(14)عبدالوہاب صاحب کے متعلق ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب کی ایک شہادت

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
341
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
دوبارہ زندہ ہو کر آجاتے تو اُن کی تصویر مجھ سے اونچی شائع کی جاتی۔ دوسرے یہ کہ
الفضل میرے ذاتی روپے سے جاری ہوا اور 1920ء تک میں نے اس کو چلا کے اس کی
خریداری بڑھائی۔ جب چل گیا اور ایک بڑا اخبار بن گیا تو میں نے مفت بغیر معاوضہ کے
وہ انجمن کو تحفہ دے دیا۔ پس چونکہ وہ میری ملکیت تھا لاز ما یورپ سے واپسی پر اس کے
عملہ کو میری تصویر شائع کرنے کا خیال پیدا ہوا اور حضرت خلیفہ اول کی تصویر شائع کرنے کا
خیال پیدا نہ ہوا۔ کیونکہ حضرت خلیفہ اول نے اس پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا تھا۔
آپ سے ملنے میں مجھے کوئی عذر نہیں۔ آپ کے دادا اور نانا دونوں سے میرے
تعلقات تھے لیکن اس جواب کو پڑھ کر اگر آپ سمجھیں کہ آپ کا ملنا مفید ہو سکتا ہے تو تھے لیکن اس جواب کو پڑھ کر اگر آپ کہ آپ کا ملنا مفید ہو سکتا ہے تو
بے شک ملیں۔
مرزا محمود احمد
66
"3-8-1956ء
اس مکتوب پر انہوں نے حضور کی خدمت میں نہایت ادب و عقیدت کے ساتھ
شکریہ کا خط لکھا اور عرض کیا۔
اس وقت میں خود ایک جذباتی ہیجان میں مبتلا ہوں اور ایک کرب اور اضطرار
میں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ آپ سے مل کر میں آپ کو کیا کہوں۔ میں گھبراہٹ اور
بے چینی میں ربوہ آیا تھا اور اسی اضطرار میں واپس جا رہا ہوں۔“
( تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 67 تا69)
(14) عبد الوہاب صاحب کے متعلق ڈاکٹر عبد القدوس صاحب
کی ایک شہادت
وو
برادران: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
حضرت خلیفہ اول کی ناخلف اولاد اب حضرت خلیفہ اول کو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام پر بڑائی دینے کے لئے سازش پکڑ رہی ہے چنانچہ ڈاکٹر عبد القدوس صاحب

انوار العلوم جلد 25
342
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
نواب شاہ سندھ جو میاں عبد السلام صاحب مرحوم کے ساتھ زمین کے ٹھیکہ میں شریک
رہے ہیں لکھتے ہیں کہ 1954ء میں جو قافلہ قادیان گیا میں بھی اس میں شامل ہونے کے
لئے لاہور آیا۔ وہاں صبح کی نماز کے بعد جس میں میاں عبد الوہاب شریک نہیں ہوئے وہ
مختلف جگہوں سے آئے ہوئے لوگوں کی طرف مخاطب ہوتے ہوئے اس طرح بولے
جیسے درس دیتے ہیں اور کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے دنیا
ملنے کی دعا کی تھی جس سے سکون قلب حاصل نہیں ہو تا لیکن حضرت خلیفہ اول نے اپنی
اولاد کو خدا کے سپرد کیا (لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک الہامی دعا ہے جو وفات کے قریب ہوئی
جس میں خدا تعالیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا
سپردم بتو مایه خویش را
تو دانی حساب کم و بیش را 14
یعنی اے خدا! میں اپنی ساری پونچی تیرے سپر د کر تا ہوں تو آگے اس میں کمی
بیشی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ حضرت خلیفہ اول کے متعلق کہیں ثابت نہیں کہ انہوں
نے اپنی اولاد کو خدا کے سپر د کیا تھا ان کی وصیت میں تو یہ لکھا ہے کہ میری اولاد کی تعلیم
کا انتظام جماعت کرے اور میری لائبریری بیچ کر ان کا خرچ پورا کیا جائے۔ اس کے
مقابل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد پر ایک پیسہ خرچ کرنے کی جماعت کو
نصیحت نہیں کی اور عملاً بھی حضرت خلیفہ اول کے خاندان پر اس سے بہت زیادہ خرچ
کرنا پڑا ہے جتنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد پر کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں میں ایک
لاکھ چالیس ہزار کی زمین صدر انجمن احمدیہ کو اس وقت تک دے چکا ہوں اور اس کے
علاوہ ہیں تیس ہزار پچھلے سالوں میں چندہ کے طور پر دیا ہے اور ایک لاکھ تیس ہزار چندہ
تحریک جدید میں دے چکا ہوں۔ ان رقموں کو ملا لیا جائے تو جماعت نے جو رقم حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان پر خرچ کی ہے یہ رقم اس سے چالیس پچاس گنے زیادہ
ہے اور پھر حضرت خلیفہ اول کی اولاد جبکہ دنیوی کاموں میں مشغول تھی اُس وقت میں

انوار العلوم جلد 25
343
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
قرآن کریم کی تفسیریں لکھ لکھ کر جماعت کو دے رہا تھا اور اکثر حصوں کی طباعت کا خرچ
بھی اپنے پاس سے دے رہا تھا۔ یہ وہ (دنیا) ہے جو اس ناخلف بیٹے کے قول کے مطابق
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کے لئے مانگی تھی اور اولاد کو خدا کے سپرد
کرنے کا نتیجہ یہ یہ نکلا کہ حضرت خلیفہ اول کا خاندان جماعت کے روپے پر پلتا رہا اور دنیا کے
کاموں میں مشغول رہا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بڑا بیٹا جماعت سے ایک پیسہ
لئے بغیر اس کے اندر قرآن کریم کے خزانے لٹاتا رہا۔ یہ فرق ہے آقا کی دعا کا اور غلام کی
دعا کا۔ جس کو خدا تعالیٰ نے کہا کہ دنیا میں بہت سے تخت اترے پر تیرا تخت سب سے
اونچارہا 15 اور جس کو خدا تعالیٰ نے کہا " کہ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز اور
آپ کا شاگرد ہے 16 اور جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے کہا جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ 17
اللہ کا بہادر تمام نبیوں کے لباس میں اور جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے کہا " دنیا میں ایک
نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا مگر خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں
سے اس کی سچائی ظاہر کرے گا 18 اور جس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ آدم سے لے کر آخر تک تمام انبیاء اس کی خبر دیتے آئے ہیں۔ اس کی نظر تو اتنی
کو تاہ تھی کہ اس نے اپنی اولاد کے لئے صرف دنیا کی دعا کی۔ جس سے تسکین قلب
حاصل نہیں ہوتی لیکن اس کا شاگرد جس کا منہ غلامی کا دعویٰ کرتے کرتے خشک ہوتا تھا
اس بلند پایہ کا تھا اور خدا تعالیٰ کا ایسا مقرب تھا کہ اس نے اپنی اولاد کو خدا کے سپر د کیا۔ یہی وہ
سازش ہے جو حضرت خلیفہ اول کی وفات سے پیغامیوں نے شروع کی تھی چنانچہ مرزا خدابخش
نے اپنی کتاب عسل مصفیٰ میں لکھا تھا کہ " بے مثل تھا وہ شاگرد (یعنی خلیفہ اول) جو
تقویٰ اور طہارت میں اپنے استاد (یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام) سے بھی بڑھ گیا
( لَعْنَتِ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ) چنانچہ اس کے انعام میں پیغامیوں نے اس کو نوکر رکھ لیا اور
اس کی کتاب عسل مصفیٰ خوب بکوائی اور گو اس نے عبد الوہاب کی طرح فوراً معافی مانگنی
شروع کر دی مگر نفاق کا معاف کرنا ایک خطرناک غلطی ہوتی ہے چنانچہ باوجود اس کے کہ
اس نے کتاب میں کچھ اصلاح کی۔ میں نے اس کو معاف نہیں کیا اور جماعت نے بھی

انوار العلوم جلد 25
344
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
اس کی کتاب کو ہاتھ نہیں لگایا۔ باقی رہا یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اپنی اولاد کے متعلق کہا " دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا" 19 اس حضرت خلیفہ
اول کے جاہل بیٹے کی سمجھ میں یہ بھی نہیں آیا کہ کر دور ہر اندھیرا ایک بڑی دینی دعا ہے
اور سورۃ الناس کا خلاصہ ہے اور چاہئے تھا کہ اس دعا کی وجہ سے میاں عبد الوہاب اور ان
کے ساتھی اپنے انجام سے ڈر جاتے جس کی خبر اس دعا میں دی گئی تھی۔ ذیل میں کچھ اور
دعائیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شائع کی جاتی ہیں ان کو پڑھ کر دوست
دیکھ لیں کہ آیا حضرت مسیح موعود نے اپنی اولاد کے لئے دنیا مانگی ہے یا دین مانگا ہے اور
میاں عبد الوہاب صاحب اپنے دعویٰ میں راست باز ہیں یا کذاب۔
کر ان کو نیک قسمت دے ان کو دین و دولت
کر ان کی خود حفاظت ہو ان پہ تیری رحمت
دے رشد اور ہدایت اور عمر اور عزت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
تو ہے ہمارا رہبر تیرا نہیں ہے ہم سر
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
شیطان سے دور ر
رکھیو اپنے حضور رکھیو
جان پرز نور رکھیو دل پر سرور رکھیو
ان پر میں تیرے قربان رحمت ضرور رکھیو
یہ
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
کر فضل سب پر یکسر
رحمت سے
کر معطر
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے
کر دور ان سے یارب دنیا کے سارے پھندے
چنگے رہیں ہمیشہ کریو نہ ان کو مندے

آج 10 میں سے 10 باقی