خط کے جواب کی مزید تشریح

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
349
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
"
طالب دعا
حضور کے ادنی ترین خادموں کا خادم
عبد المنان عفی عنہ پسر حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب مرحوم و مغفور
چمبر براستہ ٹنڈوالہ یار ضلع حیدر آباد (سابق سندھ )
مورخہ 3 اگست 1956ء
نقل ارشاد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
66
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرم عبد المنان صاحب السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
آپ کی چٹھی سید نا حضرت ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایدہ اللہ تعالیٰ کے ملاحظہ اقدس میں آئی۔
حضور نے فرمایا مجھے ایسی باتیں پسند نہیں۔ آپ کی بہن اور بڑا بھائی تو یقیناً مخلص ہے۔
لیکن آپ اپنے باپ کو بے عزت کر رہے ہیں۔ میرے پاس متواتر خطوط پہنچے کہ آپ 43
نمبر والے مکان میں رہنے والوں کے فتنہ میں شامل ہیں بلکہ غالباً اُن کی تجارت میں بھی
شامل ہیں۔ آپ کا یہ فقرہ لکھنا کہ میاں ناصر کو قیادت کے لئے مقرر کر دیں یہ ہی نفاق کی
علامت ہے۔ خلیفہ کے لئے تو جائز ہے کہ خلیفہ مقرر کر دے مگر کسی اور کے لئے جائز
نہیں۔ اگر ناصر احمد بھی ایسا خیال کرے تو وہ بے ایمان ہو جائے گا۔ آپ نے جو کچھ لکھا
ہے وہ اللہ رکھا کے مشابہہ ہے۔ پس آپ نے اپنے خط سے ظاہر کر دیا کہ آپ کے
خیالات اللہ رکھا سے ملتے ہیں۔
دستخط پرائیویٹ سیکرٹری
خط کے جواب کی مزید تشریح
"7/8/1956ء
)الفضل 10 اگست 1956ء(
برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
عبد المنان پسر محمد اسمعیل صاحب مرحوم نے اپنے اُس خط میں جو میرے نام

انوار العلوم جلد 25
350
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
دو
لکھا ہے اور جس کا جواب الفضل میں شائع ہو چکا ہے اپنے خط میں یہ فقرہ لکھا ہے
مزید بر آن اگر چہ وہ (یعنی اللہ رکھا ) خدا تعالیٰ کے عذاب کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔
مگر ہم بھی حضور کے خفیف سے خفیف اشارے پر ایسے لوگوں کا قلع قمع کرنے کے لئے
اپنی زندگیوں کی قربانی دینے سے ذرہ بھر دریغ نہیں کریں گے۔“
یہ الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ عبد المنان نے دیدہ دانستہ اپنے ساتھیوں کی امداد کے
لئے یہ گھناؤنا اور خبیثانہ فقرہ لکھا ہے۔ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں
جنہوں نے ہمیں امن کی تعلیم دی ہے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے روکا ہے۔ مگر
یہ شخص معلوم ہوتا ہے کہ ابو جہل کے چیلوں میں سے ہے تبھی آمادگی ظاہر کرتا ہے کہ
آپ ادنی سا اشارہ کریں تو میں خون ریزی کرنے کے لئے تیار ہوں۔ یہ شخص ربوہ میں
ناپسندیدہ حرکات کرتا رہا ہے۔ اُن حرکات کو تو اس نے سلسلہ کے کارکنوں کے احکام کے
مطابق نہ چھوڑا لیکن حرام کام کرنے کے لئے یہ صرف ایک اشارہ کا محتاج ہے۔ اس کا
باپ اس سے زیادہ مخلص تھا۔ یہ بتائے کہ سلسلہ کے اشاروں پر ا پر اس کے باپ نے کتنے
خون کئے تھے ؟ اگر اس کا باپ اس نیکی سے محروم مر گیا تو کیا یہ شخص اپنے باپ سے ز
نیکی کا مدعی ہے؟
زیادہ
میری طرف منسوب کر کے پرائیویٹ ائیویٹ سیکرٹری کا جو جواب چھیا ہے وہ اپنی ذات
میں واضح تھا اُس میں صاف لکھا ہے کہ ” مجھے ایسی باتیں پسند نہیں۔ آپ کی بہن اور بڑا
بھائی تو یقیناً مخلص ہیں۔ لیکن آپ اپنے باپ کو بے عزت کر رہے ہیں۔“ میرا یہ لکھنا کہ
مجھے ایسی باتیں پسند نہیں ہر عقلمند کے لئے کافی تھا۔ لیکن چونکہ بعض لوگ سادہ بھی ہو
سکتے ہیں۔ اور ممکن ہے کہ عبد المنان کی شرارت آمیز تحریر کو نہ سمجھ سکیں اس لئے
الفضل کا وہ جواب پڑھ کر جو پرائیویٹ سیکرٹری نے دیا ہے میں نے اوپر کی مزید تشریح
لکھ دی ہے تاکہ لوگوں کو پتہ لگ جائے کہ عبد المنان در حقیقت منافقوں کا آلہ کار ہے اور
سلسلہ احمدیہ کو جس کا خادم ساری عمر اس کا باپ رہا بد نام کرنا چاہتا ہے۔ اگر وہ زندہ ہو تا تو
یقینا اپنے اس بیٹے پر لعنت بھیجتا جو خوں ریز وحشیوں کے قدم بقدم چلنے کا مدعی ہے۔“
الفضل 12 اگست 1956ء)

آج 10 میں سے 10 باقی