(5) احباب کے نام پیغام
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
(5) احباب کے نام پیغام
316
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
جو نئے بیانات منافقت کا بھانڈا پھوٹنے کے سلسلہ میں احباب اوپر پڑھ چکے ہیں
اب میں اسی سلسلہ میں کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں۔ ان بیانات کو پڑھ کر آپ کو معلوم ہو
جائے گا کہ ساری جماعت میں سے مومنانہ دلیری صرف حاجی نصیر الحق صاحب نے
دکھائی ہے۔ ان کے بعد کسی قدر دلیری چو دھری اسد اللہ خاں صاحب نے دکھائی ہے۔
گو ان سے یہ غلطی ہوئی ہے کہ میں نے تو اپنے بعد صدر انجمن احمدیہ کا پریذیڈنٹ اور
شخص کو بنایا تھا انہوں نے مندرجہ بالا بیانات امیر جماعت ربوہ کو بھیجوا دیئے حالانکہ یا وہ
میرے پاس آنا چاہیئے تھے یا پریذیڈنٹ صدر انجمن احمد یہ ربوہ کے پاس جانے چاہیئے تھے۔
میاں بشیر احمد صاحب کا رویہ بھی نہایت بزدلانہ ہے۔ انہوں نے ایک لمبے عرصہ تک
واقعات کو دبائے رکھا اور ایسے لوگوں کے کام سپر د کیا جو خود ملوث تھے۔ شاید میاں
بشیر احمد صاحب اس بات سے ڈر گئے کہ عبد الوہاب صاحب نے یہ بھی کہا تھا کہ
خلیفة المسیح الثانی کو معزول کر کے میاں بشیر احمد صاحب یا چو دھری ظفر اللہ خان صاحب
کو خلیفہ بنا دینا چاہئے وہ زیادہ موزوں ہیں۔ انہوں نے سمجھا ہو گا کہ اگر یہ رپورٹیں میں نے
بھجوا دیں تو سمجھا جائے گا کہ میں بھی عبد الوہاب صاحب کی سازش میں شریک ہوں تبھی
انہوں نے مجھے خلیفہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ واقعات کو دبانے کی یہ کوئی وجہ نہیں
تھی۔ کسی فارسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے
آن را که حساب پاک است از محاسبه چه باک است
بھائی تو اپنا معاملہ صاف رکھ پھر تجھے کسی کے محاسبہ کا کیا ڈر ہو سکتا ہے۔ پس اپنا
معاملہ صاف ہوتے ہوئے انہیں یہ کیوں ڈر پیدا ہوا کہ مجھے عبد الوہاب کے ساتھ سازش
میں شریک سمجھا جائے گا۔
انوار العلوم جلد 25
317
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
ان بیانات میں جو چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کا ذکر آتا ہے اس کو دل مانتا
نہیں کیونکہ ان کی ساری زندگی بڑے اخلاص سے گزری ہے لیکن ممکن ہے حضرت
خلیفہ اول کی اولاد کی محبت کا جوش عارضی طور پر ان کے دل پر غالب آگیا ہو اور انہوں
نے یہ غیر مومنانہ طریق اختیار کیا ہو کہ جس شخص نے مومنانہ دلیری سے صحیح حالات
لکھ دیئے اس پر خفاء ہوئے ہوں۔ بہر حال ایک لمبے تجربہ کے بعد جو میں نے ان کے
متعلق رائے قائم کی ہے میں اس کو بدل نہیں سکتا اور اس وقت کا انتظار کرتا ہوں جب کہ
وہ اپنے فعل کی تشریح لکھ کر مجھے بھیجیں۔
اسی سلسلہ میں میں جماعت کو یہ بھی اطلاع دیتا ہوں کہ امیر جماعت احمد یہ
لاہور کی تحقیقاتوں کے نتیجہ میں دشمنوں کے کیمپوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انہوں نے
چاروں طرف دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے چنانچہ آج صبح ہی مری میں حافظ محمد اعظم کو
دیکھا گیا جو جو دھامل بلڈنگ میں رہتا ہے اور جس کا نام مختلف رپورٹوں میں آچکا ہے۔
جب اس سے بعض احباب نے پوچھا کہ آپ یہاں کہاں؟ تو اس نے کہا سید بہاول شاہ
صاحب قائد انصار لاہور نے میرے خلاف بغاوت کی رپورٹ کر دی ہے اس لئے میں
مرزا ناصر احمد صاحب سے مدد لینے کے لئے آیا ہوں لیکن بجائے مرزا ناصر احمد کی طرف
جانے کے وہ سیدھا اس طرف گیا جہاں ہمارے غیر ملکی طالبعلم رہتے ہیں۔ کچھ دن پہلے
مولوی صدر دین صاحب امیر پیغامیان بھی یہاں آئے ہوئے تھے۔
1948ء میں جب چینی طالبعلم آئے تھے تو ان کو پیغامی ایجنٹوں نے ورغلایا تھا
اور اپنے گھر لے گئے۔ گئے تھے۔ معلوم ہوتا ہے کہ حافظ اعظم کے سائم اعظم کے ساتھیوں نے جو در حقیقت
پیغامیوں کے دیرینہ ایجنٹ ہیں ان کو غیر ملکی طالبعلموں کو بہکانے کے لئے بھیجا تھا۔ مربی
مقامی نے اس کو مقامی مسجد اور مقامی مہمان خانہ سے فوراً نکال دیا اور اکثر غیر ملکی
طالبعلموں نے اس سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ پس جماعت سمجھ لے کہ مفسدوں
نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ اب مومنوں کو بھی اپنے دفاع اور فتنہ کے مٹانے کی طرف
کوشش کرنی چاہئے تا کہ وہ عمارت جو پچاس سال میں اپنا خون بہا کر ہم نے کھڑی کی تھی