(1) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
1
تعارف کتب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تعارف کتب
انوار العلوم جلد 26 سیدنا حضرت مصلح موعود کی 24 کتب و تحریرات پر مشتمل ہے جو
دسمبر 1956 ء تا ستمبر 1965ء کے دور پر مشتمل ہے ۔ ان کتب و تحریرات کا مختصر تعارف
ذیل میں دیا جا رہا ہے ۔
(1) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
1953ء کے بعد جماعت کو معاندین اور مخالفین کی طرف سے شدید مخالفت کا
سامنا رہا۔ حتی کہ دشمنانِ احمدیت نے یہ مشہور کر دیا بلکہ منظم طور پر پریس میں یہ
پرو پیگنڈا بھی کیا کہ افرادِ جماعت نے اپنے خلیفہ کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔
جماعت کی اس شدید مخالفت کے دوران 1956ء کا جلسہ سالانہ 26 ، 27، 28 دسمبر کو
مرکز احمدیت ربوہ میں منعقد ہوا۔ جلسہ کے پہلے روز 26 دسمبر کو امام جماعت احمد یہ
حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایک جلالی خطاب فرمایا۔ جس میں
احباب جماعت کو تسلی دی اور جماعت کی ترقیات کی نویدیں سنائیں۔ جس کے نتیجے میں
جماعت پہلے سے بڑھ کر متحد اور خلافت کے ساتھ یگانگت ، محبت اور عقیدت کا اظہار
کرتے ہوئے اُبھری۔ کیا بڑے اور چھوٹے ، کیا مرد اور عورتیں ، کیا نو جوان اور بوڑھے ہر
ایک میں ایک نیا ولولہ اور جوش دیکھنے کو ملا ۔ حضرت مصلح موعود نے احمدی مردوں، عورتوں
اور بچوں کے اخلاص اور محبت کو دیکھتے ہوئے اپنی تقریر کے دوران جلسہ میں موجود پریس
کے نمائندوں اور صحافیوں کو مخاطب ہو کر پوچھا کہ یہ احمدی بغاوت کر رہے ہیں یا عقیدت کا
اظہار کر رہے ہیں؟
حضور نے اس خطاب میں پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایا:

انوار العلوم جلد 26
2
تعارف کتب
یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے اور یہ فضل اور احسان جب تک آپ لوگوں کے دلوں
میں ایمان قائم رہے گا اللہ تعالیٰ اسے بڑھاتا چلا جائے گا۔ تم خدا کا لگایا ہوا پودا ہو، تم
بڑھتے چلے جاؤ گے اور پھیلتے چلے جاؤ گے۔ اور جیسا کہ وہ قرآن کریم میں فرماتا ہے
تمہاری جڑیں زمین میں مضبوط ہوتی جائیں گی اور تمہاری شاخیں آسمان میں پھیلتی چلی
جائیں گی۔ یہاں تک کہ تم میں لگنے والے پھلوں کو جبریل آسمان پر بیٹھا ہوا کھائے گا اور
اس کے ماتحت فرشتے بھی آسمان پر سے کھائیں گے اور خدا تعالیٰ عرش پر تعریف کرے گا
کہ میرا لگایا ہوا پودا کتنا شاندار نکلا ہے۔ ادھر زمین میں اس کی جڑیں پھیل گئی ہیں اور اُدھر
آسمان میں میرے عرش کے پاس اس کی شاخیں ہل رہی ہیں ۔ أَصْلُهَا ثَابِتٌ
وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ اس کی جڑیں زمین میں پھیلی ہوئی ہوں گی اور اس کی شاخیں آسمان
میں پھیلی ہوئی ہوں گی۔ تو ادھر تو تم خدا تعالیٰ کے فضل سے زمین میں اس طرح پھیلو گے
کہ جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے ایک دن وہ آئے گا کہ دنیا میں میرے
ماننے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو جائے گی اور دوسرے لوگ جس طرح چھوٹی قو میں
تھوڑی تھوڑی ہوتی ہیں اسی طرح وہ بھی چھوٹی قو میں بن کر رہ جائیں گے۔ اور
فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ کے معنی یہ ہیں کہ تم صرف زمین میں پھیلو گے ہی نہیں بلکہ ذکرِ الہی اتنا
بلند کرو گے کہ آسمان کے فرشتے اس کو سن کر ناچنے لگ جائیں گے اور خوش ہوں گے کہ
ہمارے خدا کا ذکر زمین پر بھی اُسی طرح ہونے لگ گیا ہے جس طرح کہ ہم آسمان پر
کرتے ہیں ۔ تب آسمان پر بھی فرشتے ہوں گے اور زمین پر بھی فرشتے ہوں گے۔ ن پر بھی مرتے ہوں کے
آسمان کے فرشتوں کا نام جبریل اور اسرافیل وغیرہ ہوگا اور زمین کے فرشتوں کا نام
احمدی ہوگا کیونکہ وہ زمین کو بھی خدا کے ذکر سے بھر دیں گے جس طرح کہ آسمان کو
فرشتوں نے خدا کے ذکر سے بھرا ہوا ہے۔ پس یہ تو ہونے والا ہے اور ہو کر رہے گا انْشَاءَ
اللَّهُ تَعَالَى
حضور نے اپنے اس معرکۃ الآراء خطاب میں احمدی مردوں اور خواتین کے
ایمان افروز واقعات سنا کر بھی حاضرین کا ایمان تازہ کیا اور خطاب کے آخر میں حضور نے

آج 10 میں سے 10 باقی