(26) محترم چودھری محمد ظفراللہ خان صاحب کاخط اور اس پر تبصرہ

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
368
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
کرتا ہوں کیونکہ اس نوٹ کے لکھتے وقت ان کا دل دُکھا ہوا تھا اور ایسی حالت میں
بعض دفعہ انسان پورا موازنہ نہیں کر سکتا۔
مرزا محمود احمد
“19-9-1956ء
)الفضل 22 ستمبر 1956ء(
(25) جماعت احمد یہ لاہور کی طرف سے ایک ریزولیوشن پر
ارشاد
ایسا ہی ایک ریزولیوشن جماعت ربوہ نے بھی پاس کر کے بھیجا ہے وہ میں بعد میں
بھیجو ادوں گا۔ اُس میں اور ناموں کا ذکر ہے۔ چونکہ ہر جگہ کی جماعت مبایعین کو یہ حق ہے کہ
اگر اپنے علاقہ میں رہنے والے کسی احمدی کی نسبت یہ شک کریں کہ وہ جماعت مبایعین جیسے
خیالات نہیں رکھتا تو اس کے متعلق یہ ریزولیوشن پاس کر دیں کہ وہ ہماری جماعت کا ممبر
نہیں سمجھا جائے گا تا کہ آئندہ اُس کے ذریعہ سے اٹھایا ہو ا فتنہ اُس جماعت کی طرف منسوب
نہ ہو اور وہ اُس جماعت کا ممبر ہونے کی حیثیت سے احمد یہ جماعت کے کسی عہدہ کے حصول
کے لئے کوشش کرنے کا راستہ تلاش نہ کرے۔ پس میں جماعت احمد یہ لاہور اور ربوہ کو ان
کے ریزولیوشنوں کے حق ہونے کی وجہ سے اُن کے ریزولیوشنوں کی تصدیق کرتا ہوں۔“
الفضل 12 اکتوبر 1956ء)
(26) محترم چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب کا خط اور
اس پر تبصرہ
چودھری ظفر اللہ خان صاحب کا ایک ضروری خط ذیل میں درج کیا جاتا ہے
اس خط سے دو اہم امور کا فیصلہ ہو جاتا ہے۔ ایک امر وہ پروپیگنڈا ہے جو مولوی عبد المنان
صاحب کے ساتھی جماعت میں کر رہے ہیں کہ گویا مولوی عبد المنان کی علمی تحقیقاتوں
اور کارروائیوں کا شہرہ امریکہ تک پہنچا جس پر امریکہ نے اُن کو اپنے ملک میں تقریر کی

انوار العلوم جلد 25
369
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
دعوت دی اور پتا لگ جاتا ہے کہ یہ دعوت چودھری ظفر اللہ خان صاحب کی سفارش پر
ہوئی تھی نہ کہ ان کی عالمی شہرت کی وجہ سے۔ جیسا کہ تھوڑے دنوں میں تحقیقی طور پر
ثابت ہو جائے گا مولوی عبد المنان صاحب کی مسند احمد کی تبویب نہ کوئی نیا کارنامہ ہے نہ
کوئی علمی تحقیق ہے۔ یہ کام کوئی چالیس سال سے مسلمانوں میں ہو رہا ہے اور مصر اور
ہندوستان کے علماء اس میں لگے ہوئے ہیں۔ بلکہ بعض کتابوں سے پتا لگتا ہے کہ بعض
لوگ اس کو مکمل بھی بھی کر چکے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ محنت کا کام ہے جیسے
ڈکشنری میں سے لفظ نکالنے کا کام محنت کا کام ہوتا ہے۔ مگر علمی وسعت وسعتِ نظر کا
کام نہیں۔ مدرسہ احمدیہ کے بعض پرانے اساتذہ کہتے ہیں کہ جب مولوی عبد المنان
صاحب سکول میں انجمن کے تنخواہ دار ملازم تھے تو خود بھی اپنا وقت اس کام پر صرف
کرتے تھے اور بعض طلباء سے بھی مدد لیتے تھے وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔ بہر حال کوئی نہ
کوئی دوست کچھ دنوں تک اس مسئلہ پر تفصیلی اور مکمل روشنی ڈال دیں گے۔ مصر کے
ایک عالم نے اس کتاب کی تبویب کی چودہ جلدیں شائع کی ہیں جو کہتے ہیں کراچی اور
لاہور میں مل سکتی ہیں گو شبہ ہے کہ ابھی کچھ جلدیں شائع ہونی باقی ہیں۔ ان جلدوں میں
سے بہت سی ہمارے جامعۃ المبشرین کی لائبریری میں موجود ہیں۔ اور کچھ جلدیں قادیان
کے زمانہ سے میری لائبریری میں موجود تھیں جو اب یہاں آگئی ہیں۔ بے شک حضرت
خلیفہ اول کے زمانہ میں ایسی کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی تھی۔ یہ جلدیں غالباً مرزا ناصر احمد
کی ولایت سے واپسی پر میں نے اُس کے ذریعہ سے مصر سے منگوائی تھیں۔
اس خط سے اس شبہ کا بھی ازالہ ہو جاتا ہے جو بعض دوستوں نے اپنے خطوں میں
ظاہر کیا ہے جو یہ ہے کہ مولوی عبد المنان کو امریکہ بھجوا کر چودھری ظفر اللہ خان
صاحب نے فتنہ کا دروازہ کھولا اور اُن کے دوستوں کو جھوٹے پروپیگینڈا کا موقع دیا۔ مگر
جیسا کہ چودھری ظفر اللہ خان صاحب کے خط سے ظاہر ہے انہوں نے موجودہ حالات
کے علم سے پہلے یہ کوشش کی تھی اور اس خیال سے کی تھی کہ حضرت خلیفہ اول کے
بیٹوں میں سے ایک ہی بیٹے کو کچھ علمی شغف ہے وہ علمی مجالس میں آ جائے تو اس طرح

آج 10 میں سے 10 باقی