(24) ہفت روزہ “چٹان” کا ایک ادارتی نوٹ

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
366
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
(24) ہفت روزہ ” چٹان“ کا ایک ادارتی نوٹ
” اتفاقاً ایک پرچہ ” چٹان“ کا دفتر نے بھجوایا ہے۔ ممکن ہے انہوں نے خریدا ہو یا
کسی دوست نے بھیجوایا ہو۔ اس کے صفحہ 5 پر ایک مضمون ہے جس کا عنوان ہے ” الفضل کی
خدمت میں “ اس میں لکھا ہے کہ بعض قادیانی حضرات نے گمنام خطوط لکھنے شروع کئے
ہیں جن میں دشنام دہی کا ایسا اسلوب اختیار کیا گیا ہے جو خلیفۃ المسیح اپنے لئے سننے کو تیار نہ
ہوں گے۔ گمنام خط خواہ قادیانی بھیجے یا حنفی یا وہابی یا مودودی یا شیعه یا نیچری یا اہل قرآن بُرا
ہوتا ہے کیونکہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ جب تمہیں کوئی خبر آئے تو خبر لانے والے شخص
کے حالات کو دریافت کر لیا کر و 24 اور گمنام خط لکھنے والے کے حالات دریافت نہیں کئے
جاسکتے۔ پس ایسا شخص چاہتا ہے کہ مکتوب الیہ قرآن کریم کے حکم کی نافرمانی کرے اور گویا
اباحت پھیلاتا ہے۔ پس مجھے ”چٹان“ کے ایڈیٹر صاحب سے اس بات میں پوری ہمدردی
ہے کہ ان کے نام بعض لوگ بغیر اپنا نام ظاہر کرنے کے ایسے خط بھیجتے ہیں جن میں گالیاں
ہوتی ہیں۔ حقیقتا تو اگر ان خطوں میں ایڈیٹر صاحب چٹان کی تعریف بھی ہو تو بوجہ ان خطوں
کے گمنام ہونے کے اُن کے لکھنے والا خدا تعالیٰ کے سامنے مجرم ہے اور اسے اپنے گناہ سے
تو بہ کرنی چاہیئے ورنہ وہ خدا تعالیٰ سے سزا پائے گا۔ مگر مجھے ایک بات پر تعجب ضرور ہے کہ
باوجود ان خطوں کے گمنام ہونے کے ایڈیٹر صاحب چٹان کو یہ کیونکر معلوم ہو گیا کہ وہ
قادیانیوں کے لکھے ہوئے ہیں۔ ممکن ہے کہ بعض ”قادیانیت کے دشمن لوگوں نے
ایڈیٹر صاحب چٹان کو غصہ دلانے کے لئے ایسے گمنام خط لکھے ہوں۔ جب یہ بات ممکن ہے
اور جب وہ خط گمنام بھی ہیں تو تقویٰ کا طریق یہی تھا کہ ایڈیٹر صاحب چٹان ان خطوں کو تو
پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے کہ اے خدا! مسلمانوں پر
رحم کر خواہ وہ کسی فرقہ کے ہوں کہ وہ ایسی گندی باتوں سے بچا کریں۔
66
ایک بات ایڈیٹر صاحب چٹان نے ایسی لکھی ہے کہ مجھے اس کی تائید کرنی پڑتی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ الفضل نے معاصر نوائے وقت کے ساتھ ہم پر بھی یہ الزام چسپاں
کیا ہے کہ ہم کسی کے روپے سے احمدی منافقین کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ لکھ کر وہ لکھتے ہیں

انوار العلوم جلد 25
367
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔ میرے نزدیک جب تک کوئی معین ثبوت نہ ہو کسی مقابل کے
متعلق ایسی بات لکھنا تقویٰ کے خلاف ہے۔ ہمارے متعلق ہمیشہ غیر احمدی کہتے رہے ہیں
کہ انگریزوں سے روپیہ لے کر انہوں نے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کیا ہے اور ہم ہمیشہ اسے
بُرا مناتے رہے ہیں۔ وہی طریقہ اپنے مخالف کے متعلق استعمال کرنا نہایت معیوب اور بُرا
ہے۔ یا تو ایڈیٹر الفضل کے پاس ایسا ثبوت موجود ہو جس کی بناء پر وہ اپنے بیوی بچوں کے سر
پر ہاتھ رکھ کر لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کے حکم کے مطابق قسم کھا کر چٹان پر یہ الزام لگا
سکے کہ اُس نے کسی سے روپے کھائے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ ہمارا مخالف ہے یا پھر اسے
چٹان کے دعویٰ کو قبول کرنا چاہیئے اور مومنوں کی طرح معذرت کرنی چاہیے کہ ہم نے
بعض افواہوں یا قیاسوں کی بناء پر الزام لگایا ورنہ ہم اس الزام پر لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
نہیں کہہ سکتے۔ قرآن کو اونچا کرنے کے لئے اپنا سر نیچا کر لینا بڑی عزت کی بات ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ سچا احمدی وہ ہے جو سچا ہو کر جھوٹا بنے 25۔ اِس
کے یہ معنے نہیں کہ وہ سچ بولے اور کہے کہ میں نے جھوٹ بولا تھا۔ بلکہ یہ معنے ہیں کہ اگر وہ
کوئی ایسی بات کہے جسے وہ سچا سمجھتا تھا مگر قرآن کریم اُسے ایسا کہنے کی اجازت نہ دیتا ہو تو فوراً
معذرت کرے اور اپنے مخاصم کی بات کو تسلیم کرلے۔ ایڈیٹر صاحب الفضل اس بات سے
نہ ڈریں کہ بعض دوسرے لوگ اِس سے اُن کے سر چڑھ جائیں گے کیونکہ قرآن کریم محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتا ہے کہ اگر تُو ہمارے حکم کے مطابق فروتنی دکھائے
گا تو ہم خود تیری طرف سے ہو کر لڑیں گے۔ اور یہ ظاہر ہے کہ ایڈیٹر صاحب الفضل کی
لڑائی سے خدا تعالیٰ کی لڑائی زیادہ سخت ہے۔ 26
آخر میں میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ایڈیٹر صاحب چٹان نے جہاں ایڈیٹر صاحب
الفضل کو نصیحت کی ہے وہاں میرے متعلق بھی لکھا ہے کہ جو باتیں آپ اپنے لئے پسند
نہیں کرتے وہ دوسروں کے متعلق مت لکھئے یا لکھوائیے حالانکہ ایڈیٹر صاحب چٹان نے
جس دلیری سے الفضل کے الزام کے مقابلہ میں لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہا ہے اس
فقرہ کے متعلق وہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ نہیں کہہ سکتے اور نہ میں ان سے اس کا مطالبہ

آج 10 میں سے 10 باقی