(1) مولوی محمد صدیق صاحب شاہد کا خط

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
303
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
)27-11-1956ء-7-23-1956ء(
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی خدمت میں مولوی محمد صدیق صاحب شاہد
مربی سلسلہ راولپنڈی کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ وہ رپورٹ اور اُس پر
حضور نے جو پیغام احباب جماعت کے نام ارسال فرمایا وہ درج ذیل ہے :
(1) مولوی محمد صدیق صاحب شاہد کا خط
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
سید ناو اما منا حضرت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
مکرم چیمہ صاحب افسر حفاظت نے مجھے کہا ہے کہ حضور اقدس کی خدمت میں
لکھوں کہ راولپنڈی میں اللہ رکھا کو تم نے کس کے کہنے پر رکھا تھا؟ عرض ہے کہ گزشتہ
رمضان کے مہینہ کی بات ہے کہ انجمن احمد یہ راولپنڈی میں اللہ رکھا آیا اور مہمان خانہ
میں رہنے کے لئے کہا۔ میں نے جواب دیا کہ تم کو قادیان سے نکالا گیا تھا اس لئے اس جگہ
نہیں رہ سکتے۔ اس پر کہنے لگا کہ مجھے معافی مل چکی ہے۔
(1) خصوصیت سے حضرت میاں بشیر احمد صاحب کا نام لیا کہ انہوں نے بھی مجھے ایک
چٹھی امراء کے نام لکھ کر دی تھی لیکن اس وقت میرے پاس نہیں ہے۔
(2) علاوہ اس کے اور بھی خاندان کے افراد کی چٹھیاں میرے پاس ہیں۔ ایک خط

انوار العلوم جلد 25
304
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
میاں عبد الوہاب صاحب عمر کا مجھے دکھایا جس میں محبت بھرے الفاظ میں اللہ رکھا
سے تعلقات کا اظہار کیا گیا تھا کہ ہم تو بھائیوں کی طرح ہیں اور امی جان تم کو بیٹوں
کی طرح سمجھتی تھیں۔ یہ خط میں نے خود پڑھا تھا اور اس سے میری تسلی ہو گئی اور
میں نے اس کو احمدی خیال کر کے مہمان خانے میں رہنے کی اجازت دے دی۔
(3) راولپنڈی میں میرے پاس تین دن رہنے کے بعد کہنے لگا کہ مولوی علی محمد صاحب
اجمیری (سیکرٹری رُشد و اصلاح) میرے اپنے آدمی ہیں اس لئے میں وہاں جاتا
ہوں۔ وہاں کئی دن رہا اور اس دوران میں ملتا رہا اور مختلف احمد یوں خصوصاً کرنل
محمود صاحب کے گھر سے کھانا بھی کھاتا رہا۔
(4) چند دنوں کے بعد اپنا تھوڑا سا سامان میرے پاس چھوڑ کر کہنے لگا کہ میں اگلی جماعتوں
کا دورہ کرنا چاہتا ہوں۔ یہ کہہ کر کیمبل پور، پشاور، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور
بالاکوٹ تک قریباً ڈیڑھ مہینہ پھرتا رہا اور اب راولپنڈی اپنا سامان لینے کے لئے
واپس آیا۔ چونکہ خاکسار مری تھا اس لئے اس جگہ آگیا اور آج ہی راولپنڈی واپس
گیا ہے اور جاتے ہوئے مندرجہ ذیل پتہ دے گیا ہے۔ نسبت روڈ نمبر 44 بر مکان
غلام رسول 35 لاہور۔ اور کہہ گیا کہ راولپنڈی سے ہو کر ربوہ جاؤں گا اور وہاں چند
دن رہنے کے بعد لاہور جاؤں گا۔
خدا بہتر جانتا ہے کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے سچ اور صحیح لکھا ہے اور میں نے کسی
چیز کو چھپایا نہیں ہے اور میں نے اللہ رکھا سے یہ سلوک محض اس۔ محض اس لئے کیا کہ وہ احمدی
ہے اور باقی افراد جماعت بلکہ مکرم امیر صاحب راولپنڈی کو بھی ملتا رہا ہے۔ ان میں سے
کسی نے بھی مجھے یہ نہیں کہا تھا کہ اس کو اپنے پاس مت رکھو۔
نوٹ: لاہور میں وہ اکثر جو دھامل بلڈنگ میں مکرم عبد الوہاب صاحب عمر اور
حافظ اعظم صاحب کے پاس رہتا ہے۔ اس نے مجھے یہ بھی بتایا کہ میرے تعلقات حافظ
مختار احمد صاحب اور مولوی خورشید احمد منیر مربی لاہور اور قاضی محمد یوسف صاحب
پر اونشل امیر سرحد کے ساتھ گہرے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی