انجیل میں روحانی خوراک اور روحانی پانی کے محاورہ کا استعمال
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
258
سیر روحانی نمبر (9)
لوگوں کے لئے حسرت کا موجب ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح فرماتا ہے هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَكَانَ عَرْشُهُ
عَلَى الْمَاءِ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا - 11 وہ خدا ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ
اوقات میں پیدا کیا ہے اور خدا تعالیٰ کا عرش یعنی اُس کی حکومت اس سے پہلے پانی پر
تھی۔ اگر اس آیت کے دُنیوی معنے لو تو اس کے معنے وہی ہیں جو وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ
شَيْءٍ حَی 12 میں بیان کئے گئے ہیں۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت خالقیت پانی کے ذریعہ
سے ظاہر کی ہے۔ اور اگر دینی معنے لو تو ماء کے معنے وحی الہی کے ہیں اور اس آیت کا یہ
مفہوم ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان پر حکومت اپنی وحی کے ذریعہ سے ظاہر کی ہے۔ لِيَبْلُوَكُمْ
أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلا تا کہ وہ تمہاری آزمائش کرے اور یہ ظاہر کر دے کہ تم میں سے کون
زیادہ اچھے کام کرتا ہے۔ پس پانی سے مراد علوم ہوتے ہیں دینی بھی اور دنیوی بھی۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنے متعلق فرماتے ہیں کہ مثل
ایک زبردست بارش سے مشابہت مَا بَعَثَنِي اللهُ بِهِ مِنَ الْهُدَى وَالْعِلْمِ
كَمَثَلِ الْغَيْثِ الْكَثِيرِ أَصَابَ أَرْضاً فَكَانَ مِنْهَا نَقِيَّةً قَبِلَتِ الْمَاءَ فَأَنْبَتَتِ الْكَلَاءَ
وَالْعُشْبَ الْكَثِيرَ وَكَانَتْ مِنْهَا أَجَادِبَ أَمْسَكَتِ الْمَاءَ فَنَفَعَ اللهُ بِهَا النَّاسَ فَشَرِبُوا
وَسَقَوْا 13 یعنی اللہ تعالیٰ نے جو مجھے ہدایت اور علم دیکر بھیجا ہے اُس کی مثال ایک بادل
کی طرح ہے جس سے بڑی بارش ہوتی ہے مگر جب وہ کسی زمین پر پڑتی ہے تو کچھ تو اچھی
زمین ہوتی ہے وہ پانی کو قبول کر لیتی ہے اور بڑا سبزہ نکالتی ہے۔ اور کچھ ایسی زمینیں ہوتی
ہیں کہ وہ پانی تو لے لیتی ہیں لیکن ان کا کام صرف اتنا ہو تا ہے کہ وہ اس پانی کو جمع رکھتی
ہیں۔ چنانچہ لوگ اُس ذخیرہ سے پانی پیتے اور آگے کھیتوں کو بھی پانی دیتے ہیں۔
انجیل میں روحانی جانی خوراک اور پھر یہ محاورہ صرف قرآن کریم میں ہی
نہیں بلکہ انجیل میں بھی بیان ہوا ہے ۔
روحانی پانی کے محاورہ کا استعمال انجیل میں لکھا ہے کہ:
1
انوار العلوم جلد 25
259
سیر روحانی نمبر (9)
" سبھوں نے ایک ہی روحانی خوراک کھائی اور سبھوں نے
ایک ہی روحانی پانی پیا کیونکہ انہوں نے اُس روحانی چٹان میں سے جو
اُن کے ساتھ چلی پانی پیا اور وہ چٹان مسیح تھی۔ " 14
ان آیات قرآنیہ ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث اور انجیل کے حوالہ
سے یہ بات ثابت ہے کہ روحانی کتابوں میں پانی سے مراد علم روحانی ہوتا ہے اور اس کی
مشابہت میں کبھی دُنیوی علوم بھی مراد ہوتے ہیں۔ مگر دیکھو کہ قرآن کریم کے علم اور
مسیح کے حواریوں کے علم میں کتنا عظیم الشان فرق ہے۔ قرآن تو کہتا ہے کہ چٹان کے
پیچھے پانی ہوتا ہے جو چٹان کو پھاڑ کر نکل آتا ہے اور مسیح کے حواری کہتے ہیں کہ :-
سبھوں نے ایک ہی روحانی پانی پیا کیونکہ انہوں نے اُس
روحانی چٹان میں سے جو اُن کے ساتھ چلی پانی پیا۔"
یہ ایک خیالی مثال ہے جس کی کوئی تصدیق نہیں ملتی۔ لیکن چٹانوں کے پیچھے
سے پانی کے چشمے نکلنے کی تو ہر پہاڑ پر مثالیں موجو د ہیں۔ پس یہ ایک سچی اور طبعی مثال
ہے۔ مگر انجیل کی مثال نہایت مضحکہ خیز ہے۔ انجیل کہتی ہے کہ :-
پانی پیا۔"
" انہوں نے اُس روحانی چٹان میں سے جو اُن کے ساتھ چلی
اب بتاؤ وہ کونسی چٹان ہے جو ساتھ ساتھ چلتی ہے اور لوگ اُس سے پانی پیتے
ہیں؟ کوئی بھی نہیں۔ لیکن جن چٹانوں کا قرآن کریم ذکر کرتا ہے ایسی ہزاروں چٹانیں
موجو د ہیں اور ہر شخص جانتا ہے کہ وہ چٹانیں پھٹتی ہیں تو اُن کے پیچھے سے پانی نکل پڑتا
ہے۔
پھر مسیحیوں نے بڑا زور مارا تو کہا کہ " وہ چٹان مسیح تھی۔ "جو اُن کے ساتھ ساتھ
چلی اور جس کے پیچھے سے انہوں نے پانی پیا۔ مگر قرآن کریم کہتا ہے کہ ہر مؤمن خواہ وہ
چھوٹا ہو یا بڑا ایک چٹان ہوتا ہے جس کے پیچھے پانی ہوتا ہے اور جس سے لوگ فائدہ
حاصل کرتے ہیں۔ گویا قرآن کریم اس پانی کو ہر انسان کے دل تک پہنچاتا ہے اور انجیل