نظارت تعلیم کو ضروری ہدایت
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
253
سیر روحانی نمبر (9)
وہ ایک گھماؤں میں سے ساری دنیا کی ضرورتیں پوری کرنا چاہتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
وہ فائدہ نہیں اٹھاتے۔ اگر وہ کام کو تقسیم کریں تو وہ کہیں کہ میری گندم اگر بجائے پانچ
من کے سو من ہو گی تو میں تین میل سے سبزیاں اور ترکاریاں خرید کر لے آؤں گا۔
کیونکہ میرے پاس روپیہ ہو گا میں اپنی زمین کیوں ضائع کروں۔ تو یہ بڑا اہم معاملہ ہے جو
جماعت کو بڑھنے اور اس کو ترقی دینے کے لئے نہایت ضروری ہے۔
نظارت تعلیم کو ضروری ہدایت اِسی طرح نظارت تعلیم کو چاہئے کہ وہ جو
انسپکٹر بھیجتے ہیں اُن پر اور کاموں کے علاوہ ہیں اور علا
ایک یہ ذمہ داری بھی ڈالیں کہ وہ دیکھیں کہ جماعت کا ہر لڑکا پڑھ رہا ہے۔ اب وہ بھیجتے
ہیں تو اس لئے کہ فلاں جگہ پر پرائمری سکول کھول آئے حالانکہ ہر ضلع میں دو ہزار گاؤں
ہوتا ہے اور صرف پنجاب کے سولہ اضلاع تھے۔ بتیس ہزار گاؤں میں سے کسی ایک گاؤں
میں پرائمری سکول کھول کر ہم کون سا تیر مار لیں گے۔ لیکن اگر ہمارا آدمی جا کر ہر احمدی
کو مجبور کرے کہ اپنے بیٹے کو پڑھا تو کوئی نہ کوئی سرکاری سکول یا قومی سکول، پرائمری یا
مڈل پاس ہو گا۔ اس میں وہ اسے تعلیم کے لئے بھجوا سکتا ہے۔ پس بجائے اِس کے کہ وہ
کوئی پرائمری سکول کھولیں لوگوں کو مجبور کریں کہ وہ اپنے لڑکوں کو قریب کے سکول
میں بھیجا کریں یا جو لڑکے پڑھ رہے ہوں ان کو کتابیں لے دیا کریں، کسی کو فیس دے دیا
کریں۔ یہ پرائمری سکول کھولنے سے زیادہ اچھا طریق ہے۔ اسی طرح ایک مولوی علاقہ
میں مقرر کریں جو پھر پھر کے لوگوں کو وعظ اور تبلیغ کیا کرے اور بچوں کی تربیت کرے،
ان کو قرآن پڑھائے ، اسی طرح عورتوں کو بھی قرآن پڑھائے۔ اگر اس طریق پر عمل
کیا جائے تو پھر بے شک نظارت تعلیم کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ لیکن ہمارے زمیندار میں
چودھر ایت کا شوق ہوتا ہے۔ وہ آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے پرائمری سکول کھولنا
ہے۔ وہ صرف یہ فخر حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ کہیں کہ چودھری صاحب نے اپنے
علاقہ میں پرائمری سکول کھولا ہے۔ یہ نہیں دیکھیں گے کہ قوم نے کتنا فائدہ اٹھایا ہے
صرف یہ دیکھیں گے کہ اس طرح ہمارا نام روشن ہوتا ہے۔ حالانکہ نام روشن کرنے کی
انوار العلوم جلد 25
254
سیر روحانی نمبر (9)
بجائے اگر کتا بیں دی جائیں، فیسیں دی جائیں تو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔ پس
انجمن نظارت تعلیم کے طریق کار کو بھی بدلے اور نظارت زراعت قائم کرے اور
سارے زمینداروں کو منظم کرے۔ سارے علاقوں کے متعلق گورنمنٹ کے گزٹ
پڑھے ، گورنمنٹ کی رپورٹیں پڑھے اور دیکھے کہ کس علاقہ میں کپاس ہوتی ہے اور پھر
کسی قسم کی ہوتی ہے۔ کیونکہ زمیندارہ میں ایک ایک چیز آگے قسم در قسم چلتی ہے۔ ہے مثلاً
بعض علاقے ایسے ہیں جن میں دیسی کپاس اچھی ہوتی ہے، بعض میں امریکن کپاس اچھی
ہوتی ہے۔ جس زمین میں امریکن کپاس اچھی ہوتی ہے اس میں دیسی کپاس ہونا ظلم ہے اور
جس میں دیسی کپاس اچھی ہوتی ہے اُس میں امریکن کپاس ہونا ظلم ہے۔ ہمار از میندار یہ
خیال کر لیتا ہے کہ چونکہ امریکن کپاس مثلاً تیس روپے من بکتی ہے اور دیسی کپاس ہیں
روپے من بکتی ہے۔ اس لئے ضرور امریکن کپاس بونی ہے۔ وہ یہ نہیں سوچتا کہ اس علاقہ
میں امریکن کپاس تو تین من ہوتی ہے اور دیسی کپاس اٹھارہ من ہوتی ہے۔ اگر دیسی
کپاس ہیں روپے من بھی ہوئی تب بھی تین سو ساٹھ روپے کی ہوئی۔ اور امریکن کپاس
اگر تیس روپے من ہوئی تب بھی نوے روپے کی ہوئی۔ وہ صرف یہ دیکھ لیتا ہے کہ منڈی
میں کس کی قیمت زیادہ ہے۔ پس ان کو بتایا جائے کہ تم وہ چیز بوؤ جو تمہارے علاقہ میں
زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ اور یہ کام ہمارے دفتروں کا ہے کہ وہ گزٹ پڑھیں، زمیندارہ کے
متعلق گونمنٹ کی رپورٹیں پڑھیں اور جو چیز جس جگہ زیادہ ہو سکتی ہو وہاں اس کے
متعلق جا کر کہیں کہ یہ چیز بود۔ پھر دیکھو خدا تعالیٰ کے فضل سے اُس علاقہ کی کایا پلٹ
جائے گی۔ میں نے دیکھا ہے کہ بعض جگہ پر تل نہیں ہوتے۔ اگر وہ بوئے جائیں تو دس
پندرہ سیر نکلیں گے۔ لیکن زمیندار اس لئے کہ گھر دی تل شکر ہی کھاواں گے"۔ ضرور
ایک کنال متل بو دیتا ہے چاہے اندر سے کچھ بھی نہ نکلے۔ وہ کہتا ہے۔ گھر دے تل ہون گے
وچ شکر پا کے اوہ کھاواں گے"۔ وہ یہ نہیں سمجھتا کہ اگر میرے ہاں اچھی گندم پیدا ہوتی
ہے اور وہ پچاس من آجائے گی تو میں اس سے دس گنے تل خرید لوں گا۔ یہ خیال اُس کو
نہیں آتا۔ پس یہ محکمہ بنا ہوا ہو جو تمام علاقوں کی پیداوار کے لحاظ سے تقسیم کرے اور مجھے
انوار العلوم جلد 25
255
سیر روحانی نمبر (9)
آکے بتائے کہ کس کس علاقہ میں کیا کیا فصل اچھی ہوتی ہے۔ پھر ان کے آدمی جائیں جو
لوگوں کو تحریک کریں کہ وہ وہی فصلیں ہوئیں جو ان علاقوں میں اچھی ہوتی ہے۔ جیسے
روس نے انتظام کیا ہوا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ اب روس کی پیداوار پہلے سے کئی
گئے بڑھ گئی ہے۔ مجھے ایک دفعہ امریکہ کا ایک قونصل جنرل ملنے آیا وہ ایک قسم کا سفیر ہی
ہوتا ہے بڑا عہدہ دار ہوتا ہے۔ میں نے اسے کہا کہ تمہارے ملک میں لوگ اتنے امیر
ہوتے ہیں کہ زمیندار کا جو نوکر ہوتا ہے وہ اس کو ہزار ہزار روپیہ مہینہ کی تنخواہ دیتے
ہیں۔ لیکن ہم تو پندرہ روپے دیتے ہیں تو پھر بھی ہمیں گھاٹا پڑتا ہے آخر تم کیا کرتے ہو ؟ یا
تو یہ ہوتا ہے کہ تمہارے ملک میں پچاس روپے من گندم بک رہی ہوتی پھر بے شک ہم
کہتے کہ تمہیں قیمت زیادہ ملتی ہے۔ تمہیں قیمت تو ہم سے بھی کم ملتی ہے پھر اس کی وجہ کیا
ہے ؟ کہنے لگا ہماری پیداوار زیادہ ہوتی ہے۔ ہمارا آدمی اتنی محنت کرتا ہے کہ آپ کے دس
پندرہ مزدور کے برابر وہ محنت کرتا ہے۔ اور پھر ہم وہی چیزیں بوتے ہیں جو وہاں زیادہ
اچھی ہو سکتی ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چاہے قیمت ہمیں آپ کے برابر ملتی ہے مگر پیداوار
کی مالی حیثیت کے لحاظ سے وہ آپ سے سو گنے زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس لئے ہم ہزار رو
دے کر بھی کماتے ہیں اور آپ پندرہ روپے دے کر بھی دکھ اٹھاتے ہیں۔ پس زراعت کی
طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے۔
گور مکھی اور ہندی ترجمے جلد سے جلد شائع ہونے چاہئیں۔ روسی ترجمہ کی
طرف جلد توجہ ہونی چاہئے۔ چودھری صاحب نے کل کہا تھا کہ وہاں آٹھ کروڑ کے
قریب مسلمان ہیں۔ بائیس کروڑ ساری آبادی ہے۔ مجھے تو یاد پڑتا ہے کہ وہاں مسلمانوں کی
تعداد اس سے زیادہ ہے لیکن ممکن ہے وہ غلط ہو۔ لیکن اگر وہ آٹھ کروڑ بھی نہیں صرف
ایک لاکھ ہوں تو کیا ایک لاکھ مسلمان تھوڑا ہوتا ہے کتنی مدت میں لاکھ آدمی ملتا ہے۔"
)الفضل 17،15،14،8 اپریل 1956ء
اس کے بعد حضور نے اصل مضمون "سیر روحانی" پر تقریر کا آغاز کرتے
ہوئے فرمایا :-