ریاستہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب کے نام پیغام
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
295
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب ۔۔۔
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
ریاستہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب
کے نام پیغام
تحریر کردہ جنوری 1956ء)
میرے امریکہ کے عزیز بھائیو!
راحمدی کو
جیسا کہ آپ سب لوگوں کو معلوم ہو گا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی
اپنی
وفات سے دو سال قبل وصیت کے طور پر ضروری ہدایات اس دستاویز کی شکل میں شائع
فرمادی تھیں جو جو " الوصیت " کے نام " کے نام سے موسوم ہے۔ یہ ا ہے۔ یہ دستاویز بہت اہم ہے ہر احمد ؟
چاہیے کہ وہ اس کا ضرور مطالعہ کرے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ سب نے اس کا انگریزی
ترجمہ بغور مطالعہ کر لیا ہو گا۔ اگر اس کا انگریزی ترجمہ آپ لوگوں کو بآسانی دستیاب نہ ہو
سکتا ہو تو میں برادرم خلیل احمد ناصر کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے
" الوصیت " کا جلد از جلد ترجمہ کر کے آپ سب میں اسے تقسیم کرادیں۔ مجھے یقین ہے
کہ اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ میں سے ہر ایک میں یہ شدید خواہش پیدا ہو
گی کہ وہ بھی اس عظیم الشان تحریک میں جو اس میں بیان کی گئی ہے اور جو اسلام اور
احمدیت کی ترقی کے لئے نہایت درجہ اہمیت کی حامل ہے شامل ہونے کی سعادت حاصل
کرے۔
اس دستاویز کا مطالعہ کرنے پر آپ لوگوں کو معلوم ہو گا کہ اس میں جو سکیم بیان
کی گئی ہے اس کے مطابق جماعت کے ہر اُس فرد سے جو اس میں حصہ لینا چاہتا ہے یہ
مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی جائداد کے دسویں حصہ یا جائداد کی قیمت کے دسویں حصہ
انوار العلوم جلد 25
296
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب ۔۔۔۔۔۔
کے برابر نقد رقم بحق صدر انجمن احمد یہ وصیت کرے۔ یا اگر اُس کی کوئی قابلِ ذکر
جائداد نہ ہو تو وہ اپنی زندگی میں اپنی ہفتہ وار یا ماہوار آمد کا دسواں حصہ اشاعت اسلام اور
انسانی فلاح و بہبود کی خاطر صدر انجمن احمد یہ کو ادا کر تار ہے۔ یہ ضروری ہے کہ اس تحریر
میں جو جائداد کی وصیت کے طور پر لکھی جائے یا جس کے ذریعہ چندہ وصیت کی ادائیگی کا
وعدہ کیا جائے یہ امر بالصراحت مذکور ہو کہ جائداد کی وصیت یا چندہ وصیت کی ادائیگی ان
میں سے جو بھی صورت ہو ہر قسم کی شرائط اور پابندیوں سے آزاد ہو گی اور موصی یا اُس
کے وارث یا اُس کے مقرر کردہ منصرم وصیت کردہ جائداد یا آمدنی کے مصرف یا خرچ پر
کوئی اعتراض نہ کر سکیں گے۔
صدر انجمن احمد یہ یا کوئی اور با اختیار ادارہ جو اس سلسلہ میں قائم کیا جائے اِس
تحریک کے اغراض و مقاصد کے تحت جائداد یا وصول شدہ چندہ جات کو خرچ کرنے کا
پوری طرح مجاز ہو گا۔
به
تمام و کمال اور بغور مطالعہ کرنے کے بعد اس دستاویز کا عظیم الشان مقصد اور
اس کی اغراض آپ لوگوں کو معلوم ہو جائیں گی۔ تاہم میں برادرم خلیل احمد ناصر کو
ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اس بات کا انتظام کریں کہ آپ کے مختلف مراکز میں سلسلہ کے
نمائندے "الوصیت " کا مقصد اور اس کی اغراض تفصیل کے ساتھ آپ لوگوں کو سمجھا
دیں۔ "الوصیت" کے منشاء کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جماعت احمد یہ
جتنی جلدی ممکن ہو سکا کسی مرکزی علاقے میں ایک موزوں قطعہ زمین خریدنے کا انتظام
کرے گی۔ یہ قطعہ زمین قبرستان کے طور پر اُن لوگوں کے لئے مخصوص ہو گا جو
" الوصیت" میں بیان کردہ شرائط اور ان قواعد کے مطابق جو امام جماعت احمدیہ اور
انجمن اور تحریک جدید رید کی طرف سے نافذ ہوں وصیت کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ
ریاست ہائے متحدہ میں ایک دفعہ جاری ہونے کے بعد یہ سکیم انشاء الله تقویت حاصل
صدرا
و
کرے گی اور رفتہ رفتہ تمہارے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ہم وطن اس میں شامل ہو جائیں
گے۔ اور اس طرح اُن لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا جو اپنی مساعی اور اپنی
انوار العلوم جلد 25
297
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب ۔۔۔۔۔۔
آمدنیوں اور جائدادوں کا ایک معقول حصہ "الوصیت" کے اغراض و مقاصد کے لئے
وقف کریں گے۔ جوں جوں ایسے مخلص اور فدائی احمدیوں کی تعداد بڑھے گی اس امر کی
ضرورت محسوس ہو گی کہ ملک کے مختلف حصوں میں ایسے ہی قبرستان قائم کئے جائیں۔
چنانچہ حسب ضرورت مختلف اوقات میں ایسے قبرستانوں کا قیام عمل میں آتارہے گا۔
ایسی وصیت کر دہ جائداد سے اس کی فروخت یا چندہ جات سے جو آمدنی ہو گی
اُس کو حسب ذیل طریق پر خرچ کیا جائے گا۔
(الف) اس آمدنی کا نصف حصہ مرکزی اداروں کو چلانے اور دنیا بھر میں
اشاعت اسلام کا کام کرنے کے کرنے کے لئے صدر انجمن احمد یہ کو ارسال کیا جائے گا۔ اس میں
امریکہ بھی شامل ہو گا۔ کیونکہ امریکہ میں ابھی لمبے عرصہ تک اسلام کے ایسے خادموں
کی ضرورت محسوس ہوتی رہے گی جو خاص طور پر مرکز کے تربیت یافتہ ہوں۔ وہ مرکزی
ادارے جن کے ذمہ اشاعت اسلام کا کام ہے صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید ہیں۔
دنیا کے مختلف حصوں میں تبلیغ اسلام کی غرض سے مذکورہ بالا آمدنی کا جو حصہ مرکز میں
ارسال کیا جائے گا اُسے امام جماعت احمدیہ کی اُن ہدایات کے مطابق جو وہ وقتا فوقتا جاری
کریں گے۔ ان دونوں اداروں میں تقسیم کیا جائے گا۔
(ب) آمدنی کے باقی نصف حصے میں سے تین چوتھائی رقم ریاست ہائے متحدہ میں
تبلیغ اسلام پر خرچ کی جائے گی۔ باقی کی چوتھائی رقم ہمارے غریب اور پسماندہ بھائیوں کی
فلاح و بہبود کے لئے وقف ہو گی۔ جہاں کہیں بھی ایسے بھائی ہوں گے اُن پر یہ رقم خرچ
کی جائے گی اور اس ضمن میں اُن کی تعلیم و تربیت کے انتظام کو مقدم رکھا جائے گا۔
جو نہی جماعت کے نمائندوں کی طرف سے مجھے یہ اطلاع ملے گی کہ آپ لوگوں
میں سے ایک خاصی تعداد ایسے احباب کی ہے جو "الوصیت" کی بیان کردہ تحریک میں
شامل ہونا چاہتے ہیں میں ایک کمیٹی قائم کرنے کا انتظام
روں گا۔ اس کے قیام کا مقصد یہ
ہو گا کہ اس سکیم کے تحت اولین قبرستان کے لئے جگہ منتخب کی جائے۔ اور اس سکیم پر
عمل درآمد کے لئے ضروری اور ابتدائی انتظامات کئے جائیں۔ اور اس امر کا اہتمام کیا
انوار العلوم جلد 25
298
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب ۔۔۔
ہر وہ
کم سے کم شرح کے
جائے کہ اس سکیم اور اس کے مقاصد کو مؤثر طریق پر ہمیشہ کے لئے جاری رکھا جا سکے۔
شخص جو وصیت کرے گا یا اس سکیم کے کے قواعد کے بموجب کم سے
مطابق چندہ دینے کا وعدہ کرے گا وہ اس شرط پر کہ اُس کی وصیت پوری ہو جائے یا حسب
قواعد چندہ جات کی ادائیگی عمل میں آجائے ، ان دونوں صورتوں میں اِس بات کا حقدار ہو
گا کہ اسے ایسے قبرستانوں میں سے کسی ایک قبرستان میں دفن کیا جائے جو ریاست ہائے
متحدہ امریکہ میں اس غرض کے لئے قائم کئے جائیں گے۔ اور اس صورت میں کہ اُس کی
وفات ہندوستان میں واقع ہو تو وہ قادیان کے قبرستان میں یا اگر پاکستان میں ہو تو ربوہ کے
قبرستان میں دفن ہو سکے گا۔ لیکن یہ ضروری ہو گا کہ اُس کی نعش ان قبرستانوں میں سے
کسی ایک قبرستان تک پہنچانے کے اخراجات اُس کے اپنے ترکہ یا جائداد میں سے پورے
کئے جائیں اور اس کی راہ میں کوئی قانونی یا کوئی اور رکاوٹ حائل نہ ہو ۔ وصیت یا چندہ جات
کے وعدے کے ضمن میں جو تحریر لکھی جائے گی اُس میں یہ صراحت کی جائے گی کہ اس
شرط کے پورا نہ ہو سکنے کا یہ مطلب نہ ہو گا کہ وصیت کو ناجائز یا خلاف قاعدہ قرار دیا جا
سکے گا یا اس کی جائز یا قانونی حیثیت پر کوئی حرف آسکے گا یا ادا کر دہ چندوں کے بارے
میں کسی مطالبہ یا دعوے کا جواز پیدا ہو سکے گا۔ صدر انجمن ایسے تمام اشخاص کے نام
جنہوں نے اس سکیم میں شامل ہونے کے بعد اس کی تمام شرائط کو پورا کر دیا ہو گا قادیان
یار بوہ کے قبرستانوں میں مناسب جگہ پر کندہ کرانے کا انتظام کرے گی۔ نیز ان کے نام
ایک ریکارڈ کی شکل میں محفوظ رکھے جائیں گے۔ جن کی نقول بڑے بڑے احمد یہ مراکز
میں بھی رکھی جائیں گی تاکہ احمدیوں کی آنے والی نسلوں کو اپنے ان وفات یافتہ بھائیوں کی
روحوں کے واسطے دعا کی تحریک ہوتی رہے جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے اموال کو
اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کیا۔
یہ امر بہت ضروری ہے اور اس بارے میں پوری احتیاط لازم ہے کہ اس تمام
سکیم پر عملدرآمد کے وقت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے رائج الوقت قوانین کو پوری
طرح ملحوظ رکھا جائے تا اس بناء پر کسی وقت بھی کوئی اعتراض پیدا ہو کر اس سکیم یا اِس
انوار العلوم جلد 25
کے مقاصد کو ناکام نہ بنا سکے۔
299
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب ۔۔۔۔۔۔
جیسا کہ "الوصیت" میں بیان کیا گیا ہے وصیت کی اس سکیم کے فوائد اور
رنگ میں بھی ظاہر ہوں گے اور بالآخر یہ انسانیت کے کمزور طبقوں کو اٹھانے اور انسانی
فلاح و بہبود اور خوشحالی کو ترقی دینے کا ذریعہ ثابت ہو گی۔ کوئی نظام بھی جس کی بنیاد جبر و
اکراہ پر ہو اس مقصد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ الوصیت میں جو سکیم پیش کی گئی
ہے خالصتاً طوعی اور رضا کارانہ ہے اور خدمتِ اسلام کے ایک اجر کا درجہ رکھتی ہے۔ اس
لحاظ سے جو اخلاقی اور روحانی فوائد اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہوں گے تمام دوسرے
نظام ان سے محروم ہیں۔ رفتہ رفتہ ایک ملک کے بعد دوسر املک اس تحریک کو اپنانے کے
لئے آگے آتا رہے گا۔ اور اس طرح ان لوگوں کی طرف سے جو اس سکیم کے ذریعہ
روحانی، اخلاقی اور مادی فوائد سے متمتع ہوں گے دنیا میں خدا کا نام بلند ہو تا رہے گا۔ اِس
تحریک پر پاکستان اور ہندوستان میں پہلے سے عمل ہو رہا ہے۔ میری خواہش ہے اور میں
اس کے لئے دعا بھی کرتا ہوں کہ تحریک کو اپنانے والے ممالک میں سے امریکہ تیسرا
ملک ثابت ہو۔ اور اس طرح وہ وسیع سے وسیع تر پیمانے پر انسانیت کی فلاح و بہبود اور اس
کی ترقی کی بنیادیں استوار کرنے میں حصہ لے۔ آمین
برادران! ہم کمزور زور اور ناتواں ہیں لیکن ہمارا خدا طاقتور اور ہمہ قوت ہے۔
ہمارے بس میں کچھ نہیں ہے لیکن وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔ یقین رکھو کہ اس کی مدد
تمہاری طرف دوڑی آرہی ہے۔ بلا شبہ وہ خود تمہارے دروازے پر کھڑا ہے اور اندر
داخل ہونا چاہتا ہے۔ پس اٹھو اور اپنے دروازے کھول دو تا کہ وہ اندر آجائے۔ جب وہ
تمہارے گھروں میں داخل ہو جائے گا اور تمہارے دلوں میں سما جائے گا تو زندگی
تمہارے لئے منور ہو جائے گی اور دنیا میں تم اُسی طرح عزت دیئے جاؤ گے جس طرح
آسمانوں میں اس کو عزت اور عظمت حاصل ہے۔ خدا تمہارے ساتھ ہو۔ آمین“
(روزنامه الفضل 9 فروری 1956ء)
انوار العلوم جلد 25
301
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق
پیغامات و اعلانات
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني