(2) مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کے پہلے سالانہ اجتماع کے لئے پیغام مورخہ 1956ء-7-24

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
308
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
(2) مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کے پہلے سالانہ اجتماع کے لئے
پیغام مؤرخہ 1956ء-7-24
)24-7-خیبر لاج مری (1956ء
خدام الاحمدیہ کراچی
عزیزان ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
آپ کے افسران نے مجھ سے خدام الاحمدیہ کراچی کے جلسہ کے لئے پیغام مانگا
ہے۔ میں اس کے سوا پیغام کیا دے سکتا ہوں کہ 1914ء میں جب میں خلیفہ ہوا اور سکتا
جب میری صرف 26 سال عمر تھی خدام الاحمدیہ کی بنیاد ا بھی نہیں پڑی تھی مگر ہر احمدی عمر بنیاد ہر
نوجوان اپنے آپ کو خادم احمدیت سمجھتا تھا۔ مجھے یاد ہے کہ جس دن انتخاب خلافت ہونا
تھا مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے ایک ٹریکٹ شائع ہوا کہ خلیفہ نہیں ہونا چاہئے
صدر انجمن احمد یہ ہی حاکم ہونی چاہئے۔ اُس وقت چند نوجوان نے مل کر ایک مضمون لکھا
اور اُس کی دستی کا پیاں کیں۔ اُس کا مضمون یہ تھا کہ ہم سب احمدی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی وفات کے وقت فیصلہ کر چکے ہیں کہ جماعت کا ایک خلیفہ ہونا چاہئے ، اس
فیصلہ پر ا ہم قائم ہیں اور تا زندگی قائم رہیں گے اور خلیفہ کا انتخاب ضرور کرا کے چھوڑیں
گے۔ سکول کے درجنوں طالبعلم پیدل اور سائیکلوں پر چڑھ کے بٹالہ کی سڑک پر چلے گئے
اور ہر نو وارد مہمان کو دکھا کر اُس سے درخواست کی کہ اگر آپ اس سے متفق ہیں تو اس
پر دستخط کر دیں۔ جماعت احمد یہ میں خلافت کی بنیاد کا وہ پہلا دن تھا اور اس بنیاد کی اینٹیں
رکھنے والے سکول کے لڑکے تھے۔ مولوی صدر الدین صاحب اُس وقت ہیڈ ماسٹر تھے
اُن کو پتہ لگا تو وہ بھی بٹالہ کی سڑک پر چلے گئے۔ وہاں انہوں نے دیکھا کہ سکول کا ایک لڑکا
نو وارد مہمانوں کو وہ مضمون پڑھوا کر دستخط کروا رہا ہے۔ انہوں نے وہ کاغذ اُس سے چھین کر
پھاڑ دیا اور کہا چلے جاؤ۔ وہ لڑکا مومن تھا اُس نے کہا مولوی صاحب! آپ ہیڈ ماسٹر ہیں اور
مجھے مار بھی سکتے ہیں مگر یہ مذہبی سوال ہے میں اپنے عقیدہ کو آپ کی خاطر نہیں چھوڑ سکتا۔

انوار العلوم جلد 25
309
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
فوراً جھک کر وہ کاغذ اٹھایا اور اُسی وقت پنسل سے اُس کی نقل کرنی شروع کر دی اور
مولوی صاحب کے سامنے ہی دوسرے مہمانوں سے اُس پر دستخط کروانے شروع کر
دیئے۔
اس پر بیالیس سال گزر گئے میں اُس وقت جو ان تھا اور اب 68 سال کی عمر کا
ہوں اور فالج کی بیماری کا شکار ہوں۔ اُس وقت آپ لوگوں کی گردنیں پیغامیوں کے ہاتھ
میں تھیں اور خزانے میں صرف اٹھارہ آنے کے پیسے تھے۔ میں نے خالی خزانہ کو لے کر
احمدیت کی خاطر اُن لوگوں سے لڑائی کی جو کہ اُس وقت جماعت کے حاکم تھے اور جن
کے پاس روپیہ تھا لیکن خدا تعالیٰ نے میری مدد کی اور جماعت کے نوجوانوں کو خدمت
کرنے کی توفیق دی۔ ہم کمزور جیت گئے اور طاقتور دشمن ہار گیا۔ آج ہم ساری دنیا میں
پھیلے ہوئے ہیں۔ اور جن لوگوں کو ایک تفسیر پر ناز تھا اُن کے مقابلہ میں اتنی بڑی تفسیر
ہمارے پاس ہے کہ اُن کی تفسیر اس کا تیسرا حصہ بھی نہیں۔ جو ایک انگریزی ترجمہ پیش
کرتے تھے اُس کے مقابلہ میں ہم چھ زبانوں کا ترجمہ پیش کر رہے ہیں۔ لیکن ناشکری کا
بُرا حال ہو کہ وہی شخص جس کو پیغامی سترا بہتر اقرار دے کر معزول کرنے کا فتویٰ دیتے
تھے اور جس کے آگے اور دائیں اور بائیں لڑ کر میں نے اُس کی خلافت کو مضبوط کیا اُس
سے تعلق رکھنے والے چند بے دین نوجوان جماعتوں میں آدمی بھجوا رہے ہیں کہ خلیفہ
بڑھا ہو گیا ہے اسے معزول کرنا چاہئے۔ اگر واقع میں میں کام کے قابل نہیں ہوں تو
آپ لوگ آسانی کے ساتھ ایک دوسرے قابل آدمی کو خلیفہ مقرر کر سکتے ہیں اور اُس
سے تفسیر قرآن لکھوا سکتے ہیں۔ میری تفسیریں مجھے واپس کر دیجئے اور اپنے روپے لے
لیجئے۔ اور مولوی محمد علی صاحب کی تفسیر یا اور جس تفسیر کو آپ پسند کریں اُسے پڑھا
کریں۔ اور جو نئی تفسیر میری چھپ رہی ہے اُس کو بھی نہ چھوئیں۔ یہ اول درجہ کی
بے حیائی ہے کہ ایک شخص کی تفسیروں اور قرآن کو دنیا کے سامنے پیش کر کے تعریفیں
اور شہرت حاصل کرنی اور اُسی کو نکما اور ناکارہ قرار دینا۔ مجھے آج ہی اللہ تعالیٰ نے الہام سے
سمجھایا کہ "آؤ ہم مدینہ والا معاہدہ کریں"۔ یعنی جماعت سے پھر کہو کہ یا تم مجھے چھوڑ دو

انوار العلوم جلد 25
310
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
اور میری تصنیفات سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔ نہیں تو میرے ساتھ وفاداری کا ویسا ہی معاہدہ کرو
جیسا کہ مدینہ کے لوگوں نے مکہ کی عقبی جگہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ
کیا تھا اور پھر بدر کی جنگ میں کہا تھا یا رَسُولَ اللہ ! یہ نہ سمجھیں کہ خطرہ کے وقت میں ہم
موسی کی قوم کی طرح آپ سے کہیں گے کہ جاتو اور تیر اخد الڑتے پھر وہم یہیں بیٹھے
ہیں۔ يَا رَسُولَ اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے ، بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی
لڑیں گے پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن اُس وقت تک آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک
ہماری لاشوں کو روندتا ہوا آگے نہ آئے سو گو میرا حافظ خدا ہے اور اُس کے دیئے
ہوئے علم سے آج بھی میں ساری دنیا پر غالب ہوں لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے
کہ اپنی جماعت کا امتحان لے اور اس سے کہہ دے کہ " آؤ ہم مدینہ والا معاہدہ کریں"
سو تم میں سے جو شخص خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر قسم کھا کر معاہدہ کرتا ہے کہ وہ
اپنے آخری سانس تک وفاداری دکھائے گا۔ وہ آگے بڑھے۔ وہ میرے ساتھ ہے اور میں
اور میر اخدا اُس کے ساتھ ہے۔ لیکن جو شخص دنیوی خیالات کی وجہ سے اور مخالفوں کے
پروپیگنڈا کی وجہ سے بزدلی دکھانا چاہتا ہے اُس کو میرا آخری سلام۔ میں کمزور اور بوڑھا
ہوں لیکن میرا خدا کمزور اور بوڑھا نہیں۔ وہ اپنی قہری تلوار سے ان لوگوں کو تباہ کر
دے گا جو کہ اس منافقانہ پروپیگنڈا کا شکار ہوں گے۔ اس پروپیگنڈا کا کچھ ذکر الفضل
میں چھاپ دیا گیا ہے چاہئے کہ قائد خدام اس مضمون کو بھی پڑھ کر سنا دیں۔ اللہ تعالیٰ
جماعت کا حافظ و ناصر ہو۔ پہلے بھی اس کی مدد مجھے حاصل تھی اب بھی اس کی مدد مجھے
حاصل رہے گی۔ میں یہ پیغام صرف اس لئے آپ کو بھجوا رہا ہوں تا کہ آپ لوگ تباہی
سے بچ جائیں۔ ورنہ حقیقتاً میں آپ کی مدد کا محتاج نہیں۔ ایک ایک مرتد کے مقابلہ میں
خدا تعالیٰ ہزاروں آدمی مجھے دے گا اور مجھے توفیق بخشے گا کہ میرے ذریعہ سے پھر سے
جماعت جواں سال ہو جائے۔ آپ میں سے ہر مخلص کے لئے دعا اور کمزور کے لئے
رخصتی سلام۔
خاکسار

آج 10 میں سے 10 باقی