ایک اور شہادت جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منافق پیغاموں کے ایجنٹ ہیں

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
311
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
مرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
"24-7-1956ء
(الفضل 4/ اگست 1956ء)
(3) خلیفہ خدا تعالیٰ بنایا کرتا ہے پیغام مورخہ 1956ء-7-25
ایک اور شہادت جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منافق پیغامیوں کے ایجنٹ ہیں۔
ذیل میں ایک اور شہادت ظہور القمر صاحب ولد ہری داس کی جو ہندوؤں سے
مسلمان ہوئے ہیں شائع کی جاتی ہے جس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ منافق پارٹی
پیغامیوں کی ایجنٹ ہے۔ ظہور القمر صاحب تحریر فرماتے ہیں۔ " میں مسمی ظہور القمر ولد
ہری داس متعلم جامعة المبشرين ربوہ حال مجد احمد یہ گل نہ مری حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ
تقریباً دس روز ہوئے ایک شخص جس نے اپنا نام اللہ رکھا سابق درویش قادیان بتایا
مسجد احمد یہ گلڈ نہ میں آیا اور کہا کہ میں مولوی محمد صدیق مربی راولپنڈی کو ملنے آیا ہوں۔
میر اسامان راولپنڈی میں ان کے مکان پر ہے اور میں نے ان سے مکان کی چابی لینی ہے۔
اس کے بعد وہ مولوی محمد صدیق صاحب کو ملا اور انہوں نے اسے مسجد احمد یہ گلڑ نہ میں
ٹھہرایا اور بستر وغیرہ بھی دیا۔ اور اس کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں تھا مولوی محمد صدیق
صاحب اسے اپنے ساتھ کھانا بھی کھلاتے رہے (مولوی محمد صدیق صاحب نے اپنے بیان
میں بتایا ہے کہ چونکہ اس شخص نے ان سے کہا تھا کہ بڑے بڑے احمدی مجھ سے بڑی
محبت کرتے ہیں اور میاں عبد الوہاب صاحب کا خط دکھایا تھا کہ آپ ہمیں بھائیوں کی
طرح عزیز ہیں اور یہ بھی کہا تھا کہ میاں بشیر احمد صاحب کا خط بھی میرے پاس ہے۔ گو
انہوں نے امرائے جماعت کو لکھا ہے کہ اس شخص کو معافی مل چکی ہے اب جماعت اس
کے ساتھ تعاون کرے اور اس کی مدد کرے مگر یہ بھی کہا تھا کہ وہ خط اس وقت میرے
ساتھ نہیں ہے۔ پس میں نے اس شخص پر حسن ظنی کی اور اس کو مخلص احمدی سمجھا اور

انوار العلوم جلد 25
312
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
یقین کیا کہ اس کو معافی مل چکی ہے) پھر ظہور القمر لکھتے ہیں کہ " میں عید الاضحی سے
ایک روز قبل خیبر لاج میں آیا اور منشی فتح دین صاحب سے دریافت کیا کہ عید کی نماز
کب ہو گی اور کون پڑھائے گا؟ منشی صاحب نے بتایا کہ ساڑھے آٹھ بجے ہو گی اور
صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب پڑھائیں گے ، باہر صحن میں درخت کے ساتھ اعلان بھی لگا
ہوا ہے لہذا میں نے واپس جا کر سب دوستوں کو جو مسجد میں تھے نماز کے وقت کی اطلاع
دی۔ اسی ضمن میں اللہ رکھا مذکور کو بھی بتایا کہ کل نماز ساڑھے آٹھ بجے ہو گی اور
صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نماز پڑھائیں گے تو اس نے جواب دیا کہ "میں ایسوں
کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا" دوسرے روز مولوی محمد صدیق صاحب اسے زبر دستی خیبر
لاج لائے اور اسے اپنے ہمراہ نماز کی ادائیگی کے لئے کہا۔ اللہ رکھا کہتا تھا کہ میں پیغامیوں
کی مسجد میں نماز پڑھوں گا۔ نیز وہ جتنے روز یہاں رہا پیغامیوں کا لٹریچر تقسیم کرتا رہا۔ اس کی
نے یہ بھی بتایا کہ اس کی خط و کتابت مولوی صدر دین صاحب سے ہے اور ہر روز وہ کہا
کرتا تھا کہ میں نے انہیں آج خط لکھا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ابتدائی دنوں میں
پیغامیوں کی مسجد میں رہتا رہا ہے اور میاں محمد صاحب لائلپوری جو کچھ عرصہ پیغامیوں کے
امیر رہے ہیں اور اور گزشتہ دنوں مری میں تھے ان کے گھر جا کر کھانا کھاتا رہا ہے۔ اور اس
نے مجھے کہا کہ انہوں نے مجھے اجازت دے رکھی ہے کہ جب چاہو میرے گھر آجایا کرو۔
میں رات کے گیارہ بجے تک مکان کا دروازہ کھلا رکھا کروں گا۔ جس روز محمد شریف
صاحب اشرف سے اللہ رکھا کا جھگڑا ہوا تھا اُس دن رات کو جب وہ مسجد میں آیا تو اس نے
کہا یہ میری پیشگوئی ہے کہ جس طرح پہلے خلافت کا جھگڑا ہوا تھا اب پھر ہونے والا ہے
آپ ایک ڈیڑھ سال میں دیکھ لیں گے"۔
)25-7-دستخط ظہور القمر 1956ء(
اس شہادت کو پڑھ کر دوستوں کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ سب سازش پیغامیوں
کی ہے اور اللہ رکھا انہی کا آدمی ہے۔ وہ مولوی صدر دین غیر مبائع منکر نبوت مسیح موعود
کے پیچھے نماز جائز سمجھتا ہے لیکن مرزا ناصر احمد جو حضرت مسیح موعود کا پوتا ہے اور ان کی

انوار العلوم جلد 25
313
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
نبوت کا قائل ہے اس کے پیچھے نماز جائز نہیں سمجھتا۔ اور پیشگوئی کرتا ہے کہ ایک دو سال
میں پھر خلافت کا جھگڑا شروع ہو جائے گا۔
موت تو اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے مگر یہ فقرہ بتاتا ہے کہ یہ جماعت ایک دو
سال میں مجھے قتل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ تبھی اسے یقین ہے کہ ایک دو سال میں
تیسری خلافت کا سوال پیدا ہو جائے گا اور ہم لوگ خلافت کے مٹانے کو کھڑے
ہو جائیں گے اور جماعت کو خلافت قائم کرنے سے روک دیں گے۔ خلافت نہ خلیفہ اول
کی تھی نہ پیغامیوں کی۔ نہ وہ پہلی دفعہ خلافت کے مٹانے میں کامیاب ہو سکے نہ اب
کامیاب ہوں گے۔ اُس وقت بھی حضرت خلیفہ اول کے خاندان کے چند افراد پیغامیوں
کے ساتھ مل کر خلافت کو مٹانے کے لئے کوشاں تھے ۔ مجھے خود ایک دفعہ میاں
عبد الوہاب کی والدہ نے کہا تھا ہمیں قادیان میں رہنے سے کیا فائدہ۔ میرے پاس لاہور
سے وفد آیا تھا اور وہ کہتے تھے کہ اگر حضرت خلیفہ اول کے بیٹے عبدالحی کو خلیفہ بنادیا
جاتا تو ہم اس کی بیعت کر لیتے مگر یہ مرزا محمود احمد کہاں سے آگیا ہم اس کی بیعت نہیں
کر سکتے۔ وہی جوش پھر پیدا ہوا۔ عبدالحی تو فوت ہو چکا اب شاید کوئی اور لڑکا ذہن میں ہو گا
جس کو خلیفہ بنانے کی تجویز ہو گی ۔ خلیفہ خدا تعالیٰ بنایا کرتا ہے۔ اگر ساری دنیا مل کر
خلافت کو توڑنا چاہے اور کسی ایسے شخص کو خلیفہ بنانا چاہے جس پر خدا راضی نہیں تو وہ
ہزار خلیفہ اول کی اولاد ہو اُس سے نوٹ کے بیٹوں کا سا سلوک ہو گا۔ اور اللہ تعالیٰ اس کو
اور اسکے سارے خاندان کو اس طرح پیس ڈالے گا جس طرح چکی میں دانے پیس ڈالے
جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے نوح جیسے نبی کی اولاد کی پروا نہیں کی نہ معلوم یہ لوگ خلیفہ اول
کو کیا سمجھے بیٹھے ہیں۔ آخر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غلام تھے اور ان کے طفیل
خلیفہ اول بنے تھے۔ ان کی عزت قیامت تک محض مسیح موعود کی غلامی میں ہے۔ بے شک
وہ بہت بڑے آدمی تھے مگر مسیح موعود کے غلام ہو کر نہ کہ ان کے مقابل میں
کھڑے ہو کر۔ قیامت تک اگر ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا غلام قرار دیا جائے
گا تو ان کا نام روشن رہے گا۔ لیکن اگر اس کے خلاف کسی نے کرنے کی جرات کی تو وہ

انوار العلوم جلد 25
314
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
دیکھے گا کہ خدا تعالیٰ کا غضب اس پر بھڑ کے گا اور اس کو ملیا میٹ کر دیا جائے گا۔ یہ خدا
کی بات ہے جو پوری ہو کر رہے گی۔ یہ لوگ تو سال ڈیڑھ سال میں مجھے مارنے کی کوشش
کر رہے ہیں لیکن آسمانوں کا خدا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ فرماتا ہے ”سو تجھے
بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔ جس کا نزول بہت
مبارک اور جلالِ الہی کے ظہور کا موجب ہو گا۔ نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی
رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ ہم اس میں اپنی روح (یعنی کلام) ڈالیں گے“ 2
میرے الہاموں کا زبردست طور پر پورا ہونا جماعت پچاس سال سے دیکھ رہی ہے اور
جس کو شبہ ہو اب بھی اس کے سامنے مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں۔ اخباروں میں چھپی ہوئی
کشوف و رؤیا کے ذریعہ سے بھی اور چودھری ظفر اللہ خان صاحب جیسے آدمیوں کی
شہادت سے بھی۔
پھر خدا نے آپ سے فرمایا:-
وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا ( یہ شہرت کس نے پائی؟) اور
قومیں اس سے برکت پائیں گی 4 ( قوموں نے برکت کس سے پائی؟) پھر فرمایا:۔ تب
اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گاوَ كَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّا
پس میری موت کو خدا نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اور فرماتا ہے کہ جب وہ اپنا
کام کرلے گا اور اسلام کو دنیا کے کناروں تک پہنچا لے گا تب میں اُس کو موت دوں گا۔
پس اس قسم کے چوہے محض لاف زنی کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے مجھ پر چاقو سے حملہ
کیا تھا مگر اُس وقت بھی خدا نے مجھے بچایا۔ پھر جماعت کی خدمت کرتے مجھ پر فالج کا حملہ
ہوا اور یورپ کے سب ڈاکٹروں نے یک زبان کہا کہ آپ کا اِس طرح جلدی سے اچھا ہو
جانا معجزہ تھا۔ پھر فرمایا تیری نسل بہت ہو گی (جس پیشگوئی کے مطابق ناصر احمد پیدا ہوا)
پھر فرمایا اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔ مگر عبد الوہاب کے اس
پیارے بھائی کے نزدیک اس پیشگوئی کے مصداق ناصر احمد کے پیچھے نماز پڑھنی نا جائز ہے
مگر مولوی صدر دین کے پیچھے پڑھنی جائز ہے۔ پس خود ہی سمجھ لو کہ اس فتنہ کے پیچھے

آج 10 میں سے 10 باقی