زمینداروں کی اصلاح اور ان کی ترقی کے متعلق صدرانجمن احمدیہ کو ہدایت

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
248
سیر روحانی نمبر (9)
زمینداروں کی اصلاح اور ان کی ترقی اسی طرح ایک اور ضروری بات
کے
کے متعلق صدر انجمن احمد یہ کو ہدایات تھی جو کل میں بھول گیا۔ میں نے کہا تھا کہ ہمارے زمینداروں
کو اپنی پیداوار بڑھانی چاہئے مگر زمیندار بیچارہ کچھ ایسا دماغ رکھتا ہے کہ بات سمجھنی اس کے
لئے بڑی مشکل ہوتی ہے۔ اس کو یہ بتانا کہ کون سا موسم اچھا ہوتا ہے اور کس طرح فصل کی
جاتی ہے نہایت ضروری بات ہے۔ جب تک کوئی اسے بار بار یہ باتیں نہ بتائے وہ سمجھ نہیں
سکتا۔ میرے خیال میں صدرانجمن احمد یہ جس کی زیادہ تر ذمہ داری ہے اس کو چاہئے کہ اپنی
ایک نظارت زراعت بنائے اور وہ زراعت کے ماہرین کا دورہ مقرر کرے۔ پہلے جماعتوں
میں سیکر ٹری زراعت مقرر کرائے اور وہ تمام احمدیوں سے اقرار لیں کہ ہم کو جو ہدایات دی
جائیں گی ہم اس کے مطابق فصلیں کریں گے ۔ پھر یہ نظارت زراعت کا کوئی ماہر مقرر
کرے جو دورہ کرے اور جا کر دیکھے کہ کس کس علاقہ میں کون کون سی فصل ہو سکتی ہے اور
اس فصل کے بڑھانے کی کیا صورت ہو سکتی ہے۔ پھر اس کے اوپر ایک افسر ہو جو اُس کی
نگرانی کرے اور دیکھے کہ اس پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں۔ گویا جیسے کو آپریٹو سوسائٹیاں ہوتی
ہیں اسی طرح ایگریکلچرل سوسائٹیاں بنائی جائیں اور سارے احمدی ممبر وعدہ کریں کہ ہمیں
جو ہدایتیں دی جائیں گی ہم ان کی تعمیل کریں گے۔ انہیں بتایا جائے کہ اتنے ہل دینے
ضروری ہیں۔ فلاں فلاں موقع پر اتنے ہل دینے ہیں، فلاں موقع پر پانی دینا ہے، اتنے پانی
دیتے ہیں، فلاں بیچ ہونا ہے اور فلاں فلاں فصل بونی ہے۔ پھر جس طرح چندے کی وصولی
ہوتی ہے اسی طرح باقاعدگی سے یہ کام کروائیں۔ ہمارے سب سے زیادہ احمدی سیالکوٹ
میں ہیں اور اس وقت تو جو وکیل الزراعت ہیں وہ بھی سیالکوٹ کے ہی رہنے والے ہیں۔ یعنی
چودھری مشتاق احمد صاحب باجوہ اور اسی طرح سید عبد الرزاق شاہ صاحب جو نائب وکیل
ہیں نہایت ذہین اور ہو شیار نوجوان ہیں۔ وہ سیالکوٹ کے باشندے تو نہیں لیکن ان کے والد
ساری عمر سیالکوٹ میں نو کر رہے ہیں۔ وہ بدوملہی کے پاس رعیہ میں ہوتے تھے۔ وہیں یہ پیدا
ہوئے تھے۔ اگر سید عبد الرزاق شاہ صاحب اور چودھری مشتاق احمد صاحب باجوہ کے

انوار العلوم جلد 25
249
سیر روحانی نمبر (9)
ہوتے ہوئے سیالکوٹ کے زمینداروں کی طرف توجہ نہ کی جائے تو کتنی افسوس کی بات
ہے۔ لیکن اس کے بعد پھر لائلپور اور سر گو دھاوغیرہ میں کوشش کی جائے۔
میں نے بتایا ہے کہ دوسرے ملکوں میں چودہ چودہ سو، پندرہ پندرہ سو روپے
فی ایکڑ کم سے کم پیداوار کی جارہی ہے۔ یہ تو خود ایک احمدی نے مجھے بتایا لیکن اس کے
علاوہ ایک وفد جاپان گیا تھا جس میں دولتانہ صاحب بھی تھے۔ وہاں سے واپس آکے اس
وفد کے ایک ممبر نے کہا کہ جاپان کی دو ہزار روپیہ فی ایکڑ آمد ہے لیکن دولتانہ صاحب
نے کہا نہیں چھ ہزار آمد ہے وہاں تین تین سو من چاول پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہی
ہے کہ وہاں فصل میں کھاد اچھی ڈالی جاتی ہے۔ حیوانی کھاد بھی یعنی گوبر بھی اور نباتاتی کھاد
بھی۔ مگر ہمارے ملک میں گوبر کی کھاد نہیں ڈالی جاتی گوبر کا گند ڈالا جاتا ہے۔ گوبر کی کھاد
کا اصول یہ ہے کہ ایک بڑا سا گڑھا کھودا جائے جو کم سے کم چھ فٹ گہرا ہو۔ اصل میں تو
پندرہ میں فٹ گہرا ہونا چاہئے۔ اس کے نیچے شاخوں کی یا پتوں کی یا لکڑی کی راکھ ڈالی
جائے۔ اس کے اوپر گوبر ڈالا جائے۔ اس گوبر پر پھر ایک تہہ آدھ انچ راکھ کی ڈالی جائے
جو درختوں کی لکڑی کی راکھ ہو یا پتوں کی راکھ ہو۔ اس پر پھر دوفٹ تک گوبر ڈالا جائے اور
پھر ایک آدھ انچ کی یا ایک انچ کی راکھ کی تہہ دی جائے۔ پھر گوبر ڈالا جائے۔ اور پھر اس
کے اوپر ایک راکھ کی تہہ دی جائے۔ پھر گوبر ڈالا جائے۔ اس طرح تین چار لیئرز
(LAYERS) میں (ایک لیئر تین تین چار چار فٹ کی ہو) اسے سطح زمین تک لائیں۔
اُس کے بعد اس کو پانی دے دیں اور اُسے بند کر دیں اور پندرہ بیس دن پڑا رہنے دیں۔
پندرہ بیس دن کے بعد کھول کر پھر پانی دے دیں پھر کچھ مدت تک پڑا رہنے دیں پھر کھول
کر پانی دے دیں۔ اس طرح تین مہینے تک اس کو زمین میں دفن رہنے دیں مگر اوپر مٹی
پڑی ہوئی ہو تا کہ اس میں۔ میں سے ایمونیا ضائع نہ ہو۔ کھاد کا جو سب سے اچھا حصہ ہوتا ہے وہ
ایمونیا ہوتا ہے۔ یہ جو مصنوعی کھاد آتی ہے یہ بھی ایمونیم سلفیٹ ہی ہوتی ہے خدا تعالیٰ نے
جانور کے پیٹ میں کچھ ایسے مادے رکھے ہیں کہ وہ گھاس کھا کے جو گوہر پھینکتا ہے اُس سے
ایمونیا کافی مقدار میں بنتا ہے۔ غرض دو تین مہینے کے بعد جب بالکل گل جائے تو پھر وہ

انوار العلوم جلد 25
250
سیر روحانی نمبر (9)
کھیت میں ڈالی جائے۔ اسی طرح جو نباتاتی کھاد ہے اس کا بھی یہ طریق ہے کہ بونے کے
بعد جس وقت وہ اتنی بڑی ہو جائے کہ ابھی اس کو پھلی نہ لگے تو اس میں گہر اہل چلا دیا
جائے۔ مثلاً گوارہ ہے، جنتر ہے یا سن ہے۔ یہ اچھی کھاد والی فصلیں ہیں۔ جس وقت یہ
کچھ اونچی ہو جائیں، بالکل کچھ نہ رہیں، بس نیم پختہ ہو جائیں تو ان میں گہر اہل چلایا جائے
اور اس کو گرادیا جائے۔ پھر اس کے اوپر خوب مٹی ڈالی جائے تا کہ وہ دفن ہو جائے۔ پھر
اس کو پانی دیا جائے یہاں تک کہ وہ اندر ہی گل جائے۔ اس طرح پانچ چھ مہینے کے بعد وہ
اعلیٰ درجہ کی کھاد ہو جاتی ہے بشر طیکہ اس کے اندر کچھ تھوڑی سی جانور کی کھاد بھی ملالی
جائے۔ پھر تو وہ بہت زیادہ قیمتی ہو جاتی ہے۔
سائنس دانوں کا تجربہ ہے کہ جانور کی کھاد چھ سال تک اثر کرتی ہے اور نباتاتی
کھاد کوئی تین فصلوں تک اثر کرتی ہے اس کے بعد بے کار ہو جاتی ہے۔ اس کھاد میں جو
پیداوار ہوتی ہے وہ بڑی اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے۔ پس وہ افسر جائیں اور جا کر ان کو طریق
بتائیں اور پھر ان کی نگرانی کریں۔ جس طرح چندے کی وصولی کے لئے انسپکٹر جاتے ہیں
اسی طرح زراعت دیکھنے کے لئے بھی انسپکٹر جانے چاہئیں۔ جو دیکھیں کہ احمدی زمیندار
جس نے وعدہ کیا تھا اس نے اپنے وعدہ کے مطابق عمل کیا ہے یا نہیں۔ یا ہمارے سندھ کے
احمدی زمینداروں کی طرح جب موقع آتا ہے تو بر سیم کاٹ کے جانوروں کو ڈال دیتے ہیں
اور اس کا جو مڈھ ہوتا ہے یعنی بے کار لکڑی اُس پر ہل چلا دیتے ہیں اور کہتے ہیں ہاں جی ! ہم
نے برسیم کی تھی حالانکہ " برسیم کی " کے صرف اتنے معنی ہوتے ہیں کہ برسیم ہوئی تھی
پھر ہم اس کو لے گئے تھے اور اپنے جانوروں کو کھلا دیا تھا۔ تو اگر ایک نظارت زراعت ہو تو
میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے زمینداروں کی اخلاقی حالت بھی اچھی ہو جائے
گی، ان کی مالی حالت بھی اچھی ہو جائے گی اور سلسلہ کی مالی حالت بھی اچھی ہو جائے گی۔
آخر ہماری جماعت میں سب سے زیادہ زمیندار ہیں جو نوے فیصدی کے قریب ہیں۔ اگر
نوے فیصدی کی مالی حالت کمزور ہو گی تو ہمیں روپیہ کہاں سے ملنا ہے۔
میں نے پہلے بھی کئی دفعہ سنایا ہے کہ ایک دفعہ ایک عورت جو ہمارے مزارعوں

آج 10 میں سے 10 باقی