میاں عبدالوہاب صاحب کا خط میرے نام اور اس کا جواب

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
326
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
علی ہمارے ساتھ ہیں کبھی دوسرے صحابہ کا نام لیتے تھے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں کم از کم
اتنا ثابت ہو گیا کہ اس فتنہ کے بانی اچھی طرح حضرت عثمان کے قاتلوں کی سکیم کا مطالعہ
کر رہے ہیں اور ان کی سکیم پر چلنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی احمد ی ان لوگوں
سے دھوکا کھاتا ہے تو وہ یقیناً احمدی نہیں اگر شیطان جبرائیل کے بھیس میں بھی آئے تو
مومن اس سے دھوکا نہیں کھا سکتا۔ پس تم میں سے ہر شخص کو ایسا ہی ہوشیار ہونا چاہئے کہ
کوئی شخص اپنی نسل کے سلسلہ کو خواہ کہیں تک پہنچا تا ہو اور کوئی شخص خواہ کتنے ہی بڑے
آدمی کو اپنا مؤید قرار دیتا ہو۔ آپ اس پر لعنت ڈالیں۔ اور اپنے گھر سے نکال دیں۔
اور ساری جماعت کو اس سے ہو شیار کر دیں۔ ایک دفعہ جماعت پیغامی فتنہ کا مقابلہ کر چکی
ہے کوئی وجہ نہیں کہ اب اس سے دو سو گئے زیادہ ہو کر پیغامی فتنہ کا مقابلہ نہ کیا جاسکے۔
مرزا محمود احمد“
میاں عبد الوہاب صاحب کا خط میرے نام اور اس کا جواب
نقل خط میاں عبد الوہاب صاحب
نہایت ہی پیارے آقا ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
الفضل میں اللہ رکھا کے متعلق ایک مضمون پڑھا۔ اس سلسلہ میں بد قسمتی سے
میرا نام بھی آگیا ہے اور حضور نے عاجز پر اظہارِ ناراضگی بھی فرمایا ہے جس سے صدمہ
ہوا۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔ اس سلسلہ میں ایک چٹھی بذریعہ عام ڈاک خدمت عالی
میں بھیج چکا ہوں، معاملہ کی نزاکت کے پیش نظر اس کی نقل بذریعہ رجسٹری بھیج رہا
ہوں۔
اس سلسلہ میں ایک صورت یہ بھی ہو سکتی تھی کہ میں خاموش ہو جاتا اور اس
معاملہ کو خدا تعالیٰ کے سپرد کر دیتا مگر چونکہ آپ میرے پیارے امام اور آقا ہیں اور مجھے
آپ سے بچپن سے دلی اُنس رہا ہے یقین رکھتا ہوں کہ آپ بھی اِس تعلق کو ۔ کو جانتے ہیں
اس لئے اللہ رکھا کے نام اس خط کی حقیقت خدمت عالی میں لکھتا ہوں۔
اللہ رکھا کے نام یہ خط غالباً حضرت اما ، اماں جی کی تعزیت کے جواب میں لکھا گیا ہے۔

انوار العلوم جلد 25
327
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
اللہ رکھا حضرت میر محمد اسحق صاحب کی زندگی میں قادیان آیا تھا اور دار الشیوخ میں ملازم
تھا۔بعض دفعہ اماں جی کے گھر کا کام بھی کرتا اور اماں جی اس کو روٹی بھی دیا کرتی تھیں۔ر
جس طرح سب احمدیوں کے ساتھ ان کا بیٹوں جیسا سلوک تھا اللہ رکھا کے ساتھ بھی تھا۔یہ کبھی بیمار ہوتا تو میں اس کا علاج بھی کرتا۔اگر آپ الفضل میں مضمون لکھنے سے پہلے
اور میر اذکر کرنے سے پہلے مجھ سے دریافت کر لیتے تو شاید اس قدر غلط فہمی پیدا نہ ہوتی۔میرے علم میں اللہ رکھا کو قادیان میں حماقتوں کی معافی مل چکی تھی اس لئے تعزیت کے خط کا
جواب دیتے وقت قطعا میرے ذہن میں نہیں آسکتا تھا کہ اس کو خط کا جواب نہ لکھنا چاہیئے۔حَاشَاوَكَلا میرے ذہن کے کسی گوشے میں بھی یہ نہیں آیا کہ میں کسی ایسے شخص کو خط
رہا ہوں جو حضور کا بدخواہ ہے۔اللہ رکھا کے متعلق کو ہاٹ کی جماعت نے جو بات کہی ہے وہ تو
بہت بعد کی ہے۔نہ میں نے یہ بات اس سے سنی نہ مجھے علم تھا کہ آپ کے خیالات اس کے
متعلق یہ ہیں۔میں سمجھتا ہوں اللہ رکھانے میرے خط کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ہمارا تو فرض ہے کہ آپ کو خوش رکھیں خصوصاً ایسے وقت میں جب کہ آپ
بیمار بھی ہیں۔ایسے حالات میں نادانستہ میرا ایک خط آپ کے لئے تکلیف کا باعث بنا جس
سے طبعاً مجھے بھی اذیت پہنچی۔میں نے بچپن میں فیصلہ کیا تھا کہ اپنی قسمت آپ کے
ساتھ وابستہ رکھوں گا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ حضرت خلیفہ اول کا
منشاء بھی یہ تھا کہ اُن کے بعد آپ جماعت کے امام ہوں۔میں ان سے زیادہ عالم ہوں نہ
عارف دینی نہ دنیوی نقطہ نگاہ سے کوئی بات میرے ذہن میں آہی نہیں سکتی۔آپ کے
ہاتھ سے ساری عمر میٹھی کا شیں کھائیں ہیں کوئی وجہ نہیں کہ ایک کڑوی کاش کھانے سے
انکار کروں۔آپ کی پہلی مہربانیوں کو بھی انعام ہی سمجھتا رہا ہوں اور آپ کی اس تحریر کو
بھی انعام ہی سمجھوں گا۔شاید اس سے نفس کے گناہوں کی تلافی ہو جائے۔شکر گزار
ہوں گا اگر حضور میری یہ تحریر شائع کر دیں۔دعا بھی کریں اللہ تعالیٰ مجھے تا موت
خلافت کے دامن سے وابستہ رہنے کی توفیق دے۔آپ کا عبد الوہاب “

انوار العلوم جلد 25
328
جواب
وو
میاں عبد الوہاب صاحب !
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
ا کے
آپ کا خط ملا ساری بحثیں الفضل میں آ رہی ہیں۔ مجھے آپ سے پوچھنے کی
ضرورت نہیں تھی۔ بیسیوں احمدیوں کی حلفیہ شہادتیں جو عنقریب شائع ہو جائیں گی ان
کے بعد پوچھنے کا سوال نہیں رہتا۔ خصوصاً جبکہ 1926ء 1927ء میں مدرسہ احمدیہ کے
لڑکوں نے آپ کا اور آپ کے ایک مولوی دوست کا خط پکڑ کر مجھے بھیجوا دیا تھا جو زاہد ۔
نام تھا اور جس میں لکھا ہوا تھا کہ تمہاری مخالفت مرزا محمود سے ہے۔ ان کے متعلق
جو چاہو مقابلہ میں لکھو مگر ہمارے اور ہمارے دوستوں کے متعلق کچھ نہ لکھو۔ اور اُس خط
کے ساتھ ایک اور شخص کا خط بھی تھا جو آپ کے ایک دوست نے ایک عورت کے نام
لکھا تھا اور جس کے واپس لینے کے لئے آپ اور وہ مولوی صاحب مقبرہ بہشتی جانے والی
سڑک پر پیپل کے درخت کے نیچے کھڑے ہوئے ایک لڑکے کے ذریعہ سے زاہد سے
خط و کتابت کر رہے تھے اور یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ لڑکا مخلص احمد ی ہے۔ وہ لڑکا وہ خط
لے کر سیدھا میرے پاس پہنچا جس میں آپ دونوں اور تیسرے دوست کے خطوط بھی
تھے اور زاہد کا وعدہ بھی تھا کہ اس دوست کو ہم بد نام نہیں کریں گے۔
اب ان واقعات کے بعد جب کہ میں نے حضرت خلیفہ اول کی محبت کی وجہ سے
اتنی مدت چھپائے رکھا مجھے تحقیقات کی کیا ضرورت تھی۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے
ثبوت ہیں جو منصہ ظہور پر آجائیں گے۔ قادیان کی باتیں قادیان کے ساتھ ختم نہیں ہو
گئیں۔ کچھ اِدھر آپہنچی ہیں ، کچھ پہنچ جائیں گی۔ لاہور کی باتیں تو مزید برآں ہیں۔
آپ جو کام کر رہے ہیں اگر خلیفہ اول زندہ ہوتے تو اس سے بھی بڑھ کر آپ
سے سلوک کرتے جو میں کر رہا ہوں۔ اُن کی تو یہ کہتے ہوئے زبان خشک ہوتی تھی کہ
" میاں! میں تمہارا عاشق ہوں اور میں مرزا صاحب کا کا ا ادنیٰ خادم ہوں"۔ جب وہ آپ
لوگوں کی یہ کارروائیاں دیکھتے تو اس کے سوا کیا کر سکتے تھے کہ آپ پر ابدی لعنت ڈالتے۔
آخر وہ نیک انسان تھے ۔ کیا ان کو نظر نہیں آتا تھا اور اب پرانے ریکارڈ دیکھ کر جماعت کو

انوار العلوم جلد 25
329
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
نظر نہیں آئے گا کہ جب ان کے لئے غیرت دکھانے والے اپنی ماؤں کے گھٹنے کے ساتھ
لگے ہوئے ” ایس ایس کر رہے تھے اُس وقت میں ہی تھا جو تن من دھن کے ساتھ
غیر مبائعین کے ساتھ اُن کی خاطر لڑ رہا تھا جنہوں نے اُن کی زندگی میں ہی ظاہر اور
پوشیدہ ان کی مخالفت شروع کر دی تھی۔ اور جیسا کہ حوالوں سے ثابت ہے کہ کہتے تھے
که مولوی صاحب سترے بہترے ہو گئے ہیں، اب ان کی عقل ماری گئی ہے اب ان کو
معزول کر دینا چاہئے۔ یہ سب باتیں نیر صاحب مرحوم نے سنیں جبکہ پیغامی مقبرہ بہشتی
میں گئے ہوئے تھے۔ نیر صاحب فوت ہو چکے ہیں لیکن اور کئی لوگ زندہ ہیں اور اُس
زمانے کے لٹریچر میں بھی کہیں کہیں یہ حوالے مل جاتے ہیں۔ مجھے تو خدا تعالیٰ نے پہلے
ہی بتا دیا تھا جیسا کہ الفضل میں وہ خواب چھپ چکی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
حفاظت کے لئے میرے بچوں کو اپنی جانیں دینی پڑیں گی۔ میرے لئے اس سے بڑھ کر
کوئی سعادت نہیں ہو سکتی خواہ یہ جانیں دینا لفظی ہو یا معنوی۔
مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام نے اسماعیل قرار دیا ہے ۔ اور
بائیبل میں لکھا ہے کہ اُس کے بھائیوں کی تلوار اُس کے مقابلہ میں کھنچی رہے گی 10۔ پہلے
اسماعیل کا تو مجھے معلوم نہیں لیکن میں اپنے متعلق جانتا ہوں کہ جب بھی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی عزت کا سوال پیدا ہوا جیسا کہ لاہوریوں کے کیس میں ہوا تھا تو میری تلوار
بھی تمام دنیا کے مقابلہ میں کھنچی رہے گی اور عزیز ترین وجودوں کو بھی معنوی طور پر
ٹکڑے ٹکڑے کرنے سے میں دریغ نہیں کروں گا۔ کیونکہ ظاہری تلوار چلانے سے ہم کو
اور حضرت مسیح موعود کو روکا گیا ہے اور ہمیں بشدت تعلیم دی گئی ہے خواہ تمہیں کتنی ہی
تکلیف دی جائے کسی دشمن کا جسمانی مقابلہ نہ کرنا۔ ہاں دعاؤں اور تدبیروں سے اُن کے
گند ظاہر کرنے کی جتنی کوشش کر سکتے ہو کرو۔
مجھے تو خوشی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے یہ کارروائیاں کروائیں کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام تھا جس کو حضرت (اماں جان) نہیں سمجھی تھیں اور
گھبراگئی تھیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھ کر اُن کے ہاتھ حضرت خلیفہ اول

آج 10 میں سے 10 باقی