زمینداروں کی حالت سدھارنے کے لئے نظارت زراعت کا قیام
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
251
سیر روحانی نمبر (9)
میں سے تھی میرے پاس آئی۔ وہ یوں مزارع نہیں تھی موروثی تھے اور ان کا زمین پر
قریباً مالک جیسا اختیار ہوتا ہے۔ صرف وہ اسے مکانوں کے لئے بیچ نہیں سکتے۔ جلسہ کے
دن تھے وہ آئی اور دروازہ کے آگے بیٹھ گئی اور کہنے لگی۔ جی! میں نے ایک گل کہنی
ہے“۔ میں نے کہا سناؤ۔ کہنے لگی " پھر تسیں ذرا صبر نال سنو" میں نے کہا اچھا۔ پھر کہنے
لگی " میں ایس وقت بڑی مصیبت وچ ہاں۔ میں کچھ امداد منگن آئی ہاں"۔ میں نے کہا
اچھا بی بی سناؤ۔ غرض بڑی تمہیدیں باندھ کے اور سانس لے لے کے اُس نے بات کی۔
میں اپنے دل میں یہ سمجھا کہ خبر نہیں یہ کتنے روپے مانگے گی۔ اور اتنے رو۔ روپے دینے کی
مجھے توفیق بھی ہو گی کہ نہیں۔ اپنے ذہن میں میں نے اندازہ لگایا کہ اتنی لمبی تمہید بتاتی
ہے کہ یہ چار پانچ سو سے کم نہیں مانگے گی۔ پر خیر مجھے خدا جو کچھ توفیق دے گا میں اس کو
دے دونگا۔ بہر حال میں اس کو شہر دیتا گیا کہ بی بی ڈرو نہیں بیان کرتی جاؤ۔ مگر وہ بیچاری
کا نپتی ہانپتی اور آہیں بھرتی چلتی چلی گئی اور آخر کہنے لگی " ایس وقت اک آٹھ آنے دی
ضرورت پیش آگئی ہے"۔ میر ہے"۔ میرا تو دل ہی بیٹھ گیا۔ میں نے کہا یا اللہ ! ہمارا ما ! ہمارا ملک کتنا غریب
ہو گیا ہے کہ اس عورت کو آٹھ آنے منہ سے نکالتے ہوئے ڈر آتا ہے کہ شاید میں
دھتکار کر اس کو نکال دوں گا۔ خیر میں نے اُسے ایک دو روپے دے دیئے اور وہ بیچاری
دعائیں دیتی ہوئی چلی گئی مگر میرے دل میں اس کا بڑا از خم لگا اور وہ آج تک نہیں بھولتا۔
آٹھ آنے مانگنے کے لئے اس نے ڈرتے ڈرتے تمہیدیں باندھیں۔ پندرہ بیس منٹ
صرف کئے اور کہا " جی ! صبر نال سنو " گویا مجھے آٹھ آنے کا اتنا صدمہ پہنچے گا کہ میں
سمجھوں گا اس نے گویا قارون کا خزانہ مانگا ہے۔ تو جس بیچاری نے آٹھ آنے نہ ہونے کو
مصیبت سمجھا اور جس نے آٹھ آنے مانگنے میں یہ سمجھا کہ خبر نہیں میں اس سے کتنا خفا
ہو جاؤں گا کہ تو اتنی رقم مجھ سے لینے آگئی۔ اُس غریب نے چندہ کیا دینا ہے۔
زمینداروں کی حالت سدھارنے غرض زمینداروں کی حالت کو
سدھارنا انجمن کا کام ہے۔ ان کا فرض
کے لئے نظارت زراعت کا قیام ہے کہ وہ فوراً ایک نظارت زراعت
انوار العلوم جلد 25
252
سیر روحانی نمبر (9)
بنائیں اور تحریک والے بھی انجمن کے ساتھ ہی جائیں۔ بے شک وہ وکیل الزراعت ہیں
لیکن اگر بعض صیغوں کو ملادیا جائے تو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ اور وہ بڑا اچھا کام کرنا
جانتے ہیں۔ خود اچھے بڑے زمیندار ہیں ، نواب محمد دین صاحب کے بھتیجے ہیں اور ان کے
لائلپور میں مربعے ہیں اور ولایت میں بھی رہے ہیں۔ میرے نزدیک وہ ان باتوں کو سمجھتے
ہیں۔ اور سید عبد الرزاق شاہ صاحب کو بھی میں نے دیکھا ہے ان معاملات میں بہت ہی
سمجھدار ہیں۔ ان کو میں نے سندھ میں زراعت پر لگایا ہوا تھا۔ وہ ان باتوں کو خوب سمجھتے
ہیں۔ پھر وکالت کے پاس زراعت کا ایک گریجوایٹ بھی ہے اس نے لائلپور کالج میں
زراعت کی تعلیم حاصل کی ہے اور اس نے زندگی وقف کی ہوئی ہے۔ بے شک ابھی وہ
ناتجربہ کار بچہ ہے لیکن شروع میں بچے ایسے کام کر لیتے ہیں۔ آہستہ آہستہ تجربہ کار ہو
جاتے ہیں۔ تو سکیم بنائی جائے کہ کس کس علاقہ میں کیا کیا فصل ہو سکتی ہے اور اس فصل
کے اعلیٰ پھل پیدا کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ پھر ہر زمین والوں کو کہہ دیا جائے کہ تم نے
یہی فصل یہاں بونی ہے جو اچھی ہو سکتی ہے۔
دیکھو ! روس نے اس طریق سے اپنے ملک میں سو گنا زیادہ پیداوار کر لی ہے۔ وہ
ڈنڈے کے زور سے کرتے ہیں تم ایمان کے زور سے کر لو گے۔ انہوں نے اپنے سارے
علاقے تقسیم کر لئے ہیں کہ یہاں گندم اچھی ہوتی ہے ، یہاں چاول اچھا ہو تا ہے ، یہاں گنا
اچھا ہوتا ہے ، یہاں کپاس اچھی ہوتی ہے اور گندم بونے والے علاقہ میں سب کو قانوناً حکم
دے دیتے ہیں کہ گندم کے سوا تم نے کپاس ہوئی تو ہم تمہیں قید کر دیں گے ، اگر تم نے
چاول بو یا تو تمہیں قید کر دیں گے ، اگر کوئی اور چیز ہوئی تو قید کر دیں گے۔ کپاس والوں کو
کہتے ہیں کہ اگر تم نے گندم ہوئی تو قید کر دیں گے۔ چنانچہ جس علاقہ میں کپاس اچھی ہوتی
ہے اُس علاقہ میں سب کپاس کاشت کرتے ہیں۔ جس میں گندم اچھی ہوتی ہے اس میں
سارے گندم ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارے ملک کا یہ طریق ہے کہ چودھری صاحب کے پاس
تین گھماؤں زمین ہے۔ اس میں سے وہ دو کنال گندم بوئے گا، ایک کنال کماد، ایک کنال
چارہ، کوئی ایک کنال یا دس مرلے چاول، کوئی دو چار مرلے ساگ۔ بس ایسی چیزیں بو کے