محترم چودھری ظفراللہ خان صاحب کا خط

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
370
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
شاید سلسلہ کو بھی کچھ فائدہ پہنچ جائے گا۔ چونکہ مولوی عبد المنان تحریک جدید کے ایک
عہدے پر مقرر تھے اس لئے چودھری صاحب کا یہ سمجھنا مشکل تھا کہ وہ یا ان کے
گہرے دوست کوئی بات سلسلہ کے خلاف کریں گے۔ انہیں کیا معلوم تھا کہ چودھری
غلام رسول نمبر 35 کی قسم کے لوگ اخباروں میں ان کو حضرت مولانا عبد المنان کر کے
لکھیں گے۔ چودھری صاحب نے مولوی عبد المنان وکیل التصنیف کی سفارش کی تھی۔
انہوں نے حضرت مولانا عبد المنان کی سفارش نہیں کی تھی۔ اس لئے ان پر الزام لگانا
درست نہیں۔ اور جیسا کہ انہوں نے لکھا ہے آلا عُمَالُ بِالنِّيَّاتِ اُن کی نیت کو دیکھنا
چاہیے جو ظاہر ہے عمل کو نہیں دیکھنا چاہیئے۔ کو نہیں دیکھنا چاہیئے۔ ہاں جو لوگ واقعات کے ظاہر ہو جانے کے
بعد بھی ایسے لوگوں میں گھستے ہیں وہ اپنے عمل سے اس بات کا ثبوت دے دیتے ہیں کہ
اُن کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ 27
وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
محترم چودھری ظفر اللہ خان صاحب کا خط
ہیگ 7 ستمبر 1956ء
وو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سید نا و اما منا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
حضور کے ارشاد کے ماتحت پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے خاکسار کو محترمہ
عائشہ صاحبہ (جنہیں خاکسار تو ذاتی طور پر نہیں جانتا) کے خط کی نقل ارسال کی ہے جو
محترمہ مذکورہ نے حضور کی خدمت اقدس میں لکھا ہے۔ ان بچوں نے اگر ایسی کوئی بھی
بات کہی ہے تو بہت دکھ دینے والی بات ہے اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ ۔ خاکسار نے مکرمی
مولوی عبد المنان عمر صاحب کے امریکہ جانے کے متعلق جو کوشش کی اس میں خاکسار
کی نیت اپنے علم کے مطابق سلسلہ کے ایک عالم اور مخلص خادم کے لئے ایک موقع
بہم پہنچانا تھا جس سے وہ خود بھی فائدہ اٹھا سکیں اور سلسلہ کی خدمت کا اس کے ذریعہ
زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کر سکیں۔ خاکسار کا ان کے متعلق بوجہ ان کے سلسلہ میں

انوار العلوم جلد 25
371
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
وکیل کے عہدہ پر فائز ہونے، بوجہ حضرت خلیۃ المسیح الاوّل کا فرزند ہونے اور بوجہ اس
کے کہ اپنے بھائیوں میں صرف اکیلے وہی علمی مذاق رکھتے ہیں اور علم کا اکتساب کر سکتے
ہیں یہی اندازہ اور یہی حُسنِ ظن تھا جو خاکسار نے لکھا ہے۔ اُن امور کا جو ان کے چھوٹے
بھائی کے متعلق بعد میں ظاہر ہوئے ہیں یا جن کا ذکر محترمہ عائشہ صاحبہ کے خط میں ہے
خاکسار کو نہ علم تھانہ اندازہ۔ ممکن ہے مکر می مولوی عبد المنان عمر صاحب بھی ان امور
میں ملوث ہوں۔ خاکسار کو اس کا بھی کوئی علم اس سے زائد نہیں جو ارشاد حضور نے کوہ
مری سے ارسال کردہ اپنے والا نامے میں فرمایا تھا بوجہ مرکز سے باہر ہونے کے موجودہ
فتنہ کے متعلق خاکسار کا علم انہی امور تک محدود ہے جو الفضل میں شائع ہوئے ہیں۔ ان
امور کی تفتیش حضور کے ہاتھ میں اور حضور کے ارشاد کے ماتحت اور حضور کی ہدایات
کے مطابق حضور کے خدام کے ہاتھوں میں ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحم سے حضور کی
ذات مبارک اور سلسلہ عالیہ کو ہر قسم کے خطرہ، پریشانی اور ابتلاء سے محفوظ رکھے۔
امین۔ جو امر حضور کے نزدیک پایہ ثبوت کو پہنچ جائے اُس کے مطابق حضور کے خدام کا
عمل پیرا ہونا بھی عین سعادت اور تقاضائے عہدِ اطاعت و فرمانبرداری ہے۔ لیکن جب
تک کسی امر کا انکشاف نہیں ہوا تھا اور کوئی ایسی بات ظہور میں نہ آئی تھی اُس وقت تک
جن خدام کا عمل حُسنِ ظن کے مطابق رہا وہ آلاعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ کے حکم کے تابع تھا۔ والا
صدق و اخلاص اور اطاعت و وفا کا عہد وہیں ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے اور اسی
کی عطا کردہ توفیق سے انشاء اللہ پورا ہوتا جائے گا۔ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحم سے حضور کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور اپنے
مبارک ارادوں کی تکمیل کی توفیق عطا فرماتا جائے۔ اور ہم سب خدام کو اُن برکات سے
زیادہ سے زیادہ متمتع ہونے کی توفیق عطا فرمائے جن کے نزول کا حضور کا وجود باجود ذریعہ
ہے اور جو حضور کی ذات مبارک کے ساتھ وابستہ ہیں اور حضور کو ہر پریشانی اور حزن سے
محفوظ رکھے۔ امین۔

آج 10 میں سے 10 باقی