عبدالمنان صاحب کا خط

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
347
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
(15) عبد المنان صاحب پسر مولوی محمد اسمعیل صاحب مرحوم
کا ایک خط اور اسکے متعلق حضور کا اظہار ناپسندیدگی
عبد المنان صاحب کا خط
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
بحضور آقائی حضرت اقدس خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
گزارش خدمت ہے کہ حضور ( ایدہ اللہ تعالیٰ) کا پیغام 25 جولائی 1956ء کے
الفضل کے شمارے میں پڑھ کر از حد رنج و صدمہ ہوا کہ ایک شریر النفس اور فتنہ پرداز
شخص اللہ رکھانے جماعت میں فتنہ پیدا کرنے اور حضور ( ایدہ اللہ) کو قتل کرنے کی
منصوبہ بندی اور کوشش کی۔ اور حضور کے بیماری کے ایام میں جبکہ حضور کو مکمل آرام کی
ضرورت ہے پریشانی اور بے آرامی میں ڈال کر دکھ اور تکلیف پہنچائی ہے۔ حضور کا یہ پیغام
پڑھ کر میرے گھر کے تمام افراد میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور سبھی اس کمینے شخص پر
لعنتیں بھیجنے لگے جس نے ہمارے پیارے آقا کے متعلق اتنے خطرناک منصوبے تیار کر
رکھے تھے۔ خاکسار اور خاکسار کے اہل و عیال حضور پر مکمل اعتماد و ایمان رکھتے ہیں اور
اپنی ہر لحظہ وفاداری کا یقین دلاتے ہیں۔ مزید برآں اگرچہ وہ خدا تعالیٰ کے عذاب کی
گرفت سے بچ نہیں سکتا لیکن ہم بھی حضور کے خفیف سے خفیف اشارے پر ایسے لوگوں کا
قلع قمع کرنے کے لیے اپنی زندگیوں کی قربانی دینے سے ذرہ بھر دریغ نہ کریں گے۔
(انْشَاءَ الله تعالى) خاکسار خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہے کہ اس خبیث اور
شرير النفس اور فتنہ پرداز شخص اللہ رکھا سے اور اس کے تمام ساتھیوں سے جن کا ذکر
آچکا ہے یا جو پوشیدہ ہیں خاکسار اور خاکسار کے بیوی بچوں کا ان لوگوں سے کوئی تعلق
نہیں۔ اور ہم ان لوگوں سے شدید نفرت کرتے ہیں، ان کی حرکات کی مذمت کرتے اور

انوار العلوم جلد 25
348
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
ان کو لعنتی سمجھتے ہیں۔
خاکسار اور خاکسار کے بیوی بچے اس امر پر مکمل یقین و ایمان رکھتے ہیں کہ آپ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ خلیفہ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
پیشگوئیوں کو پورا کرنے والے مصلح موعود ہیں۔ آپ کے عہد خلافت میں جماعت نے
ایک عظیم الشان ترقی کی ہے۔ ہے۔ اور یہ حقیقت ہے کہ حضور ایدہ اللہ نے نہ صرف احمدیت کے
پیغام کو ہی دنیا کے کناروں تک پہنچایا ہے بلکہ دنیا کے گوشہ گوشہ میں اس پیغام کو شاندار
کامیابی کے ساتھ ہمیشہ قائم رہنے والے وجود میں قائم کر دیا ہے۔ اور اس پر بھی یقین
رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کی آخری اور مکمل فتح دنیا پر آپ کے مبارک وجود سے ہی
کرائے گا۔ اور اس کے علاوہ یہ اظہار کئے بغیر بھی طبیعت نہیں رکتی کہ حضرت صاحبزادہ
مرزا ناصر احمد صاحب تو خدا تعالیٰ کے کے فضل سے ایک بر حق و سچے نبی کے پوتے اور ایک
ایسے مصلح موعود کے فرزند ہیں جس کی ذہانت فراست کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ اور یہ
کہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو یہی ذہانت و فراست خاندانی ورثہ میں قدرتی طور پر
ملنے کے علاوہ آپ خود بھی زندگی کے ہر پہلو میں بہت تجربہ کار اور دینی و دنیوی علوم سے
خوب بہرہ ور ہیں۔ اگر حضور انہیں ہماری قیادت کے لئے مقرر فرمائیں تو ہمارے لئے اس
سے بڑھ کر زیادہ فخر و خوشی کی کونسی بات ہو سکتی ہے۔ حضرت صاحبزادہ میاں ناصر احمد
صاحب تو خدا کے فضل و کرم سے ایک بڑی ہستی و شخصیت ہیں۔ اگر حضور جماعت میں
سے کسی معمولی سے معمولی شخص کو بھی ہماری قیادت کے لئے مقرر فرمائیں گے تو ہمارے
سر ایسے شخص کی وفاداری میں ہمیشہ جھکے رہیں گے۔ حضور خاکسار کے یہ دلی جذبات ہیں
جو حضور تک پہنچا کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔
خاکسار اور خاکسار کے اہل و عیال حضور کی صحت و درازی عمر کے لئے اللہ تعالیٰ
کے حضور ہر وقت دست بدعا ہیں کہ حضور کا بابرکت سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ ہمیش
رہے اور اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تمام خاندان پر ہمیشہ اپنے فضلوں
اور رحمتوں کی بارشیں برساتا رہے امین۔

آج 10 میں سے 10 باقی