اپنی طاقتوں کو صحیح رنگ میں استعمال کرو

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
452
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
نے خیال کیا کہ انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اور انہوں نے اپنی تقریر میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کو سخت بُرا ابھلا بھلا کہا۔ کہا۔ قادیان قاد کے قریب کے ایک گاؤں بھینی بینی ۔ ہے وہاں
کی ایک احمدی عورت ان کے جلسہ گاہ کے قریب کھڑی تھی۔ مولوی ثناء اللہ صاحب نے
جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دیں اور تمام احمدی مرد بیٹھے رہے تو
اس نے مولوی صاحب کو پنجابی میں گالی دے کر کہا۔ ”تیرے دادے داڑھی ہگیا توں
حضرت صاحب نوں گالیاں دینا ایں“۔ اِس پر غیر احمدی جوش میں آگئے اور اس عورت
کو مارنے کے لئے اُٹھے۔ بعض احمدی اسے بچانے لگے تو دوسرے احمدیوں نے کہا۔ ایسانہ
کرو، حضرت صاحب نے احمدیوں کو فساد سے منع کیا ہوا ہے۔ مجھے پتہ لگا تو میں اُن پر خفا
ہوا اور میں نے کہا یہاں تو ایک عورت کی عزت کا سوال تھا۔ اس سے تمہیں کس نے روکا
تھا۔ تمہیں شرم نہ آئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو گالیاں دی گئیں تو تم
مردوں میں سے کسی کو بھی غیرت نہ آئی لیکن اس عورت کو غیرت آئی اور اس نے اس
بات کی ذرہ بھی پروا نہ کی کہ غیر احمدی کتنی تعداد میں جمع ہیں اور وہ اسے ماریں گے۔ اس
نے اُسی وقت کھڑے ہو کر مولوی ثناء اللہ صاحب کو کہا ”تیرے دادے داڑھی ہگیا توں
حضرت صاحب نوں گالیاں دینا ایں۔ تمہیں تو اس عورت کو بچانے کے لئے اپنی جانیں
قربان کر دینی چاہیں تھیں۔ اور اگر تم ایسا کرتے تو میں بہت خوش ہوتا۔ اب دیکھو وہ
بھی ایک عورت تھی جس نے اس موقع پر بہادری دکھائی۔ اُس وقت ہزار بارہ سو آدمی
بھی ڈرتے تھے کہ اگر انہیں کچھ کہا تو غیر احمدی انہیں ماریں گے۔ لیکن وہ کھڑی ہو گئی اور
اس نے مولوی ثناء اللہ صاحب کو روک دیا۔ اُس نے اس بات کی پروا نہ کی کہ سارے کا
سارا مجمع اس پر ٹوٹ پڑے گا اور اس کی جان ضائع ہو جائے گی۔
اپنی طاقتوں کو صحیح رنگ غرض اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو ہر قسم کی قربانی
کی توفیق دی ہوئی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے
میں استعمال کرو کہ تم اپنی طاقتوں کو سمجھو اور انہیں استعمال کرو۔
اگر تم اپنی طاقتوں کو سمجھو اور انہیں استعمال کرنا

انوار العلوم جلد 25
453
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
سیکھ لو تو تمہارے مقابلہ پر بڑی سے بڑی طاقت بھی نہیں ٹھہر سکتی۔ بلکہ مرد بھی تم سے
طاقت حاصل کریں گے ۔ گویا تمہاری مثال دیا سلائی کی سی ہو گی اور مرد کی مثال تیل کے
پیسے کی سی۔ جب تم دیا سلائی سے آگ لگاؤ گی تو وہی مرد جو بزدلی کی وجہ سے کونہ میں کھڑا
ہو گا جوش میں آجائے گا اور جس طرح آگ کی وجہ سے تیل بھڑک اُٹھتا ہے تمہارے
غیرت دلانے سے وہ بھی بھڑک اٹھے گا اور پھر کسی روک اور مصیبت کی پروا نہیں کرے
گا اور قربانی کرتا چلا جائے گا۔
میں جب بچہ تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے ایک ہوائی بندوق
خرید کر دی تھی اور ہم اس سے جانوروں کا شکار کیا کرتے تھے۔ ایک دن ہم شکار کرنے
کے لئے باہر گئے تو ایک سکھ لڑکا میرے پاس آیا۔ اُن دنوں ارد گرد کے دیہات میں بڑی
مخالفت تھی اور وہاں شکار کے لئے جانا مناسب نہیں تھا لیکن اس لڑکے کو بھی شکار کا شوق
تھا۔ وہ میرے پاس آیا اور کہنے لگا ہمارے گاؤں چلیں وہاں بہت فاختائیں ہیں۔ ہم ان کا
شکار کریں گے۔ چنانچہ میں اس کے ساتھ اس کے گاؤں چلا گیا۔ وہاں وہ سکھ لڑکا میرے
آگے آگے چلتا تھا اور مجھے بتاتا تھا کہ وہ فاختہ بیٹھی ہے اس کو مارو۔ اتنے میں ایک سکھ
عورت باہر نکلی اور اس لڑکے کو مخاطب کر کے کہنے لگی۔ تینوں شرم نہیں آندی“ کہ
تو مسلیاں کولوں جیو ہتیا کراندا ایں“ یعنی تمہیں شرم نہیں آئی کہ مسلمانوں کو اپنے
ساتھ لے کر جانور مرواتے ہو۔ اس عورت کا یہ کہنا تھا کہ وہ سکھ لڑکا کھڑا ہو گیا اور بڑے
غصے سے کہنے لگا، تم کون ہوتے ہو یوں شکار کرنے والے ! حالانکہ وہ خود ہمیں وہاں لے گیا
تھا۔ اب دیکھو وہ لڑکا صرف اس عورت کی بات کی وجہ سے ہمارے مقابلہ پر کھڑا ہو گیا اور
اس نے اس بات کی ذرہ پروا نہ کی کہ وہ خود ہمیں ساتھ لے گیا ہے۔
پس عورت کی آواز میں ایک جوش ہوتا ہے اور مرد میں اُس کے لئے جذبہ احترام
اور ادب ہوتا ہے، چاہے کوئی مرد کتنا بُرا ہو ، جوں ہی اس کے کان میں عورت کی آواز
پڑتی ہے وہ کھڑا ہو جاتا ہے۔
جب بغداد میں خلافت بہت کمزور ہو گئی اور مسلمانوں کی طاقت ٹوٹ گئی تو اُس

انوار العلوم جلد 25
454
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
وقت عیسائیوں نے فلسطین میں اپنی حکومت قائم کر لی تھی۔ وہاں ایک عورت باہر نکلی تو
عیسائیوں نے اس کی بے عزتی کی۔ اسے علم نہیں تھا کہ مسلمانوں کی بادشاہت تباہ ہو چکی
ہے۔ اس نے اونچی آواز سے کہا یا امیر المومنین !اے امیر المومنین! میری مدد کو
پہنچو۔ اُس وقت امیر المومنین کی یہ حالت تھی کہ وہ دوسری طاقت کا ایک قیدی تھا
اور سوائے دربار کے اس کی کہیں حکومت نہیں تھی۔ لیکن اس عورت کو اس بات کا کوئی
علم نہیں تھا۔ اُس نے سنا ہوا تھا کہ امیر المومنین کی ہی حکومت ہوتی ہے۔ اتفاقاً اس کے
پاس سے ایک قافلہ گزر رہا تھا جو تجارت کے لئے اس طرف گیا تھا۔ انہوں نے اس
عورت کی آواز کو سنا۔ جب وہ قافلہ بغداد پہنچا تو لوگ جمع ہو گئے او رانہوں نے قافلہ
والوں سے کہا کہ کوئی تازہ خبر سناؤ۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین میں سے آرہے
تھے کہ عیسائیوں نے ایک مسلمان عورت کو قید کر لیا اور اس کی بے عزتی کی تو اس نے
بلند آواز میں کہا یا امیر المؤمنین ! میں امیر المومنین کو اپنی مدد کے لئے پکارتی ہوں۔ وہ
بیچاری اتنا بھی نہیں جانتی تھی کہ امیر المومنین کی کوئی حیثیت نہیں وہ خود ایک قیدی ہے
اور سوائے دربار کے اس کی کہیں بھی حکومت نہیں۔ اس مجمع میں خلیفہ کا ایک درباری
بھی کھڑا تھا۔ اس نے یہ واقعہ دربار میں بیان کیا اور کہا اِس اِس طرح ایک قافلہ فلسطین
سے آیا ہے اور اس نے بتایا ہے کہ راستہ میں انہوں نے دیکھا کہ ایک مسلمان عورت
کو عیسائیوں نے قید کر لیا ہے اور اس کی بے عزتی کی ہے اور اس عورت نے اپنی مدد کے
لئے امیر المومنین کو پکارا ہے۔ فلسطین بغداد سے تقریباً ایک ہزار میل کے فاصلے پر ہے
مگر اس عورت کی آواز خلیفہ کے کان میں پڑی جو خود ایک قیدی کی حیثیت میں تھا تو وہ
ننگے پاؤں باہر نکل کھڑا ہوا اور ۔ ا اور کہنے لگا۔ خدا کی قسم ! جب تک ب تک میں اس عورت کو عیسائی
کے قبضہ سے چھڑاؤں گا نہیں میں جو تا نہیں پہنوں گا اور باہر نکل کر اس نے فوج کو جمع
کرنا شروع کیا۔ وہ نواب جو خلافت سے بغاوت کر رہے تھے جب انہیں پتہ لگا تو وہ بھی اپنی
فوج لے کر آگئے اور خلیفہ کے جھنڈے تلے جمع ہو گئے۔ اس طرح ایک بڑا لشکر جمع
ہو گیا جس نے فلسطین کی عیسائی حکومت کو شکست دی اور اس عورت کو آزاد کروایا گیا۔

انوار العلوم جلد 25
455
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
پس عورت کو کمزور ہے مگر مردوں کے اندر اس کے لئے ادب اور احترام پایا
جاتا ہے کیونکہ ہر مرد عورت کا ہی بچہ ہے اور اپنی ماں کے ادب اور احترام کی وجہ سے ہر
عورت کو اپنی ماں کی جگہ سمجھتا ہے۔ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے اس کی ماں پکار رہی ہے تو وہ
فوراً بھاگ پڑتا ہے۔ پس اگر احمدی عورتیں قربانی کریں اور اپنے اندر دین کی خدمت کا
جذبہ پیدا کریں تو چونکہ تمہاری آواز میں ایک درد ہے، ایک سوز اور گداز ہے تم دنیا کے
گوشہ گوشہ میں آگ لگا دو گی اور گو بظاہر اشاعت دین کا کام مرد کر رہے ہوں گے لیکن
حقیقت میں تم ہی یہ کام کروارہی ہوگی۔ پس اگر تم کمر ہمت باندھ لو اور دین کی خاطر ہر
قربانی کرنے کے لئے آمادہ ہو جاؤ تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ ابھی تم میں سے بہت سی
عورتیں زندہ ہوں گی کہ اسلام غالب آجائے گا اور تم اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی رضا
حاصل کرو گی اور آخرت میں بھی اس کے انعامات کی وارث ہو گی اور تم اپنی آنکھوں
سے دیکھ لو گی کہ عیسائیت شکست کھا گئی اور اسلام فتح پا گیا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام
کی خدائی ٹوٹ چکی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بادشاہی قائم ہو چکی ہے۔ پس
یہ کام تمہارے اپنے اختیار میں ہے اور اگر تم چاہو تو تم یہ کام بڑی آسانی سے کر سکتی ہو۔
میں دعا کرتا ہوں کہ تم سچے طور پر اسلام کی خدمت کی توفیق پاؤ اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ
کی رضا اور اس کی خوشنودی کو حاصل کرنے والی بنو۔ (مصباح " بابت ماہ جنوری 1957ء)
1 النهايه في غريب الاثر لابن اثیر ۔ جلد 1 صفحہ 330۔ مطبوعہ بیروت 2001ء
2 فتوح الشام جلد اوّل صفحہ 27، 28
3 تاریخ ابن اثیر جلد 2 صفحہ 475 476 مطبوعہ بیروت 1965ء
4 پیدائش باب 21 آیت 9 تا 12
5 بخاری کتاب احاديث الانبياء باب يزفون
6 السيرة الحلبية الجزء الاول صفحہ 163 مطبوعہ مصر 1932ء
7 بخاری کتاب بدء الوحي باب كَيْفَ كَانَ بَدء الوحي إلى رَسُولِ الله صلى الله
عليه وسلم

انوار العلوم جلد 25
456
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نموند
بخاری کتاب بدء الوحي باب كَيْفَ كَانَ بَدء الوحي إِلَى رَسُولِ الله (الخ)
9 بخاری کتاب مناقب الانصار باب تخويج النبي صلى الله عليه وسلم
خديجة (الخ)
10 بخاری کتاب مناقب الانصار باب تخويج النبي صلى الله عليه وسلم
خديجة (الخ)
11 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 239 مطبوعہ مصر 1936ء
12 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 84 تا 88 مطبوعہ مصر 1936ء
13 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 105 مطبوعہ مصر 1936ء
14 السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 267 268 مطبوعہ مصر 1935ء
15 متی باب 26 آیت 6 تا 13
16 متی باب 26 آیت 6 تا 13
17 مرقس باب 15 آیت 40
18 مرقس باب 16۔ آیت 1 تا 6 کا خلاصہ
19 یوحنا باب 20 آیت 1 تا 18 کا مفہوم

آج 10 میں سے 10 باقی