اسلام میں عورت کا پیغام

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
427
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
قرون اولی کی مسلمان خواتین کا نمونہ اپنے سامنے رکھو
فرموده 21 / اکتوبر 1956ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ بمقام ربوہ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
اسلامی تعلیم پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے اسلام میں عورت کا مقام کہ اسلام میں دیگر مذاہب کی نسبت عورت
کے درجہ کو بہت بلند کیا گیا ہے۔ گو موجودہ زمانہ میں مغربیت کے اثر کے ماتحت خود
مسلمانوں نے عورت کے درجہ کو کم کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ اور بعض باتوں میں
انہوں نے غلط اندازے بھی لگائے ہیں مثلاً کہا جاتا ہے کہ پردہ میں عورت کو صحیح
تعلیم نہیں دی جاسکتی حالانکہ یہ بات بالکل غلط ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے پر دہ
کے اندر ہی دین سیکھا تھا اور پردہ کے اندر ہی رہ کر وہ دین کی اتنی ماہر ہو گئی تھیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم آدھا دین عائشہ سے سیکھو۔ گویا سارے مرد
مل کر آدھا دین سکھا سکتے ہیں اور حضرت عائشہ اکیلی آدھا دین سکھا سکتی ہیں حالانکہ
حضرت عائشہ پردہ کیا کرتی تھیں اور آپ نے جو دین سیکھا تھا وہ پردہ کے اندر رہ کر ہی
سیکھا تھا۔ پھر عورتوں نے اسلامی جنگوں میں وہ وہ کام کئے ہیں جو بے پر دہ یورپین عورتیں
آج بھی نہیں کر رہیں۔ حضرت ابو بکر کے زمانہ میں حضرت ضرار جو ایک بہادر صحابی
تھے ، غفلت کی وجہ سے رومیوں کی قید میں آگئے اور رومی انہیں پکڑ کر کئی میل تک ساتھ
لے گئے۔ ان کی بہن خولہ کو اس کا پتہ لگا تو وہ اپنے بھائی کی زرہ اور سامانِ جنگ لے کر
گھوڑے پر سوار ہو کر اُن کے پیچھے گئیں اور دشمن سے وکر اُن کے پیچھے گئیں اور دشمن سے اپنے بھائی کو چھڑا لانے
کامیاب ہو
میں
ہو گئیں 2 اُس وقت رومی سلطنت طاقت وقوت کے لحاظ سے ایسی ہی تھی جیسی

انوار العلوم جلد 25
428
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
آجکل انگریزوں کی حکومت ہے مگر اس کی فوج ایک صحابی کو قید کر کے لے گئی تو اُن کی
بہن اکیلی ہی باہر نکلی اور کئی میل تک رومی سپاہیوں کے پیچھے چلی گئی اور پھر بڑی کامیابی
سے اپنے بھائی کو اُن کی قید سے چھڑالائی اور مسلمانوں کو اس بات کا اُس وقت پتہ لگا جب
وہ اپنے بھائی کو واپس لے آئی۔
پھر ایک اور واقعہ بھی ہے جس سے عورتوں کی بہادری کا پتہ چلتا ہے۔
رم
حضرت سعد بن ابی وقاص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاص صحابہ میں سے تھے۔
حضرت عمرؓ نے انہیں اپنے زمانہ خلافت میں ایرانی فوج کے مقابلہ میں اسلامی فوج کا کمانڈر
بنایا تھا۔ اتفاقاً انہیں ران پر ایک پھوڑا نکل آیا جسے ہمارے ہاں گھمبیر کہتے ہیں اور وہ لمبے او ب او
عرصہ تک چلتا چلا گیا۔ بہتیر اعلاج کیا گیا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ آخر انہوں نے خیال کیا کہ
اگر میں چار پائی پر پڑا رہا اور فوج نے دیکھا کہ میں جو اس کا کمانڈر ہوں، ساتھ نہیں، تو وہ
بد دل ہو جائے گی چنانچہ انہوں نے ایک درخت پر عرشہ بنوایا جیسے ہمارے ہاں لوگ
باغات کی حفاظت کے لئے بنا لیتے ہیں۔ آپ اس عرشہ میں آدمیوں کی مدد سے بیٹھ جاتے
تا مسلمان فوج انہیں دیکھتی رہے اور اسے خیال رہے کہ اس کا کمانڈر ان کے ساتھ ہے۔
انہی دنوں آپ کو اطلاع ملی کہ ایک عرب سردار نے شراب پی ہے۔ شراب اگرچہ
اسلام میں حرام تھی مگر عرب لوگ اس کے بہت عادی تھے اور اگر اس کی عادت پڑ
جائے تو جلدی چھٹتی نہیں۔ ابھی اُن کے اسلام لانے پر دو تین سال کا ہی عرصہ گزرا تھا
اور دو تین سال کے عرصہ میں اس کی عادت نہیں جاتی۔ بہر حال حضرت سعد بن ابی وقاص
کو جب اس مسلمان عرب سردار کے متعلق اطلاع ملی کہ اس نے شراب پی ہے تو آپ
نے اُسے قید کر دیا۔ ان دنوں با قاعدہ قید خانے نہیں ہوتے تھے۔ جس شخص کو قید کرنا
مقصود ہو تا اُسے کسی کمرہ میں بند کر دیا جاتا اور اس پر پہرہ مقرر کر دیا جاتا۔ چنانچہ اس
مسلمان عرب سردار کو بھی ایک کمرہ میں بند کر دیا گیا اور دروازہ پر پہرہ لگا دیا گیا۔
وہ سال تاریخ اسلام میں مصیبت کا سال کہلاتا ہے کیونکہ مسلمانوں کا جنگ میں
بہت نقصان ہوا تھا۔ ایک جگہ پر اسلامی لشکر کے گھوڑے دشمن کے ہاتھیوں سے

انوار العلوم جلد 25
429
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
بھاگے۔ پاس ہی ایک چھوٹا سا دریا تھا، گھوڑے اُس میں کُودے اور عرب چونکہ تیرنا
نہیں جانتے تھے اس لئے سینکڑوں مسلمان ڈوب کر مر گئے۔ اِس لئے اُس سال کو مصیبت
کا سال کہتے ہیں۔ بہر حال وہ مسلمان عرب سردار کمرہ میں قید تھا۔ جب مسلمان سپاہی
جنگ سے واپس آتے اور اس کے کمرہ کے قریب بیٹھ کر یہ ذکر کرتے کہ جنگ میں
مسلمانوں کا بڑا نقصان ہوا ہے تو وہ کڑھتا اور اس بات پر اظہار افسوس کر تا کہ وہ اس موقع
پر جنگ میں حصہ نہیں لے سکا۔ بے شک اس میں یہ کمزوری تھی کہ اُس نے شراب پی لی
لیکن وہ تھا بڑا بہادر ، اس کے اندر جوش پایا جاتا تھا۔ جنگ میں مسلمانوں کے نقصانات کا
ذکر سُن کر وہ کمرہ میں اس طرح ٹہلنے لگ جاتا جیسے پنجرہ میں شیر ٹہلتا ہے۔ ٹہلتے ٹہلتے وہ
شعر پڑھتا جن کا مطلب یہ تھا کہ آج ہی موقع تھا کہ تو اسلام کو بچاتا اور اپنی بہادری کے
جوہر دکھاتا مگر تو قید ہے۔
پرج
رم
حضرت سعد کی بیوی بڑی بہادر عورت تھیں وہ ایک دن اس کے کمرہ کے پاس
سے گزریں تو انہوں نے یہ شعر سن لئے۔ انہوں نے دیکھا کہ وہاں پہرہ نہیں ہے وہ
دروازہ کے پاس گئیں اور اُس قیدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ تجھے پتہ ہے کہ سعد نے
تجھے قید کیا ہوا ہے ، اگر اُسے پتہ لگ گیا کہ میں نے تجھے قید سے آزاد کر دیا ہے تو مجھے
چھوڑے گا نہیں۔ لیکن میرا جی چاہتا ہے کہ میں تجھے قید سے آزاد کر دوں تاکہ تو اپنی
خواہش کے مطابق اسلام کے کام آسکے۔ اُس نے کہا آپ جب لڑائی ہو مجھے چھوڑ دیا
کریں میں وعدہ کرتا ہوں کہ لڑائی کے بعد میں فوراً واپس آکر اس کمرہ میں داخل
ہو جایا کروں گا۔ اُس عورت کے دل میں بھی اسلام کا درد تھا اور اس کی حفاظت کے لئے
جوش پایا جاتا تھا۔ اس لئے اُس نے اس شخص کو قید سے نکال دیا۔ چنانچہ وہ لڑائی میں شامل
ہوا اور ایسی بے جگری سے لڑا کہ اس کی بہادری کی وجہ سے اسلامی لشکر بجائے پیچھے ہٹنے
کے آگے بڑھ گیا۔ سعد نے اُسے پہچان لیا اور بعد میں کہا کہ آج کی لڑائی میں وہ شخص
موجود تھا جسے میں نے شراب پینے کی وجہ سے قید کیا ہوا تھا گو اُس نے چہرے پر نقاب ڈالی
ہوئی تھی مگر میں اس کے حملہ کے انداز اور قد کو پہچانتا ہوں میں اُس شخص کو تلاش کروں گا
رض

انوار العلوم جلد 25
430
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
رض
جس نے اُسے قید سے نکالا ہے اور اُسے سخت سزا دوں گا۔ جب حضرت سعد نے یہ الفاظ
کہے تو اُن کی بیوی کو غصہ آگیا اور اُس نے کہا، تجھے شرم نہیں آتی کہ آپ تو درخت پر
عرشہ بنا کر اس پر بیٹھا ہوا ہے اور اس شخص کو تُو نے قید کیا ہوا ہے جو دشمن کی فوج میں
بے دریغ گھس جاتا ہے اور اپنی جان کی پروا نہیں کرتا۔ میں نے اُس شخص کو قید سے چُھڑایا
تھا تم جو چاہو کر لو۔ 3
غرض عورتوں نے اسلام میں بڑے بڑے کام کئے ہیں۔ لیکن یہ صرف اسلام
کی ہی بات نہیں اسلام سے پہلے مذاہب کی تاریخ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ گوان
مذاہب نے عورتوں کو اُن کے حقوق نہیں دیئے مگر انہوں نے اپنے مذہبوں کے لئے
بڑے بڑے کام کئے ہیں۔ مثلاً سب سے پرانا نبی ہندوستان کا کرشن ہے۔ تم نے شاید سنا ہو گا
کہ کرشن کی گوپیاں ہوتی تھیں جو اُن کے ارد گرد رہتی تھیں۔ ہندو تصویریں بناتے ہیں تو
کرشن جی کو ایک بچے کی شکل میں دکھاتے ہیں اور پرانے قصوں کے متعلق یہ قاعدہ ہے
کہ وہ قصہ کو مزیدار بنانے کے لئے شکلیں بدلتے رہتے ہیں۔ بہر حال کرشن جی کے متعلق
جو تصویریں عام طور پر ملتی ہیں اُن میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ کرشن جی درخت پر چڑھے
ہوئے ہیں اور اس درخت کے ارد گرد عورتیں کھڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے ہاتھ میں
مکھن اٹھایا ہوا ہے۔ کرشن جی درخت سے نیچے اُترتے ہیں اور اُن سے مکھن چھین کر لے
جاتے ہیں۔ در حقیقت تصویری زبان میں اس میں ایک بھاری حکمت بیان کی گئی تھی اور
وہ حکمت یہ ہے کہ کسی مذہبی قوم کا مکھن اس کے نو مسلم ہوتے ہیں۔ جس طرح دودھ کو
بلونے سے مکھن بنتا ہے اسی طرح جب انسانی دماغ کو بلوایا جائے اور سچ اس کے اندر ڈالا
جائے تو اس کے نتیجہ میں وہ صداقت کو قبول کر لیتا ہے اور پھر یہ مکھن نبی کے ہاتھ میں
جاتا ہے اور وہ اسے اپنی جماعت میں داخل کر لیتا ہے۔ پس ان تصویروں میں بتایا گیا ہے
کہ کرشن جی کے وقت میں عورتیں تبلیغ کیا کرتی تھیں اور پھر جو لوگ صداقت کو قبول
کر لیتے تھے انہیں ساتھ لے کر وہ کرشن جی کے پاس آتیں اور وہ انہیں اپنی جماعت میں
داخل کر لیتے۔ گو ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ عورتوں کو کرشن جی کا مرید بناتی تھیں یا مر دوں

انوار العلوم جلد 25
431
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
کو بناتی تھیں۔ مگر ان تصویروں سے پتہ لگتا ہے کہ اس زمانہ کی عور تیں اتنی قربانی کرنے
والی تھیں کہ وہ رات دن کرشن جی کا پیغام دنیا کو پہنچاتی رہتی تھیں اور اسکے نتیجہ میں جو
لوگ ایمان لے آتے تھے انہیں ساتھ لیکر کرشن جی کے پاس آتی تھیں اور وہ انہیں اپنی
جماعت میں داخل کر لیتے تھے۔ غرض حضرت کرشن کے زمانہ میں بھی عورتوں نے
مذہب کے لئے بڑی قربانیاں کی ہیں۔
پھر ہم ان نبیوں کی طرف آتے ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں آتا ہے۔ اسلام
کا مرکز مکہ مکرمہ ہے اور مسلمانوں کی واحد مسجد جو سب سے پرانی ہے وہ خانہ کعبہ ہے جو
مکہ مکرمہ میں ہے۔ اس کے بننے کا جو ذکر آتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی حضرت ہاجرہ کا بڑا حصہ ہے۔ حضرت ہاجرہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی دوسری السلام کی دوسری بیوی تھیں سارہ پہلی بیوی تھیں۔ سارہ، ہاجرہ سے کسی بات پر
جھگڑ پڑیں تو انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا کہ اگر ہاجرہ اس گھر میں رہیں تو
میرا ان سے نباہ نہیں ہو سکے گا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو یہ جھگڑا دیکھ کر سخت صدمہ
ہوا اور آپ نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ یا اللہ ! میرے گھر کا امن برباد ہو رہا ہے، میری
پہلی بیوی دوسری بیوی کی موجودگی میں میرے گھر میں رہنے سے انکار کر رہی ہے اور تو
نے اس کی اولاد سے بڑے وعدے کئے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے کہا جیسے تیری پہلی بیوی
سارہ کہتی ہے اُس میں تیرے خاندان کی بھلائی ہے۔ تو ہاجرہ اور اس کے بیٹے اسماعیل کو
جنگل میں چھوڑ آ 4 چنانچہ آپ حضرت ہاجرہ اور اُس کے بیٹے اسمعیل علیہ السلام کو لے کر
اسلامی روایات کے مطابق) مکہ کی طرف گئے۔ وہاں پہنچ کر آپ نے ایک تھیلی
کھجوروں کی اور ایک مشکیزہ پانی کا اُن کے پاس رکھا اور خود واپس آگئے۔ ابھی وہاں زمزم
کا چشمہ نہیں نکلا تھا اور اس بے آب و گیاہ وادی میں پانی کا نام و نشان تک نہ تھا۔ قافلے بھی
پیاس کی وجہ سے وہاں سخت تکلیف اُٹھاتے تھے۔ حضرت ہاجرہ نے جب دیکھا کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام اس بیابان میں اُنہیں اور ان کے اکلوتے بیٹے کو چھوڑ کر واپس جارہے
ہیں تو وہ آپ کے پیچھے پیچھے آئیں اور کہنے لگیں ابراہیم ! تو مجھے اور میرے بچے کو یہاں

آج 10 میں سے 10 باقی