مردوں کو قربانی پر آمادہ کرو
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
446
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ جب اسلامی لشکر عورتوں کے قریب پہنچا تو انہوں نے خیموں کے بانس
نکال لئے اور اُن کی سواریوں کے مونہوں پر مارنے لگیں۔ ہندہ نے بھی ایک بانس ہاتھ
میں لیا اور ابو سفیان کی سواری کو مارا اور کہا بے حیا ! جب مشرکین مکہ اسلام کے مقابلہ کے
لئے جاتے تھے تو ان کے لشکر کا کمانڈر ہوا کرتا تھا۔ اب مسلمان ہونے کے بعد تجھے اسلام
کی خاطر لڑنا پڑا ہے تو پیچھے بھاگ آیا ہے۔ اسی طرح اس نے اپنے بیٹے کی سواری کو بھی
بانس مارا اور اُسے بھی پیٹھ دکھانے پر ملامت کی۔ ابو سفیان کی غیرت نے بھی جوش مارا اور
اس نے اپنے بیٹے یزید سے کہا بیٹا! واپس چلو ! عیسائیوں کا لشکر ہم سے بہت طاقتور ہے مگر
اُن کے ہاتھوں مارا جانا برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن ان عورتوں کے ڈنڈے نہیں کھائے
جاسکتے۔ چنانچہ اسلامی لشکر واپس گیا اور پھر اللہ تعالیٰ نے اُسے فتح دے دی۔
مردوں کو قربانی پر آمادہ کرو میں جیسا کچھ میں نے بتایا ہے مردوں سے کام لینا بھی عورتوں کو آتا ہے۔ وہ
انہیں تحریک کر کے قربانی کے لئے آمادہ کر سکتی ہیں اور اس کی ہمارے ہاں بھی بہت سی
مثالیں موجود ہیں۔ عورتوں نے اپنے مردوں کو تحریک کی اور انہوں نے قربانیاں کیں۔
آخر دیکھ لو ہمارے کئی مبلغ ایسے ہیں جو دس دس پندرہ پندرہ سال تک بیرونی ممالک میں
فریضہ تبلیغ ادا کرتے رہے اور وہ اپنی نئی بیاہی ہوئی بیویوں کو پیچھے چھوڑ گئے۔ ان عورتوں
کے اب بال سفید ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے اپنے خاوندوں کو کبھی یہ طعنہ نہیں دیا کہ وہ
انہیں شادی کے معا بعد چھوڑ کر لمبے عرصہ کے لئے باہر چلے گئے تھے۔ ہمارے ایک مبلغ
مولوی جلال الدین صاحب شمس ہیں۔ وہ شادی کے تھوڑا عرصہ بعد ہی یورپ تبلیغ کے
لئے چلے گئے تھے۔ اُن کے واقعات سن کر بھی انسان کو رقت آجاتی ہے۔ ایک دن اُن کا
بیٹا گھر آیا اور اپنی والدہ سے کہنے لگا۔ اماں ! ابا کسے کہتے ہیں ؟ سکول میں سارے بچے آبا آبا
کہتے ہیں۔ ہمیں پتہ نہیں کہ ہمارا ابا کہاں گیا ہے ؟ کیونکہ وہ بچے ابھی تین تین چار چار سال
کے ہی تھے کہ شمس صاحب یورپ تبلیغ کے لئے چلے گئے اور جب وہ واپس آئے تو وہ بچے
18،18،17،17 سال کے ہو چکے تھے۔ اب دیکھ لو یہ اُن کی بیوی کی ہمت کا ہی نتیجہ تھا
انوار العلوم جلد 25
447
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
کہ وہ ایک لمبے عرصہ تک تبلیغ کا کام کرتے رہے۔ اگر وہ انہیں اپنی درد بھری کہانیاں
لکھتی رہتی تو وہ یا تو خود بھاگ آتے یا سلسلہ کو مجبور کرتے کہ انہیں بلا لیا جائے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض عورتوں نے اس بارہ میں کمزوری بھی دکھائی
ہے۔ ان کے خاوندوں کو باہر گئے ابھی دو سال ہی ہوئے تھے کہ انہوں نے دفتر کو لکھنا
شروع کیا کہ یا تو ہمارے خاوندوں کو واپس بلا دو یا ہم انہیں لکھیں گی کہ وہ کام چھوڑ کر
آجائیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ساری عورتیں کمزور ہوتی ہیں۔ اگر بعض عور تیں
کمزور ہوتی ہیں تو بعض مرد بھی کمزور ہوتے ہیں۔ کمزوری دکھانے میں عورتیں منفرد
نہیں بلکہ مردوں میں سے بھی ایک حصہ کمزوری دکھا جاتا ہے۔ غرض کمزوری کو دیکھو تو
مرد اور عورت دونوں برابر ہیں اور اگر قوت کو دیکھو تو مرد اور عورت دونوں برابر ہیں۔
عشق اور قربانی کو دیکھو تو دونوں برابر ہیں۔ غیرت کو دیکھو تو دونوں برابر ہیں۔ غرض
کسی کام کو کو دیکھو جس ہمت سے اُسے مرد کر سکتے ہیں اُسی ہمت سے اُسے عورتیں بھی
کر سکتی ہیں۔ اس لئے عورت اپنے فرض کو پہچانے اور وہ مضبوطی سے اپنے ایمان پر قائم
رہے تو کسی کی طاقت نہیں کہ وہ احمدیت کو کوئی نقصان پہنچا سکے۔ یہی بات دیکھ لو کہ اگر
موجودہ منافقوں کی بیویاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی عورتوں جیسا نمونہ
دکھاتیں تو کیا اُن کو منافقت دکھانے کی جرات ہو سکتی تھی؟
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگ کے لئے باہر تشریف لے گئے
ایک صحابی اُس وقت موجود نہیں تھے انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کام
کے لئے باہر بھیجا ہوا تھا۔ وہ مدینہ آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے صحابہ کو ساتھ لے کر لڑائی کے باہر جاچکے ہیں۔ وہ ایک لمبا عرصہ باہر رہے تھے انہیں
اپنی بیوی سے جو نوجوان اور خوبصورت تھی بہت محبت تھی۔ انہوں نے چاہا کہ گھر جا کر
اس سے پیار کر لیں چنانچہ وہ گھر آئے۔ ان کی بیوی کوئی کام کر رہی تھی۔ وہ آگے بڑھے اور
اُسے پیار کرنا چاہا اُس نے انہیں دیکھتے ہی دھکا دے کر پیچھے پھینک دیا اور کہنے لگی تجھے شرم
نہیں آتی خدا تعالی کار سول تو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رومی حکومت سے لڑنے کے لئے گیا
انوار العلوم جلد 25
448
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
ہوا ہے اور تجھے اپنی بیوی سے پیار سوجھ رہا ہے۔ اس صحابی کو بیوی کے اس فقرہ سے سخت
چوٹ لگی وہ اُسی وقت گھوڑے پر سوار ہو گئے اور جدھر اسلامی لشکر گیا تھا اُدھر روانہ
ہو گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملے۔ اگر ان منافقوں کی بیویاں بھی اسی
قسم کا اخلاص دکھاتیں تو ان کے مردوں کو منافقت دکھانے کی جرات ہی نہیں ہو سکتی تھی۔
ایک منافق کا سالا یہاں آیا تھا۔ میں نے اُسے کہا تھا تم میاں بشیر احمد صاحب کے
پاس جاؤ اور اُن سے پوچھ لو کہ ہم نے ان لوگوں کو کس کس طرح سمجھانے کی کوشش کی
ہے۔ چنانچہ وہ میاں بشیر احمد صاحب کے پاس گیا اور انہوں نے اُسے تفصیل کے ساتھ
تمام باتیں سمجھائیں۔ بعد میں اس نے بتایا کہ میں اپنی بہن کے پاس گیا تھا۔ میں اُسے کہہ
آیا ہوں کہ ہمارا باپ مر گیا تو ہم نے اُسے کونسا بچا لیا تھا اسی طرح اگر تیرے خاوند نے
توبہ نہ کی اور اس نے معافی نہ مانگی تو ہم تجھے بھی مردہ سمجھ لیں گے۔ لیکن اگر تو اپنے خاوند
سے قطع تعلق کرلے تو میراگھر تیرا گھر ہے۔ تو میرے پاس آجائے تو میں تیر اسارا بوجھ اُٹھا
لوں گا۔ لیکن اگر تو اپنے خاوند سے قطع تعلق نہ کرے اور اس کے ساتھ ہی رہے تو پھر میں
تیرا منہ بھی نہیں دیکھوں گا۔ غرض ایسے رشتہ دار بھی موجود ہیں جنہوں نے دین کی خاطر
اپنے رشتہ داروں سے بے تعلقی کا اظہار کیا مگر وہ عورتیں بھی ہیں جو منافقت میں اپنے
خاوندوں کے ساتھ ہیں بلکہ وہ خیال کرتی ہیں کہ اگر اُن کے خاوند منافقت میں کچھ اور ترقی
کر لیں تو شاید انہیں فائدہ پہنچ جائے۔
غرض اسلام کا کوئی پہلو لے لو اس میں عورت مرد سے پیچھے نہیں۔ تم اپنے
دلوں سے اس خیال کو دور کر دو جو بعض بیوقوف مردوں نے ڈالا ہے کہ عورت بڑی
مظلوم ہے۔ تم مظلوم نہیں ہو بلکہ خدا تعالیٰ نے تمہیں وہ حکومت بخشی ہے جس کے
مقابلہ میں دُنیا کی کوئی حکومت نہیں ٹھہر سکتی۔ پاکستان کی حکومت کو دیکھ لو کئی لوگ ایسے
ہیں جو اُسے گالیاں دیتے ہیں مگر بیوی کی حکومت کو کوئی گالی نہیں دیتا۔ اگر کوئی شخص کسی
سے کہے کہ تو اپنی بیوی سے محبت اور پیار نہ کر تو وہ کہے گا تو بڑا خبیث ہے ، تو میرے گھر
میں فتنہ ڈالنا چاہتا ہے میں تیری بات نہیں مان سکتا۔ لیکن اگر اس شخص کے سامنے کوئی
انوار العلوم جلد 25
449
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
پاکستان کے کسی عہدیدار کے متعلق کہے کہ وہ بڑا گندہ ہے تو شاید وہ اسکی تصدیق کرنے
لگ جائے۔ غرض کوئی شخص اپنی بیوی کی حکومت کے خلافت کوئی بات نہیں سن سکتا۔
پس تمہیں خدا تعالیٰ نے بڑا اچھا موقع دیا ہے آج تم ویسی ہی خدمات کر سکتی ہو
جیسی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابیات نے نے کیں۔ تم ویسی ہی خدمات ہی خدمات کر سکتی ہو
جیسی حضرت ہاجرہ نے کیں، تم ویسی ہی خدمات کر سکتی ہو جیسی کرشن علیہ السلام کی
گوپیوں نے کیں، تم ویسی ہی خدمات کر سکتی ہو جیسی حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ
حضرت مریم نے کیں۔ حضرت عیسٰی علیہ السلام کے حالات سے بھی پتہ لگتا ہے کہ اُن کی
زیادہ تر خدمت عورتوں نے ہی کی ہے۔ جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مخالفت بڑھ گئی
تو انجیل میں آتا ہے کہ ایک عورت آپ کے پاس آئی اور اُس نے بڑا قیمتی عطر آپ کے
پیروں پر ڈالا اور پھر اُس نے اپنے بال کھولے اور ان بالوں سے آپ کے پاؤں پونچھنے
شروع کئے 15 لوگوں نے کہا یہ کتنی بے وقوف عورت ہے اس نے عطر ضائع کیا ہے۔ اس
عطر کی قیمت سے کئی غریب پل سکتے تھے۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا تم اس
عورت کو کیوں دق کرتے ہو۔ اس نے تو میرے ساتھ بھلائی کی ہے کیونکہ غرباء تو ہمیشہ
تمہارے پاس رہیں گے لیکن میں تمہارے پاس ہمیشہ نہیں رہوں گا 16
پھر جب آپ کو صلیب پر چڑھایا گیا تو آپ کے پاس آپ کی والدہ حضرت مریم
کے علاوہ تین چار اور عورتیں بھی تھیں 17 عیسائی کتب میں اس واقعہ کی جو تصاویر دی گئی
ہیں اُن کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مریم نے تو بہت ضبط سے کام لیا ہے اور اُن
کی آنکھ میں آنسو نہیں لیکن دوسری عورتوں کی آنکھوں سے آنسو ڈھلک رہے ہیں۔ پھر
انجیل میں آتا ہے کہ جب تین دن کے بعد حضرت مسیح علیہ السلام قبر سے نکالے گئے تو
سب سے پہلے عورتیں ہی ان کے پاس آئیں، مرد نہیں آئے 18 پھر جب آپ پھانسی کی
سزا سے بچ کر اِدھر اُدھر چھپتے پھرتے تھے تو تاریخ میں آتا ہے کہ ہر جگہ جہاں آپ
پہنچتے عورتیں وہاں پہنچ جاتیں اور آپ سے دین کی باتیں سیکھتیں۔ مرد ڈر کے مارے آپ
کے قریب نہیں آتے تھے 12 گویا انجیل سے بھی پتہ لگتا ہے کہ ابتدائے عیسائیت میں
انوار العلوم جلد 25
450
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
عورتوں کی قربانی مردوں سے زیادہ تھی۔ جب مرد حکومت کی گرفت سے ڈر گئے تو
عور تیں نہیں ڈریں وہ ہر جگہ پولیس اور فوج کے پہرہ کو چیرتی ہوئی حضرت عیسی علیہ السلام
کے پاس پہنچ جاتیں اور آپ کے قدموں میں بیٹھ کر دین کی تعلیم حاصل کر تیں۔
غرض ہر مذہب کی تاریخ بتاتی ہے کہ عورتوں نے بڑا کام کیا ہے۔ میں نے بتایا
ہے کہ برلن کی مسجد کی تحریک ہوئی تو اُس وقت کی احمدی عورتوں نے ایک ماہ کے اندر
اندر ایک لاکھ روپیہ جمع کر دیا۔ اب تم ہیگ کی مسجد کے لئے کوشش کر رہی ہو مگر افسوس
کہ تم اتنی کوشش نہیں کر رہیں جتنی 1920ء میں برلن کی مسجد کے لئے عورتوں نے کی
تھی۔ حالانکہ اس وقت تم اُن سے پندرہ میں گنا زیادہ ہو۔ انہوں نے اُس وقت ایک لاکھ
روپیہ دے دیا تھا مگر تم نے ابھی ستر ہزار روپیہ جمع کیا ہے اور پھر اُن کے جمع کر دہ چندہ سے
برلن میں جو زمین خریدی گئی تھی وہ جب بیچی گئی تو پچاس ہزار روپیہ اصل قیمت سے زیادہ
ملا اور اس روپیہ سے لنڈن کی مسجد بن گئی۔ گویا لنڈن کی مسجد بھی انہیں عورتوں کے روپیہ
سے بنی ہے۔ برلن میں مسجد تعمیر نہیں کی جاسکی تھی کیونکہ جرمن حکومت نے بعض ایسی
شرائط لگادی تھیں جن کی وجہ سے مسجد کی تعمیر پر بہت زیادہ روپیہ خرچ آتا تھا۔ اس لئے
ہم نے وہاں مسجد کے لئے جو جگہ خرید کی تھی اُسے بیچ دیا اور جو روپیہ بچا اس سے لنڈن کی
مسجد بنائی گئی۔ گویا برلن کی مسجد کے لئے بھی عورتوں نے چندہ دیا، لنڈن کی مسجد بھی انہی
کے روپیہ سے بنی اور ہیگ کی مسجد کے لئے بھی عورتیں ہی روپیہ جمع کر رہی ہیں۔ مر دا بھی
تک ہیمبرگ کی مسجد کے لئے بھی روپیہ جمع نہیں کر سکے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عورت
گو بظاہر کمزور نظر آتی ہے مگر جب وہ قربانی پر آجائے تو مرد سے زیادہ قربانی کرتی
ہے۔ دیکھ لوماں جتنی قربانی اپنے بچے کے لئے کرتی ہے اس قدر قربانی مرد نہیں کر سکتا۔
میں نے بچپن میں ایک کہانی پڑھی تھی کہ ایک عورت کے بچہ کو عقاب اُٹھا کر
لے گیا اور عقاب نے اس بچہ کو ایک پہاڑی کی چوٹی پر رکھ دیا۔ وہ پہاڑی ایسی سیدھی تھی
کہ اُس پر کوئی چڑھ نہیں سکتا تھا لیکن ماں نے جب دیکھا کہ عقاب نے اس کا بچہ اس پہاڑی
کی چوٹی پر رکھ دیا ہے تو وہ پاگلوں کی طرح اس پہاڑی پر چڑھ گئی اور اُسے پتہ بھی نہ لگا کہ وہ
انوار العلوم جلد 25
451
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
پہاڑی اونچی اور سیدھی تھی اور اس پر چڑھنا مشکل ہے۔ پہاڑی پر جا کر اُس نے بچہ کو پیار کیا
اور اُسے دودھ پلایا۔ پھر جب نیچے اُترنے لگی تو ڈری اور شور مچانے لگی۔ اس پر ارد گرد کے
لوگ آئے انہوں نے رسے ڈال ڈال کر اور کیلے گاڑ گاڑ کر بڑی مشکل سے اُسے پہاڑی سے
نیچے اُتارا۔ لیکن جس وقت اس کا بچہ خطرہ میں تھا اُسے کوئی ہوش نہیں تھی اور وہ بڑی
آسانی کے ساتھ اس پہاڑی پر چڑھ گئی۔ تو اگر عورت کی محبت واقع میں جوش میں آجائے تو
وہ بڑی قربانی کر لیتی ہے۔ بچہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس کے اندر ایک ایسا مادہ پیدا کیا ہے
جو مرد کے اندر نہیں پایا جاتا جب وہ مادہ جوش میں آجائے تو عورت بڑی سے بڑی قربانی
کر لیتی ہے۔ اصل چیز تو وہ مادہ ہے۔ اگر مادہ موجود ہو تو پھر قربانی کرنا مشکل نہیں ہوتا۔ مثلاً
ایک شخص کی جیب میں پانچ روپے ہوں تو وہ ان پانچ روپوں سے تمبا کو بھی خرید سکتا ہے،
اور انہیں خدا تعالیٰ کے رستہ میں بھی دے سکتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے عورت
کو قربانی کا جو مادہ دیا ہے اس کو وہ بچہ کے لئے بھی استعمال کر سکتی ہے اور خدا تعالیٰ کی خاطر
بھی استعمال کر سکتی ہے۔ جس طرح وہ شخص جس کی جیب میں روپے موجود ہوں وہ اس
سے ضروریات زندگی بھی خرید سکتا ہے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں بھی خرچ کر سکتا ہے۔ اسی
طرح عورت کے اندر قربانی کا مادہ موجود ہے وہ اُسے بچہ کے لئے بھی خرچ کر سکتی ہے اور
خدا تعالیٰ کی خاطر بھی خرچ کر سکتی ہے۔ جب وہ جوش میں آجائے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں
جو اسے قربانی کرنے سے روک سکے۔ وہ بچوں کی اعلیٰ پرورش کرتی ہیں، ان کی تربیت کرتی
ہیں اور ضرورت پڑے تو مردوں کو غیرت دلاتی اور انہیں قربانی کے لئے تیار کرتی ہیں۔
مجھے یاد ہے کہ 1917ء میں ایک دفعہ مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری قادیان
آئے اور وہاں ایک بڑا جلسہ ہوا۔ پانچ چھ ہزار غیر احمدی وہاں جمع ہوا۔ اُس وقت قادیان میں
احمدی بہت تھوڑے تھے اور شہر کی آبادی بہت کم تھی۔ 1947ء میں جب ہم قادیان
سے نکلے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں سترہ اٹھارہ ہزار احمدی تھے لیکن اُس وقت
ہزار بارہ سو کے قریب تھے اور ان کے مقابلے میں چھ سات ہزار غیر احمدی جمع ہو گئے تھے۔
انہوں نے رستے روک لئے تھے اور چلنا پھرنا مشکل ہو گیا تھا۔ اس لئے مولوی ثناء اللہ صاحب