ہماری جنات کا یہی ذریعہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے عیوب اور کمزوریوں کو بھلادے
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
237
سیر روحانی نمبر (9)
نیا مضمون سننے کا موقع مل جاتا تھا۔ گو افسوس ہے کہ وہ لیکچر جلدی دیکھے نہ گئے۔ اگر
جلدی دیکھے جاتے تو اب تک کتابیں چھپ جاتیں۔ میرا آج کا مضمون بھی اسی سلسلہ کی
ایک کڑی ہے۔ میرا خیال تھا کہ یہ سارے مضامین مکمل ہو چکے ہیں لیکن جب میں نے
اس کے متعلق پوچھا تو مجھے مولوی محمد یعقوب صاحب نے بتایا کہ ابھی تین مضمون باقی
ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ کا منشاء ہوا تو اگلے سال یا دوران سال میں کسی وقت ان کو بیان کر دیا
جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آپ نے جو مضامین بیان کئے تھے ان میں سے لنگر ،
کتب خانے اور باغات رہ گئے ہیں۔
پچھلے سال جو میں نے نوٹ لکھے تھے ان میں سے ایک نہروں کا مضمون تھا جو رہ
گیا تھا۔ وہ نہروں کے نوٹ لکھے ہوئے میرے پاس تھے۔ وہ بھی میں نے ٹھیک کروائے
اور آیتیں بتادیں جو انہوں نے خوشخط لکھوادیں۔ گو بہر حال جب دوسرا شخص لکھتا ہے تو
چونکہ اُس کے ذہن میں مضمون نہیں ہوتا وہ آگے پیچھے کر دیتا ہے۔ چنانچہ انہوں نے
بھی ایسا ہی کیا کہ مضمون کے اندر مضمون خلط کر دیا۔ میں نے اس کو ٹھیک کرنے کی تو
کوشش کی ہے لیکن بیمار آدمی کتنا ٹھیک کر سکتا ہے۔ پھر بھی کچھ خلط باقی رہ گیا تھا جس کے
متعلق میں نے آج کوشش کی کہ اسے دور کروں۔ بہر حال میں کوشش کروں گا کہ اللہ
تعالیٰ کی مدد سے آج اس مضمون کو بیان کروں۔
اللہ تعالیٰ کی صفات لیکن اس سے پہلے میں ایک اور مضمون بیان کرنا چاہتا
ہوں جو در حقیقت اس مضمون کا ایک حصہ ہے کیونکہ یہ
مضمون بھی اللہ تعالیٰ کی صفات اور قرآن کریم کے کمالات کے متعلق ہے اور وہ بات
بھی اللہ تعالیٰ کی صفات اور قرآن کریم کے کمالات کے ساتھ ہی تعلق رکھتی ہے۔
ہماری نجات کا یہی ذریعہ ہے آج جس وقت ایک نوجوان قرآن کریم کی
تلاوت کر رہا تھا اور اس نے یہ آیت پڑھی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے عیوب کا ان اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ کہ جو کچھ تم
دوام
پروردد-
اور کمزوریوں کو بھلا دے کرتے ہو اللہ تعالیٰ اس کے ذرہ ذرہ کا واقف ہے
انوار العلوم جلد 25
238
سیر روحانی نمبر (9)
تو میرے دل نے کہا کہ نیک بخت ! یہ آیت ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کامل ہے۔ پر اگر
الله خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ہے تو ہمارا بیڑا غرق ہو گیا۔ ہم سے تو ہزاروں کو تا ہیاں ہوتی ہیں۔
اگر اللہ کو ذرے ذرے کا علم ہے تو پھر ہم تو گئے۔ قرآن شریف بھی دوسری جگہ فرماتا
ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ لوگوں پر ان کے اعمال کی وجہ سے گرفت کرنے لگے تو دنیا پر کوئی
جاندار باقی نہ رہے۔ 2 پس میرا دل کانپ گیا اور میں نے کہا کہ الہی! خبیر ہونا تو تیری
صفت ہے اگر تو خبیر نہ ہوتا تو تو ناقص ہوتا۔ ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ خدایا! تو خبیر نہ ہو۔
پس تیر ا خبیر ہونا تو ضروری ہے۔ لیکن اگر تو خبیر ہے تو تیرے بندوں کا بیڑا غرق ہو گیا۔
کیونکہ ان میں تو کمزوریاں ہیں۔ تو نے کوئی بات چھوڑنی نہیں۔ ساری کی ساری تجھے پتہ لگ تجھے لی
جانی ہیں اگر اُن کے دل میں کوئی برا خیال آگیا، کوئی عمل بُرا ہو گیا، کوئی زبان سے بُری
بات نکل گئی تو وہ بیچارے تو مارے گئے۔ تو نے تو قرآن میں کہا ہے کہ میں نے ہر چیز کا
علاج رکھا ہے تو کیا اس کا بھی کوئی علاج ہے؟ تیری کوئی ایسی بھی صفت ہونی چاہئے جو
تیری صفت خبیر پر بھی پردہ ڈال دے ورنہ تیرے بندوں کی خیر نہیں۔ اِس پر معاً
(حالانکہ میں بیمار ہوں مگر موقع پر اللہ تعالیٰ مجھے اب بھی آیتیں سمجھا دیتا ہے) مجھے ایک
آیت یاد آگئی جو ہے تو اور مطلب کے لئے قرآن میں استعمال ہوئی لیکن یہاں بھی وہ
استعمال ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ میرے بعض بندوں نے مجھے
بھلا دیا سو میں نے بھی ان کو بھلا دیا۔ میں نے کہا خدا کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ اس
میں قدرت ہے کہ وہ جو چیز چاہے بھلا دے۔ اس پر لوگ اعتراض کیا کرتے تھے خصوصاً
عیسائی اور ہند و اعتراض کرتے تھے کہ یہ اچھا خدا ہے کہ بھولنا بھی اس کی صفت ہے۔ میں
نے سمجھا کہ بھولنے سے زیادہ اچھی صفت اور کون سی ہو گی۔ ہماری بد اعمالیاں اگر اس
میں بھولنے کی طاقت ہے تو ہم بچ گئے اور اگر اس میں بھولنے کی صفت نہیں ہے تو پھر ہم
مارے گئے۔ خبیر تو وہ ہے مگر اس میں یہ بھی طاقت ہے کہ اپنی خبیر ہستی پر پردہ ڈال دے
جس طرح انسان کپڑے پہن کے اپنے جسم کو ڈھانپ لیتا ہے تو اُس وقت جسم تو اس کا
کامل ہوتا ہے لیکن کپڑے پہن کے اس کو ڈھانک لیتا ہے۔ پس إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
انوار العلوم جلد 25
239
سیر روحانی نمبر (9)
سے میرا دل لرز گیا کہ یا اللہ ! تیرے اتنے بندے بیٹھے ہیں جو تیرے دین کی خاطر یہاں
آئے ہیں۔ ان غریبوں کا اگر قیامت کے دن تو نے اپنے خبیر ہونے کے لحاظ سے حساب
لینا شروع کیا تو یہ تو سارے مارے گئے۔ نہ روزے ان کے کام آئیں گے ، نہ ز کو تیں کام
آئیں گی، نہ حج کام آئیں گے ، نہ اور کوئی چیز کام آئے گی کیونکہ انسان کے ساتھ کمزوری لگی
ہوئی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ شیطان اس طرح انسان کے
ساتھ ہے جس طرح کہ اس کے جسم میں خون چلتا ہے۔ تو یہ بیچارے غریب تو مارے
گئے۔ تیرے ساتھ محبت بھی کرتے ہیں، پیار بھی کرتے ہیں، تیرے دین سے محبت
کرتے ہیں، تیرے رسول سے بھی محبت کرتے ہیں، تیری کتاب سے بھی محبت کرتے ہیں
پر آخر تو نے ان کو کمزور بندہ پیدا کیا ہے۔ وہ بیچارے اپنی کمزوریاں کہاں لے جائیں۔ ان
کمزوریوں کے ساتھ تو ان کا بیڑا غرق ہو جائے گا کیونکہ تو خبیر ہے۔ تو جھٹ مجھے اللہ تعالیٰ
نے سمجھایا کہ قرآن کریم میں یہ بھی تو آتا ہے کہ فَنَسِيَهُم خدا ان کو بھول گیا۔ جس سے
یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ خدا میں یہ بھی طاقت ہے کہ وہ اپنی علم والی طاقتوں پر بھی پر دہ
ڈال دے اور کہے چلو ہم نے اس بات کو بھلا دیا۔
ایک حدیث میں آتا ہے (گو خدا کی طرف سے نہیں آتا بندے کی طرف سے
آتا ہے پر اس کا ہے اسی مضمون کے ساتھ تعلق) کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایک
بندے کے متعلق اس کی کسی نیکی کی وجہ سے فیصلہ کرے گا کہ اس کو بخشنا ہے لیکن اس
کے اعمال ایسے ہوں گے کہ وہ دوزخ میں جائے۔ اللہ تعالیٰ اُس کو بلائے گا اور کہے گا اے
میرے بندے ! تو نے فلاں جگہ پر یہ بدی کی تھی انکار کرنے کی تو گنجائش نہیں ہو گی۔
کہے گا حضور ! یہ ٹھیک ہے میں نے کی تھی۔ فرمائے گا جا اس بدی کے بدلہ میں میں نے
تیرے لئے دو نیکیاں لکھ دیں۔ وہ کہے گا الْحَمْدُ لِلهِ تیری یہی شان ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ ایک
اور گناہ گنائے گا اور فرمائے گا تو نے یہ بھی بدی کی تھی۔ کہے گا ہاں حضور کی تھی ۔
اللہ تعالیٰ فرمائے گا چل اِس بدی کے بدلہ میں بھی میں نے تیرے لئے پانچ نیکیاں
لکھ دیں۔ پھر ایک اور بدی گنائے گا اور کہے گا چلو اس کے بدلہ میں میں نے تیرے لئے
انوار العلوم جلد 25
240
سیر روحانی نمبر (9)
دس نیکیاں لکھ دیں۔ اسی طرح گناتا چلا جائے گا۔ جب کئی دفعہ گنا چکے گا اور بات ختم کرے گا
تو بندہ دلیر ہو جائے گا اور آگے بڑھ کر کہے گا۔ حضور ! آپ تو بھولا نہیں کرتے میری تو
بہت سی بدیاں باقی ہیں اور میرے تو اس سے بہت بڑے بڑے گناہ باقی ہیں۔ ان چھوٹی
چھوٹی بدیوں کے بدلہ میں آپ نے پانچ پانچ دس دس نیکیاں دی ہیں تو اس طرح تو میری
ہزاروں نیکیاں ابھی باقی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔ میرا بندہ میرے عفو کو دیکھ کر کتنا دلیر
ہو گیا ہے اب آپ ہی اپنے گناہ گنانے لگ گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرشتوں کو فرمائے گا میرے
اس بندے کو جنت کے دروازوں پر لے جاؤ (جنت کے کئی دروازے مختلف درجوں کے
لوگوں کے لئے ہوں گے) اور اس بندے کو اختیار دینا کہ جس دروازہ میں چاہے جنت
میں داخل ہو جائے۔
تو دیکھو! خدا تعالیٰ کے بھلانے کی صفت بھی کتنی کمال کی ہے۔ جس طرح یاد
رکھنے کی صفت ایسی ہے کہ اس کا کوئی اندازہ نہیں ہو سکتا اسی طرح بھلانے کی طاقت بھی
اس میں کمال درجے کی ہے۔ ہم بھلانا چاہیں تو نہیں بھلا سکتے۔ فکر لگتی ہے تو لگتی ہی چلی
جاتی ہے۔ جیسے مجھے بیماری میں ڈاکٹر یہی کہتے ہیں کہ بھلا دو اور میں ان سے کہتا ہوں
بھلاؤں کس طرح؟ کوئی اس کی دوائی بھی ہے ؟ وہ کہتے ہیں اس کی دوائی تو کوئی نہیں آپ
زور لگائیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ میں یہ طاقت ہے وہ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ ہم بعض
چیزوں کو بھلا دیں گے کیونکہ ہم نہیں چاہیں گے کہ وہ ہمارے سامنے آئیں۔ گو وہ آیت
ہے تو دشمنان دین کے متعلق اور کفار کے متعلق مگر اس سے اتنا تو پتا لگ گیا کہ خدا میں
بھلانے کی صفت ہے۔ وہ صفت جو کافروں کے لئے ہے وہ ہمارے بھی کام آسکتی ہے۔
تو اللہ تعالیٰ خبیر ہے لیکن اُس میں یہ بھی طاقت ہے کہ وہ جس چیز کو چاہے بھلا
دے۔ سو میں سمجھتا ہوں کہ یہ بات مومن بندے کے لئے بڑی خوشی کا موجب ہو جاتی
ہے۔ جب وہ یہ سوچتا ہے کہ میں بڑا گناہ گار ہوں، بڑا کمزور ہوں پر میر امالک اور میرا آقا
جہاں خبیر اور علیم ہے۔ وہاں ناسی بھی ہے بھول بھی جاتا ہے۔ یونہی تو نہیں بھولتا۔
مرضی ہوتی ہے تو بھلا دیتا ہے۔
انوار العلوم جلد 25
241
سیر روحانی نمبر (9)
اللہ تعالیٰ پر تو یہ مثال چسپاں نہیں ہوتی۔ بظاہر گستاخی لگتی ہے مگر ہمارے ملک
والوں نے ایک مثال بنائی ہے کہتے ہیں ۔ " ایہہ ہے یملا جٹ " یعنی جٹ بعض دفعہ اپنے
آپ کو ایسا سادہ بناتا ہے کہ دیکھنے والا حیران ہو جاتا ہے کہ کیا واقع میں یہ نہیں جانتا۔ تو
یملا جٹ" ہمارے ملک میں اس کو کہتے ہیں جو جانتا تو ہے پر انجان بن جاتا ہے۔ اسی
طرح اللہ تعالیٰ بھی سب کچھ جانتا ہے مگر وہ بعض دفعہ انجان بھی بن سکتا ہے۔
ایک قصہ مجھے ایک دفعہ کسی دوست نے سنایا کہ ایک تھانیدار نے کسی زمیندار
کی بے عزتی کی اور وہ بہت ذلیل ہوا۔ وہ پاگل بن گیا اور کئی سال پاگل بن کر پھر تا رہا۔
جب اُس نے دیکھا کہ سارے ملک کو پتہ لگ گیا ہے کہ میں پاگل ہوں تو ایک دن
ڈپٹی کمشنر کے ہاں چلا گیا اور جا کے کہا کہ میں نے ملنا ہے۔ وہ ڈپٹی کمشنر کچھ مذاقی طبیعت کا
تھا کہنے لگا۔ بلا لو۔ یہ گیا تو ڈ پٹی کمشنر نے گر سی دی اور یہ اس پر بیٹھ گیا۔ پھر کہنے لگا صاحب !
تیرا جیہڑا تھانیدار ہے اس دی کی تنخواہ ہوندی ہے “؟ اُس وقت تھانیدار کی بہت تھوڑی
تنخواہ ہوا کرتی تھی اُس نے مثلاً کہا پچاس روپے۔ وہ کہنے لگا کہ ”اے جیہڑا تحصیلدار ہے
اُس دی کی تنخواہ ہے؟ اُس نے مثلاً کہہ دیا سو روپیہ ہے۔ پھر کہنے لگا " ڈپٹی دی کی تنخواہ
ہے ؟" اس نے کہا اس کی اڑھائی سو تنخواہ ہے۔ آخر میں کہنے لگا " تیری کی تنخواہ ہے؟"
اس نے کہا میری پندرہ سو تنخواہ ہے۔ کہنے لگا کہ ” ایڈا جھوٹ ! میں بیوقوف ہی سہی
مینوں سودائی کہندے ہو میں سودائی ہی سہی۔ پر اپنی گل بھی نہیں سمجھدا۔ ڈپٹی کمشنر
کہنے لگا نہیں نہیں ہماری پندرہ سو روپیہ تنخواہ ہے۔ کہنے لگا ”اوہدی پنجاہ کہندا ایں تے
اوہدے گھر تے چھ مہیاں بنھیاں پیاں ہن تے بیوی دے کن ٹنڈے ہن سونے دے
زیوراں نال تے گلے دے وچ سونے دے ہار پائے ہوئے۔ تے گھوڑیاں اپنی رکھیاں
ہوئیاں، نوکر اپنے رکھے ہوئے، تے ایناں سامان ہے۔ تیرے گھر تے کچھ وی نظر نہیں
آندا۔ میں کس طرح من لواں کہ پندرہ سو تنخواہ ہے“۔ غرض ایسی سیدھی بات کہی کہ
ڈپٹی کمشنر کے دل میں شک پیدا ہو گیا۔ اُس نے اُسی وقت ایک دیانتدار ڈپٹی کو بلا کر بھیجا
کہ جا کے دیکھو یہ ٹھیک ہے ؟ اور اس کے گھر میں دیکھو کہ گھوڑیاں ہیں؟ بھینسیں ہیں ؟