پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 26)
ر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
محض اللہ تعالیٰ کے فضل واحسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو
سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود کی حقائق و معارف سے پُر سلسلۂ تصانیف
انوار العلوم کی 26 ویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت
حاصل ہو رہی ہے ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ
انوار العلوم جلد نمبر 26 سید نا حضرت مصلح موعود کی 23 کتب و تحریرات کا مجموعہ ہے
جو 26 دسمبر 1956ء تا 28 دسمبر 1963ء کے دور پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ جلد کے آخر پر
فروری 1957ء سے ستمبر 1965ء تک حضور کے مختلف پیغامات بھی جلد ھذا کی زینت ہیں۔ اپنی
زمانی ترتیب کے لحاظ سے جلد لذا انوار العلوم کے سلسلۂ تصانیف کی آخری جلد ہے۔ البتہ بعض
متفرق موضوعات و مواد پر مشتمل حضرت مصلح موعود کی تحریرات کا مجموعہ مزید جلدوں میں اشاعت
پذیر ہوگا۔ اِنْشَاءَ اللهُ
اللہ تعالی نے اپنی جناب سے امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پسر موعود
کی جو عظیم الشان پیشگوئی عطا فرمائی تھی اس پیشگوئی کا شاندار ظہور سید نا حضرت مرزا
بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح موعود کی ذات میں ہوا۔ اس پیشگوئی کی متعدد
علامات جو علی جو علوم ظاہری و باطنی سے پُر ہونے ، ذہانت ، زبانت و فطانت عطا ہونے ، کلا ونے ، کلام اللہ کا مرتبہ
ظاہر ہونے ، اقوام عالم کا پسر موعود کی ذات سے برکت پانے سے متعلق ان سب علامات
کے ظہور کی جھلکیاں انوار العلوم جلد 26 میں جا بجا نظر آئیں گی ۔
ب
انوار العلوم کی یہ جلد حضرت مصلح موعود کی زندگی کے تقریبا آخری دس سالوں کا احاطہ
کر رہی ہے۔ اس دور میں کئی اندرونی اور بیرونی فتنوں نے بھی سر اٹھایا۔ حضرت مصلح موعود
نے اپنی ولولہ انگیز قیادت اور آسمانی تائیدات کے ذریعہ ان فتنوں کو ناکام و نامراد کر دیا اور
احباب جماعت کو پہلے سے بڑھ کر متحد اور خلافت کا شیدائی بنا دیا۔ جلسہ سالانہ 1956ء کی
افتتاحی تقریر جو اس کتاب کی زینت ہے اس میں بڑے جلالی الفاظ میں آپ نے بیان فرمایا
که
وو
تم خدا کا لگایا ہوا پودا ہو، تم بڑھتے چلے جاؤ گے اور پھیلتے چلے
جاؤ گے اور جیسا کہ وہ قرآن کریم میں فرماتا ہے تمہاری جڑیں زمین میں مضبوط
ہوتی جائیں گی اور تمہاری شاخیں آسمان میں پھیلتی چلی جائیں گی یہاں تک کہ تم
میں لگنے والے پھلوں کو جبریل آسمان پر بیٹھا ہوا کھائے گا اور اس کے ماتحت
فرشتے بھی آسمان پر سے کھائیں گے اور خدا تعالیٰ عرش پر تعریف کرے گا کہ میرا
لگایا ہوا پودا کتنا شاندار نکلا ہے۔ ادھر زمین میں اس کی جڑیں پھیل گئی ہیں اور
اُدھر آسمان میں میرے عرش کے پاس اس کی شاخیں ہل رہی ہیں“
انوار العلوم جلد نمبر 26 میں 1956ء تا 1965ء کے عرصہ کی جلسہ ہائے سالانہ، اجتماعات
انصار الله ، خدام الاحمدیہ ولجنہ اماءاللہ کے لئے خطابات و پیغامات و دیگر تقاریر شامل ہیں ۔
سیر روحانی کے نام سے جاری سلسلۂ تقاریر کی گیارہویں اور بارہویں کڑی بھی اس جلد کی زینت
ہے۔ اسی طرح 1957 ء سے 1965 ء تک حضرت مصلح موعود کے احباب جماعت می مختلف اداروں
تنظیموں اور مساجد کے افتتاح کے موقع پر دیئے گئے تاریخی پیغامات جن کی تعداد 64 ہے اس جلد
میں شامل اشاعت ہیں ۔
حضرت مصلح موعود نے اپنے ولولہ انگیز خطابات اور تحریروں کے ذریعہ احباب جماعت کے
دلوں میں خدمت دین کے لئے قربانی کی روح پھونک دی اور آپ کی تمنا اور تڑپ تھی کہ
لوگ خدمت دین پر کمر بستہ رہیں اور جو علم ان کے ہاتھوں میں تھمایا گیا ہے اس کو بلند سے
ج
بلند کرتے چلے جائیں ۔ جلسہ سالانہ 1960ء کے اختتامی اجلاس منعقدہ 28 دسمبر کے
تحریری پیغام میں آپ نے فرمایا:
”ہماری جماعت کے افراد کو بھی یہ عہد کر لینا چاہئے کہ خواہ ہم پر کتنی بڑی
مشکلات آئیں اور خواہ ہمیں مالی اور جانی لحاظ سے کتنی بڑی قربانیاں کرنی پڑیں پھر بھی
جو کام ہمارے آسمانی آقا نے ہمارے سپرد کیا ہے ہم اس کی بجا آوری میں کسی قسم کی
کوتا ہی نہیں کریں گے اور خدائی امانت میں کوئی خیانت نہیں کریں گے۔ ہمارے سپرد
اللہ تعالیٰ نے یہ کام کیا ہے کہ ہم اس کی بادشاہت کو دنیا میں قائم کریں ۔۔۔۔۔۔ اس وقت
اسلام کی کشتی بھنور میں ہے اور اس کو سلامتی کے ساتھ کنارے تک پہنچانا ہمارا کام ہے۔
اگر ہم اس کی اہمیت کو سمجھیں اور دوسروں کو بھی سمجھانے کی کوشش کریں تو ہزاروں نوجوان
خدمت دین کے لئے آگے آسکتے ہیں ۔“
دین حق کی سربلندی کی تو حضرت مصلح موعود کے سینے میں جل رہی تھی۔ آپ نے جلسہ سالانہ
1959ء جو کہ جنوری 1960ء میں منعقد ہوا اُس میں آئندہ خلفاء کو ان الفاظ میں وصیت فرمائی:
آئندہ خلفاء کو بھی وصیت کرتا ہوں کہ جب تک دنیا کے چپہ چپہ میں اسلام
نہ پھیل جائے اور دنیا کے تمام لوگ اسلام قبول نہ کر لیں اُس وقت تک اسلام کی تبلیغ
میں وہ کبھی کوتاہی سے کام نہ لیں ۔ خصوصا اپنی اولاد کو میری یہ وصیت ہے کہ وہ قیامت
تک اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھیں اور اپنی اولاد در اولاد کو نصیحت کرتے چلے جائیں
کہ انہوں نے اسلام کی تبلیغ کو کبھی نہیں چھوڑنا اور مرتے دم تک اسلام کے جھنڈے کو
بلند رکھنا ہے۔“
حضرت مصلح موعود نے تاریخ ساز کارنامے سر انجام دیئے ہیں اور علوم ظاہری و باطنی
سے پُر ہونے کے نظارے اپنی تحریر و تقریر سے سب پر آشکار کئے ۔ خدمت دین کے لئے
آپ کی کوششیں ہمیشہ زندہ رہیں گی ۔ تاریخ احمدیت کا آپ روشن باب تھے۔ آپ کے وجود
کے بغیر تاریخ احمدیت مکمل نہیں ہوتی ۔ آپ نے خود اس بات کا اظہار جلسہ سالانہ 1961ء
کی اختتامی تقریر میں فرمایا تھا جسے مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھ کر سنایا۔ آپ نے تحریر فرمایا:
” میرا نام دنیا میں ہمیشہ قائم رہے گا اور گو میں مر جاؤں گا مگر میرا نام کبھی
د
نہیں مٹے گا ۔ یہ خدا کا فیصلہ ہے جو آسمان پر ہو چکا کہ وہ میرے نام اور میرے کام کو دنیا
میں قائم رکھے گا ۔ اور ہر شخص جو میرے مقابلہ میں کھڑا ہو گا وہ خدا کے فضل سے ناکام
رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی کسی بڑی سے بڑی طاقت کے بھی اختیار میں نہیں کہ
وہ میرا نام اسلام کی تاریخ کے صفحات سے مٹا سکے ۔ آج نہیں آج سے چالیس پچاس
بلکہ سو سال کے بعد تاریخ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ میں نے جو کچھ کہا تھا یہ صحیح کہا تھا
یا غلط ۔ میں بیشک اُس وقت موجود نہیں ہوں گا مگر جب اسلام اور احمدیت کی اشاعت
کی تاریخ لکھی جائے گی تو مسلمان مؤرخ اِس بات پر مجبور ہو گا کہ وہ اس تاریخ میں
میرا بھی ذکر کرے ۔ اگر وہ میرے نام کو اس تاریخ میں سے کاٹ ڈالے گا تو احمدیت
کی تاریخ کا ایک بڑا حصہ کٹ جائے گا ۔“
اک وقت آئیگا کہ کہیں گے تمام لوگ
ملت کے اس فدائی پہ رحمت خدا کرے
حضرت مصلح موعود تاریخ ساز وجود تھے ۔ آپ کی تحریرات دلوں کو گرماتی رہیں گی ۔ آپ
کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آپ کے علمی کام ہمیشہ ازدیاد علم اور ازدیاد ایمان کا
باعث بنتے رہیں گے۔ اِنْشَاءَ اللهُ
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں بہت سے بزرگان اور مربیان نے اس اہم
کام کی تدوین واشاعت کے لئے خاکسار کی معاونت فرمائی ہے۔
خاکسار اس موقع پر سب سے پہلے اپنے محترم و معظم صدر فضل عمر فاؤنڈیشن چوہدری
حمید نصر اللہ خان صاحب کا ذکر خیر کرنا چاہتا ہے جو مؤرخہ 4 جنوری 2017 ء کو اس جلد کی
تدوین کے دوران اس دار فانی سے کوچ کرگئے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔
آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے 32 سال تک فضل عمر فاؤنڈیشن کے صدر رہے۔ آپ
کے دور میں حضرت مصلح موعود کی تصانیف کی تدوین واشاعت کا تاریخی کام ہوا ۔ جس کے
لئے آپ راہنمائی اور معاونت فرماتے رہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے
اور درجات بلند فرمائے ۔ آمین
ه
خاکسار ان سب احباب کا ممنون احسان اور شکر گزار ہے نیز دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان
سب دوستوں کے علم و معرفت میں ترقی دے اور اپنی رحمتوں اور فضلوں سے نوازے اور ہم
سب کو احسن رنگ میں حضرت مصلح موعود کے علمی فیضان کو احباب جماعت تک پہنچانے کی
توفیق عطا فرمائے آمین ، اللهم آمین
والسلام
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود حمد الصلح الموعود
خلیفة المسیح الثاني