عبدالوہاب صاحب کا خط اللہ رکھا کے نام

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
330
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
کے پاس بھجوایا تھا اور حضرت خلیفہ اول نے ان کو تسلی دی تھی کہ یہ الہام آپ کے لئے
بُرا نہیں ہے۔ اُس الہام کا مضمون یہ تھا کہ جب تک حضرت خلیفہ اول اور اُن کی بیوی
زندہ رہیں گے اُن کی اولاد سے نیک سلوک کیا جاتا رہے گا لیکن بعد میں اللہ تعالیٰ ان کو
ایسا پکڑے گا کہ ان سے پہلے کسی کو نہیں پکڑا ہو گا۔ کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ پچھلے 42
سال میں ہزاروں موقعے آپ کو مخالفت کے ملے لیکن اماں جی کی وفات تک کبھی بھی
ننگے ہو کر آپ کو مقابلہ کرنے کا موقع نہیں ملا۔ لیکن جو نہی وہ فوت ہوئیں خدائی الہام
پورا ہونے لگ گیا۔ اور اگر خدا کی مشیت ہوئی تو اور بھی پورا ہو گا۔ آپ نے لکھا ہے کہ
آپ کے ہاتھوں سے ساری عمر میٹھی میٹھی قاشیں کھائی ہیں ایک کڑوی بھی سہی۔ میں
اس کے جواب میں کہتا ہوں کہ آپ کے ہاتھ سے گزشتہ تیس سال میں بہت سی خنجریں
اپنے سینہ میں کھائی ہیں مگر اب چونکہ مسیح موعود علیہ السلام کے کلام اور سلسلہ احمدیہ کی
حفاظت اور وقار کا سوال تھا مجھے بھی جواب دینا پڑا۔ اگر وہ کڑوا لگتا ہے تو اپنے آپ کو
ملامت کریں یا موت کے بعد حضرت خلیفہ اول کی زبان سے ملامت سن لیں۔“
عبد الوہاب صاحب کا خط اللہ رکھا کے نام
ہے۔
میاں عبد الوہاب صاحب کا خط جو انہوں نے اللہ رکھا کے نام لکھا تھا شائع کیا جاتا
برادرم! وَ عَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ
گرامی نامه مشتمل بر تعزیت ملا۔ جَزَا كُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔ آپ کے ساتھ
تو ہم لوگوں کا بھائیوں کا تعلق ہے۔ اس لئے آپ کو صدمہ لازمی تھا۔ اس قسم کے
حادثات زندگی کی بنیادوں کو ہلا دینے والے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی خاص مدد کرے۔
آپ کا خط بہت تسلی آمیز ہے۔ آپ بعافیت ہوں گے ۔ کوہ مری ضرور دیکھئے۔
آپ کا بھائی
عبد الوہاب عمر
"13-4-1956ء

انوار العلوم جلد 25
331
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
اس خط کی عبارت سے ظاہر ہے کہ اصل غرض کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے
کیونکہ یہ خط 13 / اپریل 1956ء کا ہے اور اماں جی جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں
فوت ہوئیں۔ اِس بات کو کون مان سکتا ہے کہ اللہ رکھا جیساز ٹیل 11 آدمی جس کے سپر د کوئی
اہم کام نہیں۔ سوائے اس کے کہ بعض گھرانوں میں چپڑاسی یا باورچی کا کام کرتا ہے۔ اس نے
باوجود اس عشق و محبت کے جو اُسے حضرت خلیفہ اول کے خاندان سے تھی اماں جی جو جولائی یا
اگست میں فوت ہوئی تھیں اُن کی تعزیت کا خط مولوی عبد الوہاب کو مارچ کے آخر یا اپریل کے
شروع میں لکھا اور مولوی عبد الوہاب صاحب نے اُس کا جواب 13 / اپریل کو دیا اور تعزیت
کے مضمون سے بالکل بے تعلق خط کے آخر میں یہ بھی کہ بھی لکھ گئے کہ ”کوہ مری ضرور دیکھئے“۔
احباب کو معلوم ہے کہ 24 / اپریل کو میں مری آیا تھا لیکن اس سے پہلے دس یا
گیارہ اپریل کو میں نے عبد الرحیم احمد اپنے نام نہاد داماد کو کو بھی تلاش کرنے کے لئے
مری بھیجا تھا اور اُس نے 12 / اپریل کے قریب ربوہ پہنچ کر کو ٹھی کی اطلاع دی تھی جسے
ہم نے پسند کر لیا تھا اور عبد الرحیم احمد میاں عبد المنان کا یارِ غار ہے۔ غار ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ
انہوں نے اس سے سن کر اپنے بھائی کو اطلاع دے دی کہ خلیفۃ المسیح مری جانے والے
ہیں اور عبد الوہاب کو فوراً یاد آگیا کہ 9 مہینے پہلے آئے ہوئے تعزیت کے خط کا جواب
اللہ رکھا کو فوراً دینا چاہیے۔ اور یہ بات بھی اُن کے دماغ میں آگئی کہ یہ بھی لکھ دیا جائے
کہ کوہ مری ضرور دیکھئے “ کیونکہ اُس وقت میرے مری آنے کا فیصلہ ہو گیا تھا اور
پہاڑوں پر چونکہ عام طور صحت کے لئے لوگ باہر جاتے ہیں اور پہرہ کا انتظام پورا نہیں
ہو سکتا اس لئے اللہ رکھا کو تعزیت کے خط کے جواب میں تاکید کر دی کہ ”کوہ مری ضرور
دیکھئے“۔ اتنے مہینوں کے بعد تعزیت کا جواب دینا اور اُس وقت دینا جبکہ میرے مری
جانے کا فیصلہ ہو چکا تھا۔ خط کے آخر میں یہ بے جوڑ فقرہ لکھ دینا ایک عجیب اتفاق ہے
جس کے معنی ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے۔ اول تو تعزیت کے جواب میں مری دیکھنے کا ذکر ہی
عجیب ہے پھر "ضرور" اور بھی عجیب ہے۔ اور پھر اُس وقت یہ تحریک جب میں مری آ
رہا تھا اور بھی زیادہ عجیب ہے۔
مرزا محمود احمد “
66

آج 10 میں سے 10 باقی