(22) مولوی علی محمد صاحب اجمیری کے خط کا جواب
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
360
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
شائع کرے جو انہوں نے آج سے چند مہینے یا چند سال پہلے شائع کئے ہوں اور وہ پورے ہو
گئے ہوں۔ اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکتا تو ہمارا جواب اس کو یہ ہے کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔
اس مضمون کے لکھنے کے بعد ملک عبد الرحمن صاحب خادم کا اپنا خط بھی ملا جو
شائع کیا جا رہا ہے اور جو ایڈیٹر سفینہ کے جھوٹ کا ایک بین ثبوت ہے۔
مرزا محمود احمد
"8-9-1956ء
)الفضل 11 ستمبر 1956ء(
سل 11 نمبر
(22) مولوی علی محمد صاحب اجمیری کے خط کا جواب
وو
مولوی علی محمد صاحب اجمیری
آپ کا خط ملا۔ آپ نے میری اس بات کی تردید کی ہے کہ مرزا بشیر احمد صاحب
کے متعلق اللہ تعالیٰ کے الہام ہیں وہ ان کو بچالیں گے۔ اور لکھا ہے۔ میاں منان کے
متعلق آپ نے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔ حالانکہ یہ صریحاً جھوٹ ہے۔ میں نے جو الفاظ
عبد المنان کے متعلق استعمال کئے ہیں وہی عبد الوہاب کے متعلق کئے ہیں۔ اور لکھا ہے
کہ میاں عبد الوہاب اور عبد المنان پارٹی ناکام و نامراد رہے گی، خدا جس کو چاہے گا خلیفہ
بنائے گا۔ اور یہ خلیفہ گر دونوں جہاں کی ناراضگی خدا تعالیٰ کی طرف سے حاصل کریں
گے۔ کیا یہ سخت لفظ ہیں کہ عبد الوہاب اور عبد المنان پارٹی ناکام و نامراد رہے گی اور خدا
جس کو چاہے گا خلیفہ بنائے گا؟
آپ نے لکھا ہے یہ دونوں کسی کی زبان نہیں پکڑ سکتے۔ گویا آپ کے نزدیک پارٹی
تو ہے مگر یہ اس میں شامل نہیں۔ میں نے بھی تو یہی لکھا تھا کہ عبدالوہاب اور عبد المنان
پارٹی ناکام رہے گی۔ گویا آپ کے نزدیک اگر پارٹی عبد المنان کا نام لے تو خدا کی نصرت
اسے حاصل ہو گی، شاید کسی اور کا نام لے تو تباہ ہو جائے گی۔ گویا آپ کے نزدیک
خدا کا الہام اور آپ کا علم برابر ہیں۔ آپ نے دونوں باتوں کا ایک نتیجہ نکالا ہے۔ میں نے
تو یہ لکھا تھا کہ چونکہ میاں بشیر احمد صاحب کے متعلق حضرت صاحب کے الہامات ہیں
انوار العلوم جلد 25
361
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
اس لئے وہ بچ جائیں گے جس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ کو علم تھا کہ میاں بشیر ایسی
حرکت نہیں کریں گے۔ ورنہ ان کے متعلق بشارتوں کے الہام ہی کیوں بھیجتا۔ مگر آپ
عالم الغیب نہیں۔ آپ منان کے متعلق جو کچھ کہتے ہیں وہ اپنے علم کی بناء پر کہتے ہیں اور
اپنے علم اور خدا کے علم کو برابر قرار دیتے ہیں۔ خدا تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق بھی فرماتا ہے کہ ان کا علم بھی خدا تعالیٰ کے علم کے برابر نہیں۔ پس خدا تعالیٰ تو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم کو بھی اپنے علم کے مقابلہ میں کم قرار دیتا ہے مگر
آپ اپنے علم کو خداتعالیٰ کے علم کے کو خدا تعالیٰ کے علم کے برابر سمجھتے ہیں یں اور یہ دہریت کی علامت ہے۔ اگر یہ
حالت جاری رہی تو آپ ایک دن دہریت پر پہنچ کر رہیں گے۔
میں آپ کو جانتا ہوں لیکن باوجود اس کے میں آپ کی باتوں کو تسلیم نہیں کر
سکتا۔ کیونکہ آپ نے اُس شخص کا نام نہیں لکھا جس نے آپ کو یہ کہا تھا کہ پیپل کے نیچے
کھڑے ہونے والے آدمیوں میں سے ایک آپ تھے جب تک آپ اُس شخص کا نام نہ
بتائیں اور میں اُس سے پوچھ نہ لوں میں آپ کو کذاب سمجھتا ہوں۔ قرآن کریم فرماتا ہے
إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَا فَتَبَيَّنُوا - 21
یہ ٹھیک ہے کہ یہ 27، 28 سال کا پرانا واقعہ ہے مگر آپ کا حافظہ مجھ سے زیادہ
کمزور ہے۔ آپ نے لکھا ہے کہ عبد الوہاب اس میں شامل نہیں تھے لیکن میرے پاس خود
میاں زاہد سے سننے والے ایک شخص کی شہادت موجود ہے کہ مجھ سے انہوں نے کہا کہ
عبد الوہاب ہماری سازش میں شامل تھا۔ مگر وہ اس لئے بچ گیا کہ وہ خلیفہ اول کا بیٹا تھا اور
ہم غریب مارے گئے۔ ایک شہادت میرے پاس آچکی ہے اور ایک دوسری شہادت کے
متعلق خبر ہے کہ وہ بھی انشاء اللہ آجائے گی۔ آپ تو یہ سمجھتے تھے کہ آپ کا اور وہاب کا خط
میاں زاہد کے پاس گیا ہے لیکن وہ خدا تعالیٰ نے میرے پاس پہنچا دیا تھا۔ میاں زاہد نے
اُس پر جو جواب لکھا تھا وہ خط لے جانے والے نے مجھے دے دیا تھا۔
خدا تعالیٰ نے وہ گواہ بھی مہیا کر دیئے ہیں جنہوں نے یہ گواہی دی ہے کہ 1915ء
میں یا اس کے قریب میاں عبد السلام اور میاں عبد المنان شملہ آئے۔ چونکہ ہم لوگ
انوار العلوم جلد 25
362
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
خلافت اور نبوت کے جھگڑے کی وجہ سے ہی احمدی ہوئے تھے، تازہ تازہ جوش تھا،
آنکھیں کھلی رکھتے تھے مولوی عبد السلام بھی مولوی محمد علی سے ملے اور میاں متان عید
کے دن اُن کی گود میں بیٹھے اور اُن سے نذرانہ وصول کیا۔ مولوی عمر دین شملوی نے جب
مولوی عبد السلام کو طعنہ دیا کہ آپ کا بھائی نذرانہ لے کر آیا ہے اور آپ ملاقات کر کے
آئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ آپ کو ہمارے ذاتی تعلقات میں دخل دینے کا کیا حق ہے؟
یعنی جو لوگ اس نا خلف اولاد کے باپ کی مخالفت کرتے تھے اور اس کو مرتد اور ظالم قرار
دیتے تھے اُن سے دوستی اور محبت رکھنے پر کیوں اعتراض کیا۔
آخر میں آپ نے مصری صاحب کو اپنی براءت میں پیش کیا ہے۔ مصری صاحب
تو خود پیغامیوں میں بیٹھے ہیں میں اُن کی گواہی کس طرح مان سکتا ہوں۔ نہ میں نے اُن کو
کمیشن مقرر کیا اور نہ اُن کے بری کرنے سے آپ بری ہو جاتے ہیں۔ یہ جو آپ نے لکھا ہے
کہ اُس وقت آپ کی غلط فہمی دور ہو گئی تھی یہ بھی جھوٹ ہے۔ میری غلط فہمی کبھی دور نہیں
ہوئی۔ میں آپ کو اس عرصہ میں ایمان کا کمزور ہی سمجھتا رہا ہوں۔ اس معاملہ کا دوبارہ ذکر نہ
کرنا میری حیاء کی علامت ہے آپ کے ایمان کی علامت نہیں۔ میں نے تو عبدالمنان ،
عبد الوہاب اور عبد السلام کی باتوں کا بھی دوبارہ ذکر نہیں کیا۔ نہ اتاں جی کی باتوں کا دوبارہ
ذکر کیا۔ چنانچہ اسی وجہ سے بعض لوگوں نے پچھلے دنوں مجھ سے کہا (غالباً شیخ بشیر احمد صاحب
ایڈووکیٹ لاہور نے) کہ آپ 25 سال سے ان لوگوں کو معاف کرتے آئے ہیں ، اب بھی
خاموشی اختیار کر لیں۔ تو میں نے کہا یہ جو کچھ ہو رہا ہے 25 سال کی معافی کا تو نتیجہ ہے،
اگر میں آج سے 25 سال پہلے ان لوگوں کی شرارتوں کو ظاہر کر دیتا تو آج یہ جماعت سے
الگ ہو چکے ہوتے اور پیغامیوں کی گود میں بیٹھے ہوتے۔ اللہ تعالیٰ نے تو ایسے گواہ بھی
بھجوائے ہیں جو اپنے اپنے علاقہ میں راستباز اور ثقہ مانے جاتے ہیں اور جو بتاتے ہیں کہ ہم
سے خود مولوی حبیب الرحمن احراری کے باپ نے شملہ میں ذکر کیا کہ مولوی عبد الوہاب
ہمارے ایجنٹ ہیں اور ہم نے ان کو مرزائیوں کی خبریں لانے پر مقرر کیا ہوا ہے وہ چودھری
افضل حق تا پریذیڈنٹ جماعت احرار سے بھی لمبی لمبی ملاقاتیں کرتے ہیں۔
انوار العلوم جلد 25
اپنا حافظہ کافی ہے۔
363
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
مجھے کسی اور سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ میرے لئے میاں زاہد کی گواہی اور
آپ نے جو کچھ سید مسعود احمد کی گواہی کی تردید میں لکھا ہے اس بارہ میں آپ
کچھ واقعات بھول گئے۔ میں نے جو کچھ کہا تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت الہی
کے بارہ میں کہا تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ذکر میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا اسوہ ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔ عیسائی تو خدا پر بھی اعتراض کرتے ہیں
کہ قرآن میں حیض اور لواطت کا ذکر ہے۔ ایسی علمی کتاب جس کے پڑھنے کا عورتوں اور
لڑکیوں کو بھی حکم ہے اس میں ایسا ذکر آنا بہت نامناسب ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ نے ان
معترضین کی بات نہیں مانی۔ میں بھی آپ کی بات کو کوئی وقعت نہیں دیتا۔
سید مسعود آپ کے روحانی باپ کا بیٹا ہے آپ اعلان کر دیں کہ وہ جھوٹا اور
کذاب ہے وہ خود جواب دے لے گا۔ مجھے اس جھگڑے میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے۔
فرق صرف اتنا ہے کہ میر محمد اسحق فوت ہو چکے ہیں اور منان زندہ ہے۔ میر محمد اسحق کی
زندگی میں آپ اُن کی جوتیاں چاٹا کرتے تھے۔
دو
میاں عطاء اللہ صاحب کے متعلق جو آپ نے لکھا ہے وہ جھوٹ ہے۔ آپ کی
غرض ہے کہ میں ان کو بھی منافق سمجھوں۔ یہی کوشش آپ کے برادر مخلص اللہ رکھا
نے بھی کوہستان میں کی ہے۔ انگریزی کی ایک مثل ہے'
یعنی بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ اسی پر آپ نے عمل کیا ہے اور اپنے خط سے ظاہر کر دیا ہے کہ
اخباروں میں ایسی باتیں لکھنے والے کے پیچھے کون ہے۔
"Cat is out of bag ہے
آپ نے لکھا ہے کہ ان باتوں کی جانچ کے لئے ایک کمیشن مقرر کر دیں۔ میں
خلیفہ ہوں آپ خلیفہ نہیں ہیں۔ جو احمدی کمیشن کے حق میں ہیں آپ اُن کو اور مثان کو
لے کر الگ ہو جائیں اور اپنی الگ خلافت قائم کر لیں۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
منافقوں کے خلاف کیا کیا اعلان کئے ہیں ؟ مگر بتائیں کہ انہوں نے کتنے کمیشن مقرر کئے
تھے ؟ موسیٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام نے کتنے کمیشن مقرر کئے تھے؟ کم سے کم