(20) ایک تازہ رویا
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
356
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
66
آمادہ کرنے کے لئے ہیں۔ اس آخری حصہ پر فرشتے زیادہ زور دیتے ہیں۔“
(20) ایک تازہ رویا
مرزا محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
“1-9-1956ء
الفضل 7 ستمبر 1956ء)
وو
یہ رویا یکم اور 2 ستمبر 1956ء کی درمیانی رات کی ہے۔
میں نے خواب میں دیکھا جیسے کوئی غیر مرئی وجود مجھے کہتا ہے (اغلبا فرشتہ ہی ہو
گا) کہ اللہ تعالیٰ جو وقفہ وقفہ کے بعد جماعت میں فتنہ پیدا ہونے دیتا ہے تو اِس سے اُس
کی یہ غرض ہے کہ وہ ظاہر کرے کہ جماعت کس طرح آپ کے پیچھے پیچھے چلتی ہے۔ یا
جب آپ کسی خاص طرف مڑیں تو وہ کس سرعت سے آپ کے ساتھ مڑتی ہے۔ یا جب
آپ اپنی منزلِ مقصود کی طرف جائیں تو وہ کس طرح اسی منزلِ مقصود کو اختیار کر لیتی
ہے۔ جب وہ فرشتہ یہ کہہ رہا تھا تو میری آنکھوں کے سامنے جلا ہوں کی ایک لمبی تانی آئی
جو بالکل سیدھی تھی اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ صراط مستقیم کی مثال ہے جس کی
طرف آپ کو خدا لے جا رہا ہے اور ہر فتنہ کے موقع پر وہ دیکھتا ہے کہ کیا جماعت بھی اسی
صراط مستقیم کی طرف جارہی ہے یا نہیں۔
تانی دکھانے سے یہ بھی مراد ہے کہ کس طرح نازک تاگے آپس میں باندھے
جاکر مضبوط کپڑے کی صورت اختیار کر لیتے ہیں یہی حالت جماعت کی ہوتی ہے۔ جب
تک ایک امام کا رشتہ اُسے باندھے رکھتا ہے وہ مضبوط رہتی ہے اور قوم کے ننگ ڈھانکتی
رہتی ہے لیکن امام کا رشتہ اس میں سے نکال لیا جائے تو ایک چھوٹا بچہ بھی اُسے توڑ سکتا ہے
اور وہ تباہ ہو کر دنیا کی یاد سے مٹا دی جاتی ہے۔ فَتَدَبَّرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ
نوٹ: کچھ عرصہ سے میں نے اپنی خواہیں چھپوانی بند کر دی تھیں۔ اس کی وجہ
یہ تھی کہ میرا خیال ادھر پھر گیا تھا کہ رویا کو با قاعدہ چھپوانا ماموروں کا کام ہے لیکن اب
انوار العلوم جلد 25
357
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
اس فتنے میں بہت سی پرانی رویا نکلیں جو اب شائع کی جائیں گی جن میں تفصیل کے ساتھ
موجودہ فتنہ کو بیان کیا گیا ہے۔ ممکن ہے درمیانی عرصہ کی خواہیں بھی شائع ہو جاتیں تو اور
کئی رؤیا جماعت کے جماعت کے ایمان کے بڑھانے کا موجب ثابت ہو تیں۔ پس میں نے
مناسب سمجھا کہ مامور کی نقل کے طور پر نہیں بلکہ جماعت کے ایمان کو زیادہ کرنے اور
ان میں بھی تعلق باللہ پیدا کرنے کی خواہش کی غرض سے بعض اہم خواہیں یا کشوف شائع
ہوتے رہنے چاہئیں۔ دوسرے دوستوں کو بھی چاہیے کہ اگر اللہ تعالیٰ ان کو خواب
دکھائے یا الہام سے نوازے تو وہ بھی اطلاع دیتے رہا کریں تا کہ جن کو خواب یا الہام نہیں
ہوتے وہ بھی دعاؤں اور درود کے ذریعہ سے اس انعام کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
جن خوابوں کو میں تعبیر کے لحاظ سے اہم سمجھوں گا الفضل میں شائع کرنے کے لئے دے
دوں گا۔ مگر دوستوں کو اصرار نہیں ہونا چاہیئے کہ اُن کی خواب ضرور شائع ہو۔ کیونکہ
خواب اور الہام کے ضرور شائع کرنے کا حکم صرف مامور کو ہوتا ہے بلکہ مامور کو بھی بعض
خوابوں اور الہاموں کے شائع کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔ وہ وحی جس کو ہر صورت میں
شائع کرنے کا حکم ہوتا ہے وحی متلو ہوتی ہے اور ایسی وحی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
ختم ہو گئی۔ اب ہمارے ایمان اور علم کے مطابق قیامت تک کسی انسان پر ایسی وحی نازل
نہیں ہو گی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بھی کسی نبی پر
ایسی وحی نازل نہیں ہوئی اور اسی وجہ سے آپؐ سے پہلے نبیوں کی وحی کے محفوظ رکھنے کا
خدا تعالیٰ نے وعدہ نہیں کیا۔ یہ کمال صرف قرآن کو حاصل ہے اور اسی کو قیامت تک
حاصل رہے گا۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
"3-9-1956ء
( الفضل 5 ستمبر 1956ء)