عورتوں کے جلسہ گاہ کےمتعلق ہدایت
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
233
سیر روحانی نمبر (9)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
سیر روحانی (9)
(فرمودہ 28 دسمبر 1955ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد اصل مضمون "سیر روحانی" شروع
کرنے سے قبل متفرق امور کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا:-
کل مجھے ضعف تو ہوا لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے طبیعت بعد میں ٹھیک ہو
گئی۔ ضعف کے ساتھ مجھے گھبراہٹ بھی رہی کیونکہ مجھے پتہ نہیں لگتا تھا کہ میرا دماغ
تھک گیا ہے یا نہیں تھکا۔ کچھ بے حسی سی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے کمزوری ہوئی۔
آج صبح طبیعت اچھی تھی بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے کل کی نسبت بہت اچھی رہی۔
عورتوں کے جلسہ گاہ کے متعلق ہدایت عمر میں جلسہکے منتظمین کو توجہ دلاتا ہوں کہ جس جگہ
پر میں رہتا ہوں وہ عورتوں کے جلسہ گاہ کے بالکل سامنے ہے۔ مردوں کے جلسہ گاہ کی
آواز تو مجھے نہیں آتی تھی مگر عورتوں کی تقریریں مجھے یوں معلوم ہوتا تھا کہ ہتھوڑے مار
رہی ہیں۔ بے تحاشا وہ آواز اُس بر آمدہ میں گھستی تھی جو میرے کمرہ کے سامنے ہے اور
متواتر بڑے زور و شور سے سنائی دیتی تھی۔ ہمارے ملک میں ایک مثل مشہور ہے اس پر
عورتیں بے چاری عمل کرتی ہیں۔ کہتے ہیں: " بھکے جٹ کٹورا لبھا پانی پی پی آپھر یا "عورتوں
کو کوئی بولنے نہیں دیا کرتا تھا۔
ہمارے ملک میں رواج تھا۔ کہتے تھے کہ عورت کی آواز نہ نکلے اس کا پر دہ ہے۔
حقیقت میں تو آواز کا کوئی پردہ نہیں لیکن ہمارے ملک کے لوگوں نے ایک مسئلہ بنایا ہوا تھا
انوار العلوم جلد 25
234
سیر روحانی نمبر (9)
کہ عورت کی آواز نہ نکلے اس کو اندر بند کر دو۔ ذرا کہیں عورت بولتی تھی تو جھٹ
دروازے کے آگے کھڑے ہو کر مرد کہتے "ہولی بولو ہولی بولو باہر آدمی ہن" گویا
عور تیں آدمی ہی نہیں جنات ہیں۔ صرف اپنے آپ کو وہ آدمی سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ
" باہر آدمی ہن ہولی بولو" ہم نے ان کو موقع دیا کہ ہولی نہ بولو تقریریں کرو اور پھر
تقریریں ہی نہ کرولاؤڈ سپیکر پر تقریریں کرو۔ تو وہ " پانی پی پی آپھر نے لگ گئیں آپھر نے لگ گئیں"۔ پھر وہ
اتنا گلا پھاڑتی ہیں کہ مرد : ہیں کہ مرد بیچارے شرمندہ ہو جاتے ہیں اور وہ ان کے سامنے بالکل پیچ ہو
جاتے ہیں۔ چنانچہ مردوں کی تقریریں ہوتی رہیں لیکن کوئی لفظ کان میں نہیں پڑا لیکن
عورتوں کا جلسہ گاہ سامنے ہے۔ آئندہ منتظم جلسہ گاہ عورتوں کے لاؤڈ سپیکر کا منہ دوسری
طرف کریں ہمارے مکان کی طرف نہ کریں تا کہ اپنے کان پھڑوانے کا کچھ حصہ
دوسرے محلہ والے بھی لے لیں سارا میرے حصہ میں نہ آئے۔ میں نے اس سال کافی
حصہ لے لیا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ مجھے پھر کوئی جلسہ دیکھنے کی توفیق دے تو یہ کان پھاڑنے
والا حصہ اس محلہ والوں کو ملے میرے حصہ میں نہ آئے کیونکہ اس بیماری کی وجہ سے
میرے کان بھی کمزور ہو گئے ہیں جیسے آنکھ کمزور ہوئی ہے۔ پس بار بار اور متواتر آواز
پڑنے کی وجہ سے بھی سخت صدمہ پہنچتا ہے اور تشویش سی پیدا ہو جاتی ہے۔ چیزیں ٹھیک
نظر نہیں آتیں اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہا ہوں۔ تو آئندہ کے
لئے بجائے لاؤڈ سپیکروں کے منہ اِدھر کو ٹھی کی طرف کرنے کے دوسری طرف کریں
تا کہ وہ آواز پرے کی طرف جائے۔
اسی طرح کسی دوست نے شکایت کی ہے کہ عور تیں کہتی ہیں کہ ہم کو تو کوئی
زیارت کا موقع نہیں ملا۔ اب تو میں بیمار ہوں جب تندرست تھا تب بھی میں کہتا تھا کہ
مجھے عورتوں میں تقریر کرنے دو مگر کرنے نہیں دیتے تھے کہ کوئی شرارتی شرارت نہ کرے۔
مگر اتنا ڈرنا بھی اچھا نہیں ہوتا۔ اصل میں تو کوئی بے احتیاطی ہوئی ہے ورنہ بیعت تین دفعہ
ہو چکی ہے۔ میں برآمدہ میں جا کر کھڑا ہو جاتا ہوں اور بیعت کے الفاظ بولتا چلا جاتا ہوں۔
میری بیوی ان الفاظ کو دُہراتی جاتی ہیں۔ نیچے ایک اور خاتون اونچی آواز سے دُہراتی جاتی ہیں
انوار العلوم جلد 25
235
سیر روحانی نمبر (9)
اور عور تیں بیعت کر لیتی ہیں۔ عورتوں کی بیعت آخر یہی ہوتی ہے۔ عورتوں نے ہاتھ میں
ہاتھ تو دینا نہیں ہوتا بلکہ آج تو مردوں نے بھی پگڑیوں پر ہی بیعت کی ہے۔ ہاتھوں پر
نہیں کی۔ تو موقع تو ان کو زیارت کا مل چکا ہے سوائے بعض عورتوں کے۔ یعنی بعض ایسی
عورتیں ہیں جن کے متعلق مجھے شکایت پہنچی ہے کہ اُن کی نظر بہت کمزور تھی۔ مجھے بھی
باوجود عینک کے وہ جگہ تک نظر نہیں آتی تھی جہاں عور تیں بیٹھی تھیں۔ تو جن کی نظر
بڑھاپے کی وجہ سے کمزور ہو اُن کو تو واقعی میری شباہت نظر نہیں آسکتی۔ لیکن یہ تو
مجبوری ہے مگر پھر بھی میں ان کو کہہ دیتا ہوں کہ ان کو موقع دینا میں ان کا حق سمجھتا
ہوں۔ جس طرح مردوں کا حق سمجھتا ہوں۔ مردوں میں بھی میں نے تاکید کی تھی کہ
چونکہ انہیں خواہش ہوتی ہے کہ میرا چہرہ دیکھیں اس لئے سائبان ذرا اونچا لگانا تا کہ لوگ
شکل دیکھ سکیں۔ ۔ ایسا نہ ہو کہ لوگ اِتنی دور سے آکے محروم ر محروم رہ جائیں۔ سو عورتوں کے
متعلق بھی میں پھر اپنی بیویوں وغیرہ کو ہدایت کرتا ہوں۔ اسی طرح دوسری منتظمات کو
ہدایت کرتا ہوں کہ جو عورتیں رہ گئی ہیں بے شک اُن کو کہیں وہ وقت مقرر کرادیں گی۔
وہ ہمارے گھروں میں نیچے صحن میں بیٹھ جائیں گی میں اوپر برآمدہ میں کھڑے ہو کر ان کو
سلام کروں گا اور دل میں ان کے لئے دعا کر دوں گا۔ اس طرح ان کی غرض پوری ہو
جائے گی۔ میں نہیں چاہتا کہ وہ محروم رہیں۔ لیکن اس کا علاج یہی ہے کہ وہ بجائے
مردوں کو کہنے کے مستورات سے کہیں۔ اور اب تو انہوں نے خود بھی سن لیا ہے وہ میرا
حوالہ دے دیں کہ دیکھو جی انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے لئے انتظام کیا جائے۔ وہ نیچے
صحن میں جا کر بیٹھ جائیں اوپر برآمدہ میں کھڑے ہو کر میں اُن کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ
دوں گا۔ وہ وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ کہہ دیں گی۔ بیعت کرنے والی عورتوں نے بیعت بھی اس
طرح کی ہے۔ پھر سلام خود ہی دعا ہے۔ مزید دعا کی ضرورت نہیں السّلَامُ عَلَيْكُمْ سے
بڑی دعا اور کیا ہو گی۔ بہر حال اس طرح ان کی خواہش پوری ہو جائے گی۔
میں نے بتایا ہے کہ عورتوں کے جلسہ نے برابر ڈیڑھ دو بجے تک دم نہیں لینے دیا۔
تقریر پر تقریر ہوتی تھی اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ ساری دنیا میں سب سے زیادہ میں ہی