قرآن مجید کا گور مکھی اور ہندی میں ترجمہ
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
245
سیر روحانی نمبر (9)
لوگوں نے نہیں لی اب ایک سو پچیں ایک سو پچیس اور سو سو کو غیر احمدی بھی لے رہے
ہیں۔ اب یہ آخری پارہ کی چوتھی جلد چھپے گی گویا یہ سورتیں آخری سورتیں ہیں۔ پس
دوستوں کو چاہئے کہ وقت پر اس کتاب کو خریدیں۔ ایسا نہ ہو کہ بعد میں ان کی نسلیں
محروم رہ جائیں یا ان کو چار پانچ روپیہ کی جگہ سو روپیہ لگانا پڑے۔
قرآن مجید کا گورمکھی اسی طرح ایک ضروری بات یہ تھی کہ اس وقت
ہندوستان اور پاکستان کے الگ ہو جانے کی وجہ سے اور ہندی میں ترجمہ گورمکھی اور ہندی زبان کی زیادہ اہمیت ہو گئی ہے
حصہ
ہے
دو
اور اس ملک میں تبلیغ اسلام کا کام بڑا ضروری ہے۔ اگر آپ لوگ قادیان کی عزت کو
قائم رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس ملک میں تبلیغ وسیع کرنی پڑے گی۔ پس فوراً حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کا گور مکھی اور ہندی میں ترجمہ ہو جانا چاہئے اور
قرآن شریف کا گور مکھی اور ہندی میں ترجمہ ہو جانا چاہئے۔ میں اورینٹل ریلیجس تک
سوسائٹی “ کو توجہ دلاتا ہوں کہ گور مکھی ترجمہ ہوا ہی ہے غالباً ہندی بھی ہو چکا ہے ان
دونوں کو وہ فوراً شائع کریں۔ مجھے افسوس ہے کہ باوجود اس کے کہ اس کمپنی میں زیادہ
تحریک جدید کا ہے اور انجمن کے کے اور اور میرے میرے حصے حصے ملا کر قریباً نوے فیصدی ہمارے
حصے ہیں۔ اس لئے اگر نفع بھی آئے گا تو نوے فیصدی انجمن کو جائے گا یا تحریک کو جائے
گا یا کچھ مجھے مل جائے گا ان پر تجارت کا اتنا غلبہ ہے کہ وہ کہتے ہیں اگر وہ مجھے یقین دلائیں
کہ وہ دونوں تراجم کی ہزار ہزار کاپی خرید لیں گے تو پھر میں ان کو چھاپتا ہوں۔ حالانکہ ہم
نے جو یہ ڈیڑھ لاکھ روپیہ لگایا ہے تو اشاعت اسلام کے لئے لگایا ہے پیسوں کے لئے نہیں
لگایا۔ گو پیسے بھی اگر یہ بک جائے گا تو آجائیں گے نہ بکے گا تو نہ آئیں۔ آخر ہمیں کیا شوق
تھا خواہ مخواہ کی کمپنی بنانے کا۔ ہم نے تو اسے پیسوں کے لئے نہیں بنایا اشاعت اسلام کے
لئے بنایا ہے۔ اس لئے اور مینٹل ریلیجس تک سوسائٹی کو میں کہتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں
کہ اس کے چیئر مین سے زیادہ ان نمائندوں پر بھی ذمہ داری ہے جو انجمن کی طرف سے
اور تحریک کی طرف سے اور میری طرف سے اس کمپنی میں ہیں۔ وہ OVER RULE
انوار العلوم جلد 25
246
سیر روحانی نمبر (9)
کر دیں چیئر مین کی رائے کو۔ وہ کہدیں ہم نہیں جانتے تجارت کیا ہوتی ہے فوراً چھاپو ۔ بک
جائے گا تو الْحَمْدُ للهِ خدا کا فضل ہے۔ نہ بکے گا تو جس ثواب کے لئے ہم نے کمپنی بنائی
تھی وہ حاصل ہو جائے گا۔ پس قرآن شریف کا گور مکھی اور ہندی ترجمہ فوراً شائع ہونا
چاہئے۔ ورنہ یہ سمجھو کہ قادیان کی خیر کوئی نہیں۔ تم جب آنکھوں میں جھوٹے آنسو لا
کے مجھے آکر کہتے ہو کہ قادیان کب ملے گی تو یہ محض جھوٹ ہوتا ہے۔ کیونکہ قادیان
ملے نہ ملے قادیان کے بچنے کی صورت یہی ہے کہ وہاں کے ہندو اور سکھ مسلمان ہو
جائیں۔ اس کے سوا اور کوئی صورت نہیں۔ میرا ایک بچہ وہاں رہتا ہے۔ ایک بچے کو
انڈونیشا میں تبلیغ کے لئے بھیجا ہوا ہے۔ بعض دفعہ بیماری میں دل میں گھبراہٹ پیدا ہوتی
ہے کہ وہ بچہ تو وہیں رہ جائے گا۔ اُس کی شکل بھی نہیں دیکھوں گا۔ پھر میں نے تذکرہ پڑھا
نسل کو دور
تو اُس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام لکھا تھا کہ میں تیری نسل کا
دور ملکوں میں پھیلا دوں گا۔ 8 میں نے سمجھا اب میرا ایک بچہ انڈو نیشیا میں بیٹھا ہے، ایک
انڈیا میں بیٹھا ہے۔ وہ دور دور ملکوں میں پھیل گئے۔ قادیان بظاہر میلوں کے لحاظ سے دور
نہیں مگر جو پاسپورٹ کی دقتیں دونوں گورنمنٹوں کے جھگڑے کی وجہ سے پیدا ہو گئی
ہیں اُس کی وجہ سے انڈیا یورپ سے بھی زیادہ دور ہے۔ جنیوا کا ڈاکٹر شمٹ جو قادیان کے
پاس بھی رہ گیا ہے (وہ سری گوبند پور میں آکر دو سال ٹھہر کر گیا ہے) اور جس کے پاس
میں علاج کے لئے گیا تھا اُس نے مجھے کہا ڈاکٹر جے چند کا لڑکا میر اشاگرد ہے (ڈاکٹر جے
چند لاہور کا بڑا مشہور ڈاکٹر تھا) اور اُس پر میں ایسا ہی اعتبار کرتا ہوں جیسے اپنے آپ پر۔
اس لئے آپ کو ضرورت ہو تو آپ اس سے مشورہ لے لیں۔ میں نے کہا دتی جانا ہم لوگوں
کے لئے زیادہ مشکل ہے اور جنیوا آنا آسان ہے۔ تو انڈیا بھی اب دور کا ملک بن گیا ہے
لیکن انڈو نیشیا تو ہے ہی دور ۔ پس جب میں نے پڑھا کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور پیشگوئی
ہے تو میں نے سمجھا کہ یہ تو ہمارے لئے معجزہ ہو گیا کہ پیشگوئی پوری ہو گئی اور میں نے
اپنے دل کو کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا نشان ہے اور خدا تعالیٰ کے نشانوں پر گھبرانے کی بات
نہیں۔ اس کے کئی نشان ہیں جو اپنے اپنے وقت پر پورے ہوں گے۔ تو اس ملک کی اور