نقل خط چودھری محمد ظفراللہ خان صاحب

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
353
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
پروپیگنڈا کر تا کہ دیکھو چو دھری صاحب اتنی دور بیٹھے ہیں پھر بھی یہ شخص جھوٹ بول کر
اُن کے منہ میں الفاظ ڈال رہا ہے اور ہم لوگ اس جھوٹ کا جواب دینے کی مشکل میں مبتلا
ہو جاتے۔ چودھری صاحب دور بیٹھے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ اس وقت جس دشمن سے
ہمار اواسطہ پڑا ہے وہ کتنا جھوٹا ہے۔ ہزاروں ہزار آدمیوں کی طرف سے وفاداری کا اعلان
ہو رہا ہے مگر نوائے وقت پاکستان یہی لکھے جا رہا ہے کہ ہمیں معتبر ذرائع سے خبر ملی ہے کہ
مرزا محمود کی جماعت زیادہ سے زیادہ متحد ہوتی جا رہی ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کا
ووٹ پیش کرے۔ پس چودھری صاحب کا اپنا خط چھپنا ہی مناسب تھا۔ اس خط سے جتنے
دشمن کے دانت کھٹے ہوں گے میرے اعلان سے اُتنے کھٹے نہ ہوتے۔ بلکہ وہ یہ شور مچاتا
کہ اپنے پاس سے بنا کر جھوٹے اعلان کر رہے ہیں۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
"22-8-1956ء
)الفضل 26 اگست 1956ء
نقل خط چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب
ہیگ 11 اگست 1956ء
دو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سيدنا و اما منا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
یہاں الفضل کے پرچے ہوائی ڈاک سے ہفتہ میں ایک بار پہنچتے ہیں۔ ابھی ابھی
31 جولائی لغائت 15 اگست کے پرچے ملے ۔ 14 اگست کے پرچہ میں حضور کا اعلان
پڑھا۔ اُس کے پڑھنے پر یہ خاکسار گزارش کرتا ہے۔
دو
اندریں دیں آمده از مادریم واندریس از دار دنیا بگزریم“ إِنْشَاءَ اللهُ
باون سال ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک چہرہ پر نظر پڑنے کی

انوار العلوم جلد 25
354
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
اور
خوش نصیبی کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل ورحم اور ذرہ نوازی سے یہ حقیقت
ایک بچے کے دل میں راسخ کر دی کہ یہ چہرہ راستباز پہلوان کا چہرہ ہے۔ پھر جذبات کے
ساتھ دلائل ، براہین ، بینات کا سلسلہ شامل ہو گیا اور جاری ہے۔ حضور کا وجو د یوم پیدائش
بلکہ اُس سے بھی قبل سے اِس سلسلہ کا ایک اہم جزو ہے۔ خاکسار کو یاد ہے کہ 1914ء
میں لندن میں جس دن وہ ڈاک ملی جس میں اختلاف کے متعلق مواد آیا تھا تو وہی دن
ڈاک کے واپس جانے کا تھا۔ پس اتنا معلوم ہونے پر کہ اختلاف کیا ہے خاکسار نے بیعت کا
خط لکھ کر ڈاک میں ڈال دیا اور باقی حصہ ڈاک بعد میں پڑھا جاتا رہا۔ اُس دن سے آج تک
پھر محض اللہ تعالیٰ کے فضل و رحم اور ذرہ نوازی سے باوجودا رد اپنی کوتاہیوں ، کمزوریوں !
غفلتوں کے وہ عہد جو اُس دن باندھا تھا مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا آیات اور بینات،
انعامات اور نوازشات نے اس تعلق کو وہ رنگ دے دیا ہے کہ خود دل جو اس کی لذات
سے تو متواتر بہرہ ور ہوتا ہے اس کی حقیقت کی تہہ کو نہیں پہنچ پاتا چہ جائیکہ قلم اُسے
احاطہ تحریر میں لا سکے۔ اب جو عہد حضور نے طلب فرمایا ہے دل و جان اُس کے مصدق
ہیں۔ جو کچھ پہلے حوالہ کر چکے ہیں وہ اب بھی حوالہ ہے۔ ظاہری فاصلہ ہونے کی وجہ سے
خاکساریہ التجا کرنے پر مجبور ہے کہ ایسے اعلان کے ساتھ حضور یہ اعلان بھی فرما دیا کریں
کہ ہم اپنے فلاں دور افتادہ غلام کی طرف سے اس پر لبیک کا اعلان کرتے ہیں تا یہ خاکسار
کسی موقع پر ثواب میں پیچھے نہ رہ جائے۔ حضور کو اِس درجہ حُسنِ ظن رہے گا تو اللہ تعالیٰ
بھی اپنی کمال ستاری اور ذرہ نوازی سے خاتمہ بالخیر کی ہوس کو جو ہر مومن کی آخری ہوس
ہوتی ہے پورا کرتے ہوئے فَادْخُلِي فِي عِبْدِی کی بشارت کے ساتھ اپنے ہاں طلب فرمائے
گا۔ يَا أَبِي أَنْتَ وَ أُمِّي
طالب دعا
خاکسار
حضور کا غلام
دستخط ظفر اللہ خاں“
66
)الفضل 26 اگست 1956ء(

آج 10 میں سے 10 باقی