ایمان شیشہ سے بھی زیادہ نازک چیز ہے۔ تمہیں اس کی حفاظت کے لئے اپنے اندر ایمانی غیرت پیدا کرنی چاہیئے افتتاحی خطاب

انوارالعلوم (جلد 25), حصہ 2

انوار العلوم جلد 25
397 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
اُس وقت تک ہماری زمینداری کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ میں نے اپنے مختار کو بلایا اور کہا
ہم قرآن کریم چھپوانا چاہتے ہیں لیکن روپیہ پاس نہیں۔ وہ کہنے لگا آپ کو کس قدر روپے
کی ضرورت ہے؟ میں نے کہا کہتے ہیں کہ پہلی جلد تین ہزار روپے میں چھپے گی۔ اس نے
کہا میں روپیہ لا دیتا ہوں آپ صرف اس قدر اجازت دے دیں کہ میں کچھ زمین مکانوں
کے لئے فروخت کر دوں۔ میں نے کہا اجازت ہے۔ ظہر کی نماز کے بعد میں نے اس سے
بات کی اور عصر کی اذان ہوئی تو اس نے ایک پوٹلی میرے سامنے لا کر رکھ دی اور کہا یہ
لیں روپیہ ۔ میں نے کہا۔ ہیں ! قادیان والوں کے ہاں اتنا روپیہ ہے۔ وہ کہنے لگا اگر آپ
تیس ہزار روپیہ بھی چاہیں تو میں آپ کو لا دیتا ہوں۔ لوگ مکانات بنانا چاہتے ہیں لیکن
ان کے پاس زمین نہیں اگر انہیں زمین دے دی جائے تو روپیہ حاصل کرنا مشکل نہیں۔
میں نے کہا خیر اس وقت ہمیں اسی قدر روپیہ کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اُس وقت ہم نے
قرآن کریم کا پہلا پارہ شائع کر دیا۔
پھر میں نے الفضل جاری کیا تو اس وقت بھی میرے پاس روپیہ نہیں تھا۔ حکیم
محمد عمر صاحب میرے پاس آئے اور کہنے لگے میں آپ کو کچھ خریدار لا کر دیتا ہوں۔ اور
تھوڑی دیر میں وہ ایک پوٹلی روپوں کی میرے پاس لے آئے۔ غرض ہم نے پیسوں سے
کام شروع کیا اور آج ہمارا لاکھوں کا بجٹ ہے اور ہماری انجمن کی جائیداد کروڑوں کی ہے۔
اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ میں خود گزشتہ ہمیں سال کی تحریک جدید میں تین لاکھ ستر
ہزار روپیہ چندہ دے چکا ہوں۔ اسی طرح ایک لاکھ پچاس ہزار روپیہ میں نے صدرا انجمن
احمد یہ کو دیا ہے اور اتنی ہی جائیداد اسے دی ہے۔ گویا تین لاکھ روپیہ صدرانجمن احمد یہ کو
دیا ہے اور تین لاکھ ستر ہزار روپیہ تحریک جدید کو دیا ہے اس لئے جب کوئی شخص
اعتراض کرتا ہے کہ میں نے جماعت کا روپیہ کھا لیا ہے تو مجھے غصہ نہیں آتا کیونکہ میں
سمجھتا ہوں کہ یہ حسابی بات ہے جب انجمن کے رجسٹر سامنے آجائیں گے تو یہ شخص آپ
ہی ذلیل ہو جائے گا۔
بہر حال اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں آپ سب کو اپنی ذمہ داریوں کی

انوار العلوم جلد 25
398 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
طرف توجہ دلاتا ہوں۔ ان کو یاد رکھو اور اپنی جگہوں پر واپس جا کر اپنے بھائیوں اور
دوستوں کو بھی سمجھاؤ کہ زبانی طور پر وفاداری کا عہد کرنے کے کوئی معنی نہیں۔ اگر تم
واقعی وفادار ہو تو تمہیں منافقوں کا مقابلہ کرنا چاہئے اور ان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق
نہیں رکھنا چاہئے۔ کیونکہ انہوں نے لا يَأْلُونَكُمْ خَبَالا والی بات پوری کر دی ہے اور وہ
جماعت میں فتنہ اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ قرآن کریم کی ہدایت یہی ہے کہ ان سے
مخفی طور پر اور الگ ہو کر بات نہ کی جائے اور اس پر تمہیں عمل کرنا چاہئے تا کہ تم شیطانی
حملوں سے محفوظ ہو جاؤ۔ ورنہ تم جانتے ہو کہ شیطان حضرت حوا کی معرفت جنت میں
گھس گیا تھا اور جو شیطان حضرت حوا کی معرفت جنت میں گھس گیا تھا وہ جماعت احمد یہ
میں کیوں نہیں گھس سکتا۔ ہاں اگر تم کو حضرت آدم والا قصہ یاد رہے تو تم اس سے بچ سکتے
ہو۔ بائبل کھول کر پڑھو تمہیں معلوم ہو گا کہ شیطان نے دوست اور خیر خواہ بن کر ہی
حضرت آدم اور حوا کو ورغلایا تھا۔ اسی طرح یہ لوگ بھی دوست اور ظاہر میں خیر خواہ بن
کر تمہیں خراب کر سکتے ہیں لیکن اگر تم قرآنی ہدایت پر عمل کرو تو تم محفوظ ہو جاؤ گے اور
شیطان خواہ کسی بھیس میں بھی آئے تم اس کے قبضہ میں نہیں آؤ گے۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تم کو ہمیشہ خلافت کا خدمت گزار رکھے اور
تمہارے ذریعہ احمد یہ خلافت قیامت تک محفوظ چلی جائے۔ اور قیامت تک سلسلہ احمد یہ
کے ذریعہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت ہوتی رہے۔ اور تم اور تمہاری نسلیں قیامت تک
اس کا جھنڈا اونچارکھیں۔ اور کبھی بھی وہ وقت نہ آئے کہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت
میں تمہارا یا تمہاری نسلوں کا حصہ نہ ہو۔ بلکہ ہمیشہ ہمیش کے لئے تمہارا اور تمہاری نسلوں کا
اس میں حصہ ہو۔ اور جس طرح پہلے زمانہ میں خلافت کے دشمن ناکام ہوتے چلے آئے
ہیں تم بھی جلد ہی سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں ان کو نا کام ہو تا دیکھ لو۔“
اس کے بعد حضور نے عہد دہرایا اور دعا کروائی۔ دعا سے فارغ ہونے کے بعد
حضور نے ارشار فرمایا کہ:۔
واپس جانے سے پہلے میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت موجودہ زمانہ

انوار العلوم جلد 25
399 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
کے حالات کے لحاظ سے میں نے جماعت کے فتنہ پردازوں کا ذکر کیا ہے لیکن اس موقع
کے زیادہ مناسب حال آج کا خطبہ جمعہ تھا جس میں میں نے خدمت خلق پر زور دیا ہے۔
خدام الاحمدیہ نے پچھلے دنوں ایسا شاندار کام کیا تھا کہ بڑے بڑے مخالفوں نے یہ تسلیم کیا
کہ ان کی یہ خدمت بے نظیر ہے۔ تم اس خدمت کو جاری رکھو اور اپنی نیک شہرت کو
مد ہم نہ ہونے دو۔ جب بھی ملک اور قوم پر کوئی مصیبت آئے سب سے آگے خدمت
کرنے والے خدام الاحمدیہ کو ہونا چاہئے۔ یہاں تک کہ سلسلہ کا شدید سے شدید دشمن
بھی یہ مان لے کہ در حقیقت یہی لوگ ملک کے سچے خادم ہیں، یہی لوگ غریبوں
کے ہمدرد ہیں، یہی لوگ مسکینوں اور بیواؤں کے کام آنے والے ہیں۔ یہی لوگ
مصیبت زدوں کی مصیبت کو دور کرنے والے ہیں۔ تم اتنی خدمت کرو کہ شدید سے
شدید دشمن بھی تمہارا گہر ا دوست بن جائے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم
ایسا سلوک کرو کہ تمہارا دشمن بھی دوست بن جائے۔ یہی خدام الاحمدیہ کو کرنا چاہئے۔
اگر تمہارے کاموں کی وجہ سے تمہارے علاقہ کے لوگ تمہارے بھی اور تمہارے
احمدی بھائیوں کے بھی دوست بن گئے ہیں، تمہارے کاموں کی قدر کرنے لگ گئے ہیں
اور تم کو اپنا سچا خادم سمجھتے ہیں اور اپنا مددگار سمجھتے ہیں تو تم سچے خادم ہو۔ اور اگر تم یہ روح
پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تو تمہیں ہمیشہ استغفار کرنا چاہئے کہ تمہارے کاموں
میں کوئی کمی رہ گئی ہے جس کی وجہ سے تم لوگوں کے دلوں میں اثر پیدا نہیں کر سکے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کی مدد کرے۔“
)الفضل 24 اپریل 1957ء(

آج 10 میں سے 10 باقی