کفر اور ایمان کی آخری ٹکّر میں آخر اسلام ہی دنیا پر غالب آئیگا
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
286
سیر روحانی نمبر (9)
کہ اسلام کو خراب کریں مگر آخر اسلام ہی جیتے گا۔ اور اللہ تعالیٰ ایسے مجدد مبعوث
فرمائے گا جو اسلام کی تعلیم کو پاک کر کے پھر اسلام کے پانی کو صاف کر دینگے۔ اور
باقی دنیا کے مذاہب سارا زور لگانے کے باوجو د اسلام کو خراب نہیں کر سکیں گے۔
کفر اور ایمان کی آخری ٹکر میں غرض اِدھر اسلام کی نہر ہو گی اور اُدھر
کفر کی نہر اور دونوں ایک وقت تک
آخر اسلام ہی دنیا پر غالب آئیگا متوازی چلتی چلی جائیں گی۔ اور ایک
دوسرے میں داخل نہیں ہونگی۔ مگر آخر ایک وقت آئے گا کہ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِينِ - 69
یہ دونوں سمندر یعنی اسلامی سمندر اور کفر کا سمندر آپس میں مل جائیں گے۔ یعنی یہ
دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو جائیں گے اور اسلام اور کفر کی آخری ٹکر ہو جائیگی۔ لیکن
اس آخری ٹکر میں بھی کفر کی نہر اسلام کی نہر کو گندہ نہ کر سکے گی بلکہ آخر یہ نتیجہ نکلے گا
کہ فَبِأَيِّ الآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبن - 20 یعنی آخر اسلام کی نہر ہی جیتے گی۔ پس اے مسلمانو !
بتاؤ یہ ہمارا کتنا بڑا احسان ہے کہ آخری فتح تمہاری ہو گی ۔ آخری فتح عیسائیت کی نہیں ہو
گی بلکہ آخری فتح اسلام کی ہو گی۔ پس اے کالی اور گوری نسلوں کے لوگو! اسلام کی نہر
آخر غالب آجائے گی اور کفر کی نہر اس میں مدغم ہو کر اپنا نام کھو بیٹھے گی۔ اب بولو کہ
تم خدا تعالیٰ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے ۔ فَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ وَ سُبْحَانَ اللَّهِ
الْعَظِيمِ "
فرمایا :-
سیر روحانی جلد سوم ناشر الشركة الاسلامیہ لمیٹڈ مطبوعہ ضیاء الاسلام پر یس ربوہ )
"سیر روحانی" پر تقریر مکمل کرنے کے بعد آخر پر دُعا کی تحریک کرتے ہوئے
" باہر کے مبلغین کے لئے بھی دوست دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو طاقت
دے اور ان کے ذریعہ سے اسلام جلد جلد پھیلے۔ اور یہ بھی دعائیں کریں کہ اللہ تعالی اسلام
کو ہندوستان میں بھی پھیلائے اور وہاں پھر اسلام کی تعلیم غالب آجائے اور ہندو اور سکھ
اور عیسائی اسلام قبول کریں اور اس ملک میں پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ
انوار العلوم جلد 25
287
سیر روحانی نمبر (9)
غالب آئے۔ اور اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کے مسلمانوں کو بھی اسلام پر چلنے کی توفیق عطا
فرمائے وہ صرف منہ سے ہی اسلامی حکومت نہ مانگیں بلکہ دل سے بھی مانگیں اور صرف
ظاہر میں اسلامی حکومت قائم کرنے کی کوشش نہ رکھیں بلکہ اپنے دلوں پر اسلامی
حکومت قائم کریں۔ اور یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو صحت عطا فرمائے تا کہ جو بھی
میرے دن باقی ہیں ان میں اسلام کی خدمت کر سکوں۔ گو میری عمر بھی زیادہ ہے اور
بیماری خطرناک ہے مگر اُس میں یہ طاقت ہے کہ میں اپنی زندگی میں اسلام کو دوسرے
مذہبوں پر غالب ہوتا دیکھوں۔ اور میں دیکھوں کہ یورپ اور امریکہ بجائے اسلام کی
مخالفت کرنے کے اُس کی غلامی میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ سو دوست رستہ میں بھی
دعائیں کرتے جائیں کیونکہ مسافر کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ جن
دنوں میں بھی دوست دعائیں کریں میری صحت اچھی ہونے لگ جاتی ہے اور ڈاکٹر یہی
کہتے ہیں کہ آپ کی بیماری اعصابی رہ گئی ہے جسمانی بیماری کوئی نہیں۔ پس دعائیں ہی اس کا
علاج ہیں ڈاکٹروں کے پاس کوئی دوائیں نہیں ہیں۔
پھر میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ کثرت سے ربوہ آنے کی کوشش کیا
کریں۔ میں نے چودھری ظفر اللہ خان صاحب سے بھی کہا ہے وہ وعدہ کرتے ہیں کہ
اگلے سال سے میں اپنا پرو گرام ایسا بناؤں گا کہ ایک دو مہینے آکر ربوہ میں رہ سکوں۔ مکان
تو انہوں نے بنوانا شروع کرنا ہے کیونکہ ربوہ مرکز ہے اور اگر مرکز میں خرابی پیدا ہو
تو باہر بھی خرابی پھیل جاتی ہے۔ اس لئے ہر مومن کو ربوہ آنے کی کوشش کرنی چاہیے
تا کہ مرکز کے ذریعہ سے باقی ساری دنیا میں ایمان اور اخلاص کو قائم رکھا جا سکے۔ یہ بڑی
ذمہ داری کا کام ہے اس میں کوئی کوتاہی نہ کرے۔ جو شخص اس میں کو تاہی کرے گا وہ
خدا اور اس کے رسول کے سامنے جوابدہ ہو گا۔ اب تم میں ہو گا۔ اب تم میں سے ہر شخص کو دعائیں کرنی
چاہئیں کہ خدا تعالیٰ تم کو اخلاص اور ایمان کے ساتھ خدمت کا موقع دے تا کہ تمہارے
ذریعہ سے اسلام پھیلے۔ اور یاد رکھو کہ اسلام آدمیوں کا محتاج نہیں۔ جب وہ آدمی کا محتاج
ہو گا خدا خود آدمی پیدا کر دے گا۔ تم میں سے ہر شخص اپنے آپ کو سچا مسلمان بنائے تا کہ
انوار العلوم جلد 25
288
سیر روحانی نمبر (9)
تمہارے ذریعہ سے اسلام کی اشاعت ہمیشہ ہمیش ہوتی رہے۔ دین کے لئے زیادہ سے
زیادہ کماؤ اور زیادہ سے زیادہ خرچ کرو اور پھر دیکھو کہ تمہارا روپیہ دین کی اشاعت میں
صحیح طور پر خرچ ہوتا ہے۔ مگر لڑائی اور فساد مت کرو۔
قادیان کی حفاظت کا خیال ہمیشہ رکھو۔ قادیان میں اور ہندوستان میں جماعت
بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔ پس ہمیشہ ان کے لئے دعا کرو تا کہ وہ آرام اور اطمینان کے ساتھ
تبلیغ اسلام کر سکیں اور قادیان جانے کے لئے ہمیشہ کوشش کیا کرو۔ اب کے قافلہ میں
بہت تھوڑے لوگ گئے ہیں۔ یہ بڑی بڑی بات تھی۔ سارا سال پاسپورٹ بنوانے میں لگے
رہو تا کہ اُس وقت سو ، دو سو ، تین سو آدمی جائیں اور وہاں لوگوں کے دل مطمئن ہوں۔
میرا ارادہ ہے کہ اگلے سال ان کے جلسہ کی تاریخیں الگ کر دوں۔ ربوہ میں چونکہ زیادہ
جماعت ہوتی ہے اس لئے دوستوں کی خواہش ہوتی ہے کہ جلسہ کے دنوں میں یہاں
آئیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقرر کردہ تاریخیں بے شک متبرک ہیں لیکن
کام چلانا اس سے بھی زیادہ متبرک ہے۔ پس میرا خیال یہ ہے کہ بجائے 28،27،26 کے
اگر مناسب ہو تو وہاں جلسہ کے لئے 24، 25، 26 کی تاریخیں رکھ دی جائیں یا دو دن کر
دیئے جائیں تا کہ قافلے میں جانے والے پھر یہاں آ کے وقت پر جلسہ میں شامل ہو
سکیں۔
پس دعائیں کرو، دعائیں کرو، دعائیں کرو۔ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ سب کچھ
خدا کے اختیار میں ہے۔ وہ جو چاہے کر سکتا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ اپنے محمد رسول اللہ
خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے طفیل اسلام کے لئے
اور ہمارے لئے بہتر ہی کرے گا۔ یہ کام اُس کا ہے ہمارا نہیں ہے۔ ہم یہ کام نہیں کر سکتے
وہی کر سکتا ہے۔ پس جس نے یہ کام چلایا ہے اس کے ذمہ ہے۔ بے شک ہمارا کام بھی ہے کہ
ہم اپنے ٹوٹے ہوئے ہاتھ پاؤں ہلاتے چلے جائیں مگر وہ طاقتور خدا جو ہے اصل ذمہ داری
اس کی ہے کیونکہ یہ سلسلہ اور اسلام اُسی نے قائم کیا ہے۔ کجا خاتم النبیین صلی اللہ
علیہ وسلم نبیوں کا سردار اور کجا یہ کہ مسیح ناصری علیہ السلام جو اس کے غلاموں سے بھی
انوار العلوم جلد 25
289
سیر روحانی نمبر (9)
71
کم ہے اُس کی بادشاہت دنیا میں قائم ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو سردار ہے
آج دنیا کی نگاہ میں غلاموں کی بھی حیثیت نہیں رکھتا۔ سو دعائیں کرو کہ خدا کو غیرت آ
جائے۔ دعائیں کرو کہ اے خدا! کیا تو نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لئے بھیجا
تھا کہ وہ دشمنوں کی گالیاں کھائے ؟ تو نے تو یہ کہا تھا کہ وَ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولى 21
تیرا آخری زمانہ پہلے سے اچھا ہو گا۔ مگر اے خدا! پہلے زمانہ میں تو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو کم سے کم عرب کا بادشاہ تسلیم کیا گیا تھا مگر اس زمانہ میں تو ایک چھوٹی ریاست
بھی حقیقی طور پر اس کے پاس نہیں اور ساری دنیا کی حکومتیں مسیح علیہ السلام کے
پاس ہیں۔ اے غیرت مند خدا! اپنی غیرت کو بھڑ کا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے اتر کہ آج دنیا میں سب سے مظلوم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔ اس
پر اپنا فضل کر اور اپنا مقام بخش اور اپنا عہدہ پھر اس کو واپس کر دے۔ جس کام کے لئے تو
نے اس کو بھیجا تھا اس کے مناسب حال اور اس کے مناسب شان عہدہ اس کو عطا کر۔ اور
اگر تیر افضل ہو جائے اور کرم ہو جائے تو ہم غریب جنہوں نے بے بسی کی حالت میں اُس
کے دین کی خدمت کرنی چاہی ہے ہمارے ہاتھوں سے یہ کام کروادے تا کہ ہمارے بھی
گناہ بخشے جائیں، ہماری کمزوریاں معاف ہو جائیں اور قیامت کے دن محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ہماری شفاعت کے لئے آگے بڑھیں۔ اور تجھ سے کہیں کہ اے میرے رب !
یہ لوگ بے شک گنہگار ہیں اور کمزور ہیں مگر میرے دین کی خدمت کے لئے انہوں نے
کمزوری کے باوجود کوشش کی۔ اگر تجھے میرا پاس ہے تو میری عزت کے لئے ان کو بخش
دے اور ان کو اپنے انعامات کا وارث کر دے کیونکہ ان کو اگر سزا ملے تو اس میں میری
ذلت ہے کہ جن لوگوں نے میری عزت بچائی اُن کو آج دنیا کے سامنے ذلیل ہونا پڑا
ہے۔ آمین اب السَّلَامُ عَلَيْكُمْ خدا آپ لوگوں کا حافظ و ناصر ہو۔"
1 الحشر : 12
الفضل 9 فروری 1961ء)
2 وَ لَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ ( فاطر : 46)
انوار العلوم جلد 25
3 نَسُوا اللَّهَ فَنَسِيَهُمْ ( التوبة : 67)
290
4 بخاری کتاب الاعتکاف باب زِيَارَة المرأة زَوْجَهَا (الخ)
5 صحیح مسلم کتاب الایمان باب ادنى اهل الجنة منزلة فيها
6 الاعراف : 156
7 بخاری کتاب المغازی باب فَضْلٍ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا
سیر روحانی نمبر (9)
8 تذکرہ صفحہ 140 ایڈیشن چہارم میں ” تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی۔“
کے الفاظ ہیں
البقره : 75
12 الانبياء : 31
8 : 11 هود
25 10 يونس
13 بخاری کتاب العلم باب فَضْلٍ مَنْ عَلِمَ وَ عَلَّمَ
14 1۔ کرنتھیوں باب 10 آیت 3 4 ۔ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور 1870ء
15 وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ (الانعام : 92)
16 ال عمران: 191 17 النحل: 13
19 العنكبوت: 39 20 القصص : 59
6:
7876 :18 الحجر
70:23 الشورى: 243433 النحل
104:
76 :262 الرحمن
21 العرب قبل الاسلام مؤلفه جرجی زیدان
22 ابراهيم: 33
25 يونس : 6
32 بنی اسرائیل: 13
35 بنی اسرائیل : 50 تا 52
38 أل عمران : 66
90 :28 تا 30 البقره : 24 31 النحل
262 :34 البقرة
33 الشعراء: 114
171 :37 البقرة
114 :36 النساء
39 الذريت: 50
40 مسلم کتاب الفضائل باب وجوب امتثال ما قاله شرعًا
41 ٹین (Tin)۔ ایک سفید نرم دھات (فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور )
انوار العلوم جلد 25
20 : 42 الحجر
291
43 الجاثيه : 5
سیر روحانی نمبر (9)
44 الانعام: 39
45 اور بلاؤ: پانی کا ایک جانور جو مچھلیاں کھاتا ہے (علمی اردو لغت) یہ نیولے کے
خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ سوائے آسٹریلیا کے تمام بر اعظموں میں پایا جاتا ہے۔
اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ 154 مطبوعہ لاہور 1987ء)
7472: 46
47 بیٹے: مفرد بیا: چڑیا کی طرح کا ایک پرندہ۔ اس کا گھر بنانا بڑا مشہور ہے۔
199 :48 البقرة
220 :51 البقرة
49 الجمعه : 11 50 بنی اسرائیل: 30
52 بخارى كتاب الفرائض باب ميراث البنات
1953
56 الانبياء : 31
11:01:54
55 العنكبوت : 21
57 ترجمه قرآن مولوی نذیر احمد صاحب صفحہ 391 مطبوعہ کراچی 1961ء
58 الطارق: 12 تا 15 59 الكهف : 47
60 متی باب 6 آیت 19 ،20 پاکستان بائبل سوسائٹی مطبوعہ 1994ء لاہور۔
61 بخاری کتاب الرقاق باب صفة الجنة والنار
62 الدهر : 6
66 الكوثر : 2 تا 4
18 : 63 الدهر
16:64 65 محمد
67 ترمذی کتاب تفسیر القرآن باب وَ مِنْ سُورة الكوثر (مفهوماً )
21 :68 الرحمن
71 الضحى: 5
20 :69 الرحمن
22 :70 الرحمن
انوار العلوم جلد 25
293
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب ۔۔۔۔۔۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے
احمدی احباب کے نام پیغام
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني