دُنیوی اور روحانی نہروں میں بعض نمایاں فرق
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
281
رکھتی ہیں کیونکہ قرآن کریم کا زیادہ تر دین سے ہی تعلق ہے۔
سیر روحانی نمبر (9)
عالم روحانی کے سب سے بڑے سمندر تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں مگر
اُن سے آگے دنیا میں کئی قسم کی روحانی نہریں جاری ہوئیں۔ چنانچہ دیکھ لو ایک نہر
شریعت کی چلی۔ پھر اسی نہر میں سے ایک حنفی نہر نکلی ، ایک شافعی نہر نکلی ، ایک مالکی نہر
نکلی، ایک حنبلی نہر نکلی۔ یہ مختلف قسم کی نہریں ہیں جو شریعت کی نہر میں سے جاری
ہوئیں۔ پھر ایک شیعوں کی نہر جاری ہوئی، ایک سنیوں کی نہر جاری ہوئی، ایک خارجیوں
کی نہر جاری ہوئی اور ان کے ذریعہ سے شریعت کے مختلف پہلو زیر بحث آتے رہے۔ پھر
ایک تصوف کی نہر چلی، ایک فلسفہ ء شریعت کی نہر چلی جس کے بہت بڑے بانی ہمارے
شاہ ولی اللہ صاحب اور امام ابن تیمیہ تھے۔ اور آخر میں سب سے زیادہ اہم کام حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا۔ پھر سیاست کی ایک نہر چلی جو حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ
حضرت عثمان اور حضرت علیؓ سے شروع ہوئی اور پھر وہ آگے نکلتی چلی گئی۔ اور اس طرح
یہ روحانی سلسلہ جو سیاست مذہبی اور فلسفہ ء مذہبی اور احکام شریعت کی حکمتوں اور ان کی
ضرورتوں کے ساتھ تعلق رکھتا تھا دنیا میں وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا گیا۔ پھر اخلاق فاضلہ
کی ایک نہر جاری ہوئی جسے امام غزالی نے اور بھی لمبا کیا اور اس سے زمین کو سیر اب
کیا۔ اسی طرح تصوف میں جنید شبلی حضرت معین الدین صاحب چشتی۔ بہاؤالدین
صاحب نقشبندی ۔ شہاب الدین صاحب سہر وردی وغیرہ جیسے عظیم الشان لوگ
گزرے۔ اور پھر یہ ساری نہریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میں آکر مدغم ہو
گئیں۔ اور پھر ایک نئی نہر دُنیا میں چل پڑی اور آپ کے ذریعہ سے پرانی روحانی نہریں
بھی جاری رہیں۔ پرانے زمانہ کے بادشاہوں نے جتنی نہریں بنائی تھیں وہ سب کی سب
ختم ہو گئیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہر اب تک چلی جارہی ہے۔
دُنیوی اور روحانی نہروں میں بعض نمایاں فرق اب دیکھو دنیا کی
نہریں تو خشک ہو
جاتی ہیں مگر یہ نہریں وہ ہیں جو خشک نہیں ہوتیں۔ دُنیوی نہروں سے جسمانی غلہ پکتا ہے
انوار العلوم جلد 25
282
سیر روحانی نمبر (9)
مگر ان سے تقویٰ کا دانہ پکتا ہے۔ دُنیوی نہروں کا تیار کردہ غلہ ایک وقت کام آتا ہے اور
پھر سڑ جاتا ہے مگر یہ وہ نہر ہے جس کا غلہ ابد الآباد تک کام آتا ہے۔ فرماتا ہے الْمَالُ وَ
الْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَالْبَقِيتُ الصَّلِحْتُ خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَ خَيْرٌ أَمَلًا - 59 یعنی
دنیا کی نہروں کے مال اور اس سے پیدا کئے ہوئے غلے اور نسل انسانی کے افراد صرف دنیا
میں کام آتے ہیں آخرت میں کام نہیں آتے۔ مگر جو قرآنی نہر سے پکا ہوا غلہ ہے وہ
قیامت تک کام آتا چلا جائیگا۔ حضرت مسیح ناصری نے بھی کہا ہے کہ اس دنیا کے خزانہ کو
کیڑا کھا جاتا ہے مگر آسمان کا خزانہ محفوظ ہے۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں:-
اپنے واسطے زمین پر مال جمع نہ کرو جہاں کیڑا اور زنگ خراب
کرتا ہے اور جہاں چور نقب لگاتے اور چراتے ہیں بلکہ اپنے لئے آسمان
پر مال جمع کرو جہاں نہ کیڑا خراب کرتا ہے نہ زنگ اور نہ وہاں چور نقب
لگاتے اور چراتے ہیں۔ "
غرض وہ مال جو اس پانی سے پیدا ہوتا ہے اور وہ بیٹے جو اس مال کو کھا کر بڑھتے
ہیں اسی دُنیا میں ختم ہو جاتے ہیں۔ لیکن وہ چیزیں (اَلْبَا قِيَاتُ الصَّالِحَاتُ) جو قرآنی
نہر سے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چلائی ہوئی نہر سے پلتے ہیں وہ قیامت تک
زندہ رہتے ہیں اور ابدی زندگی پاتے ہیں۔ کیونکہ مومن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
نہر کا پھل ہے اور مومن کو ابدی زندگی کا وعدہ ہے۔ اس لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی نہر کا پیدا کیا ہوا پھل قیامت تک چلے گا اور وہ کبھی خراب نہیں ہو گا۔
دیکھو! ابو جہل کے مال نے جو مادی پانی سے حاصل ہوا تھا جو کچھ پیدا کیا وہ ختم ہو
گیا مگر جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پانی سے پیدا ہوا وہ ابدی زندگی پا گیا۔
عمر کا واقعہ دیکھو کیسی سنگلاخ زمین تھی مگر پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی تاثیر سے اُس میں سے کیسی نہر چلی بلکہ اُس سے پہلے ابو بکری نہر چلی، پھر
عمر کی نہر چلی، پھر عثمانی نہر چلی، پھر علوی نہر چلی۔ پھر اُس سے آگے قادری ، چشتی،
نقشبندی اور سہر وردی نہریں جاری ہوئیں۔ سیّد عبد القادر صاحب جیلانی، مولانا روم،