا تھا مگر سلام پھیر کر میں کھڑا ہوا تو مجھے یوں معلوم ہوا کہ میں بالکل
تندرست ہوں اور ساری تکلیف اور کوفت دور ہو گئی۔ تو اللہ تعالیٰ چاہے تو ایک اشارہ کے
ساتھ اس کو ٹھیک کر سکتا ہے اور پھر مجھے خدمت دین کی توفیق دے سکتا ہے۔
بہر حال جہاں تک سلسلہ کی ضرورتوں کا سوال ہے یہ تو اگر خدا تعالیٰ نے توفیق
بخشی تو کل تقریر میں بیان کروں گا۔ اس وقت دوستوں کو اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا
کہ میں پہلے بھی ایک خطبے میں بیان کر چکا ہوں میری بیماری زیادہ تر اعصابی رہ گئی ہے۔
جہاں تک اصل بیماری کا سوال تھا ڈاکٹروں کا یہی خیال ہے کہ وہ جا چکی ہے صرف اعصابی
تکلیف باقی ہے۔ چنانچہ سوئٹزر لینڈ کا ایک مشہور ڈاکٹر جسے بوسٹن میڈیکل کالج امریکہ
والے بھی جو وہاں کا بڑا بھاری کالج ہے تقریر کے لئے بلایا کرتے ہیں اور جس کے متعلق
ہمارے دوستوں نے بھی وہاں سے مشورہ کر کے تار کے ذریعہ ہمیں لکھا تھا کہ اسے ضرور
دکھاؤ۔ اُس کا یہ فقرہ تھا کہ اب یہ بیماری آپ کے اختیار میں ہے آپ زور لگائیں اور بھول
جائیں۔ میں نے کہا میں بھولوں کس طرح؟ اِس کا بھی علاج بتاؤ۔ کہنے لگا اصل بات یہ
معلوم ہوتی ہے کہ آپ کی صحت بیماری کے حملہ سے پہلے بہت اچھی تھی اب یکدم اس
چیز میں جو کمی آئی ہے وہ آپ کو بہت محسوس ہوتی ہے اور آپ اس کو بھلا نہیں سکتے۔
پھر جب میں اٹھا تو یورپین لوگوں کے طریق کے مطابق میرے سینہ کی طرف اپنا ہاتھ
کر کے اور انگلی ہلا کر کہنے لگا کہ میری نصیحت آپ کو یہ ہے کہ Be optimistic
Be optimistic اپنی امید مضبوط کرو پھر یہ بیماری جاتی رہے گی۔ وہ کہنے لگا جہاں تک
طبی سوال ہے میرے نزدیک بیماری چلی گئی ہے لیکن آپ اپنے نفس پر قابو کر کے اسے
مجھلا دیں گو آپ کے لئے یہ مشکل ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی صحت پہلے بہت اچھی
تھی یکدم جو آپ آکے ناکارہ ہو گئے تو جو صدمہ آپ کے دماغ کو پہنچا ہے اس کی وجہ سے
آپ بیماری کو بھلا نہیں سکتے مگر کوشش کریں کیونکہ علاج یہی ہے۔ جس دن آپ اپنی
طبیعت پر غالب آجائیں گے جہاں تک جسمانی مرض کا سوال ہے وہ ختم ہو جائے گی۔

انوار العلوم جلد 25
183
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
یہ بہت بڑا فرق ہے جو میری صحت میں واقع ہوا۔ کجا بارہ مہینے پہلے کی حالت اور کجا آج کی
حالت۔ سوائے اس کے کہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے بعض دفعہ ایسا وقت بھی آتا ہے کہ
میں اپنے آپ کو بالکل تندرست محسوس کرتا ہوں۔ پچھلے مہینہ میں نومبر کے آخر میں یا
دسمبر کے شروع میں پندرہ دن ایسے رہے کہ میں کمرہ میں ٹہلتا تھا۔ آخر ٹہلنا پڑتا ہے
کیونکہ گھبراہٹ ہوتی ہے اور یہ بھی غالباً اس بیماری کے نتیجہ میں ہے۔ چونکہ پہلے چلنا پھرنا
بند ہو گیا تھا طبیعت اندرونی طور پر محسوس کرتی ہے کہ میں چل کے دیکھوں کہ چل سکتا
ہوں یا نہیں۔ تو ٹہلتا ہوں اور ٹہلتا چلا جاتا ہوں یہاں تک کہ پیر تھک جاتے ہیں۔ غرض
پندرہ دن ایسے رہے کہ میر ادماغ بالکل یوں محسوس کرتا تھا کہ اس پر کوئی بوجھ نہیں اور
نماز میں مجھے بھولنا بھی بند ہو گیا تھا۔ شروع شروع میں جب میں کراچی گیا ہوں تب تو یہ
حال تھا کہ پاس آدمی بیٹھتے تھے جو بتاتے جاتے تھے کہ اب سجدہ کریں، اب سجدہ سے
اٹھیں۔ یہاں بھی آکر کچھ بھولا مگر پھر ٹھیک ہو گیا۔ مگر اس کے بعد پھر یہی کیفیت ہو گئی
جس پر میں نے اپنے ساتھ ایک آدمی کھڑا رکھنا شروع کیا کہ تم کھڑے ہو جاؤ گے تو مجھے
پتہ لگ جائے گا کہ کھڑا ہونا ہے، بیٹھ جاؤ گے تو مجھے پتہ لگ جائے گا کہ مجھے بیٹھنا ہے۔ مگر
آہستہ آہستہ خدا تعالیٰ نے طبیعت پر ایسا قابو دے دیا کہ بغیر اُس کے بیٹھنے یا قطع نظر اُس
کے کھڑا ہونے کے میں آپ ہی آپ کھڑا ہو جاتا تھا اور رکوع کرتا تھا اور تشہد پڑھتا تھا۔
اسی طرح گھر میں نماز پڑھتا ہوں تو بیوی کو بٹھا لیتا ہوں کہ دیکھتے جانا میں غلطی تو نہیں
کرتا۔ مگر کئی دفعہ ایسے وقت بھی آتے ہیں کہ نماز بالکل ٹھیک پڑھتا ہوں اور کوئی بات
نہیں بھولتی۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ محض دعاؤں کا نتیجہ ہے اور دعاؤں کے ساتھ ہی اس کا
تعلق ہے۔ مجھے خدا تعالیٰ نے خواب میں بھی یہی بتایا ہے۔ سو اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ
اس جلسہ کو مبارک کرے اور آئندہ سینکڑوں جلسوں کے لئے اس سے برکت کا سلسلہ
قائم کرے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے فرمایا ہے کہ مجھ سے خدا تعالیٰ کا وعدہ
ہے کہ تین سو سال تک تمہاری جماعت بڑی طاقتور اور مضبوط ہو جائے گی۔ تین سو سال

انوار العلوم جلد 25
184
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
کا عرصہ بڑا لمبا عرصہ ہے۔ یوں تو مومن کو قیامت تک کے لئے عزم کرنا چاہئے لیکن
کم سے کم تین سو سال تک تو ہماری آئندہ نسلوں کو یہ عزم کرنا چاہئے کہ یکے بعد دیگرے
ہم سلسلہ کا بوجھ اٹھاتے چلے جائیں گے اور اسلام کی اشاعت میں کوئی کوتاہی نہیں کریں
گے۔ اس وقت میں دیکھتا ہوں کہ نئے خاندانوں میں سے تو لوگ وقف کی طرف آرہے
ہیں مگر پرانے خاندانوں میں سے کم آ رہے ہیں۔ پس سلسلہ کے لئے بھی دعا کرو اور ان
لوگوں کے لئے بھی کرو جن کو خدا تعالیٰ نے پہلے احمدیت کی خدمت کی توفیق دی تھی کہ
اللہ تعالیٰ ان کے خاندانوں کو بھی اس کی توفیق دیتار ہے۔
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعد میں آنے والے مومن ہمیشہ دعا
کرتے رہتے ہیں کہ یا اللہ ! ہمیں بھی بخش اور اُن کو بھی بخش جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے
ہیں ہے تو ان لوگوں کا بھی ایک حق ہے کیونکہ ان کے ذریعہ سے ہی ایمان آپ تک پہنچا
ہے۔ اس طرح آپ لوگ کوشش کریں کہ خدا تعالیٰ آپ میں ایمان قائم رکھے اور ایسا
ایمان قائم رکھے کہ وقف کے ذریعہ سے جماعت کی ترقی کے لئے آپ لوگ ہمیشہ کوشاں
رہیں۔ بے شک خدمات کے کئی ذرائع ہیں۔ قومی طور پر تو یہی ذریعہ ہے کہ اپنے ایمانوں
کو مضبوط رکھا جائے۔ جیسے قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سارے لوگ وقف
نہیں کر سکتے کچھ لوگ کر سکتے ہیں۔ سارے لوگوں کا وقف یہی ہے کہ تمام لوگ اپنے
ایمانوں کو پختہ رکھیں اور اپنی قربانی کو بڑھاتے چلے جائیں۔ اگر سارے لوگ اپنے
ایمانوں کو پختہ نہ رکھیں اور قربانی کو نہ بڑھاتے چلے جائیں تو وقف کرنے والے کھائیں
گے کہاں سے؟ ان کے کھانے پینے کا تبھی سامان ہو سکتا ہے جب اللہ تعالیٰ جماعت کو
توفیق دیتا چلا جائے اور ان کے چندے بڑھتے چلے جائیں۔ آخر یہ سلسلہ بڑھے تو ہمیں دس
پندرہ ہزار واقفین چاہئیں۔ ملک کا معیار زندگی اتنا بڑھتا چلا جاتا ہے کہ جو اچھی دینی یا
دنیوی تعلیم والے ہوں گے اُن کو اپنے ہمسایوں کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کم سے کم
چار پانچ سو روپیہ ماہوار کی ضرورت ہو گی۔ اس کے معنی یہ بنتے ہیں کہ اگر دس ہزار واقفین
ہوں تو چالیس پچاس لاکھ روپیہ ماہوار کی آمدنی ہونی چاہئے۔ یعنی چھ کروڑ روپیہ سالانہ ۔

انوار العلوم جلد 25
185
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
تب جاکے اتنے واقفین مل سکتے ہیں جو سلسلہ کی ساری ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔
اگر آپ لوگ اپنی نسلوں میں یہ احساس پیدا کریں کہ تم میں سے جو وقف کرے
دوسرے لوگ اس کی خدمت کیا کریں تو یہ کام بڑی آسانی سے ہو سکتا ہے۔ اس کے
علاوہ اپنے چندے بڑھاؤ اور صرف اپنے ہی نہ بڑھاؤ اپنے دوستوں کے بھی بڑھواؤ۔ اور جو
غیر احمدی دوست ہیں اُن سے بھی چندے لو۔ ان میں بھی ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن
کے اندر دین کا درد ہے۔
مجھے یاد ہے میر محمد اسحق صاحب مرحوم جب بچے تھے۔ حضرت خلیفہ اول
نے میر ناصر نواب صاحب مرحوم کو جو ہمارے نانا تھے فرمایا کہ اسحق کو میرے پاس
بھیجا کریں میں اس کو قرآن حدیث پڑھاؤں گا۔ وہ تھے تو اہلحدیث مگر طبیعت بڑی
جو شیلی تھی کہنے لگے اسماعیل ڈاکٹری میں پڑھتا ہے اسحاق اگر آپ کے پاس قرآن حدیث
پڑھے گا تو اس کا یہ مطلب ہے کہ ہمیشہ میرا ایک بیٹا میرے دوسرے بیٹے کے آگے
ہاتھ پھیلائے گا کہ میرے لئے کچھ کھانے کا سامان کرو۔ کرو۔ حضرت خلیفہ اول فرمانے لگے
کہ میر صاحب ! آپ یہ کیوں کہتے ہیں کہ میرا ایک بیٹا دوسرے بیٹے کے آگے ہاتھ
پھیلائے گا ؟ آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ میرے اس بیٹے کے طفیل خدا دوسرے بیٹے کو
رزق دے گا۔ تو اپنی اولاد کو آپ لوگ یہ احساس پیدا کرائیں کہ جو تم میں سے
واقف زندگی ہو تمہارا فرض ہے کہ اپنی آمدنوں میں سے ایک معقول حصہ اُس کی خدمت
کے لئے دیا کرو تا کہ اُس کی فکرِ معیشت دور ہو جائے۔ سو ایک طرف جو دنیوی تعلیم
حاصل کرنے والے لڑکے ہیں اُن کو یہ تعلیم دیں اور جو دوسرے ہیں اُن کو دینی تعلیم
دلائیں۔ اور اصل چیز تو یہ ہے کہ قرآن شریف اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی کتابیں پڑھ پڑھ کے آپ لوگ خود اپنی تعلیم اتنی مکمل کریں کہ اپنے گھروں
میں ہی ہر شخص واقف ہو جائے۔ آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جو صحابہ
تھے وہ کون سے شاہد پاس تھے۔ بس ایک آگ اُن کے دلوں میں لگی ہوئی تھی۔
وہ آگ لگ جائے تو سب کام آپ ہی آپ ہو جاتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے جو لوگ

انوار العلوم جلد 25
186
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کو غور سے پڑھتے ہیں، سلسلہ کا لٹریچر غور سے
پڑھتے ہیں قرآن شریف اور حدیث غور سے پڑھتے ہیں بغیر اس کے کہ اُن کو کوئی بڑا علم
آتا ہو وہ دنیا کے بڑے سے بڑے عالم پر غالب آ جاتے ہیں اور کوئی شخص ان کے
سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا۔
مجھے یاد ہے لندن میں ہمارے ایک مبلغ ہوتے تھے چودھری ظہور احمد باجوہ۔ وہ
آجکل ناظر رشد و اصلاح ہیں اُن کے ساتھ بعض دفعہ لوگوں کی گفتگو ہوتی تھی۔ بعض
دفعہ انگریزوں کی اور بعض دفعہ جو بڑے بڑے ہو شیار اور جہاندیدہ پیغامی مبلغ ہیں اُن
کی۔ جب وہ سوال و جواب آتا تو ہمیشہ ان کا خط پڑھ کر میر ادل کا نپتا تھا کہ یہ کوئی غلطی نہ
کر بیٹھیں مگر ہمیشہ ہی میں نے دیکھا کہ جب میں ان کا جواب پڑھتا تھا تو دل خوش ہو جاتا
تھا۔ وہ ایسا مکمل اور اعلیٰ جو اب ہوتا تھا کہ میرا دل مانتا تھا کہ اس شخص کی اللہ تعالیٰ نے مدد
کی ہے۔ تو سلسلہ کا لٹریچر پڑھو۔ عام طور پر سلسلہ کا لٹریچر چھاپنے والوں کو شکایتیں ہیں
کہ لوگ ہم سے کتابیں نہیں لیتے حالانکہ یاد رکھو روٹی نہ لو تو کوئی حرج نہیں لیکن سلسلہ کی
کتابیں لینا اور ان کو پڑھنا بڑی اہم چیز ہے۔ پس ان کتابوں کو پڑھو تا کہ اپنی زندگی میں
خود بھی فائدہ اٹھاؤ اور اپنے بعد آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ پہنچاؤ۔
اب میں دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو برکت والا کرے اور جو باتیں اس
میں کہی جائیں۔ وہ سب نیک اور مفید ہوں جو تقریر کرنے والے ہیں ان کو خدا تعالیٰ توفیق
دے کہ نیک اور صحیح اور اچھی باتیں کہیں۔ اور سننے والے ان تمام نیک اور صحیح اور اچھی
باتوں کو اپنے دل میں اس طرح داخل کر لیں کہ پھر وہ وہاں سے نہ نکلیں اور ہمیشہ ہمیش
کے لئے ان کے اور ان کی نسلوں کے کام آتی رہیں۔ اور ہمارے نوجوان خصوصاً جو بچے
وغیرہ آئے ہیں اُن کو خدا تعالیٰ ایسی توفیق دے کہ جب وہ جلسہ سے اٹھیں تو وہ عمر میں تو
بچے ہوں لیکن عقل اور ایمان میں بڑھے ہو چکے ہوں تا کہ ان کے ذریعہ ایک نئی
ابراہیمی نسل چلے۔ تم میں سے ہر بچہ اگر اپنے دل میں یہ عہد کرلے کہ میں نے ابراہیم بننا
ہے ، میں نے علی بننا ہے ، میں نے بی بننا ہے تو پھر وہی کچھ وہ بن جائے گا۔

انوار العلوم جلد 25
187
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
حضرت ابراہیم کوئی نو دس سال کے تھے ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ ان کے
والد فوت ہو گئے تھے اور چچاہت بیچا کرتے تھے۔ چچانے ان کو کمائی کے لئے جو بتوں کی
دکان تھی اُس میں اپنے بیٹوں کے ساتھ لگا دیا۔ ایک دن بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک بڑھا
آدمی جو کوئی اسی نوے سال کا تھا آیا اور آکے کہنے لگا کہ مجھے ایک بہت چاہئے۔ وہ سب
ثبت پرست لوگ تھے انہوں نے کہا کہ پسند کر لو۔ اس نے ایک ثبت جو نیا بن کے آیا تھا اور
جو ذرا خوبصورت بنا ہوا تھا اور جسے انہوں نے بتوں کے اوپر رکھا ہوا تھا پسند کیا۔ چچا زاد
بھائیوں نے ابراہیم کو کہا کہ تم ذرا اٹھ کے اُتار دو۔ انہوں نے وہ بت اس کو اتار کر دیا تو
ان کو سارا واقعہ یاد آگیا کہ یہ کب بنا ہے۔ وہ دراصل ایک دن پہلے ہی بن کے آیا تھا۔
جب اس بڑھے نے وہ ثبت لینا چاہا تو وہ اس کو دیکھ کر ہنس پڑے۔ وہ کہنے لگا بچے ! تم کیوں
ہنستے ہو ؟ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ تم نوے سال کے ہو اور یہ بت ابھی چند گھنٹے
ہوئے بنا ہے تمہیں اس کے آگے سر جھکائے اور اس کے آگے بیٹھے ہوئے شرم نہیں
آئے گی ؟ اُس کو اتنا غصہ آیا کہ اُس نے وہ بہت وہیں پھینکا اور کہنے لگا کہ یہ لڑکا بڑا شرارتی
ہے۔ اس نے تو مجھے ڈانواں ڈول کر دیا ہے۔ یہ کہہ کر وہ واپس چلا گیا۔ بھا" گیا۔ بھائیوں نے اپنے
باپ کے پاس آکر جو ان کے چچا تھے شکایت کی اور اس نے انہیں خوب مارا کہ تو
میری دکان کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس طرح تو دکان تباہ ہو جائے گی۔ مگر دیکھو وہ ابراہیم
کتنی برکتوں کا موجب ہوا کہ آج بھی ہم کہتے ہیں کہ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى
آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ۔ تو تم میں سے ہر بچہ
ابراہیمی نمونہ کی نقل کر سکتا ہے۔ آخر وہ اُس وقت دس سال کے قریب کے ہی بچے ہوں
گے۔ گویا ابراہیم کے دین کی بنیاد اور ابراہیمی برکتوں کی بنیاد نو دس سال کی عمر میں ہی
پڑی۔ پس خدا تمہیں بھی ان باتوں کے سننے کے بعد ابراہیمی ایمان بخشے۔
اسی طرح حضرت علی کا واقعہ ہے۔ وہ بھی گیارہ سال کے تھے جب وہ دین کی
تائید کے لئے کھڑے ہوئے۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی ہوئی تو آپ نے
ایک دعوت کی جس میں مکہ کے تمام بڑے بڑے امراء کو بلایا اور انہیں کھانا کھلایا پھر آپ

انوار العلوم جلد 25
188
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ میں کچھ اپنے دعویٰ کی باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ اس پر سارے
اٹھ کر بھاگ گئے۔ یہ دیکھ کر حضرت علی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے
اور کہنے لگے اے بھائی! آپ نے یہ کیا کیا ؟ آپ جانتے ہیں کہ یہ بڑے دنیا دار لوگ ہیں۔
ان کو پہلے سنانا تھا اور پھر کھانا کھلانا تھا یہ بے ایمان تو کھانا کھا کر بھاگ گئے کیونکہ یہ
کھانے کے بھوکے ہیں۔ اگر آپ پہلے باتیں سناتے تو چاہے دو گھنٹہ سناتے وہ ضرور بیٹھے رہتے
پھر ان کو کھانا کھلاتے۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس طرح کیا پھر دوبارہ
ان کو بلایا اور ان کی دعوت کی لیکن پہلے کچھ باتیں سنا لیں اور پھر کھانا کھلایا۔ اس کے بعد
آپ کھڑے ہوئے اور آپ نے فرمایا اے لوگو! میں نے تمہیں خدا کی باتیں سنائی ہیں
کیا کوئی تم میں سے ہے جو میری مدد کرے اور اس کام میں میرا ہاتھ بٹائے؟ مکہ کے
سارے بڑے بڑے آدمی بیٹھے رہے۔ صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے
اور کہنے لگے اے میرے چچا کے بیٹے ! میں ہوں۔ میں آپ کی مدد کروں گا۔ آپ نے
سمجھا کہ یہ تو بچہ ہے چنانچہ پھر آپ کھڑے ہوئے اور فرمایا اے لوگو! کیا تم میں سے
کوئی ہے جو میری مدد کرے؟ پھر سارے بڑھے بڑھے بیٹھے رہے اور وہ گیارہ سال کا بچہ
کھڑا ہو گیا اور اس نے کہا کہ میرے چچا کے بیٹے ! میں جو ہوں میں تیری مدد کروں گا۔ 3
پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سمجھا کہ خدا کے نزدیک جوان یہی گیارہ سالہ بچہ
ہے باقی بڑھے سب بچے ہیں۔ چنانچہ آپ نے ان کو اپنے ساتھ ملا لیا اور پھر وہی علی آخر
تک آپ کے ساتھ رہے اور پھر آپ کے بعد خلیفہ بھی ہوئے اور انہوں نے دین کی
بنیاد ڈالی۔ اسی طرح آپ کی نسل کو بھی اللہ تعالیٰ نے نیک بنایا اور بارہ نسلوں تک برابر
ان میں بارہ امام پیدا ہوئے۔
یہ بھی ابراہیمی ایمان تھا۔ ابراہیم کی نسل میں بھی ان کے ایک بیٹے سے بارہ
امام بنے تھے۔ اسی طرح حضرت علیؓ سے بھی بارہ امام پیدا ہوئے۔ مگر کتنا افسوس ہے کہ
بعض مخلص لوگ فوت ہوتے ہیں تو ان کے بیٹے ہی خراب ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات
پوتا خراب ہو جاتا ہے۔ مگر علی کے اندر کیسا ابراہیمی ایمان تھا اور ابراہیمؑ کے اندر کیسا

انوار العلوم جلد 25
189
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
ہو
ایمان تھا کہ بارہ نسلوں تک برابر ان میں یہ ذمہ داری کا احساس چلتا چلا گیا کہ ہم نے دین کی
خدمت کرنی ہے۔ اگر تمہارے بچے بھی یہ ارادہ کر لیں تو پھر کوئی فکر نہیں۔ بڑھوں نے
تو آخر مرنا ہے۔ خدا تعالیٰ نے آدم کے زمانہ سے لے کر آج تک ہر ایک کے لئے موت
مقرر کی ہوئی ہے مگر جب یہی بچے بڑھے بن جائیں گے تو پھر کوئی فکر نہیں ہو گی کہ دین
کا کیا بنے گا۔ یہی نو دس سال کے بچے ایسے طاقتور پہاڑ بنیں گے کہ اگر دنیا ان سے
ٹکرائے گی تو دنیا کا سر پاش پاش ہو جائے گا مگر یہ اپنے مقام سے نہیں ہٹیں گے اور
احمدیت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا کے رہیں گے۔ لیکن یہ سارے کام دعاؤں سے۔
سکتے ہیں۔ ہمارے اختیار میں تو خود اپنا دل بھی نہیں ہوتا۔ لیکن خدا کے اختیار میں ہمارا
بھی دل ہے ، ہماری اولادوں کا بھی دل ہے اور اولادوں کی اولادوں کا بھی دل ہے۔ ہمیں
تو دس بارہ نسلیں کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے کیونکہ نظر تو یہ آتا ہے کہ بارہ تک پہنچنا
بھی ہمارے اختیار میں نہیں۔ اگر یہ دریا کی نہر ہمارے دہانے میں سے گزرے تو خبر
نہیں بارہ نسلوں تک پہنچے گی بھی کہ نہیں۔ مگر خدا کی یہ طاقت ہے کہ وہ بارہ ہزار نسلوں
تک پہنچادے۔ اس لئے آؤ ہم خدا سے دعا کریں کہ وہ اس جلسہ کو بابرکت کرے اور
اللہ تعالیٰ ہماری اولادوں کو ہزاروں پشتوں تک دین کا بوجھ اٹھانے کی توفیق دے اور
ہمیشہ ان میں ایسے کامل انسان پیدا ہوں جو اللہ تعالیٰ سے براہ راست تعلق رکھنے والے
ہوں اور اس کے دین کی اشاعت کرنے والے ہوں تا کہ احمدیت اور اسلام کا پیغام دنیا
میں پھیل جائے اور ہم خدا تعالیٰ کے سامنے سر خرو ہو جائیں۔ اپنی طاقت سے نہیں ، اپنی
قوت سے نہیں بلکہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کیونکہ یہ طاقت خدا میں ہے ہم میں
نہیں۔ ہمارا دعویٰ کرنا باطل ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر ہماری اولاد میں سے کسی کو
خدمت دین کی توفیق ملتی ہے تو ہماری وجہ سے نہیں ملتی خدا کی وجہ سے ملتی ہے۔ ہم میں
اس کی توفیق نہیں ہے۔ اگر ہم میں توفیق ہوتی تو ہم اپنی ساری اولادوں کو کیوں نہ ٹھیک
کر لیتے۔ اب میں دعا کروں گا مگر اس سے پہلے مختلف مقامات سے دوستوں کی جو تاریں
دعا کے لئے آئی ہوں وہ اختر صاحب پڑھ کر سنا دیں گے۔“

انوار العلوم جلد 25
190
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
اس کے بعد مکرم اختر صاحب نے تاریں پڑھ کر سنائیں۔ تاروں کے سنائے
جانے کے بعد حضور پھر کھڑے ہوئے اور فرمایا۔
اب میں دعا کروں گا۔ میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ خصوصیت سے
قادیان کے لئے ، قادیان والوں کے لئے اور ہندوستان کی جماعتوں کے لئے دعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ اُن کا حافظ و ناصر ہو۔ آپ جانتے ہیں کہ چندہ دینے والے لوگ اِدھر آگئے ہیں
اور وہاں صرف کھانے والے رہ گئے ہیں۔ اُن لوگوں کو گزارہ کی بڑی دقتیں ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے لئے اپنے فضل سے سامان پیدا کرے۔ جس کی یہی صورت ہے کہ وہاں
خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو بڑھا دے اور پھر ہمارے جو دوست قادیان میں ہیں ان کے
حوصلے بڑھائے اور وہ تبلیغ کی طرف توجہ کریں۔
اسی طرح سے قادیان کے باہر ہندوستان میں جو جماعتیں ہیں وہ بھی بڑی
مشکلات میں ہیں یعنی ان کو کاروباری دقتیں ہیں کیونکہ مسلمان کم ہو گئے ہیں اور مسلمانوں
کا رسوخ بھی کم ہو گیا ہے۔ اسی طرح بعضوں کی تجارت کو نقصان پہنچا ہے اور بعضوں کے
کارخانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پس دوست ان سب کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ سب کی
مشکلات کو دور کرے اور سب کو اتنی برکتیں بخشے کہ وہ آپ بھی خوش رہیں اور قادیان
والوں کی بھی امداد کر سکیں۔ ہندوستان میں چالیس کروڑ کی آبادی ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ فضل
کرے اور ہمیں ایک کروڑ بھی ان میں سے مل جائے تو قادیان کی آبادی کے لئے یہ بڑا
کافی ہو جاتا ہے۔ مگر ہم تو اپنی کمزوری کی وجہ سے ایک کروڑ کہتے ہیں ورنہ اصل میں چالیس
میں سے اکتالیس ملنے چاہئیں۔ چالیس تو وہ جو اب ہیں اور ایک وہ جو اُس وقت تک پیدا
ہو جائے گا۔ سو اللہ تعالیٰ فضل کرے کہ اگر اب احمدیت اور اسلام کو ایک ملک میں پھیلا
دے تو یہ جو سیاسی روکیں ہیں یہ آپ ہی آپ دور ہو جاتی ہیں۔ اگر سارے دل اکٹھے ہو
جائیں، سارا ہندوستان مسلمان ہو جائے تو پاکستان اور ہندوستان کا دل ایک ہو جائے گا۔
آج تو لوگ کہتے ہیں ہندوستان میں یہ تقریر پاکستان کے خلاف ہوئی اور ہندوستان والے
کہتے ہیں کہ پاکستان میں یہ تقریر ہندوستان کے خلاف ہوئی لیکن اگر دونوں کے دلوں میں

انوار العلوم جلد 25
191
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
ایمان پیدا ہو جائے اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئیں تو ایک
دوسرے کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔ پس دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ
اس طرح دلوں کو آپس میں صاف کر دے کہ ایک دوسرے کے حق بھی مل جائیں اور
پھر ایمان میں بھی متحد ہو جائیں اور سارے ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم
ہو جائیں اور سب ہی ہم کو پیارے ہو جائیں کیونکہ اصل حکومت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی ہے۔ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت ہندوستان میں قائم ہو
جائے تو پاکستان اور ہندوستان کے اختلاف آپ ہی ختم ہو جاتے ہیں کیونکہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت میں کوئی باڈر نہیں وہ ساری ایک ہے۔ ہم تو کسی زمانہ میں
ایک وطنی تھے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو فرماتے ہیں کہ میرے مذہب میں
کالے گورے کی کوئی تمیز نہیں۔ ایرانی اور رومی اور عرب میں کوئی تمیز نہیں۔ پس اگر
خدا تعالیٰ ان سب کو مسلمان بنادے اور خدا تعالیٰ سے یہ کوئی بعید بات نہیں تو یہ سارے
جھگڑے ختم ہو جاتے ہیں اور ہمارے دونوں ملک اتحاد اور اتفاق کے ساتھ بہت سی
ترقیات حاصل کر سکتے ہیں جو اس اختلاف کے ذریعے حاصل نہیں کر سکتے ۔ “
اس کے بعد حضور نے لمبی دعا کروائی۔ دعا سے فارغ ہونے پر حضور نے پہلے تو
66
یہ اعلان فرمایا کہ میں نماز مسجد مبارک میں پڑھوں گا اور اس کے بعد فرمایا: -
اس دفعہ ملاقاتیں مختصر کی گئی ہیں امید ہے کہ دوست اس کی پروا نہیں کریں
گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں تو ملاقاتیں ہوا ہی نہیں کرتی
تھیں۔ آپ سیر کو جاتے تھے دوست دیکھ لیتے تھے۔ اور اگر بعض کو موقع ملتا تو مصافحہ
بھی کر لیتے تھے۔ تقریریں بھی مختصر ہوتی تھیں۔ حضرت خلیفہ اول کی تقریر تو پندرہ
ہیں پچیس منٹ ہوتی تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آخری جلسہ کی تقریر مجھے
یاد ہے کہ پچاس یا پچپن منٹ کی ہوئی تھی اور ہم بڑی باتیں کرتے تھے کہ آج بڑی لمبی
تقریر ہوئی ہے اور جماعت میں بڑا شور پڑا کہ آج حضور نے بڑی لمبی تقریر کی ہے۔ آپ
لوگوں کو چھ چھ گھنٹے سننے کی عادت پڑی ہوئی ہے اب بیس پچیس یا تیس منٹ کی تقریر ہو

انوار العلوم جلد 25
192
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء
تو بڑے مایوس ہو جاتے ہیں کہ بہت چھوٹی تقریر ہوئی ہے۔ لیکن اصل تقریر تو وہی ہے
جس کو آپ اپنے دل میں رکھ لیں۔ جو میرے منہ سے نکل کر ہوا میں اُڑ جائے وہ کوئی
تقریر نہیں چاہے وہ آٹھ گھنٹے کی ہو یا نہیں گھنٹے کی ہو۔ اور جو آپ اپنے دل میں رکھ لیں وہ
پانچ منٹ کی بھی بڑی ہے۔ سو دعائیں کرتے رہو ، جلسہ کے ایام میں ذکر الہی کرو اور یہ
بھی دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ جو مجھے بولنے کی توفیق دے وہ صحت کے ساتھ دے۔
میں نے خدام کے جلسہ میں کہا تھا کہ اب تو مجھے کوئی "زندہ باد" کہتا ہے تو میرا
دل گھٹنے لگ جاتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ بیماری میں "زندہ باد" کا کیا فائدہ ہے۔ دوست یہ
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت دے اور صحت کے ساتھ اپنی خوشنودی کے مطابق کام
کرنے کی توفیق دے۔ اور صحت کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے ساتھ کام کرنے
کی توفیق ملے تو تھوڑے سال بھی بڑے کافی ہوتے ہیں۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو مدینہ میں صرف آٹھ سال ملے۔ مگر آٹھ سال میں آپ نے سارا عرب فتح کر لیا۔ فتح کر لیا۔
ہمارا کام بے شک اس لحاظ سے مشکل ہے کہ ہم نے دل فتح کرنے ہیں اور دلوں کو فتح
فتح
کرنے میں ذرا دیر لگتی ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی دل فتح کرنے میں دیر
لگی تھی۔ چنانچہ دیکھ لو جو مکہ والے مسلمان ہوئے وہ تیرہ سالہ تبلیغ کے بعد ہوئے تھے اور
وہ بھی تھوڑے سے تھے۔ لیکن فتح مکہ کے بعد لوگ بڑی کثرت سے اسلام میں داخل
ہو گئے مگر وہ دس یا پندرہ یا پندرہ ہزار جتنے بھی داخل ہوئے اُن ساروں کا ایمان اتنی
بھی قیمت نہیں رکھتا تھا جتنا ابو بکر کے ایمان کا ہزارواں حصہ رکھتا تھا۔ سو ہمارا کام مشکل
ہے دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کے دلوں کو کھول دے۔ اِس وقت یورپ اور
امریکہ کے دل اسلام کی طرف مائل ہیں۔ خدا تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ یورپ اور
امریکہ کے لوگوں کے دل جلد سے جلد اسلام کی طرف مائل کرے اور ہم اپنی آنکھوں
سے یہ دیکھ لیں کہ وہ ملک جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تردید میں لگے ہوئے ہیں وہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہے ہیں۔ یہ اگر ہو جائے اور اللہ تعالیٰ ہمیں
توفیق دے کہ ہمارے ہاتھوں سے ہو جائے اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہماری

آج 10 میں سے 10 باقی