ڈاکٹر شاہ نواز خانصاحب کا خط

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
335
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
کہاں ہے کہ ہم اس سے پوچھیں اور یا دو سال بعد غلام رسول بے دین کہا ہو گا جو ہم اس
سے پوچھیں گے)۔ چودھری بشارت احمد صاحب کہتے ہیں کہ اس کے بعد حیات تاثیر نے
جو اپنے آپ کو مرزا کہتا ہے یہ بھی کہا کہ اگر حمید ڈاڈھے سے خطوط کا جواب چاہتے ہو تو
اس کو اس قسم کے خطوط لکھا کرو کہ میاں ناصر احمد کو مارنے اور میاں بشیر احمد کے متعلق
جو سکیم تھی وہ کہاں تک کامیاب ہے۔ اس پر وہ فوراً تڑپ کر جواب دے گا ( دیکھئے ان
خبیثوں کو جو ایک طرف تو اپنے خیال میں اپنی طاقت کے بڑھانے کے لئے میاں بشیر احمد
کو خلافت کا لالچ دے رہے ہیں۔ دوسری طرف ان کے قتل کرنے کے منصوبے بھی کر
رہے ہیں۔ کیا ایسے لوگ ایماندار یا انسان کہلا سکتے ہیں؟ یہ خبیث اور ان کے ساتھی
منافقوں کی طرح تمنائیں کرتے رہیں گے لیکن سوائے ناکامی اور نامرادی کے ان کو کچھ
نصیب نہیں ہو گا۔ آسمان پر خدا تعالیٰ کی تلوار کھیچ چکی ہے۔ اب ان لوگوں سے دوستی کا
اظہار کرنے والے لوگ خواہ کسی خاندان سے تعلق رکھتے ہوں اپنے آپ کو بچا کر
دیکھیں۔ خدا تعالیٰ ان کو دنیا کے ہر گوشہ میں پکڑے گا اور ان کو ان کی بے ایمانی کی سزا
دے گا)
مرزا محمود احمد“
ڈاکٹر شاہ نواز خانصاحب کا خط
سیدی و مطاعی میرے پیارے آقا آبِي وَأُمِّي فِدَاكَ) سَلَّمَكُمُ اللَّهِ۔
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
الفضل مورخہ 25 / جولائی میں آج حضور کا پیغام جماعت کے نام پڑھا۔ جس
سے دل کو سخت رنج و غم ہوا۔ خصوصاً اس بات کے تصور سے کہ حضور کی بیماری کی حالت
میں بھی منافقین حضور کو دکھ دینے والی باتیں اور حرکتیں کر رہے ہیں۔ اس کے متعلق
حضور نے جماعت اور افراد سے دو ٹوک فیصلہ طلب فرمایا ہے۔ سو عاجز اس کا جواب
اولین فرصت میں دے رہا ہے (کہ دیر لگانا نفاق کی علامت ہو گی )
(2) پس عرض ہے کہ میں بمع اپنی بیوی اور بچوں کے ایسے شخص کو جو (نَعُوْذُبِاللہ)

انوار العلوم جلد 25
336
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
حضور کی موت کا متمنی ہے۔ خدا اور رسول اور سلسلہ احمدیہ کا دشمن جانتا ہوں (کیونکہ
حضور کی زندگی سے ہی اسلام کی نشاۃ ثانیہ وابستہ ہے) اور ایسے بدبخت پر لعنت کرتا ہوں
اور اس سے براءت کا اظہار کرتا ہوں۔ کاش ایسے ملعون کو اس کی ماں نہ جنتی تو اس کے
لئے بہتر تھا۔ اس کے ساتھ ہی میں ان تمام لوگوں کو بھی (جن کے متعلق شہادت مل چکی
ہے کہ وہ اس دشمن سلسلہ کے بھائی یا معاون ہیں) جماعت کا دشمن بدخواہ اور بدبخت
جانتا ہوں۔ خواہ اس گروہ میں کوئی بظاہر بزرگ ہو۔ معزز عہدہ دار جماعت ہو یا کسی ولی
اللہ یا خلیفہ کا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ ان کو توبہ کی توفیق دے تا عاقبت خراب نہ ہو۔
(3) خلفاء راشدین کے زمانہ کے حالات کا علم رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ
فتنوں کا ظہور حضرت عثمان کے وقت میں نمایاں طور پر ہوا تھا گو اس کا آغاز حضرت عمر
کے وقت میں ہو چکا تھا مگر وہ دبا ہوا تھا اور اس وقت بھی حضرت خلیفہ اول کے بیٹے
عبد الرحمن بن ابی بکر نے ہی حضرت عثمان کی شہادت میں نمایاں حصہ لیا تھا اور اس کی
بہن بھی بانی اسلام کے نکاح میں تھی۔ اسی طرح اب بھی ہو رہا ہے جیسا کہ عاجز نے تین
سال ہوئے عرض کیا تھا کہ حضور کا زمانہ خلافت چونکہ بفضل خدا بہت لمبا ہو گا اس لئے
حضرت عمر، عثمان اور علی تینوں کے زمانہ کے واقعات حضور کے وجو د باجود میں دہرائے
جائیں گے جن کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔ حضور کی خلافت کا عمری زمانہ حضور پر قاتلانہ
حملہ کے ساتھ ختم ہو گیا مگر دشمن کا بیٹا ناکام رہا۔ اب عثمانی دور شروع ہے جس میں اب
اندرونی حملہ کی کوشش ہو گی اور اس میں بھی کسی خلیفہ کا بیٹا نمایاں حصہ لے گا ( والله
اعْلَمُ) بس ہمارا یہ فرض ہے کہ جماعت کو ان فتنوں کے اسباب اور ان کے ازالہ کی
طرف توجہ دلاتے رہیں جس کے لئے ہر دوست کو حضور کا لیکچر " اسلام میں اختلافات کا
آغاز" زیر مطالعہ رکھنا ہو گا۔ (تا وہ دھوکا نہ کھا سکے ) اور ہر طرح چوکس رہنا ہو گا۔ واللہ
الْمُوَفِّقُ
(4)۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو بعض امور مصلح موعود کے
متعلق حضرت خلیفہ اول کو الگ لکھے تھے اس میں بھی حکمت یہی تھی کہ ان کی اولاد پر

آج 10 میں سے 10 باقی