(21) روزنامہ سفینہ کی ایک افترا کا جواب

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
358
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
(21) روزنامہ سفینہ کی ایک افترا کا جواب
دو
سفینہ لاہور مورخہ 5 ستمبر نے لکھا ہے مرزا صاحب نے اپنے خطبہ میں فتنہ
میں حصہ لینے والوں کو گھٹیا قسم کے لوگ کہا ہے۔ نیز کہا ہے کہ ان میں کوئی عالم اور
صاحب رویا نہیں۔ اس کے بعد پوچھا ہے کہ مرزا صاحب بتائیں کہ مندرجہ ذیل عالم نہیں ہیں ؟
عبد المنان عمر ایم۔ اے مولوی فاضل، علی محمد اجمیری مولوی فاضل، ملک عبد الرحمن خادم
بی۔ اے۔ ایل۔ ایل بی، محمد صالح نور مولوی فاضل، محمد حیات تاثیر مولوی فاضل نیز
مولوی محمد علی صاحب ایم۔ اے۔ ایل ایل بی عالم اور صاحب کشف نہیں تھے ؟
جس خطبہ کا حوالہ دیا گیا ہے اُس میں لکھا ہے کہ جو شخص کسی خواب کے ذریعہ
سے یا آسمانی دلائل کے ذریعہ سے مجھ پر ایمان لایا ہے اگر وہ اس فتنہ میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ
خود اپنے آپ کو کذاب کہتا ہے۔ اُسے ہر شخص کہے گا کہ اے بیوقوف ! اگر صداقت و ہی
ہے جس کا تو اب اظہار کر رہا ہے تو تُو نے اپنی خواب کیوں شائع کرائی تھی؟ اس کے بعد
فتنہ کرنے والوں کے متعلق لکھا ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت تک جن لوگوں نے
اس فتنہ میں حصہ لیا ہے وہ نہایت ذلیل اور گھٹیا قسم کے ہیں ایک بھی ایسی مثال نہیں پائی
جاتی کہ جماعت کے صاحب علم اور تقویٰ اور صاحب کشوف لوگوں میں سے کوئی شخص
فتنہ میں مبتلا ہوا ہو۔ سارے کے سارے خدان خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنے پاؤں پر کھڑے
ہیں۔ صرف بعض ادنیٰ قسم کے لوگ تھے جنہوں نے کہا کہ حضرت خلیفہ اول کی اولاد
ایسا کہہ رہی ہے ہم کیا کریں۔ میں ایسے لوگوں سے کہتا ہوں کہ 42 سال تک جو تم نے
میری بیعت کئے رکھی تھی تو کیا تم نے مجھے حضرت خلیفہ اول کی اولاد کی وجہ سے مانا تھا؟
اس مضمون کو پڑھ کر ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ ایڈیٹر ”سفینہ “ نے جو اپنی لسٹ میں مولوی
محمد علی صاحب ایم۔ اے کا نام شامل کیا ہے وہ ہوش و حواس میں نہیں کیا۔ خطبہ میں ذکر
تو موجودہ فتنہ کا تھا جو حضرت خلیہ اول کی اولاد کی وجہ سے ہو رہا ہے اور مولوی محمد علی
صاحب ایم اے ایل ایل بی اس فتنہ سے چار سال پہلے فوت ہو چکے ہیں۔ چار سال پہلے
فوت ہونے والے شخص کا ذکر اس فتنہ کے سلسلہ میں ایڈیٹر سفینہ کے سوا کون کر سکتا ہے۔
66

انوار العلوم جلد 25
359
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
31 اگست والے خطبہ میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ جن لوگوں کا یہاں ذکر کیا گیا
ہے وہ وہ ہیں جو علم روحانی اور تقویٰ رکھتے ہیں اور صاحب کشوف ہیں اور پھر بھی اس فتنہ
میں شامل ہیں۔ اور کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی شخص نہیں۔ ایڈیٹر ”سفینہ“ نے جو مولوی
عبد المنان عمر ایم اے کا نام لکھا ہے تو کس وجہ سے ؟ کیا وہ ان کی کوئی کشف بتا سکتا ہے
جو انہوں نے کسی کتاب یا اخبار میں شائع کی ہو۔ اور کچھ عرصہ کے بعد وہ پوری ہو گئی ہو۔
ایم اے اور مولوی فاضل ہونا تو اس بات کی علامت نہیں کہ اُن کو علم روحانی اور تقویٰ
حاصل ہے اور وہ صاحب کشف ہیں۔ اگر ایم اے اور مولوی فاضل ہونا اس بات کی
دلیل ہوتا تو حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ کو تو جواب مل جاتا۔ بلکہ عیسائی
لوگ تو یہ بھی کہتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( نعوذ باللہ ) صاحب کشف اور الہام
نہیں تھے کیونکہ سفینہ کے ایڈیٹر کے بتائے ہوئے معیار کے مطابق نہ وہ ایم اے تھے نہ
مولوی فاضل۔ یہی جواب علی محمد اجمیری کے متعلق ہے اور یہی جواب محمد صالح نور اور
محمد حیات تاثیر کے متعلق ہے۔ محمد صالح نور اور محمد حیات بے شک مولوی فاضل ہیں
لیکن وہ دونوں مبایعین احمدیوں کے خرچ سے مولوی فاضل ہوئے ہیں اور پھر دونوں میں
سے کسی کو صاحب کشف ہونے کا دعویٰ نہیں۔ اگر ہے تو سفینہ کا ایڈیٹر ان کے کشف اور
خواب شائع کرے جو انہوں نے دو تین سال پہلے اخبار یا کتابوں میں چھپوائے ہوں اور
پھر پورے ہوئے ہوں۔ اسی طرح مولوی علی محمد اجمیری کے بھی کشف شائع کریں۔
باقی رہے ملک عبد الرحمن صاحب خادم تو وہ ان لوگوں کے مخالف ہیں ان کا نام
میرے مخالفوں میں لکھنا محض شرارت ہے۔ غرض مولوی محمد علی صاحب کا نام لکھنا جو
اس فتنہ سے چار سال پہلے فوت ہو چکے تھے اور ملک عبد الرحمٰن صاحب خادم کا نام لکھنا جو
میرے وفادار مرید ہیں اول درجہ کی بد دیانتی اور خباثت ہے۔ اگر سفینہ کے ایڈیٹر کو سچائی
کا کوئی بھی احساس ہے تو وہ یہ ثابت کرے کہ مولوی محمد علی صاحب اس فتنہ کے وقت
زندہ تھے اور ملک عبد الرحمن صاحب خادم کا بیان شائع کرے کہ وہ میرے مخالف تھے۔
اور مولوی عبد المنان اور مولوی اجمیری اور صالح نور اور محمد حیات تاثیر کی وہ کشوف

آج 10 میں سے 10 باقی