(33) مولوی عبدالمنان کے متعلق اخراج از جماعت احمدیہ کا اعلان

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
378
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
اللہ تعالیٰ سب گناہوں کو معاف کرتا ہے اور اب وہ اپنی غلطی پر پشیمانی ظاہر کرتے ہیں
اس لئے میں نے ان کو معاف کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے اور ان کی
اولادوں کے ایمانوں کو مضبوط کرے۔ چونکہ نظام سلسلہ کے خلاف موجودہ شرارت میں
وہ شامل نہیں، گو ایک دفعہ جھوٹے طور پر ایک معاند اخبار نے ان کا نام لکھ دیا تھا اس لئے
میں کوئی وجہ نہیں دیکھتا کہ ان کو معاف نہ کر دوں ۔ آئندہ کا معاملہ خدا تعالیٰ کے سپرد
ہے۔ ان کا ایک بیٹا سخت بیمار ہے اور موجودہ فتنہ کے موقع پر اُس نے ایک دفعہ بہت
مومنانہ غیرت کا اظہار کیا تھا۔ دوست اس کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے شفا
دے۔
دو
مرزا محمود احمد
"22-11-1956ء
( الفضل 24 نومبر 1956ء)
(33) مولوی عبد المنان کے متعلق اخراج از جماعت احمدیہ کا اعلان
مولوی عبد المنان جب امریکہ میں تھے تو اُن کے بعض ساتھیوں نے یہ کہا تھا
کہ خلیفہ ثانی کی وفات کے بعد وہ خلیفہ ہوں گے۔ اور پھر ”پیغام صلح“ نے ان کی اور ان
کے ساتھیوں کی تائید شروع کر دی تھی۔ جس سے پتا لگتا تھا کہ پیغامیوں کے ساتھ ان کی
پارٹی کا جوڑ ہے۔ اور ”پیغام صلح" نے یہ پروپیگنڈ ا شروع کر دیا تھا کہ گویا میں نے نَعُوذُ بِاللهِ
حضرت خلیفہ اول کی ہتک کی ہے۔ میں نے مولوی عبد المنان کے متعلق کوئی قدم اس
لئے نہ اٹھایا کہ وہ باہر ہیں۔ جب وہ واپس آئیں اور ان کو ان باتوں کی تردید کا موقع ملے۔ تو
پھر ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ چنانچہ جب وہ واپس آئے تو انہوں نے ایک
مبہم سا معافی نامہ لکھ کر بھجوا دیا۔ میں نے وہ میاں بشیر احمد صاحب کو دیا کہ وہ اس پر جرح
کریں۔ مگر میاں بشیر احمد صاحب کے خطوں کے جواب سے انہوں نے گریز کرنا شروع
کیا۔ اس کے بعد ایک مضمون جو ظاہراً معافی نامہ تھا لیکن اس میں ”پیغام صلح“ کے اس
الزام کی کوئی تردید نہیں تھی کہ خلیفہ ثانی یا جماعت احمدیہ نے حضرت خلیفہ اول کی

انوار العلوم جلد 25
379
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
گستاخی کی ہے۔ انہوں نے ”پیغام صلح میں شائع کرایا۔ یہ بیان ایسا تھا کہ جماعت کے
بہت سے آدمیوں نے لکھا کہ اس بیان کا ہر فقرہ وہ ہے جس کے نیچے ہر پیغامی دستخط کر
سکتا ہے۔ اس لئے اس بیان کو جماعت نے قبول نہ کیا۔
اس دوران میں چودھری محمد حسین چیمہ ایڈووکیٹ نے ایک مضمون ”پیغام صلح
66
میں لکھا جس میں یہ بھی لکھا گیا کہ مرزا محمود کی خلافت کی مخالفت کرنے والوں کو دلیری
اور استقلال سے ان کا مقابلہ کرنا چاہیے اور ڈرنا نہیں چاہیے۔ ہمارا روپیہ اور ہماری تنظیم
اور ہماری سٹیج ان کی تائید میں ہے۔ مولوی عبد المنان اور مولوی عبد الوہاب نے اس
مضمون کی بھی جو جماعت احمدیہ کی سخت ہتک کرنے والا تھا کوئی تردید نہ کی۔ اس کے بعد
مولوی عبد المنان نے بجائے اس کے کہ تمام ضروری تر دیدوں کے ساتھ معافی نامہ
میرے پاس بھیجتے ایک بظاہر معافی نامہ لیکن در حقیقت اقرار جرم سلسلہ احمدیہ کے شدید
مخالف روزنامہ ”کوہستان میں چھپوا دیا۔ جس کا ہیڈ نگ یہ تھا کہ ”قادیانی خلافت سے
دستبرداری“ یہ دوسرے لفظوں میں اقرار تھا اس بات کا کہ عبد المنان صاحب ” قادیانی
خلافت“ کے امیدوار ہیں کیونکہ جو شخص امیدوار نہیں وہ دستبردار کس طرح ہو سکتا
ہے۔ مگر بہر حال یہ مضمون جیسا بھی تھا میرے پاس نہیں بھیجا گیا بلکہ ”کوہستان“ میں
چھپوایا گیا۔ اور ایک دفعہ نہیں دو دفعہ ۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ جماعت احمدیہ کو بدنام
کرنے کے لئے ایک تدبیر نکالی جارہی ہے۔ پس میں مولوی عبد المنان کو اس وجہ سے کہ
وجہ شکوہ مجھے پیدا ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس کے جواب میں ایک ملمع سازی کا مضمون
کوہستان“ میں چھپوا دیا جو احدیت کا دشمن ہے اور میرے پاس صحیح طور پر کوئی معافی نامہ
نہیں بھجوایا، پس میں مولوی عبد المنان کو جو یا تو اپنا مضمون ”پیغام صلح“ میں چھپواتے ہیں
جو جماعت مبائعین کا سخت دشمن اخبار ہے یا کوہستان“ میں چھپواتے ہیں جو سلسلہ احمد یہ
کا شدید دشمن ۔ دشمن ہے۔ اور پھر چودھری محمد حسین چیمہ کے شدید دل آزار مضمون کی تردید
نہیں کرتے اور اپنی خاموشی سے اُس کی اس دعوت کو منظور کرتے ہیں کہ شاباش ! خلافت ثانیہ
کی مخالفت کرتے رہو ، ہمارا روپیہ اور ہمارا پلیٹ فارم اور ہماری تنظیم تمہارے ساتھ ہے۔

انوار العلوم جلد 25
380
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
تم خلافت محمودیہ کی مخالفت کرتے رہو اور اس کے پردے چاک کر دو۔ جماعت احمد یہ
سے خارج کرتا ہوں۔ اِسی طرح مذکورہ بالا الزامات کی بناء پر میاں عبد الوہاب کو بھی۔
پس آج سے وہ جماعت احمد یہ کا حصہ نہیں ہیں اور اس سے خارج ہیں۔
مجھے کچھ عرصہ سے برابر جماعت کے خطوط موصول ہو رہے تھے کہ یہ لوگ
جب جماعت سے عملاً خارج ہو رہے ہیں تو ان کو جماعت سے خارج کرنے کا اعلان کیوں
نہیں کیا جاتا؟ مگر میں پہلے اس لئے رُکا رہا کہ شاید وہ صحیح طور پر معافی مانگ لیں اور
الزاموں کا ازالہ کر دیں۔ مگر ان لوگوں نے نہ مجھ سے معافی مانگی نہ ان الزامات کا ازالہ
کیا جو ان پر لگائے گئے تھے۔ پس اب میں زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتا اور
مولوی عبد المنان اور میاں عبد الوہاب دونوں کو جماعت احمد یہ سے خارج کرتا ہوں۔
تمام جماعتیں اس بات کو نوٹ کر لیں۔ اگر وہ صحیح طور پر براہ راست مجھ سے
رجسٹری با خد رسید معافی طلب کریں گے نہ کہ کسی پیغامی یا غیر احمدی اخبار میں مضمون
چھپوا کر ، تو اس پر غور کیا جائے گا۔ سر دست ان کو جماعت سے خارج کیا جاتا ہے۔ بعض
اور لوگ بھی ان کے ہمنوا ہیں مگر ان کے متعلق مجھے اعلان کرنے کی ضرورت نہیں۔
امور عامہ ان کے متعلق ساری باتوں پر غور کر رہا ہے۔ وہ جب کسی نتیجہ پر پہنچے گا خود
اعلان کر دے گا۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
"27-11-1956ء
)الفضل 29 نومبر 1956ء(
1 سیرت ابن ہشام جلد اول صفحہ 675 - بقية الطريق الى بدر - دمشق 2005ء (مفہوم)
2 تذکره صفحه 109 تا 111 ایڈیشن چہارم2004ء
3 تذکرہ صفحہ 111 ایڈیشن چہارم 2004 ء

انوار العلوم جلد 25
4 تذکرہ صفحہ 111 ایڈیشن چہارم 2004 ء
5 تذکرہ صفحہ 111 ایڈیشن چہارم 2004ء
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرِ (الغاشية: 23)
الانعام:12
17 :یونس
381
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
و تذکرہ صفحہ 507 ایڈیشن چہارم 2004ء (دَوْحَةَ إِسْمَاعِيل)
10 پیدائش باب 12 آیت 16
11 زٹیل: نکما ، جو کسی کے کام نہ آسکے ، گھٹیا (اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 11 صفحہ 56
کراچی 1990ء)
12 السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 306 - مصر 1935 ء زیر عنوان غزوة بني المصطلق۔
13 صحیح البخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام (مفہوم))
14 تذکرہ صفحہ 673 ایڈیشن چہارم 2004 ء
15 تذکرہ صفحہ 282 ایڈیشن چہارم 2004ء میں آسمان سے کئی تخت اترے مگر سب سے
اونچا تیر ا تخت بچھایا گیا۔“ کے الفاظ ہیں۔
16 هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي ا
فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُولًا مِّنْهُم ۔۔۔۔۔۔۔ (الجمعة: 3، 4)
17 تذکرہ صفحہ 63 ایڈیشن چہارم 2004 ء
وو
18 تذکرہ صفحہ 80 ایڈیشن چہارم 2004 ء میں سچائی ظاہر کر دے گا“ کے الفاظ ہیں۔
19 در ثمین اُردو صفحه 37- زیر عنوان ” محمود کی آمین“۔
20 در ثمین اُردو صفحہ 37،36۔ زیر عنوان ”محمود کی آمین“۔
21 الحجرات : 7
22 تاریخ ابن اثیر جلد 3 صفحہ 165۔ مطبوعہ بیروت 1987ء
23 تاریخ الطبری جلد 3 صفحہ 157 - بیروت لبنان 2012ء (مفہوماً)
24 إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَا فَتَبَيَّنُوا ( الحجرات :7)

انوار العلوم جلد 25
382
منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات
25 کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 12۔ کمپیوٹر ائزڈ ایڈیشن 2008ء
26 حضور کی ہدایت کی تعمیل میں ایڈیٹر الفضل کی طرف سے الفضل 22 ستمبر 1956ء
صفحہ 8 پر معذرت شائع کی گئی کہ ” ہم تمام متعلقہ اخبارات سے اظہار افسوس کرتے ہیں
اور خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں“۔
27 الشعراء : 228

آج 10 میں سے 10 باقی