منافقت کی سکیم کے متعلق مزید شہادتیں

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
332
منافقت کی سکیم کے متعلق مزید شہادتیں
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
بیان چودھری بشارت احمد صاحب ولد چودھری محمد شریف صاحب چک 98
شمالی سر گو دھا حال اے جی آفس لاہور
میں مندرجہ ذیل بیان خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر لکھوا رہا ہوں اور اس
کے متعلق پوری ذمہ داری لیتا ہوں ۔ غلام رسول 35 میر ا واقف ہے اور میرے ساتھ
تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ میں ( قادیان سے آنے کے بعد کچھ عرصہ تعلیم الاسلام
ہائی سکول چنیوٹ میں بھی رہا ہے ) اور سر گو دھا گورنمنٹ کالج میں پڑھتا رہا ہے میرے
لاہور آنے کے بعد آج سے تقریباً دو ہفتے پہلے مجھے کرایہ پر سائیکل لینے کی ضرورت پیش
آئی چونکہ لاہور میں میرا کوئی واقف نہیں تھا۔ اسلئے غلام رسول 35 کے پاس گیا۔ اُس
وقت اس مکان یعنی 43 نسبت روڈ میں مندرجہ ذیل لوگ موجود تھے۔
1۔ مرزا محمد حیات تاثیر سابق لائبیریرین حضور اقدس ( یہ شخص گجرات کا رہنے والا ہے
اور پچھلے کئی سال میں کئی بار گجرات کے احمدیوں نے مجھے بتایا ہے کہ یہ شخص جھوٹے
طور پر اپنے آپ کو مرزا لکھتا ہے ورنہ اس کا خاندان قبروں کا مجاور ہے مجھے اس امر کی
تحقیقات کرنے کا موقع نہیں ملاور نہ حقیقت کھل جاتی )۔
2۔ غلام رسول نمبر 35
3- اللہ رکھا
غلام رسول نمبر 35 نے اللہ رکھا سے پوچھا کہ وہ اتنے عرصہ میں کہاں کہاں گیا
اور یہاں سے جا کر تم نے کوئی خط نہیں لکھا۔ اللہ رکھانے جواب میں کہا کہ میں نے تو
تمہیں بھی اور حمید ڈاڈھے کو بھی خطوط لکھے ہیں لیکن تم نے جواب ہی کوئی نہیں دیا۔ اس
کے بعد اس نے بتایا کہ وہ سرحد کی تمام جماعتوں میں پھر ا۔ اس کے پاس ایک نوٹ بک
پاکٹ سائز کی تھی جس میں ان افراد اور جماعتوں کے پتہ جات لکھے ہوئے تھے جن سے
وہ مل کر آیا تھا۔ مجھے اس وقت وہ پتہ جات یاد نہیں آرہے (ہمیں ایک اور آدمی کے

انوار العلوم جلد 25
333
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
ذریعہ وہ معلوم ہو گئے ہیں) اس کے بعد غلام رسول 35 نے اللہ رکھا سے سوال کیا کہ کیا
وجہ ہے کہ حضرت صاحب کی بیماری دور نہیں ہو رہی اور ان کے بعد کس شخص کی بیعت
کی جائے۔ اللہ رکھانے جواب میں کہا کہ میں نے متعد دبار میاں بشیر احمد صاحب کو خطوط
لکھے ہیں کہ تم تینوں بھائی مل کر کچھ صدقہ دو تب تم صحت یاب ہو سکتے ہو۔ رقم غالباً
3500 کہی گئی تھی (غالباً مراد یہ ہے کہ 3500 اللہ رکھا کو دو ورنہ انہی دنوں میں میں
قریباً سات سو ایکڑ نہری زمین انجمن کو دے چکا ہوں۔ جس کی کم سے کم قیمت بھی ایک
لاکھ چالیس ہزار بنتی ہے) اور میاں بشیر احمد کو یہ بھی لکھا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی
وفات ہو گئی تو ہم آپ کی بیعت کریں گے میاں ناصر احمد صاحب کی بیعت کرنے کے لئے
ہم ہر گز تیار نہیں اور اب تک مجھے اس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ناصر احمد کے خلیفہ ہونے کا کوئی سوال نہیں۔ خلیفے خدا بنایا کرتا ہے۔ جب اس
نے مجھے خلیفہ بنایا تھا تو جماعت کے بڑے بڑے آدمیوں کی گردنیں پکڑوا کر میری بیعت
کروادی تھی۔ جن میں ایک میرے نانا دوسرے میرے ماموں ایک میری والدہ ایک
میری نانی ایک میری تائی اور ایک میرے بڑے بھائی بھی شامل تھے۔ اگر خدا تعالیٰ نے
یہ فیصلہ کیا کہ ناصر احمد خلیفہ ہو تو ایک میاں بشیر کیا ہزار میاں بشیر کو بھی اس کی بیعت
کرنی پڑے گی اور غلام رسول جیسے ہزاروں آدمیوں کے سروں پر جو تیاں مار کر خدا ان
سے بیعت کروائے گا لیکن ایک خلیفہ کی زندگی میں کسی دوسرے خلیفہ کا خواہ وہ پسندیدہ
ہو یا ناپسندیدہ نام لینا خلافِ اسلام یا بے شرمی ہے۔ صرف خلیفہ ہی اپنی زندگی میں
دوسرے خلیفہ کو خلافت کے لئے نامزد کر سکتا نا ہے۔ جیسا کہ حضرت خلیفہ اول نے
1910ء میں مجھے نامزد کیا تھا مگر خدا تعالیٰ نے فضل کیا اور وہ بیماری سے بچ گئے اور خدا تعالیٰ
نے جماعت احمدیہ کے فیصلہ سے مجھے خلیفہ بنوایا۔ اگر خدا نخواستہ اُس وقت حضرت
خلیفہ اول فوت ہو جاتے تو ان کی اولاد بڑ مارتی کہ یہ خلافت ہمارے باپ کی دی ہوئی ہے
مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس لعنت سے بچالیا اور سورۃ نور کے حکم کے مطابق مجھے خود خلیفہ
چنا اور بعد کے واقعات نے ثابت کر دیا کہ میں خدا تعالیٰ کا بنایا ہوا خلیفہ ہوں کیونکہ

انوار العلوم جلد 25
334
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق کہ میرے خلیفوں میں سے کوئی
خلیفہ دمشق جائے گا۔ میں ایک دفعہ نہیں دو دفعہ اپنی خلافت کے زمانہ میں دمشق گیا
ہوں اور اب میں دلیری سے کہہ سکتا ہوں کہ میں کسی انسان کی دی ہوئی خلافت پر خواہ وہ
کتنا بڑا انسان کیوں نہ ہو لعنت بھیجتا ہوں۔ یا تو محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی کی تردید
کرنی ہو گی جنہوں نے کہا کہ مسیح دمشق جائے گا یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تردید
کرنی ہوگی۔ جنہوں نے یہ لکھا ہے کہ اس حدیث کے یہ معنی ہیں کہ میرے خلیفوں میں
سے کوئی خلیفہ دمشق جائے گا۔
اللہ رکھا کی اس بات کو سن کر کہ میں نے میاں بشیر احمد صاحب کو لکھا ہے کہ ہم
تو موجودہ خلیفہ کے مرنے پر آپ کی بیعت کریں گے ۔ غلام رسول 35 نے کہا نہیں ہم تو
میاں عبد المنان صاحب عمر کی بیعت کریں گے ۔ (اگر عبدالمنان بھی اس سازش میں
شریک ہے تو تم یاد رکھو کہ عبد المنان اور اس کی اولاد اس کی اولاد قیامت تک خلافت کو حاصل نہیں
کرے گی خواہ کروڑوں غلام رسول ان کے لئے کوشش کرتے ہوئے اور ان کے لئے
دعائیں کرتے ہوئے مر جائیں اور اپنے پیر گھسا دیں اور اپنی ناک رگڑ دیں) پھر
غلام رسول نے کہا کہ وہ دو سال کے بعد اتنی طاقت پکڑ جائے گا کہ ربوہ آکر ناصر احمد کو
بازو سے پکڑ کر ربوہ سے نکال دے گا۔ (دو سال کے بعد کی بات تو خدا ہی جانتا ہے یہی بڑ
عبد اللہ ابن ابی ابن سلول نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ماری تھی اور جب
اس کا ہی بیٹا اس کے سامنے تلوار لے کر کھڑا ہو گیا تو اس نے کہا میں مدینہ کا سب سے
ذلیل انسان ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے سب سے معزز انسان
ہیں 12 اس کا دعویٰ کرنا تو گذاب ہونے کی علامت ہے وہ اب ربوہ آکر دکھا دے بلکہ اپنے
گاؤں جا کر دکھا دے مگر ایسی باتیں تو حیا دار لوگوں سے کہی جاتی ہیں بے حیا لوگوں پر ایسی
باتوں کا کیا اثر ہوتا ہے۔ وہ پھر یہی کہہ دے گا کہ یہ طاقت تو مجھے دو سال کے بعد حاصل
ہو گی جیسا کہ مسیلمہ نے کہا تھا کہ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے بعد
وارث نہ بنایا تو میری فوج حملہ کر کے مدینہ کو تباہ کر دے گی۔ 13 اب وہ مسیلمہ خبیث

آج 10 میں سے 10 باقی