(8)منافقین کے حالیہ فتنہ کے متعلق تازہ پیغام احباب جماعت کے نام۔مطبوعہ 1956ء-7-29

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
320
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
کرنل محمود صاحب کا بھی رپورٹوں میں نام آیا ہے۔ ان کا کوئی تعلق اللہ رکھا
سے نہیں۔ حسب عادت دھوکا دے کر ان کے گھر رہا۔ مگر ان کے اخلاص کو دیکھتے ہوئے
اللہ تعالیٰ نے ایک قادیان کا درویش ان کے گھر بھجوا دیا۔ اور اس نے ان کو سارا حال اس
کا بتا دیا۔ جس پر انہوں نے اس کو نکال دیا۔ کوئی دوست کرنل صاحب پر بدظنی نہ
کریں۔“
الفضل 30 جولائی 1956ء)
(8) منافقین کے حالیہ فتنہ کے متعلق تازہ پیغام احباب جماعت
29-7-کے نام۔ مطبوعہ 1956ء
احباب کرام ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
پہلے چار قسطیں اس فتنہ کے متعلق جس کا مرکز لا ہو رہے لکھی جا چکی ہیں۔ اب
اسی سلسلہ میں پانچویں قسط جماعت کی اطلاع کے لئے لکھی جاتی ہے۔ اِس میں بعض
نہایت ضروری امور ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ اس فتنہ کے پیچھے پیغامی ہیں۔ مولوی محمد
صدیق صاحب شاہد مربی راولپنڈی لکھتے ہیں کہ :۔
" پہلے میں نے اس لئے مختصر بیان دیا تھا کہ چیمہ صاحب نے مجھ سے صرف یہ
کہا تھا کہ راولپنڈی میں اللہ رکھا آپ سے کس ذریعہ سے ملا تھا اس لئے میں نے سمجھا کہ
غالباً صرف راولپنڈی کے متعلق جواب لکھنا ہے مری کے متعلق نہیں۔ اب میں اس کی
مری کے متعلق کارروائیاں بھی لکھتا ہوں کیونکہ آپ کی باتوں سے مجھے پتہ لگ گیا ہے کہ
سارے حالات چاہئیں صرف راولپنڈی کے نہیں۔ اب میں نے اللہ رکھا کی مری میں
مکمل کارروائیوں کی تحقیق کر لی ہے اور تمام امور کو حضرت اقدس کی اطلاع کے لئے
تحریر کر رہا ہوں۔
1۔ وہ منحوس شخص مری میں قریباً دس دن رہا۔ جن میں سے چار دن مسجد احمد یہ گلڈ نہ
میں رہا۔ اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقی ایام میں وہ پیغامیوں کی مسجد میں رہا ہے۔

انوار العلوم جلد 25
321
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
ان کے مسجد کے خادم ، امام اور مبلغ کے ساتھ اس کی دوستی تھی اور یہ بات بھی
پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ وہ خبیث اپنے آپ کو احمدی کہتا ہوا پیغامیوں کا لٹریچر تقسیم کر تا رہا
ہے۔ ایک بات ایسی بھی معلوم ہوئی ہے جس سے اس پارٹی کے سرغنہ کا پتہ لگتا ہے۔
وہ یہ کہ جتنے دن وہ مری میں رہا ہے مولوی صدر دین سے لڑتا جھگڑ تا رہا ہے اور دونوں
ایک دوسرے کو منافق، بے عمل اور جاسوس کہتے رہے ہیں۔ اِس سلسلہ میں ایک رقعہ
بھی ملا ہے جس میں اللہ رکھانے مولوی صدر دین سے ان کا مشن اور گزشتہ زندگی کا حال
پوچھا ہے۔ اس ساری کارروائی سے اتنا ضرور معلوم ہو جاتا ہے کہ منافق اللہ رکھا، میاں
محمد صاحب (لائلپوری سابق پریذیڈنٹ انجمن پیغامیاں) کی پارٹی کا آدمی ہے اور اُس کے
اشارہ پر ناچ رہا ہے۔ حضور کے ربوہ جانے کے بعد خیبر لاج میں عید الاضحیٰ کے متعلق
ایک واقعہ بھی ہوا ہے جس سے اللہ رکھا کی منافقت کا پتہ لگتا ہے۔ وہ یہ کہ مسجد احمد یہ
میں ہم سب کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ مرزا ناصر احمد صاحب عید کی نماز پڑھائیں گے۔
اس پر اللہ رکھا نے کہا میں میاں ناصر کے پیچھے نماز نہیں پڑھوں گا کیونکہ رتن باغ میں
ایک دفعہ میں اُن سے لڑ چکا ہوں۔ اس لئے میں تو پیغامیوں کی مسجد میں نماز پڑھوں گا۔
اس پر میں نے کہا اگر تم نے میاں صاحب کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی تو ابھی ہماری مسجد
نکلو اور آج سے ہمارا تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ اس پر وہ منافق نماز عید
پڑھنے کے لئے تیار ہو گیا جس پر اس کی منافقت پر پھر پردہ پڑ گیا۔ اس واقعہ کے متعلق
پنڈت ظهور القمر صاحب کی شہادت شائع ہو چکی ہے۔ ایک بات جو سب سے زیادہ اہم
معلوم ہوئی ہے اور جس سے واضح طور پر معلوم ہو جاتا ہے کہ اس منافق کے پیچھے پیغامی
گروہ کا ضرور ہاتھ ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ کوہاٹ کی طرح اس منافق نے مری میں بھی چند
احمدیوں کے سامنے مری سے جاتے ہوئے یہ کہا ہے کہ اب تو لاہوریوں کی نظر خلیفہ اول
کی اولاد پر زیادہ پڑتی ہے اور وہ میاں عبد المنان صاحب کی زیادہ تعریف کر رہے ہیں اور
ان کے نزدیک وہ زیادہ قابل ہیں۔ ہمارے خلیفہ کی زندگی میں پیغامی گروہ کا اس قسم کا
پروپیگنڈا ان کی سازشوں کا پتہ دیتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ ابھی سے لوگوں کے
سے

انوار العلوم جلد 25
322
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
ذہنوں کو زہر آلود کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس فتنہ پرداز شخص کے گروہ سے ہماری
جماعت کو محفوظ رکھے۔ آخری دن اللہ رکھا منافق نے ایک مجلس میں خیبر لاج سے
نکالے جانے پر یہ الفاظ بھی کہے کہ ڈیڑھ سال کے عرصہ میں مجھے دھتکار نے والوں پر
عذاب اور تباہی آجائے گی۔ جس طرح 1953ء میں ہوا تھا اُسی طرح ہو گا اور مجھے کوئی
بھی حضرت صاحب کی ملاقات سے نہ روک سکے گا۔
ظهور القمر صاحب نے بتایا ہے کہ اُس نے میرے سامنے ڈیڑھ سال کے اندر
اندر آنے والی تباہی کو خلافت کے متعلق قرار دیا تھا۔ آخر میں میں حضور سے دوبارہ
عرض کروں گا کہ چونکہ منافق اللہ رکھا کئی جماعتوں مثلاً لاہور، سیالکوٹ، جہلم، گجرات،
کیمبل پور، کوہاٹ، پشاور، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چنار اور بالا کوٹ تک دورہ کرتا رہا
ہے۔ اس لیے ہر جماعت سے اس منافق کے متعلق دریافت کر لیا جائے کہ ممکن ہے اس
طریق سے اس فتنہ کا سراغ اور زیادہ واضح طور پر ہمارے سامنے آجائے۔
(محمد صدیق شاہد )
افسوس ہے کہ سوائے کو ہاٹ اور لاہور کے کسی جماعت نے اس شخص کے
متعلق رپورٹ نہیں دی۔ نہ سیالکوٹ نے ، نہ جہلم نے، نہ گجرات نے، نہ کیمبل پور نے،
نہ پشاور نے ، نہ مردان نے ، نہ ایبٹ آباد نے ، نہ مانسہرہ نے ، نہ بالا کوٹ نے۔ اس سے شبہ
پڑتا ہے کہ ان جماعتوں میں بعض منافق لوگ موجود ہیں جن تک یہ شخص پہنچا ہے اور
جنہوں نے اس کی کارروائیوں کو مرکز سے چھپایا ہے۔ گجرات کے امیر عبد الرحمن صاحب
خادم کو یقینا اس کا علم ہونا چاہئے تھا کیونکہ اس شخص کو کوہاٹ کرایہ دے کر بھجوانے
والوں میں دو ان کے اپنے بھائی شامل تھے اور تیسرا ان کے بہنوئی راجہ علی محمد صاحب کا
لڑکا تھا۔ سیالکوٹ کی جماعت کو اس سے یہی ہمدردی ہو سکتی تھی کہ یہ شخص سیالکوٹ کا
رہنے والا ہے۔ پس امیر جماعت سیالکوٹ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ (اب سیالکوٹ سے
خلیفہ عبد الرحیم صاحب کا خط باوجود بیماری کے آگیا ہے) اس کا ہزارہ کا دورہ کرنا بالکل
واضح ہے کیونکہ اس کے دوستوں میں سے ایک شخص کے پاس ہزارہ کا ایک منافق احمدی

انوار العلوم جلد 25
323
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
نوکر ہے اور غالباً وہ خط دے کر اس کو ہزارہ بجھوا رہا ہے مگر جماعت کو تو چاہئے تھاوہ ہو شیار
رہتی۔
اللہ رکھانے جو مولوی صدر دین صاحب کے نام رقعہ لکھا تھا اس کی نقل ذیل
میں درج ہے اور وہ اصل ہمارے پاس ہے۔
مکرمی و محترمی مولوی صدر دین صاحب
مرزا محمود احمد
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
گزارش ہے کہ آپ سے جو ملاقات ہوئی وہ ابد ابد تک یاد رہے گی (یعنی یہ پیغامی
جماعت کے ایجنٹ اُس وقت تک قائم رہیں گے جب تک خدا قائم رہے گا۔ گو یا خدا تعالیٰ
کا وجود اور ان کا وجود ایک ہے چاہیئے تو یہ تھا کہ میں پہل کرتا مگر میں آپ کی
بندہ نوازی کا مشکور ہوں۔ آنحضور نے دریافت فرمایا تھا کہ بندہ کا مشن کیا ہے ؟ سو مودبانہ
عرض ہے کہ بندہ تو مری میں سِيرُوا فِي الْأَرْضِ 2 کے ماتحت رسول اللہ کے اسوۂ حسنہ
کے مطابق تبلیغ اسلام کی خاطر آیا ہے۔ گویا جماعت احمد یہ میں انتشار پھیلانا اور
پیغامیوں کی ایجنٹی کرنا ہی اس شخص کے نزدیک تبلیغ اسلام ہے) آپ کی کرم نوازی ہو
گی اگر آپ اس بارہ میں ید طولیٰ رکھتے ہوں تو رہنمائی فرمائیں۔ اللہ ! دھڑے بندی کو چھوڑ
کر کچھ ایمان کی تو کہیے۔ ویسے آپ خوب جانتے ہیں۔ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا مِّنْ قَبْلِهِ
(یعنی انبیاء کی طرح اس کی زندگی بھی دنیا کے سامنے کھلے ورق کی طرح ہے۔ اور تمام
پاکستان یا ساری جماعت احمد یہ اس کے ہر فعل کو جانتی ہے اور اس کو پتہ ہے کہ محمد رسول اللہ
کی طرح یہ شخص صادق اور امین ہے) القصہ مختصر کیا یہ مناسب نہ ہو گا کہ آپ اپنے
مشن کی وضاحت کریں تو بندہ معلوم کرلے کہ آپ کتنے پانی میں ہیں۔ (یعنی میاں محمد
لائل پوری کی پالیسی سے آپ کو کتنا اتفاق ہے یا جماعت احمد یہ میں فتنہ ڈلوانے کے لئے
آپ کتنی رقم مجھے یا میرے ساتھیوں کو دے سکتے ہیں)

آج 10 میں سے 10 باقی