نقل خط ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
345
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
یہ
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
فضل کر کے ہویں نیکو گہر یہ سارے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اے میرے جاں کے جانی اے شاہِ دو جہانی
کر ایسی مہربانی ان کا نہ ہوے ثانی
بخت جاودانی اور فیض آسمانی
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
الے واحد یگانہ اے خالق زمانہ
میری دعائیں سن لے اور عرض چاکرانہ
تیرے سپرد تینوں دیں کے قمر بنانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي 20
دے
میاں عبد الوہاب صاحب کے نزدیک یہ دنیا کی دعا ہے اور حضرت خلیفہ اول نے
اپنی اولاد کے متعلق اس سے بالا دعا مانگی تھی)
اب ذیل میں ڈاکٹر عبد القدوس صاحب کی گواہی لفظ بلفظ شائع کی جارہی ہے اس
سلسلہ میں اور بھی گواہیاں ملی ہیں جو بعد میں شائع کی جائیں گی۔ والسلام
نقل خط ڈاکٹر عبد القدوس صاحب
خاکسار
مرزا محمود احمد
"5-8-1956ء
وو
بحضور سید ناو اما منا حضرت خلیفة المسیح ا خليفة المسيح المصلح الموعود يد كم الله تعالى بنصره العزيز
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
سیدی حسب ارشاد پریذیڈنٹ صاحب جماعت احمد یہ نواب شاہ مولوی
عبد الوہاب صاحب کے متعلق ایک شہادت ارسال خدمت ہے جو کہ عاجز نے ان کے
انوار العلوم جلد 25
سامنے زبانی بیان کی تھی۔
346
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
سیدی عرض ہے کہ عاجز دسمبر 1954ء کے قافلہ کے ساتھ جو کہ جلسہ سالانہ
قادیان جانے والا تھا بندہ لاہور جو دھامل بلڈ نگ گیا۔ رات جو دھامل بلڈنگ میں گزاری۔
صبح نماز فجر با جماعت پڑھنے کے بعد بیٹھے تھے کہ مولوی عبدالوہاب صاحب آگئے اور
پوچھا کہ جماعت ہو گئی ہے۔ بتانے پر کہ جماعت ہو چکی ہے۔ انہوں نے خود اکیلے ہی نماز
پڑھ لی۔ اور وہیں بیٹھ گئے۔ اس جگہ مختلف علاقہ جات سے آئے ہوئے دوسرے احمدی
احباب بھی بیٹھے تھے مولوی عبد الوہاب صاحب کہنے لگے (جیسے کہ درس دیا جاتا ہے) کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے دنیاوی ترقیات کے لئے دعا فرمائی۔
جیسے ” دے ان کو عمر و دولت لیکن حضرت خلیفہ اول نے اپنی اولاد کے لئے دنیا کے
لئے دعا نہیں فرمائی بلکہ خدا کے سپرد کر دیا۔ اب دیکھیں کہ حضور کی اولاد دنیا کے پیچھے
لگ کر پریشانیوں تکلیفوں میں مبتلا ہے۔ کیونکہ دنیا کے پیچھے لگ کر انسان سکون قلب
حاصل نہیں کر سکتا (اغلباً اس میں حضرت صاحبزادہ میاں شریف احمد صاحب کا بھی نام
دو
لیا تھا)
اسی قسم کی اور باتیں بھی انہوں نے کہی تھیں۔ جو کہ مشکوک ہونے کی وجہ سے
درج کرنے سے قاصر ہوں۔ لیکن تمام گفتگو کا جو مفہوم تھا وہ وہی تھا جو کہ خاکسار نے اوپر
درج کر دیا۔ مندرجہ بالا مفہوم کے متعلق میں اپنے پالنے والے خدا کو حاضر و ناظر جان کر
حلف اٹھاتا ہوں کہ وہ بالکل وہی نکلتا ہے جو عاجز نے اوپر تحریر کر دیا ہے۔ والسلام
حضور کا تازیست فرمانبردار رہنے والا خادم
عاجز عاجز عبد القدوس احمدی
نواب شاہ
30-7-سابق) سندھ 1956ء(
الفضل 8 اگست 1956ء)