(23) چاہئے کہ خلیفہ اپنے بیٹے کو خلافت کے لئے نامزد نہ کرے
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
364
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
عبد المنان کے والد کو تو آپ مانتے ہیں؟ انہوں نے کتنے کمیشن مقرر کئے تھے۔ پیغامی اُن
کے خلاف یہی شور مچاتے تھے کہ آپ یو نہی سنی سنائی باتیں ہمارے متعلق مان لیتے ہیں،
تحقیقات نہیں کرتے۔ کچھ عرصہ سے غیر احمدی اخباروں میں بھی کمیشن کا سوال شروع
ہے مگر جن لوگوں کے کہنے پر وہ یہ بات لکھتے ہیں اُن کے نام نہیں لکھتے۔ معلوم ہوتا ہے کہ
ان اخباروں کی تاریں بھی کسی ایسے ہی خیالات والے ہاتھ میں ہیں۔ آپ خواہ کتنا ہی شور
مچائیں جماعت کبھی کمیشن کے معاملہ میں آپ سے متفق نہیں ہو گی۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ
خوارج نے بھی حضرت علیؓ کے سامنے کمیشن کا سوال پیش کیا تھا۔ اور بعد میں اسی بناء پر
حضرت علی سے بغاوت کی تھی۔ اگر آپ یہ باتیں بھول گئے ہوں تو اسلامی تاریخ کے یہ
اوراق پھر پڑھ لیں۔ اس کمیشن کے مقرر کرنے پر جو اُن کی اپنی درخواست پر مقرر ہوا تھا
انہوں نے حضرت علی پر نعوذ باللہ کفر کا فتویٰ لگایا تھا۔ اگر آپ کبھی اپنے دوست
پیغامیوں کے پاس لاہور جائیں تو اُن کی لائبریری میں تاریخ طبری اور تاریخ ابن زبیر مل
جائیں گی اُس سے آپ کا حافظہ تیز ہو جائے گا۔ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے مجھ پر کامل
اعتماد رکھتی ہے۔ نہ وہ کسی حکومت کے حکم سے سے میری بیعت میں داخل ہوئی اور نہ اسے
میری بیعت سے نکلنے سے میں روک سکتا ہوں۔ جب تک اُس کا ایمان قائم ہے وہ میرے
ساتھ رہے گی اور کسی مولوی یا اخبار کے کہنے پر کمیشن کا مطالبہ نہیں کرے گی۔ وہ جانتی
ہے کہ اگر ہمیں خلیفہ پر اعتبار نہ رہا تو ہم اسے چھوڑ دیں گے۔ پھر کمیشن کے مطالبہ کے
معنی کیا ہوئے۔
مرزا محمود احمد
66
8-9-1956ء
)الفضل 13 ستمبر 1956ء(
(23) چاہئیے کہ خلیفہ اپنے بیٹے کو خلافت کے لئے نامزد نہ کرے
وو
خاکسار نے حضرت ۔۔۔۔۔۔۔۔ خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی 1914ء
کی تقریر ” برکات خلافت کے مندرجہ ذیل فقرات بغرض تشریح پیش کئے تھے:۔
انوار العلوم جلد 25
365
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
وہ نادان جو کہتا ہے کہ گدی بن گئی ہے اُس کو میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں تو
یہ جائز ہی نہیں سمجھتا کہ باپ کے بعد بیٹا خلیفہ ہو۔ ہاں اگر خدا تعالیٰ چاہے مامور کر دے
تو یہ الگ بات ہے اور حضرت عمرؓ کی طرح میرا بھی یہی عقیدہ ہے کہ باپ کے بعد بیٹا
خلیفہ نہیں ہونا چاہیے“۔ (صفحہ 22)
حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس سوال کے جواب میں مندرجہ ذیل
کلمات تحریر فرمائے ہیں (خاکسار ابو العطاء جالندھری)
وو
یعنی باپ کو بیٹے کو اپنا خلیفہ نامزد نہیں کرنا چاہئے جس طرح حضرت عمرؓ نے
منع فرمایا 22 کیونکہ جو پانچ آدمی انہوں نے خود نامز د کئے تھے نہ کہ جماعت نے اُن میں
اُن کا بیٹا بھی تھا۔ اس لئے آپ نے فرمایا اسے مشورہ میں شامل کرو خلیفہ مت بنانا۔ پس
معلوم ہوا کہ حضرت عمرؓ کے نزدیک باپ اپنے بعد بیٹے کو خلیفہ نامز د نہیں کر سکتا۔ مگر
حضرت علیؓ نے اس اس۔ کے خلاف کیا اور اپنے بعد حضرت حسن کو خلیفہ نامزد کیا۔ میرا 23۔
رجحان حضرت علیؓ کی بجائے حضرت عمرؓ کے فیصلہ کی طرف ہے خود حضرت حسن بھی
مجھ سے متفق نظر آتے ہیں کیونکہ انہوں نے بعد میں حضرت معاویہ کے حق میں دست
برداری دے دی۔ اگر وہ یہ سمجھتے کہ باپ، بیٹے کو اپنے بعد خلیفہ بنا سکتا ہے تو کبھی دست
بردار نہ ہوتے کیونکہ خلافت حقہ کا چھوڑنا ارشادِ نبوی کے مطابق منع ہے۔ مگر حضرت علیؓ
نے بھی غلطی نہیں کی۔ اُس وقت حالات نہایت نازک تھے۔ کیونکہ خوارج نے بغاوت
کی ہوئی تھی اور دوسری طرف معاویہ اپنے لشکروں سمیت کھڑے تھے۔ انہوں نے ایک
چھوٹی سی تبدیلی کو بڑے فساد پر ترجیح دی کیونکہ حضرت حسن کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کی پیشگوئیاں موجود تھیں۔ ممکن ہے حضرت علیؓ نے اور احتیاطیں بھی کی
ہوں جن سے جمہور مسلمانوں کے حق کو محفوظ کر دیا ہو۔ گو وہ مجھے اس وقت یاد نہیں۔
مرزا محمود احمد
66
8-9-1956ء
)الفضل 15 ستمبر 1956ء(