اخبارات و رسائل خریدنے کی تحریک
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
242
سیر روحانی نمبر (9)
نوکر ہیں؟ اندر عورت بھیجو جو دیکھے کہ بیوی کے پاس زیور ہے؟ اُس نے آکے کہا کہ
ٹھیک ہے۔ اُس نے اُسی دن اُس تھانیدار کوڈ سمس کر دیا اور نکال دیا۔
اب دیکھو وہ پاگل بنا اور اُس نے اپنا بدلہ لے لیا مگر یہ تو جٹ کے متعلق کہتے
ہیں۔ اللہ تو ہمارا کامل ہے وہ تو نہ سید ہے نہ پٹھان ہے نہ مغل ہے ، نہ جٹ ہے۔ مگر قرآن
کہتا ہے اُس میں یہ بھی صفت ہے کہ وہ جب چاہے بات کو بھلا دیتا ہے۔ اور پھر خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ میری رحمت ساری چیزوں پر حاوی ہے اگر
اللہ تعالیٰ کافروں کے متعلق بھلا دے گا تو مومنوں کے متعلق کیوں نہ بھلائے گا۔ اُس کی
تو رحمت ہر چیز پر حاوی ہے۔ پس ہماری نجات کا ذریعہ یہی ہے کہ خدا ہمارے خیالات کو
بھلا دے، ہماری کمزوریوں کو بُھلا دے، ہمارے نقصوں کو بھلا دے اور اس وقت ایسا بن
جائے کہ وہ کہہ دے مجھے نہیں پتہ میرے بندے نے کیا کیا ہے۔ جیسے احادیث میں آتا
ہے کہ اعْمَلُوا مَا شِئْتُم 7 جاؤ جاؤ جو مرضی ہے کرو میں دیکھتا ہی نہیں، میں نے آنکھیں
بند کر لی ہیں۔
تو مجھے اس تلاوت سے یہ نقطہ سوجھا۔ پہلے طبیعت گھبرائی پھر دل نے کہا کہ تیرا
واسطہ اسی خدا سے نہیں جو کہ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ہے۔ بلکہ اُس خدا سے بھی ہے جو اپنے
متعلق کہتا ہے کہ فَنَسِيَهُمْ وہ ان کفار کو بھول گیا اگر وہ ان کفار کو بھول گیا تو مومن پر
رحمت کرنے کے لئے جب کہ رَحْمَتِی وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ آیا ہے وہ کیوں نہ اس کے گناہ
بھول جائے گا۔ وہ بھی کہہ دے گا کہ جاؤ ہم نے آنکھیں بند کر لیں۔ مجھے پتہ تو ہے پر آج
ہم ایسے انجان بن جاتے ہیں کہ گویا ہمیں کچھ پتہ نہیں۔
اخبارات ورسائل خریدنے کی تحریک کل کی تقریر میں میں نے الفضل کے متعلق تحریک کرنی
تھی کہ الفضل ہمارے سلسلہ کا بڑا اہم آرگن ہے اس کی طرف توجہ کرنی چاہئے لیکن میں
بھول گیا۔ میں تو اس لئے بھول گیا کہ بیماری میں مجھے بھولنے کی مرض ہو گئی ہے۔ ہمارا خدا
سب کچھ جانتا ہے۔ وہ بھی کبھی کبھی مصلحتاً بندوں کے فائدہ کے لئے بھول جاتا ہے یا اپنے
انوار العلوم جلد 25
243
سیر روحانی نمبر (9)
غناء کو ظاہر کرنے کے لئے بھول جاتا ہے اور میں تو کمزور انسان ہوں۔ دوستوں کو چاہئے
کہ الفضل کی اشاعت کی طرف توجہ کریں کیونکہ مرکز کا آرگن اگر پہنچتا رہے تو مرکز
سے تعلق قائم رہتا ہے۔ میں نے بتایا تھا کہ آپ لوگوں کو بار بار ربوہ آنا چاہئے۔ آپ یہ تو
نہیں کرتے کم سے کم الفضل پڑھ کے ہی آیا کریں اس سے بھی کچھ تعلق ہو جائے گا مگر
الفضل کافی نہیں۔ بیشک الفضل خریدیں بھی اور لوگوں کو پڑھوائیں بھی لیکن اس کے
علاوہ خود عادت ڈال لیں کہ چاہے کچھ تنگی اٹھانی پڑے، کام کو کچھ تھوڑا بہت نقصان پہنچے
پھر بھی بار بار یہاں آتے رہیں اور بغیر میری طبیعت پر بوجھ ڈالنے کے فائدہ اٹھانے کی کوشش
کریں۔ وہ طریق یہی ہے کہ نماز کے لئے میں گیا تو وہاں بات کر لی اور کوئی مسئلہ پوچھ لیا۔
اسی طرح عورتوں نے لکھا ہے کہ مصباح کے متعلق تحریک کریں۔ عورتیں
خدا کے فضل سے ہماری جماعت میں اب پچاس ساٹھ ہزار ایسی ہیں جو کہ مصباح خرید
سکتی ہیں۔ کم سے کم پندرہ بیس ہزار بلکہ تیس چالیس ہزار تو پڑھی ہوئی ہوں گی۔ اگر وہ
باوجود پڑھے ہوئے ہونے کے اور مقدرت رکھنے کے مصباح کو نہیں خرید تیں جو ان کا
اپنا رسالہ ہے تو میری نصیحت ان پر کیا اثر کر سکتی ہے۔سنا ہے اس کی چھ سات سو اشاعت
ہے گویا سو عور تیں جو خرید سکتی ہیں ان میں سے ایک بھی نہیں خریدتی۔
اسی طرح فرقان والوں نے کہا ہے کہ ہمارا رسالہ انصار اللہ کا رسالہ ہے اس کے
متعلق بھی تحریک کریں۔ اب میں نہیں سمجھتا کہ اگر انصار اللہ جو اللہ کے مدد گار بنتے ہیں
وہ اپنی بھی مدد نہیں کر سکتے تو انہوں نے خدا کی کیا مدد کرنی ہے۔ گو انصار اللہ کے حقیقی
معنی یہ نہیں ہیں کہ "خدا کے مدد گار "۔ بلکہ اس کے معنی یہ ہوتے ہیں۔ اَنْصَارُ لِلهِ وہ
خدا کی خاطر دین کی مدد کرتے ہیں۔ مگر جو خدا کی خاطر دین کی مدد نہیں کرنا چاہتا وہ میری
خاطر کیوں کرے گا۔ انصار اللہ کے پرچہ فرقان کی تھوڑی سی قیمت ہے وہ تو میرے خیال
میں پچیس تیس چالیس پچاس ہزار بلکہ لاکھ چھپنا چاہئے۔ اگر نہیں چھپتا تو اس کے معنی یہ
ہیں کہ لوگوں میں اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں۔ اور جس میں ذمہ داری کا احساس نہیں
اُسے میرے کہنے سے کیا بنتا ہے۔