(29) ایک اہم مکتوب بنام ژیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہور
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
(28) ضروری اعلان
373
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
وو
راجہ علی محمد صاحب نے ایک دفعہ مجھے لکھا تھا کہ میرے پسر رازی میں کوئی
سلسلہ سے انحراف کی بُو نہیں پائی جاتی۔ مگر میں ان کی اطلاع کے لئے شائع کرتا ہوں کہ
بشیر رازی کی اپنی تحریر کی رو سے جو میرے پاس موجود ہے بشیر رازی اب احمد یہ جماعت
میں نہیں ہے۔ اس نے مجھے لکھا:۔
میں آپ کی خلافت سے تمام انشراح صدر عدم وابستگی کا اعلان کرتا ہوں۔“
ڈسکہ اور لاہور کی جماعتیں جہاں وہ رہتا ہے اور گجرات کی جماعت جہاں کا وہ
باشندہ ہے اور راجہ علی محمد صاحب جن کا وہ بیٹا ہے اور ملک عبد الرحمٰن صاحب خادم جن کا وہ
رشتہ دار ہے مطلع رہیں کہ بشیر رازی اپنے بیان کے مطابق احمد یہ جماعت کے افراد میں سے
آئندہ نہیں ہے۔ ہمارے لئے خوشی کا موجب ہے کہ ایسے آدمی کو نکالنے کی ہمیں ضرورت
پیش نہیں آئی وہ خود ہی نکل گیا۔ آئندہ رازی اور اُس کے دوستوں کو غلام رسول نمبر 35 یا
منان کی جماعت میں داخل ہونا مبارک ہو یا خدا کی تقدیر کے مطابق نامبارک ہو۔“
)الفضل 18 اکتوبر 1956ء(
(29) ایک اہم مکتوب بنام شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہور
دو
مکر می شیخ صاحب! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ
آپ کو میرا خط مل گیا ہو گا کہ آپ کو منان سے ملنے کی اجازت ہے۔ اب میں
ایک غلط فہمی دور کر دینا چاہتا ہوں۔ چونکہ منان صاحب ایک مہینہ سے زائد ہوا کہ
امریکہ سے واپس آچکے ہیں اور اس عرصہ میں میاں بشیر احمد صاحب کیونکہ اُن کو لکھ چکے ہیں
کہ کون کونسے امور کی صفائی اُن کے ذمہ ہے مگر باوجود اس کے انہوں نے صفائی نہیں کی
اور انجمن کے رجسٹرات اس پر گواہ ہیں کہ وہ سلسلہ کے جس جس کام پر مقرر ہوئے ہیں
اُس کی بہت سی رقوم ابھی تک قابلِ تشریح ہیں اور بہت سی رقوم پر میاں عبد المنان کے
دستخط اب تک موجود ہیں اور میاں غلام غوث صاحب جمونی اور چودھری انور حسین صاحب
انوار العلوم جلد 25
374
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
شیخو پورہ کی معین گواہیاں موجود ہیں کہ انہوں نے خلافت کی امیدواری کا اظہار کر دیا اور
یہ کہا کہ خلیفہ ثانی، ناصر احمد کو اپنا ولی عہد بنا رہے ہیں۔ ان حالات کے بعد وہ توبہ بھی
کریں اور ہمیں اُن کی توبہ کے الفاظ سے اتفاق بھی ہو تو بھی انہیں اس طرح ہرگز نہیں
معاف کیا جا سکتا کہ آئندہ وہ کسی جماعت کے ممبر ہو سکیں یا جماعت کے کسی عہدہ پر فائز
ہو سکیں۔ اس وقت کہ عشاء کے بعد کا وقت ہے میجر عارف الزمان لاہور سے آئے ہیں
اور وہ بتاتے ہیں کہ میاں منان با قاعدہ مولوی صدر دین سے مل رہے ہیں اور ایک دن تو
ملاقات رات کے دو بجے تک رہی اور لاہور کے کسی وکیل فضل علی غنی اور امیر احمد
قدوائی سے قانونی مشورے لے رہے ہیں۔ غالباً یہ امیر احمد قدوائی وہی ہے جس کی آپ
نے ایک دفعہ میرے ساتھ دعوت کی تھی کیونکہ وہ بھی وکیل اور قدوائی کہلاتا تھا۔ یہ
حالات میری اوپر کی رائے کو اور بھی پکا کرتے ہیں۔ رجسٹرات اور میاں عبد المنان کے
دستخط ہمارے پاس موجود ہیں۔ شیخ محمد احمد صاحب گو آپ کے پائے کے وکیل تو نہیں مگر
بڑے پائے کے وکیل ہیں انہوں نے سب کا غذات دیکھے ہیں اور یہ قطعی رائے دی ہے
کہ گو بعض معاملات میں انجمن کے بعض افسروں کی سہل انگاری کی وجہ سے وہ فوجداری
مقدمہ سے تو بچ گئے ہیں مگر رجسٹرات میں اُن کے اپنے دستخطوں سے اتنا مواد موجود
ہے کہ دنیا کے سامنے اُن کی امانت کو مخدوش کرنے کے لیے کافی سے زیادہ ہے۔ بعض
واقعات میں کل کے خط میں لکھ چکا ہوں۔ بہر حال میں نے آپ کو اِس لیے وقت پر
اطلاع دے دی ہے تا کہ آپ غلطی سے کوئی PROPOSAL بنا کر نہ بھجوادیں اور پھر
اس کے رڈ کرنے کی وجہ سے آپ کی دل شکنی نہ ہو۔ بہر حال سلسلہ کے مفاد اور امانت اور
دیانت کو حضرت خلیفہ اول کی اولاد پر مقدم رکھا جائے گا اور صرف اتنی رعایت اُن کے
ساتھ ہو سکتی ہے کہ وہ دلیری کے ساتھ پیغام صلح کے افتراء کو ظاہر کریں اور اسی طرح
اپنے دوستوں اور غیر احمدی اخباروں کے افترا کو ۔ تو جماعت سے اخراج میں نرمی کر دی
جائے۔ منان میں تو اتنا بھی ایمان نہیں پایا جاتا کہ وہ اجمیری کے اس جھوٹ کی تردید کرتا
کہ میں نے کبھی وکلاء کے کمیشن مقرر کرنے کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ اس نے اس بات کا