حضرت مصلح موعود کا انقلاب آفریں پیغام مورخہ 1956ء-7-23

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
305
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
والسلام
حضور کا ادنی غلام
دستخط محمد صدیق شاہد مربی۔مری
"23-7-1956
(الفضل 25 جولائی 1956ء)
حضرت مصلح موعود کا انقلاب آفریں پیغام مورخہ 1956ء-7-23
"اللہ رکھا وہ شخص ہے جس نے قادیان کی جماعت کے بیان کے مطابق قادیان میں
فساد مچایا تھا اور بقول ان کے قادیان کے درویشوں کو تباہ کرنے کی کوشش شروع کر دی تھی۔اور جب قادیان کی انجمن نے اس کو وہاں سے نکالا تو ان کے بیان کے مطابق اس نے بھارتی
پولیس اور سکھوں اور ہندوؤں سے جوڑ ملایا اور قادیان کے درویشوں کو تباہ کرنے کی کوشش
کی۔جتناوہ اس کو قادیان سے نکالنے کی کوشش کرتے رہے اتنا ہی یہ بھارتی پولیس کی مدد سے
قادیان میں رہنے کی کوشش کرتا رہا۔کوہاٹ کی جماعت کے نمائندوں نے ابھی دو دن ہوئے
مجھے بتایا کہ یہ شخص کو ہاٹ آیا تھا اور وہاں اس نے ہم سے کہا تھا کہ جب خلیفتہ المسیح الثانی مر
جائیں گے تو اگر جماعت نے مرزا ناصر احمد کو خلیفہ بنایا تو میں ان کی بیعت نہیں کروں گا۔ہم
نے جوابا کہا کہ مرزا ناصر احمد کی خلافت کا سوال نہیں تو ہمارے زندہ خلیفہ کی موت کا متمنی
ہے اس لئے تو ہمارے نزدیک خبیث آدمی ہے، یہاں سے چلا جا۔ہم تجھ سے کوئی تعلق نہیں
رکھنا چاہتے۔مولوی محمد صدیق صاحب نے جو اس کا بتایا ہوا پتہ لکھا ہے کو ہاٹ کی جماعت نے
دفتر کو بتایا کہ اسی جگہ کے رہنے والے چند نام نہاد احمدیوں کا اس نے نام لیا اور کہا کہ انہوں نے
مجھے کرایہ دے کر جماعتوں کے دورے کے لئے بھجوایا ہے۔مولوی محمد صدیق صاحب کے
بیان سے ظاہر ہے کہ وہ مزید دوروں کے لئے پھر رہا ہے۔چودھری فضل احمد صاحب جو نواب
محمد دین صاحب مرحوم کے رشتہ کے بھائی ہیں اور نہایت مخلص اور نیک آدمی ہیں اُنہوں نے
مجھے بتایا کہ مجھے بھی ایک دن روک کر کھڑا ہو گیا تھا اور کہتا تھا میں ملک بھر میں پھر رہا ہوں۔

انوار العلوم جلد 25
306
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
مربی راولپنڈی کے بیان کے مطابق میاں عبد الوہاب صاحب نے اس کو ایک خط دیا تھا جس میں
لکھا تھا کہ تم ہمارے بھائیوں کی طرح ہو اور ہماری والدہ بھی تم سے بہت محبت کرتی تھیں۔ اگر
ایسا کوئی خط تھا تو یہ بیان بالکل جھوٹ اور افترا ہے کیونکہ میاں عبد الوہاب کی والدہ اس شخص کو
جانتی بھی نہ تھیں کیونکہ وہ ربوہ میں رہتی تھیں اور یہ شخص قادیان میں تھا اور جماعت کی پریشانی
کا موجب بن رہا تھا۔ نیز وہ تو وفات سے قبل ذیا بیطس کے شدید حملہ کی وجہ سے نیم بے ہوشی کی
حالت میں پڑی رہتی تھیں اور ان کی اولاد ان کو پوچھتی تک نہ تھی اور میں ان کو ماہوار رقم
محاسب کے ذریعہ سے علاوہ انجمن کے حضرت خلیفہ اول کی محبت اور ادب کی وجہ سے دیا کرتا
تھا۔ بلکہ جب میں بیمار ہوا اور یورپ گیا تو ان کی نواسیوں کو تاکید کر گیا تھا کہ ان کی خدمت کے
لئے نوکر رکھو جو خرچ ہو گا میں ادا کروں گا۔ بہر حال ایک طرف تو جماعت مجھے یہ خط لکھتی ہے
کہ ہم آپ کی زندگی کے لئے رات دن دعائیں کرتے ہیں۔ چنانچہ ایک شخص کا خط مجھے آج ملا
کہ میں تیس سال سے آپ کی زندگی کے لئے دعا کر رہا ہوں۔ دوسری طرف جماعت اس
شخص کو سر آنکھوں پر بٹھاتی ہے جو میری موت کا متمنی ہے۔ آخر یہ منافقت کیوں ہے؟ کیا
میاں عبد الوہاب کا بھائی ہونا محض اس وجہ سے ہے کہ وہ شخص میری موت کا متمنی ہے؟ کوئی
تعجب نہیں کہ وہ مری میں صرف اس نیت سے آیا ہو کہ مجھ پر حملہ کرے۔ جماعت کے
دوستوں نے مجھے بتایا ہے کہ جب ہم نے اس کو گھر سے نکالا کہ یہ پرائیویٹ گھر ہے تمہیں اس
میں آنے کا کوئی حق نہیں تو اس نے باہر سڑک پر کھڑے ہو کر شور مچانا شروع کر دیا تا کہ
ارد گرد کے غیر احمدیوں کی ہمدردی حاصل کرے۔ اب جماعت خود ہی فیصلہ کرے کہ میری
موت کا متمنی آپ کا بھائی ہے یا آپ کا دشمن۔ آپ کو دوٹوک فیصلہ کرنا ہو گا اور یہ بھی فیصلہ
کرنا ہو گا کہ جو اس کے دوست ہیں وہ بھی آپ کے دوست ہیں یا دشمن۔ اگر آپ نے فوراً
دوٹوک فیصلہ نہ کیا تو مجھے آپ کی بیعت کے متعلق دو ٹوک فیصلہ کرنا پڑے گا۔ اس مضمون
کے شائع ہونے کے بعد جس جماعت اور جماعت کے افراد کی طرف سے اس دشمن احمدیت
اور اس کے ساتھیوں کے متعلق براءت کی چٹھیاں مجھے نہ ملیں تو میں ان کے خط پھاڑ کر پھینک
دیا کروں گا اور ان کی درخواست دعا پر توجہ نہ کروں گا۔ یہ کتنی بے شرمی ہے کہ ایک طرف

انوار العلوم جلد 25
307
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
میری موت کے متمنی اور اس کے ساتھیوں کو اپنا دوست سمجھنا اور دوسری طرف مجھ سے
دعاؤں کی درخواست کرنا۔
مہربانی کر کے یہ لوگ جن کا نام مولوی صدیق صاحب کے بیان میں ہے یعنی
قاضی محمد یوسف صاحب امیر سرحد، حافظ مختار احمد صاحب اور مولوی خورشید احمد
صاحب منیر مربی لاہور وہ بھی بتائیں کہ ان کا اس شخص کے ساتھ کیا تعلق ہے یا اس نے
اپنے ساتھیوں کی عادت کے مطابق افترا سے کام لیا ہے۔ جن لوگوں کا نام اس شہادت
میں آیا ہے ان کے متعلق میرے پاس مزید شہادتیں پہنچ چکی ہیں۔ عنقریب میں ان کو
مکمل کر کے شائع کروں گا اور اگر ان لوگوں کی طرف سے چھیڑ خانی جاری رہی تو میں غور
کروں گا کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے۔ اور میں جماعت کی بھی نگرانی کروں گا کہ
وہ اللہ رکھا اور اس کی قماش کے لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے۔
جماعت کو اس بات پر بھی غور کرنا چاہئے کہ تذکرہ میں پسر موعود کے متعلق جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات شائع ہوئے ہیں ان الہامات کے خاص خاص حصے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پرائیویٹ طور پر حضرت خلیفہ اول کو کیوں لکھے ؟ آخر
مستقبل سے کچھ تو اس کا تعلق تھا۔ کیوں نہ حضرت صاحب نے سب باتیں سبز اشتہار میں لکھ
دیں اور کیا وجہ ہے کہ پیر منظور محمد صاحب موجد قاعده یشر نا القرآن نے جو حضرت خلیفہ اول
کے سالے بھی تھے جب حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں پسر موعود پر ایک رسالہ لکھا تو اس پر
حضرت خلیفہ اول نے یوں ریویو کیا کہ میں اس مضمون سے متفق ہوں۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ
میں مرزا محمود احمد کا بچپن سے کتنا ادب کرتا ہوں۔ اس تبصرہ کی بھی کوئی حکمت تھی۔ اس کی
کا پیاں اب تک موجود ہیں اور غالباً حضرت خلیفہ اول کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے ریویو کا چربہ
بھی اب تک موجود ہے"۔
مرزا محمود احمد
(خلیفة المسیح الثانی)
"23-7-1956ء
الفضل 25 جولائی 1956ء)

آج 10 میں سے 10 باقی